تازہ تر ین

دو ماہ قبل جیل میں ملاقات ہوئی تو نواز شریف بجھے سے نظر آئے تھے: سیف الرحمن ، اہم ایشوز کے حل کیلئے بھارت کو مذاکرات کی میز پر آنا ہوگا: آغا باقر ، نواز شریف 6 ہفتوں سے جیل سے باہر تھے جیل سے نکالنے کے بعد انکی طبیعت زیادہ خراب ہوئی: طارق ممتاز ، قائداعظم کے بعد کچھ لوگوں کو لیڈر بننے کا موقع ملا لیکن خود کو ثابت نہ کرسکے: شاہد بھٹی ، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کالم نگار سیف الرحمن نے کہا کہ لیڈر میں آنے والے دور کا ویژن ہوتا ہے جس میں جرات کا فقدان ہو وہ لیڈر ہی نہیں۔ سب کو مساوی انصاف ملنا چاہئے۔ دو ماہ قبل جیل میں ملاقات ہوئی تو نواز شریف بجھے سے نظر آئے تھے۔ ظاہر ہے آزادی جیسی کوئی نعمت نہیں چاہے جتنی بھی دولت ہو۔ چینل فائیو کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”کالم نگار“ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیڈر کا مورال بلند ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سلام تو دین ہی سادگی کا ہے۔رمضان المبارک میں پرائس مجسٹریٹس کو ایکٹیو ہونا چاہئے۔ رمضان میں مصنوعی ذخیزہ اندوزی ہوتی ہے۔ اللہ نے قرآن کی حفاظت کا ذمہ اٹھایا ہے اس میں کوئی تبدیلی نہیں کرسکتا۔ کالم نگار آغا باقر نے کہا ہے کہ نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست سپریم کورٹ نے مسترد کر دی۔ نواز شریف کے وکیل اور چیف جسٹس کے درمیان مکالمہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک قریب ہے لیکن اشیائے خورو نوش کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے باہر ہیں۔ سوال یہ ہے مہنگائی کیسے کنٹرول کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اہم ایشوز کے حل کے لئے بھارت کو مذاکرات کی میز پر آنا چاہئے۔ لاہور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ قرآن کی غیر مستند تفسیر تلف کی جائے۔ کالم نگار طارق ممتاز نے کہا ہے کہ نواز شریف چھ ہفتوں سے جیل سے باہر تھے جیل سے نکلنے کے بعد ان کی طبعیت زیادہ خراب ہوگئی، میرے خیال میں انہیں جیل میں ہی رہنا چاہئے۔ ملک صرف ارباب اختیار کے لئے نہیں بنا باقی بھی انسان ہیں۔ رمضان سے قبل مہنگائی بڑھنا قابل تشویش ہے لگتا ہے تاجروں نے ساری کمائی رمضان میں ہی کرنا ہوتی ہے رمضان میں گراں فروشی کر کے یہ لوگ عمرے پر چلے جاتے ہیں۔ خدا کا خوف کرنا چاہئے چیزیں سستی کرنی چاہئیں الٹا مہنگی کر دی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگ سے امن نہیں آتا، بھارتی رویہ ہمیشہ منفی رہا۔ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے۔ کالم نگار شاہد بھٹی نے کہا کہ شہباز شریف خوش ہوئے ہوں گے بڑے میاں صاحب ناخوش ہوئے ہوں گے۔ نواز شریف سمجھتے ہیں جو انہوں نے پاکستان کے لئے کیا کسی اور نے کیا۔ قائد اعظم کے بعد کچھ لوگوں کو لیڈر بننے کا موقع ملا لیکن وہ خود کو ثابت نہ کر سکے۔ لیڈر شپ پھولوں کی سیج نہیں۔باہر کے ملکوں میں رمضان المبارک میں چیزیں سستی کر دی جاتی ہیں۔ہمارے ملک میں کرائسز ہی ختم نہیں ہوتے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv