پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما محسن داوڑ گرفتار

وزیرستان(ویب ڈیسک)پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کو شمالی وزیرستان سے گرفتار کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے کارروائی کرتے ہوئے شمالی وزیرستان سے پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما محسن داوڑکو گرفتارکرلیا ہے جبکہ محسن داوڑکے ساتھی علی وزیرکو پہلے ہی سیکیورٹی فورسز اپنی حراست میں لے چکی ہیں۔اتوار کے روز شمالی وزیرستان میں خارقمر چیک پوسٹ پر ایک مسلح گروہ اور سیکورٹی فورسز میں جھڑپ میں 5 اہلکار زخمی ہوگئے تھے جب کہ جوابی فائرنگ سے 3 مبینہ حملہ آور ہلاک اور 10زخمی ہوئے، جس کے بعد مزید 5 لاشیں بھی نالے سے برآمد ہوئیں۔اس حملے کے الزام میں پی ٹی ایم کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو گرفتار کیا جاچکا ہے جن کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا میں پولیو سے متعلق نیا کیس

پشاور(ویب ڈیسک)ضلع بنوں سے 18 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیوسے متاثرہ 18 ماہ کے بچے کا نیا کیس رپورٹ ہوا۔ پشاورقومی ادارہ صحت اسلام آباد نے متاثرہ بچے میں پولیووائرس کی تصدیق بھی کردی۔ اس کیس کے بعد ضلع بنوں میں رپورٹ ہونے والے کیسزکی تعداد 6 ہوگئی۔ متاثرہ بچے کا تعلق گاﺅں خان ٹاو¿ن، یونین کونسل بائزن خیل سے ہے۔واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں رواں سال مجموعی طور پر پولیو سے متاثرہ 14 کیسز رپورٹ ہوئے۔

گوگل کو بھی کرکٹ کا بخار چڑھ گیا

انٹر نیشنل(ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ سرچ انجن گوگل پر بھی کرکٹ کا بخار چڑھ گیا ہے،گوگل نے کرکٹ ورلڈکپ کا حصہ بنتے ہوئے اپنا ڈوڈل تبدیل کردیاہے۔اس نئے ڈوڈل میں مختلف ممالک کی کٹ میں ملبوس کھلاڑیوں کو کرکٹ گراﺅنڈ میں میچ کھیلتے دکھایا گیا ہے۔دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ آج سے انگلینڈ میں سجنے جارہا ہے جس کا باقاعدہ آغاز میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ سے ہوگا۔دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے اوول میں کھیلا جائے گا۔

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت کم، پاکستان میں اضافے کا امکان

بیجنگ(ویب ڈیسک) چین اور امریکا کے درمیان جاری تجارتی جنگ کی وجہ سے چین نے اپنے پاس موجود نایاب اور کمیاب دھاتوں کا کارڈ استعمال کیا ہے جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 3 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔توقع ہے کہ اگر دونوں بڑی طاقتوں کے درمیان سرد مہری جاری رہی تو خام تیل کی قیمت میں مزید کمی واقع ہوسکتی ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں بدھ کے روز خام تیل کی قیمت 68.35 بیرل فی ڈالر تھی جس میں 1.76 ڈالر کی کمی دیکھی ہوئی ہے۔ دوسری جانب یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت میں 1.53 ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تناو¿ کے بعد چین نے ایک روز قبل نایاب اور قیمتی دھاتوں اور معدنیات کا کارڈ استعمال کرنے کا عندیہ دیا تھا جن کی بڑی مقدار اس کے پاس ہے اور اسی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی تھی۔ دوسری جانب پاکستان میں یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق عید پر حکومت کی جانب سے عوام کو مہنگائی کا ایک اور تحفہ ملنے والا ہے اور یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ذرائع پیٹرولیم ڈویڑن کا کہنا ہے کہ یکم جون سے پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 9 روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 50 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے 85 پیسے اور مٹی کا تیل بھی 12 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق قیمتوں میں اضافے کی سمری 30 مئی کو وزارت خزانہ کو ارسال کی جائے گی جب کہ نئی قیمتوں کا اطلاق وزیر اعظم کی مشاورت سے ہوگا۔

اضافی حج کوٹے کی قرعہ اندازی 3 جون کوہوگی، ترجمان وزارت مذہبی امور

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ترجمان وزارت مذہبی امورکا کہنا ہے کہ اضافی حج کوٹے کی قرعہ اندازی 3 جون کو صبح 10 بجے ہوگی۔ترجمان وزارت مذہبی امورکے مطابق اضافی حج کوٹے کی قرعہ اندازی 3 جون کو ہوگی۔ اضافی کوٹے میں 9 ہزار 474 افراد سرکاری حج پر جائیں گے اور ان خوش نصیبوں کے لیے قرعہ اندازی پیرکی صبح 10 بجے ہوگی۔ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ پہلی قرعہ اندازی میں ناکام ہونے والے درخواست گزار دوبارہ قرعہ اندازی میں شامل ہوں گے۔واضح رہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کومزید 15 ہزار 790 افراد کے لیے کوٹہ دیا تھا۔ اضافی کوٹے میں 9 ہزار 474 افراد سرکاری اور 6 ہزار 316 افراد پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے زریعے حج پر جائیں گے۔

چینی نوجوان نے محبوبہ کے لیے سمندر کا ایک ٹکڑا خرید لیا

بیجنگ(ویب ڈیسک) فرہاد نے شیریں کے لیے پہاڑ سے دودھ کی نہر نکال لی تھی لیکن اب ایک چینی عاشق نے اپنی محبوبہ کے لیے سمندر کا وسیع و عریض ٹکڑا خرید لیا ہے جسے وہ اپنی مرضی کے مطابق استعمال کرسکتی ہے۔ہر سال 20 مئی کو چین میں ویلنٹائن ڈے منایا جاتا ہے جس میں تحفوں کا تبادلہ ہوتا ہے اور چینی لڑکی کو ایک سرپرائز تحفہ ملا جس میں ان کے دوست نے انہیں 210 ہیکٹر وسیع سمندری ٹکڑا تحفے میں دیا۔ یہ لڑکی سمندر کے اس علاقے کو اپنی مرضی کے مطابق استعمال کرسکتی ہے جو ایک کھلے سمندر کے ساتھ ہے اور شیندونگ صوبے میں ایک جزیرے کے قریب واقع ہے۔پہلے یہ سمندری خطہ ماہی پروری کی ایک کمپنی کی ملکیت میں تھا جسے اب زینگ نامی ایک شخص نے آن لائن نیلامی کی ویب سائٹ سے 99 ہزار ڈالر یا ڈیڑھ کروڑ روپے میں خریدا ہے۔اس سرپرائز تحفے کے بعد خاتون نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ’وی چیٹ‘ پر اس کی تفصیلات شیئر کی ہیں جن میں آن لائن ویب سائٹ کا اسکرین شاٹ اور سمندری ٹکڑے کے تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔علاوہ ازیں انہوں نے سمندری خطے کا نقشہ اور مقام پر بھی شیئر کیا ہے تاہم بعض افراد نے اسے ناقابلِ یقین قرار دیا ہے اور سوال کیا ہے کہ آخر سمندر کے حصے اور اس کے حقوق کوئی کس طرح اپنے نام کرسکتا ہے؟وکلا نے کہا ہے کہ نوجوان نے سمندر کا جو علاقہ خریدا ہے وہ عین قانونی ہے دنیا کے دیگر ممالک کی طرح چین میں سمندری علاقہ اور پانی حکومت کی ملکیت ہوتا ہے لیکن انفرادی طور پر سمندر کے ایک حصے کو خریدا اور استعمال کیا جاسکتا ہے۔اس کے علاوہ اس کے حقوق قابلِ انتقال بھی ہوسکتے ہیں اور لیز کے دوران کسی بھی موقع پر انہیں دوسرے کو کرائے یا ٹھیکے پر دیا جاسکتا ہے تاہم اب تک یہ معلوم نہ ہوسکا کہ خاتون پانی سے بھرے اتنے بڑے علاقے کو کیسے استعمال کریں گی؟

جنوبی افریقا کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

لندن(ویب ڈیسک ) دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے میلے ورلڈکپ کا بگل بج گیا اور ایونٹ کے افتتاحی میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔اوول گراو¿نڈ میں جنوبی افریقی کپتان فاف ڈپلوسی نے ٹاس جیت کر پہلے میزبان انگلش ٹیم کے کپتان این مورگن کو بیٹنگ کی دعوت دی۔تماشائیوں کی بڑی تعداد اوول گراو¿نڈ میں موجود ہے اور وہ اپنی اپنی ٹیموں کو سپورٹ کر رہے ہیں۔

سگریٹ نوش ٹیکس کے شکنجے میں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تمباکو نوشی کرنے والوں پر تیس سے پچاس ارب روپے کا اضافی ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے ، بابربن عطا کا کہنا ہے پاکستان میں موت کے سودا گروں کی جگہ نہیں۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے جانب سے انسداد تمباکو نوشی اور تمباکونوشی کی حوصلہ شکنی کیلئے ٹیکسیشن ریفارمز لانے کا فیصلہ کرلیا ، فیصلہ وزارت قومی صحت،وزارت خزانہ کی مشاورت سےکیاجارہاہے۔وزیراعظم نے ہدایت کی انسداد تمباکو کے لئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں جبکہ تمباکو پر سخت ترین ٹیکس اصلاحات کی منظوری بھی دے دی گئی۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی بابر عطا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا مشیرصحت ظفرمرزا نے انسداد تمباکو نوشی کیلئے جامع پلان پیش کردیا، آئندہ بجٹ میں تمباکو نوشی کی روک تھام کیلئے ٹیکس لگایا جائے گا، تمباکو سے منسلک اشیا کی قیمت میں اضافے سے استعمال کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے۔بابر بن عطا نے کہا ٹیکس سے تیس سے پچاس ارب روپےکااضافی ریوینیوحاصل ہوگا، ٹیکس مد میں حاصل رقم صحت انصاف کارڈکیلئےاستعمال ہو گی۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا وزیراعظم کی ہدایت پرٹیکس فنانس بل میں شامل کیاجائے گا ، پاکستان میں اموات کی سب سےبڑی وجہ تمباکو نوشی ہے، ایک لاکھ60 ہزار لوگ تمباکو کے استعمال کے باعث لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔دوسری جانب سوشل میڈیا سروے میں اکثریت نے سگریٹ تین گناہ مہنگا کرنے کی رائے دی، پچیس فیصد افراد کا کہنا تھا سو فیصد دام بڑھادیے جائیں، گیارہ فیصد افراد دو سو فیصد اضافے کے حق میں تھے۔ جبکہ چونسٹھ فیصد رائے دینے والوں کا خیال تھا سگریٹ کا ایک پیکٹ تین سو فیصد مہنگا کر دیا جائے۔

محسن داوڑ کے منہ میں تحریک طالبان کی زبان ، حقیقت کھل کے سامنے آ گئی

اسلام آباد(آن لائن )بلی تھیلے سے باہر آگئی، محسن داوڑ دل کی بات زبان پر لے آئے،محسن داوڑ نے خار کمرحملے کی وجہ اور حقیقت خود ہی بیان کردی۔ غیر ملکی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب ہمارا مطالبہ ہے کہ پاکستان فوج وزیرستان سے چلی جائے۔ایم این اے محسن داوڑ کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور دہشت گردوں کے مطالبے دہرانے لگے، ٹی ٹی پی اور محسن داوڑ گٹھ جوڑ کا ذکر مراد سعید بھی قومی اسمبلی میں کرچکے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق محسن داوڑ غیرملکی قوتوں کے آلہ کار، بیان سے ایک بار پھر حقیقت عیاں ہوگئی بیان ایسے وقت میں آیا جب شمالی وزیرستان میں امن خراب کرنے کی کوشش جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق چیک پوسٹ پر حملہ اور فائرنگ سے ہلاکتوں کی ذمہ دار بھی محسن داوڑ ہیں، شہری گھروں کو واپس آئے تو ایسے عناصر امن دوبارہ تباہ کرنے کے لیے وارد ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاک فوج نے علاقے میں دہشت گردوں اور ان کی پناہ گاہوں کا کامیابی سے خاتمہ کیا، پاک فوج کی علاقے میں موجودگی غیر ملکی قوتوں کو کھٹک رہی ہے۔ذرائع کے مطابق عالمی قوتیں علاقے کو دوبارہ دہشت گردوں کی پناہ گاہ بنانا چاہتی ہیں، عالمی میڈیا پر 6 ماہ کے دوران پاکستان مخالف 300 سے زائد رپورٹس جاری ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق بی بی سی اردو اور وائس آف امریکا نے پاکستان کیخلاف جانبدارانہ رپورٹنگ کی، کیا عالمی میڈیا بھارت میں خواتین سے زیادتی،اقلیتوں کے حقوق کی پامالی پر آواز اٹھاتا ہے؟بھارت میں ہونے والی نکسل باغیوں کی تحریک پر کوئی رپورٹ سامنے کیوں نہیں آئی؟ کیا بین الاقوامی میڈیا نے نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو کبھی اجاگر کیا ہے؟ کیا بین الاقوامی میڈیا نے افغانستان میں ہونے والے مظالم پر بھی آواز اٹھائی؟

عثمان بزدار سے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی ملاقات، قومی وسائل بارے گفتگو

لاہور (ویب ڈیسک )وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کاکہناتھا کہ قومی وسائل پر ڈاکہ ڈالنے کا دور کبھی واپس نہیں آئے گا۔منصوبوں کی آڑ میں کرپشن کرنے والے ملک و قوم کے مجرم ہیں۔سابق حکمرانوں نے نمود و نمائش کے منصوبوں میں قومی وسائل برباد کئے۔ قومی وسائل کی بندربانٹ کرکے ذاتی تجوریاں بھری گئیں۔لوٹ مار کرنے والوں کو اپنے کئے کا حساب دینا ہوگا۔کرپٹ عناصر کے بلاامتیاز احتساب سے ہی پاکستان آگے بڑھے گا۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت قومی وسائل کو عوام کی امانت سمجھتی ہے۔ ہماری قیادت نے قومی وسائل اپنی ذات پر خرچ کرنے کی غلط روایت کو ختم کیا ہے۔اب عوام کا پیسہ فلاح عامہ پر ہی صرف ہو رہا ہے۔تنقید کی پرواہ کئے بغیر عوامی خدمت کے سفر کو جاری رکھیں گے۔ عوامی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کرکے عوام کے مینڈیٹ کی لاج رکھیں گے۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی عثمان بزدار پنجاب میں عوام کی بے لوث خدمت کر رہے ہیں۔ اپوزیشن کا بیانیہ کرپشن پر پردہ ڈالنے کا بیانیہ ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کو پاکستان کے عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔یہ جماعتیں عوامی مسائل میں اضافے کی ذمہ دار ہیں۔ عام انتخابات میں مسترد عناصر کی منفی سیاست دم توڑ چکی ہے۔حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے۔

