تازہ تر ین

شکر ہے، افواہیں دم توڑگئیں

کراچی(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ، ہدایت کارہ ذہین طاہرہ کے انتقال کی افواہیں دم توڑ گئیں، اسپتال نے رو بہ صحت ہونے کی تصدیق کردی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں واقعی نجی اسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ذہین طاہرہ کے انتقال کی افواہیں بے بنیاد ہیں ، انہیں آئی سی یو سے وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے۔ترجمان آغا خان اسپتال کا کہنا ہے کہ ذہین طاہرہ کی طبیعت قدر بہتر ہے،وارڈ میں ڈاکٹروں کی ٹیم نگرانی کررہی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ انہیں عارضہ قلب کی شکایت میں اسپتال لایا گیا تھا ، جہاں ابتدائی طور پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیااور ان کے مختلف نوعیت کے ٹیسٹ بھی کیے گئے۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق ان کی عمرزیاد ہ ہے جس کے سبب ان کو ریکوری میں وقت لگ رہا ہے، اہل خانہ کو ان کی صحت کے حوالے سے مسلسل باخبر رکھا جارہا ہے۔دوسری جانب اداکارہ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ذہین طاہرہ گذشتہ کئی روز سے علیل ہیں اورڈاکٹروں کی جانب سے ملاقات پر پابندی ہے۔کراچی سے تعلق رکھنے والی ذہین طاہرہ پی ٹی وی کی تاریخ کی سب سے سینئر اور بزرگ اداکارہ ہیں وہ ابتدا سے ہی تی وی اسکرین پر چھائی رہی ہیں۔نامور اداکارہ اب تک سات سو سے زائد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں، انہیں پی ٹی وی کے سب سے مقبول ترین ڈرامے خدا کی بستی میں کام کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔علاوہ ازیں دل دیا دہلیز، انوکھا بندھن، خالہ خیرن، جینا اسی کا نام ہے، چاندنی راتیں، شمع، زینت، عروسہ، عجائب خانہ، راستے دل کے اور دیگر لاتعداد کاسیک ڈراموں میں جلوہ گر ہونے کا موقع پر بھی ملا۔ ذہین طاہرہ حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ببن خالہ کی بیٹیاں میں شاندار اداکاری کرتی ہوئی دکھائی دیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv