لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق ٹیسٹ کلاس کرکٹر طاہر شاہ نے کہا ہے کہ حارث سہیل کوتھوڑا وقت چاہئے جس کے بعد وہ فارم میں آ جائے گا اسے چوتھے نمبر پر بھیجنا چاہئے۔ چینل فائیو کے پروگرام گگلی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرفراز اب وہ بیٹسمین نہیں رہا جیسا پہلے تھا ٹی ٹونئٹی پر جو پانچویں نمبر پر آتا ہے وہ بڑا کھلاڑی ہوتا ہے اسے پندرہ،بیس گیندوں پر چالیس سے پچاس سکور کرنا چاہئے اب تو کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی میں ایک بال پر تین چار سکور کرتے ہیں۔ چھٹے نمبرو پر اس کھلاڑی کو آنا چاہئے جس پر اعتاد کیا جا سکتے ،عماد وسیم کو ساتویں نمبر پر آنا چاہئے۔حسنین کو ٹیم میں نہیں ڈالنا چاہئے وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے مانوس نہیں ۔ میرے خیال میںشاہین شاہ آفریدی کو ٹیم میں شامل کرنا چاہئے۔
Monthly Archives: May 2019
نوازشریف کو ہائیکورٹ ضمانت دے بھی سکتی ہے: شاہ خاور ، ہائیکورٹ سپریم کورٹ کے متضاد نہیں جا سکتی: لطیف کھوسہ ، افغانستان میں بھارتی مداخلت واضح ہے باڑ لگنے سے معاملات بہتر ہونگے:جنرل (ر) اعجاز اعوان کی چینل ۵ کے پروگرام ” نیوز ایٹ 7 “ میں گفتگو
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر قانون دان شاہ خاور نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں تو نواز شریف کی ضمانت یا سزا معطلی کا معاملہ ختم ہو گیا۔ چینل فائیو کے پروگرام نیوز ایٹ 7میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر وہ ہائیکورٹ میں جاتے ہیں تو انہیں ضمانت دی بھی جا سکتی ہے یہ کوئی اچنبے کی بات نہیں البتہ باہر بھیجنے کا فیصلہ ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار میں نہیں۔سیاستدان بیانات دیتے رہتے ہیں نیب کو رد عمل ظاہر نہیں کرنا چاہئے چیئرمین نیب بیانات نہ دیں۔ ماہر قانون لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ پہلے سے نظر آ رہا تھا کہ نواز شریف کی درخواست مسترد ہو جائے گی اب نواز شریف کے پاس جیل جانے کے سوا دوسرا آپشن نہیں۔سپریم کورٹ سے جس فیصلے کی مہر لگ جائے ہائیکورٹ اس کے متضاد نہیں جاتی۔لگ رہا ہے شاید شہباز شریف واپس نہ آئیں ن لیگ خلفشار کا شکار ہے۔پیپلز پارٹی فرنٹ فٹ پر اپوزیشن کر رہی ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنماءرانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ہمارا خیال تھا انسانی بنیاد پر نواز شریف کو ضمانت مل جائے گی ان کی طبیعت واقعی خراب ہے۔ان کا علاج باہر ہی ممکن ہے۔شہباز شویف جلد واپس آ جائیں گے نہ آنے کی باتیں افواہیں ہیں۔ن لیگ میں کو خلفشار نہیں ایسی خبریں بے بنیاد ہیں۔ ن لیگ مانئس نواز شریف کچھ بھی نہیں۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر نے کہا ہے کہ ٹیم میں ہمارے بچوں کی شکلیں بتاتی ہیں وہ انڈر 19نہیں بلکہ بیس سے اوپر کے ہیں۔بورڈ میں سزا جزا نہیں جس کے باعث کھلاڑی غلطیاں کرتے ہیں۔سینئر کی عزت کرنی چاہئے لیکن اگر کوئی اپنی کتاب لکھتا ہے تو یہ اس کا حق ہے۔شاہد آفریدی کی کتاب کو بین الاقوامی طور پر کس طرح لیا جائے گا یہ ابھی کہا نہیں جا سکتا۔ جنرل (ر) اعجاز اعوان نے کہا کہ افغانستان میں بھارتی مداخلت واضح ہے این ڈی ایس اور را مل کر پاکستان کےخلاف حملے کر رہے ہیں۔ باڑ لگنے کے بعد افغانستان سے مداخلت رک جائے گی۔کشمیر میں کشمیری جدوجہد کر رہے ہیں پاکستان کی مداخلت نہیں۔
پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ افسوسناک ، عوام کو ریلیف دیں ورنہ کچھ نہیں بچے گا : معروف صحافی ضیا شاہد کی چینل ۵ کے پروگرام ” ضیا شاہد کے ساتھ “ میں گفتگو
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں و تبصروں پرمشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ اس حکومت کا ایک ہی پرابلم ہے معیشت کی زبوں حالی روز افزوں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور اب عوام پر واقعی ایک قیامت صغریٰ بن کر ٹوٹی ہے رمضان المبارک سے فوراً پہلے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ اس سے مہنگائی بڑھ جائے گی یہ بہت ہی افسوسناک ہے۔ میں یہ سمجھتا ہوں کہ حکومت پہلے ہی پٹرول اور ڈیزل پر ٹیکس لے رہی ہے حکومت کو چاہئے یہ اضافہ اس میں نکالے اور صارفین کو ریلیف دے حکومت کو جلد یا بدیر احساس ہو گا کہ اس سے مہنگائی اوپر جا رہی ہے یہ ایک ایسا خوفناک بحران آئے گا جس میں بہت کچھ سلامت نہیں رہے گا۔ معیشت کی ناکامی اس حکومت کا مسئلہ ہے۔ ضیا شاہد نے کہا کہ بیروزگاری میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ روزگار کے مواقع بھی بظاہر کوئی نظر نہیں آ رہے یہ کہنا کہ سرمایہ کاری میں اضافہ ہو جائے گا کہاں سے اضافہ ہو گا۔ یہ اعلانات تو ہوتے رہتے ہیں ہر غیر ملکی دورے کے بعد یہی بات آتی ہے کہ عنقریب سرمایہ کاری شروع ہو جائے گی۔ سب کو اچھی طرح سے یاد ہو گا کہ سعودی عرب کے دورے میں کہا گیا ہے کہ اتنے وسیع پیمانے پر پاکستان میں سرمایہ کاری ہوگی کہ اس سے پہلے خواب بھی نہیں دیکھا گیا تھا لیکن سرمایہ کاری تو ایک پیسے بھی دکھائی نہیں دی یا کوئی کسی کو روزگار نظر آیا ہو میں نے تو نہیں دیکھا۔ کوئی اخبارات میں اشتہارات نظر آتے ہوں کوئی ضرورت ملازمت کے اشتہار نظر آئے ہوں کوئی کاروبار پھیلتا ہوا نظر آیا ہو کوئی بھی چیز ہمیں نظر نہیں آتی۔ ضیا شاہد نے کہا کہ کل جمعہ تھا ایک اور جمعہ تھا اور ایک اور درحواست مسترد کر دی گئی۔ نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کی ضمانت کر دی گئی اور پھر کڑے قسم کے بیانات بھی سامنے آئے کہ آپ کے موکل نے کیا علاج کرایا۔ ہم نے 6 ہفتے کا وقت دیا تھا آپ نے ٹیسٹ کروانے میں وقت ضائع کر دیا اور انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ سے رجوع کیا جائے ضیا شاہد نے کہا کہ 3 دن تو تقریباً رہ گئے ہیں۔ درخواست بنانے اور دائر کرنے میں اور اس کی بنچ بننے میں لگ جاتے ہیں مجھے لگتا ہے کہ آخری دن سماعت ضرور ہو گی۔ اسلام آباد سے ریلیف ملے گا یا نہیں۔ بظاہر مشکل حالات نظر آتے ہیں۔ ضیا شاہد نے کہا جن بنیادوں پر درخواست مسترد کی گئی ہے ان بنیادو پر ایک طریقے سے پے لیٹ کر دی ہے سپریم کورٹ نے یعنی جو جواز پیش کیا گیا کہ اس درخواست مسترد کرنے میں وہ جواز تو ہائی کورٹ کے لئے بھی موجود ہو گا کہ آپ نے انجیو گرافی کرائی نہ کوئی اور علاج کروایا تو آپ نے اس عرصے کو بیکار ضائع کروایا۔مریم نواز اور کیپٹن صفدر نے بھی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست کی تھی جمعہ کے دن ہی ان کی درخواست بھی مسترد ہو گئی۔ عام طور پر جمعہ کے دن شریف فیملی کے کیسز کے حوالے سے منحوس قرار دیا ہے۔ اصل میں پیشی کے دن پیر سے جمعہ کے دن تک ہوتے ہیں جمعہ آخری دن ہوتا ہے۔ اس کے بعد ہفتے کو عدالتیں بند ہوتی ہیں عام طور پر جو فیصلے محفوظ رکھے ہوتے ہیں وہ دن ہی جمعہ بنتا ہے لہٰذا یہ وجہ ہے کہ ہر فیصلہ آپ کو ان کے خلاف نظر ااتا ہے۔ شہباز شریف کی جگہ پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹا دیا گیا ہے ان کی جگہ رانا تنویر کو دے دی گئی ہے۔ ماضی میں اپوزیشن جماعتیں بضد تھیں کہ اپوزیشن لیڈر ہی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا چیئرمین ہو گا۔ اب نئے چیئرمین پر پیپلزپارٹی اور مولانا فضل الرحمن اور پی ٹی آئی نے بھی کر دیا ہے اس پرضیا شاہد نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ایک تو مسلم لیگ ن نے تھوڑی سی جلد بازی کی۔ ایک تو پاکستان کی موجودہ سیاست کا تقاضا تھا کہ جن طاقتوں سے وہ ریلیف لینا چاہتے ہیں کہ وہ ان سے تعاون کریں وہ انہیں ان سے مشورے کے بعد فیصلہ کرتے۔ جو مشترکہ جدوجہد کی منزل تھی متحدہ اپوزیشن کی شکل میں شاید اب وہ پہلے سے زیادہ دور ہو گئی ہے۔ ن لیگ کی ہمیشہ سے عادت ہے کہ اپنے ذاتی فیصلے کرتے ہیں وار سارے لوگ اس کو ماننے پر مجبور ہیں حالانکہ سیاست میں ہر شخص آزاد ہوتا ہے اور یہ ضروری نہیں ہوتا کہ آپ جو فیصلہ کریں سب لوگ اس کو تسلیم کر لیں۔ یہ کہا گیا کہ صرف اپوزیشن لیڈر ہی ہو سکتا۔ اس وقت شہباز شریف کو لانا مقصود تھا کہ آپ کو یاد ہے کہ وہ نیب کی جیل میں تھے انہوں نے وہاں مسقل اجلاس طلب کرنے شروع کر دیئے کیونکہ جب تک اجلاس طلب ہوتے ہیں یہ مانا جاتا تھا کہ اب ان کی ضرورت ہے پھر ان کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا تھا لہٰذا وہی بات جو انہوں نے ریلیف کے لئے سوچی تھی ان کے لئے پھندا بن گئی ہے اب وہ یہ کہا جاتا تھا۔ اب یہ فیصلہ کہ ان کی جگہ رانا تنویر کو لگا دیں ضروری نہیں باقی جماعتیں اس کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ فردوس عاشق اعوان مخالفین پر بڑھ چڑھ کر حملے کر رہی ہیں۔ نوازشریف نے عقلمندی سے کام نہیں لیا، عدالت نے انہیں ضمانت دی تھی تو انہیں اس کے مطابق اپنا علاج کرانا چاہئے تھا۔ اگر بلدیاتی نظام ایک صوبے میں کامیاب رہا ہے تو تو توقع تو یہی ہے کہ دوسرے صوبے میں بھی ٹھیک چلے گا۔ محسوس ہوتا ہے کہ تحریک انصاف کو پارلیمانی حوالے سے مشکل کا سامنا ہے، وفاق میں تو اعظم سواتی کو پارلیمانی لیڈر بنا دیا ہے پنجاب میں ان کی گرفت کمزور پڑ رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی لاہور میں بڑی اہم ملاقاتیں ہوں گی مونس الٰہی کے بلدیاتی نظام کے خلاف علم بغاوت کے بعد عمران خان پنجاب میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔ مریم اورنگزیب کا تعلق نواز گروپ سے ہے جبکہ شہباز گروپ کا بظاہر کوئی نمائندہ نظر نہیں آ رہا۔ ایڈز اب ناقابل علاج مرض نہیں رہا اس لئے سندھ میں ایڈز کے متاثرہ افراد کو علاج کی ہر ممکن سہولت دینی چاہئے ملک بھر میں اس مرض سے متاثرہ افراد کے علاج کی سہولت میسر ہونی چاہئے حکومت کو اس مرض سے معاشرے کو پاک کرنے کے لئے اقدامات اٹھانے چاہئیں۔
دو ماہ قبل جیل میں ملاقات ہوئی تو نواز شریف بجھے سے نظر آئے تھے: سیف الرحمن ، اہم ایشوز کے حل کیلئے بھارت کو مذاکرات کی میز پر آنا ہوگا: آغا باقر ، نواز شریف 6 ہفتوں سے جیل سے باہر تھے جیل سے نکالنے کے بعد انکی طبیعت زیادہ خراب ہوئی: طارق ممتاز ، قائداعظم کے بعد کچھ لوگوں کو لیڈر بننے کا موقع ملا لیکن خود کو ثابت نہ کرسکے: شاہد بھٹی ، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کالم نگار سیف الرحمن نے کہا کہ لیڈر میں آنے والے دور کا ویژن ہوتا ہے جس میں جرات کا فقدان ہو وہ لیڈر ہی نہیں۔ سب کو مساوی انصاف ملنا چاہئے۔ دو ماہ قبل جیل میں ملاقات ہوئی تو نواز شریف بجھے سے نظر آئے تھے۔ ظاہر ہے آزادی جیسی کوئی نعمت نہیں چاہے جتنی بھی دولت ہو۔ چینل فائیو کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”کالم نگار“ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیڈر کا مورال بلند ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سلام تو دین ہی سادگی کا ہے۔رمضان المبارک میں پرائس مجسٹریٹس کو ایکٹیو ہونا چاہئے۔ رمضان میں مصنوعی ذخیزہ اندوزی ہوتی ہے۔ اللہ نے قرآن کی حفاظت کا ذمہ اٹھایا ہے اس میں کوئی تبدیلی نہیں کرسکتا۔ کالم نگار آغا باقر نے کہا ہے کہ نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست سپریم کورٹ نے مسترد کر دی۔ نواز شریف کے وکیل اور چیف جسٹس کے درمیان مکالمہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک قریب ہے لیکن اشیائے خورو نوش کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے باہر ہیں۔ سوال یہ ہے مہنگائی کیسے کنٹرول کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اہم ایشوز کے حل کے لئے بھارت کو مذاکرات کی میز پر آنا چاہئے۔ لاہور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ قرآن کی غیر مستند تفسیر تلف کی جائے۔ کالم نگار طارق ممتاز نے کہا ہے کہ نواز شریف چھ ہفتوں سے جیل سے باہر تھے جیل سے نکلنے کے بعد ان کی طبعیت زیادہ خراب ہوگئی، میرے خیال میں انہیں جیل میں ہی رہنا چاہئے۔ ملک صرف ارباب اختیار کے لئے نہیں بنا باقی بھی انسان ہیں۔ رمضان سے قبل مہنگائی بڑھنا قابل تشویش ہے لگتا ہے تاجروں نے ساری کمائی رمضان میں ہی کرنا ہوتی ہے رمضان میں گراں فروشی کر کے یہ لوگ عمرے پر چلے جاتے ہیں۔ خدا کا خوف کرنا چاہئے چیزیں سستی کرنی چاہئیں الٹا مہنگی کر دی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگ سے امن نہیں آتا، بھارتی رویہ ہمیشہ منفی رہا۔ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے۔ کالم نگار شاہد بھٹی نے کہا کہ شہباز شریف خوش ہوئے ہوں گے بڑے میاں صاحب ناخوش ہوئے ہوں گے۔ نواز شریف سمجھتے ہیں جو انہوں نے پاکستان کے لئے کیا کسی اور نے کیا۔ قائد اعظم کے بعد کچھ لوگوں کو لیڈر بننے کا موقع ملا لیکن وہ خود کو ثابت نہ کر سکے۔ لیڈر شپ پھولوں کی سیج نہیں۔باہر کے ملکوں میں رمضان المبارک میں چیزیں سستی کر دی جاتی ہیں۔ہمارے ملک میں کرائسز ہی ختم نہیں ہوتے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس۔
لاہور(صدف نعیم سے)وزیراعظم نیا پاکستان ہاو¿سنگ پروگرام کیلئے پنجاب ہاو¿سنگ اینڈ ٹاو¿ن پلاننگ ایجنسی کیلئے 5 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری۔لاہور اور راولپنڈی۔اسلام آباد میٹرو بس سروس کے کرایوں پر نظرثانی کی تجویز موخر۔پنجاب حکومت کا پنجاب اریگیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی (پیڈا) ایکٹ 1997ءختم کرنے کا فیصلہ- پنجاب اریگیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی (پیڈا) کی جگہ کھال پنچائیت اتھارٹی کے قیام کی منظوری۔کابینہ نے کھال پنچائیت ایکٹ 2019ءکی منظوری دے دی-کھال پنجائیت کسانوں پر مشتمل ہو گی-گندم خریداری مہم اوپن کرنے کا فیصلہ -پنجاب حکومت ہر اس کسان سے گندم خریدے گی جو اپنی گندم خریداری مرکز پر لائے گا-گندم خریداری مہم میں کاشتکاروں سے دانہ دانہ خریدا جائے گا-خریداری مرکز پر کاشتکاروں کو ہر طرح کی سہولت دیں گے- ڑالہ باری اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں کے کسانوں کیلئے امدادی پیکیج دینے کا اعلان-وزیر اعلی کی امدادی پیکیج کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت -کابینہ کا لاہور میں پولیو کیس سامنے آنے پر گہری تشویش کا اظہار-وزیر اعلی کا انسداد پولیو کے لئے جامع حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت -محکمہ صحت انسداد پولیو کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے – یہ وقت ایمرجنسی کا ہے لہذاانسداد پولیو کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھائے جائیں – وزیر اعلی نے دو روز میں جامع پلان طلب کر لیا-دی پولیس ایوارڈ آف کمپنسیشن (Award of Compensation) رولز 1989 کے رول 12 (اے) اور 12 (بی) میں ترمیم کی منظوری۔اس ترمیم سے پولیس شہداءکے خاندانوں کو مزید سہولتیں مہیا کی جائیں گی -فیملی کلیم پالیسی میں ترمیم کی منظوری۔ محکمہ خوراک کی طرف سے ضمنی بجٹ گرانٹس برائے مالی سال 2018-19 کی ڈیمانڈز کی منظوری۔ڈیرہ غازی خان میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے قیام کا فیصلہ۔کابینہ نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے قیام کی منظوری دے دی۔ وقف پراپرٹیز ایڈمنسٹریشن رولز 2002 میں ترمیم کی منظوری۔ہائیڈروکاربن سی پیجز (Hydrocarbon Seepages)کی ڈویلپمنٹ کیلئے گائیڈ لائنز کے مسودے کی منظوری،سنٹینسنگ لاء(Sentencing Law) کے مسودے کی منظوری۔ صوبائی کابینہ کے 8 ویں اور 9 ویں اجلاس کمنٹس کی توثیق کی گئی۔کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے 7 ویں اور 8 ویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔صوبائی وزراءمشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
نواز شریف کے بارے عدالتی فیصلے سے عام آدمی کے دل کو تسلی ہوئی: صوبائی وزیراطلاعات و ثقافت سید صمصام علی بخاری کی میڈیا سے گفتگو
لاہور (ویب ڈیسک)نواز شریف کے بارے عدالتی فیصلے سے عام آدمی کے دل کو تسلی ہوئی،ہمیں نواز شریف کی بیماری پر اعتراض نہیں مگر ان کا اصل ارادہ باہر جانے کا تھا۔ میاں صاحب کی اپیل پر نظرثانی بنتی ہی نہیں تھی۔ان کے بارے ہمارا بیانیہ درست ثابت ہو گیا۔ نواز شریف کے بارے عدالتی فیصلے سے عام آدمی کے دل کو تسلی ہوئی ہے اور اسے یقین ہوگیا ہے کہ امیر اور غریب دونوں کے لیے قانون برابر ہے۔شہبازشریف کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی سے علیحدگی سے ثابت ہوا کہ وہ پاکستان واپس نہیں آنا چاہتے، مونس الٰہی کے بلدیاتی نظام پر تحفظات دور کر دیے گئے ہیں،ایسے چھوٹے موٹے اختلافات جمہوریت کا حسن ہیں ، ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر اطلاعات صمصام علی بخاری نے آج میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی سے علیحدگی معنی خیز ہے اور اس سے اس نظریئے کو تقویت ملی کہ شہبازشریف پاکستان واپس نہیں آنا چاہتے۔ شہبازشریف کی ان عہدوں سے دستبرداری سے سوالیہ نشان پیدا ہو رہے ہیں اور ہمارا یہ بیانیہ درست ثابت ہو رہا ہے کہ شہبازشریف کی ترجیح واپسی نہیں بلکہ کچھ اور ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں کی حقیقت اب کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ ماضی کے ان حکمرانوں کی طرف سے سیاسی مقاصد کے لئے حقائق گڈمڈ کئے جا رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ رانا ثنائاللہ کی مجھ سے پرانی محبت ہے۔ اگر رانا ثنا اللہ کے پاس اپنے الزام کا کوئی ثبوت ہے تو عدالت جائیں۔ رانا ثنااللہ عدالت گئے تو پھر فیصل آباد اور ماڈل ٹاﺅن کے واقعات بھی عوام کے سامنے لاو¿نگا۔ رانا ثنائاللہ کو میں سیریس نہیں لیتا۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مونس الٰہی کے بلدیاتی نظام پر تحفظات دور کر دیے گئے ہیں۔ یہ چھوٹی چھوٹی باتیں جمہوریت کا حسن ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ رمضان بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی رعایتی قیمتوں پر فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ رمضان المبارک میں اشیاءسستے داموں فروخت کرنے کے لیے میکنیزم تیار کرلیاہے۔ وزراءمعاونین خصوصی مشیر اور ڈی سی حضرات اپنے علاقوں میں رمضان بازاروں کی نگرانی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ مشکل حالات ضرور ہیں لیکن ہم ڈلیور کریں گے۔یہ عارضی مشکلات بہت جلد دور ہو جائیں گی۔
کرسی جاتی ہے تو جائے کسی کو این آراو نہیں دوں گا، وزیراعظم
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مستعفی وزیر خزانہ اسدعمر دوبارہ کابینہ میں شامل ہورہے ہیں جب کہ کرسی جاتی ہے تو جائے کسی کو این آراو نہیں دوں گا۔سینئر صحافیوں سے گفتگو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بوقت ضرورت ٹیم میں تبدیلیاں کرتا رہوں گا، جتنے اچھے لوگ ہیں ان کو لگارہے ہیں اور جہاں جہاں سے اچھے لوگ ملیں ان کا تقرر کریں گے مگر جہاں ماہر لوگ نہیں ہوں گے وہاں ٹیکنیکل لوگ لگائیں گے جب کہ وزراءکو بدلنے کامقصد صرف بیٹنگ آرڈر تبدیل کرناہے۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی بیرون ملک روانگی سے متعلق سوال پر وزیراعظم نے کہا کہ 8 ماہ میں پارلیمنٹ میں مجھے گالیاں دے کر این آراو مانگا جارہا ہے لیکن کرسی جاتی ہے تو جائے کسی کو این آراو نہیں دوں گا۔قانون سازی اور پارلیمان کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام کی فلاح کے لئے 7 بل لارہے ہیں، اگراپوزیشن بلوں کی منظوری میں ساتھ دے تو بڑی بات ہوگی، اپوزیشن جمہوریت کے نام پر اپنی ڈکیتی کو چھپارہی ہے یہ لوگ خود بے نقاب ہوجائیں گے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پاکستان کا معاشی انڈی کیٹرزدیکھ رہا ہے، مشکل وقت کے بعد اچھے دن آنا ہیں، ہم نے پانچ سال میں عوام کو اپنی کارکردگی دکھانا ہے۔
شادی کا ڈھونگ رچا کر لڑکیاں چین اسمگل کرنے والا ایک اور گروہ گرفتار
لاہور(ویب ڈیسک) ایف آئی اے نے فردوس مارکیٹ میں کارروائی کے دوران شادی کا ڈھونگ رچا کر لڑکیوں کو چین اسمگل کرنے والا ایک اور گروہ گرفتار کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے لاہور فردوس مارکیٹ میں مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے مزید ایک گروہ کو گرفتار کیا ہے جو شادی کا ڈھونگ رچا کر مسیحی لڑکیوں کو چین اسمگل کرتا تھا۔ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز فیصل آباد میں کارروائی کے دوران مسیحی لڑکی شمیم کی شادی پر گروہ گرفتار ہوا تھا، گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا تھا کہ فردوس مارکیٹ لاہور میں بھی ایک چینی گروہ رہائش پذیر ہے، نشاندہی پر ہی لاہور میں کارروائی کی گئی تو مزید ایک گروہ کی گرفتاری ہوئی اور مہوش نامی ایک مسیحی لڑکی بھی برآمد ہوئی جسے چین لے جانے کا جھانسہ دے کر دھوکے سے شادی کی گئی تھی۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کارروائی کے دوران گرفتار ہونے والے ملزمان کے خلاف متاثرہ دلہن شمیم کے والد مشتاق کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے، مقدمے میں گروہ سرغنہ انس، چینی خاتون کینڈس نامزد ہیں جب کہ پادری زاہد اور چینی باشندے چانگ سمیت مزید 9 ملزمان بھی مقدمے میں شامل ہیں۔
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈن نے منگنی کرلی
ویلنگٹن(ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈرا آرڈن نے اپنے دوست کلارک گیفورڈ سے منگنی کر لی ہے اور دونوں جلد ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کی 38 سالہ وزیراعظم جیسنڈرا آرڈن نے اپنے 41 سالہ دوست کلارک گیفورڈ سے طویل رفاقت کے بعد منگنی کرلی ہے اور ایسٹر کی تعطیلات کے بعد دونوں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے تاہم ابھی شادی کی تاریخ مقرر نہیں کی گئی ہے۔جیسنڈرا آرڈن اور ان کے دوست کلارک طویل عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ رہے ہیں اور دونوں نے کبھی اپنے اس رشتے کو چھپایا نہیں، اسی دوران بیٹی کی ولادت بھی ہوئی جس پر دونوں نے بیٹی کو اپنے رشتے میں مضبوطی کا موجب قرار دیا۔وزیراعظم جیسنڈرا آرڈن کے منگیتر کلارک گیفورڈ شوبز سے تعلق رکھتے ہیں اور ایک چینل میں شو بھی کرتے ہیں تاہم بیٹی کی پیدائش کے بعد سے وہ گھر پر بچی کی پرورش کی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں اور ایک ذمہ دار باپ کا کردار ادا رہے ہیں۔صحافی جیسنڈرا آرڈن کے ہاتھ میں خوبصورت اور قیمتی ’ انگوٹھی‘ کی موجودگی سے منگنی کی جانب متوجہ ہوئے جس پر وزیراعظم نے مسکراتے ہوئے زندگی کے اس اہم فیصلے کی تصدیق کی۔نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈرا آرڈن نے کرائسٹ چرچ دھماکوں میں غمزدہ مسلمانوں کی دل جوئی کے باعث عالمی شہرت حاصل کی اور انہیں ایک رحم دل، ذمہ دار اور غم گسار حکمراں کی حیثیت سے جانا جانے لگا۔
برقع پرپابندی کے مطالبے پر جاوید اختر کا ہندو انتہا پسندوں کو کرارا جواب
بھوپال(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف شاعر اور اسکرین رائٹر جاوید اختر نے ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مسلم خواتین کے برقع پہننے پر پابندی کے مطالبے کے جواب میں گھونگھٹ پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔گزشتہ روز بھات کی ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسینا اورحکمران جماعت بی جے پی نے بھارت میں رہنے والی مسلم خواتین کے برقع پر پابندی کا مطالبہ کیاتھا۔ ہندو انتہا پسندوں کے اس مطالبے پر بالی ووڈ کے معروف شاعر اوراسکرین رائٹر جاوید اختر نے کہا ہے کہ اگر بھارت میں برقع پر پابندی کا قانون پاس ہوا تو ریاست راجستھان کی ہندو خواتین کے گھونگھٹ کرنے پر بھی پابندی عائد ہونی چاہئے۔جاوید اختر نے کہا قانون برقع اور گھونگھٹ دونوں کے لیے ایک ہونا چاہئے، اگر چہرے کو چھپانے سے سیکیورٹی کے مسائل ہوتے ہیں جس وجہ سے برقع پر پابندی کا مطالبہ کیاجارہا ہے تو گھونگھٹ بھی اسی زمرے میں آتا ہے لہٰذا گھونگھٹ کے لیے بھی یہی قانون ہوناچاہئے۔ جاوید اختر نے اس موقع پر حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی پالیسیوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکن سادھوی پرگیا نے نیشنل سیکیورٹی کے پیش نظر بھارت میں برقع پر پابندی کا مطالبہ کیاتھا جب کہ ہندو انتہا پسند جماعت شیو سینا نے بھی برقع اور نقاب پر پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ سری لنکا نے دہشت گردانہ حملوں کے بعد نقاب پر ملک گیر پابندی عائد کردی ہے لہٰذا ہمیں بھی سری لنکا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بھارت میں نقاب اوربرقع پر مکمل پابندی عائد کردینی چاہئے۔
حکومت نے رواں برس کے لیے زکوٰة کا نصاب مقرر کردیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت نے رواں برس کے لیے زکوٰة کا نصاب مقرر کردیا۔رواں سال کے لیے زکوٰة کا نصاب 44 ہزار 415 روپے مقرر کیا گیا ہے، یکم رمضان کو بینک 44 ہزار 415 روپے یا اس سے زائد رقم پر از خود زکوٰة کی رقم منہا کرلی جائے گی۔وزارت مذہبی امور کی مشاورت کے بعد 52 تولے چاندی کی قیمت کے برابر اسٹیٹ بینک نے زکوٰة کے نصاب کا اعلان کر دیا ہے۔ بینکوں میں 44 ہزار 4 سو پندرہ روپے رکھنے والے صارفین سے زکوٰة کی کٹوتی کی جائے گی۔نوٹیفکیشن کے بعد صارفین کے اکاﺅنٹس سے یکم رمضان کو بینکوں سے زکوٰة کی کٹوتی ہوگئی۔مرکزی بینک کے مطابق زکوٰة صرف سیونگ اکاﺅنٹس سے ہی منہا کی جائے گی، کرنٹ اکاﺅنٹ اور غیر ملکی کرنسی اکاﺅنٹس سے زکوٰة کی رقم منہا نہیں ہوگی۔
نوازشریف پیسے واپس دینا چاہتے ہیں لیکن مریم منع کر رہی ہیں، آصف زرداری
اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ میڈیا کے مطابق نواز شریف پیسے واپس دینا چاہتے ہیں لیکن ان کی بیٹی مریم نواز منع کر رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق رکن قومی اسمبلی رمیش لال کی جانب سے منعقدہ تقریب میں شرکت کے موقع پر آصف زرداری نے یہ بات کی۔اس موقع پر نیئر بخاری نے کہانواز شریف براہ راست حکومت کو پیسے نہیں دیں گے بلکہ وہ انفرادی طور پر کسی شخص کو رقم دیں گے۔پی پی ارکان نے سابق صدر کو کہا کہ آپ کا جملہ نیب چلے گا یا معیشت‘بہت مشہور ہوا ہے جس پر انہوں نے کہا میں نے صحیح کہا، ان سے معیشت چلتی نظر نہیں آ رہی۔
بجلی صارفین کے لیے خوشخبری ،حکومت کا بجلی کے بلز میں نیلم جہلم سرچارج ختم کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(ویب ڈیسک) بجلی صارفین کے لیے خوشخبری ہے کہ حکومت نے بجلی کے بلز میں نیلم جہلم سرچارج ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی نے سینیٹ اجلاس میں بتایا کہ نیلم جہلم سے اب تک 64 ارب روپے سرچارج کے طور پر جمع کئے جاچکے ہیں تاہم 30 جون سے نیلم جہلم سرچارج ختم ہوجائے گا۔اعظم سواتی نے کہا کہ دیامر بھاشاہ کے لئے 85فیصد زمین خریدی جا چکی ہے اور مزید 15 فیصد جلد خریدی جائے گی، انہوں نے بتایا کہ ہماری توانائی کا 60 فیصد غیرملکی وسائل پر منحصر ہے جب کہ گزشتہ دور میں ساڑھے 4 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کے لیے نئے وسائل پیدا کیے گئے۔