معاشی بحران کا حل اتحاد سے جڑا ہے

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معاشی بحران سے نکلنے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنی ہوں گے۔میڈیا کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار، وزیر تجارت عبدالرزاق داد، چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلی سمیت وزیراعظم آزاد کشمیر نے شرکت کی۔اجلاس میں جی ڈی پی گروتھ ریٹ 4 فیصد مقرر کرنے، زراعت کے شعبے میں ترقی کی ساڑھے 3 فیصد، صنعت میں 2.2 فیصد جبکہ خدمات کے شعبے میں ترقی کی شرح 4.8 فیصد مقرر کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے لیے وفاق اور صوبوں کے 1.837 کھرب روپے کے ترقیاتی بجٹ اور بارہویں 5 سالہ منصوبے کی منظوری بھی دے دی۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ میں سے فاٹا کے لیے حصہ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ معاشی بحران سے نکلنے کے لیے وفاق اور صوبوں کی مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے، جب حکومت ملی تو پاکستان ملکی تاریخ کے شدید معاشی بحران کا شکار تھا، ہماری تمام تر کوششیں ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانا تھا، ہم وہ تمام کام کررہے ہیں جو پہلے کیے جانے چاہیے تھے۔قومی اقتصادی کونسل نے سال 2019-2020 کیلئے جی ڈی پی کا ہدف 4 فیصد رکھنے کی منظوری دیدی ، زراعت کیلئے ہدف 3.5 فیصد،صنعت کےلیے 2.2 فیصد جبکہ سروسز سیکٹرزکےلیے4.8 فیصد کا ہدف مقررکیا گیاہے،وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے جب اقتدار سنبھالا تو ملک کو غیر معمولی معاشی بحران کا سامنا تھا، ہماری تمام کوششوں کا مقصد ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانا تھا، موجودہ اقتصادی بحران پر قابو پانے کے لئے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں کی مشترکہ کوششیں ضروری ہے، حکومت نے پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں مقامی حکومتوں کا نظام متعارف کرایا ہے تاکہ لوگوںکونچلی سطح پر بااختیار بنایا جاسکے اور انھیںترقی کے عمل میں اپنا کردار ادا کرنے کا موقع مل سکے، فاٹا کی ترقی کیلئے صوبوںکو ان کے وعدوں کے مطابق لازمی مالی وسائل مختص کیے جائیں گئے۔بدھ کووزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل نے سال 2019-2020 کیلئے جی ڈی پی کا ہدف 4 فیصد رکھنے کی منظوری دیدی۔ زراعت کیلئے ہدف 3.5 فیصد،صنعت کےلیے 2.2 فیصد جبکہ سروسز سیکٹرزکےلیے4.8 فیصد کا ہدف مقررکیا گیاہے۔قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں آئندہ مالی سال 2019-20کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری بھی دی جانی تھی۔ وفاق اور صوبوں کے لیے 1837 ارب روپے کا سالانہ ترقیاتی بجٹ تجویز کیا گیاہے۔قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں وزیر اعظم آزاد کشمیر ، پنجاب، سندھ ، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور بلوچستان کے وزرائے اعلی کے ساتھ ساتھ مشیر خزانہ حفیظ شیخ، مشیر تجارت رزاق داود اور وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی وترقی مخدوم خسرو بختیار بھی شریک ہوئے۔ وفاقی ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کا حجم 925 ارب روپے تجویزکیا گیاہے۔ صوبوں کے ترقیاتی بجٹ کا حجم 912 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ آئندہ مالی سال کے لیے وفاق اور صوبوں کے ترقیاتی بجٹ میں 577ارب روپے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ وفاقی ترقیاتی بجٹ میں 250ارب روپے اضافے کیا جا رہا ہے جبکہ صوبوں کے ترقیاتی بجٹ میں 327ارب روپے اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ وفاقی وزارتوں کیلئے 370ارب کا ترقیاتی بجٹ تجویزکیا گیاہے۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی(این ایچ اے )کیلئے 157 ارب روپے، پیپکو اور این ٹی ڈی سی کیلئے 42 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ تجویز کیا گیاہے۔اسی طرح آبی وسائل کیلئے 84 ارب روپے، ریلویز کیلئے 14 ارب روپے اور ایرا کیلئے 5ارب روپے مختص کرنے کی تجویزسامنے آئی ہے۔وفاقی حکومت نے عارضی طور پر بے گھر افراد(آئی ڈی پیز) کی بحالی کیلئے 32 ارب 50 کروڑ روپے مختص کرنے کی سفارش کی ہے۔آئندہ مالی سال میں سکیورٹی کی بہتری کیلئے 32 ارب 50 کروڑ روپے کا بجٹ تجویزکیا گیاہے جبکہ وزیر اعظم یوتھ ہنر مند پروگرام کیلئے 10 ارب روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔وفاقی حکومت کی طرف سے کلین گرین پاکستان پروگرام کیلئے 2ارب کا ترقیاتی بجٹ تجویز کیا گیاہے جبکہ جی آئی ڈی سی کیلئے 1 ارب روپے مختص کرنے سفارش سامنے آئی ہے۔سابقہ فاٹا کے دس سالہ پروگرام کے تحت 22 ارب روپے مختص کرنے کے علاوہ خزانہ ڈویڑن کیلئے 36ارب کا ترقیاتی بجٹ تجویز کیا گیاہے۔اسی طرح کشمیر و گلگت بلتستان کیلئے 44ارب روپے ،ایٹمی توانائی کمیشن کیلئے 24ارب روپے اور تخفیف غربت ڈویڑن کیلئے 20کروڑ مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی کی ترقیاتی بجٹ کی سفارشات کی قومی اقتصادی کونسل کی طرف سے حتمی منظوری دی جانی تھی۔اجلاس کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت نے جب اقتدار سنبھالا تو ملک کو غیر معمولی معاشی بحران کا سامنا تھا۔ ہماری تمام کوششوں کا مقصد ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانا تھا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ اقتصادی بحران پر قابو پانے کے لئے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں کی مشترکہ کوششیں ضروری ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں مقامی حکومتوں کا نظام متعارف کرایا ہے تاکہ لوگوںکونچلی سطح پر بااختیار بنایا جاسکے اور انھیں ترقی کے عمل میں اپنا کردار ادا کرنے کا موقع مل سکے۔وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ فاٹا کی ترقی کیلئے صوبوںکو انکے وعدوں کے مطابق لازمی مالی وسائل مختص کیے جائیں گئے۔اجلاس میں گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور وفاق اور صوبوں کے متعلقہ وفاقی وزرائ، وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن شریک ہوئے۔

پنچائتی روایت نے جہالت اور ظلم کی انتہا کر دی

گوجرانوالہ (بیورورپورٹ)شک کی بنائ پر پانچ قریبی رشتے داروں کا دوبچوں کی ماں کیساتھ گینگ ریپ حوا کی بیٹی کب تک لٹتی رہے گی اہل خانہ کا سی پی او آفس کے باہر روڈ بلاک کرکے احتجاج پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان گرفتار تو کرلئے مگرتھانے میں پروٹوکول متاثرہ خاندان کا الزام۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سی پی او آفس کے باہر تھانے دھلے کے علاقہ محلہ دیندار کے رہائشیوں کا احتجاج ان کا موقف کہ ہماری بیٹی سعدیہ جس کی شادی آٹھ سال قبل ہوئی دوبچوں کی ماں بتائی جاتی ہے بدفعلی کے جرم میں رشتے داروں نے پنچائیت لگائی اور پنچائیت نے فیصلہ کیا کہ پانچ فرد باری باری متاثرہ خاتون کیساتھ زنابالجبر کریں جنہوں نے باری باری سعدیہ کیساتھ زیادتی کی اہل خانہ فریاد لیکر تھانے دھلے گئے تو ایس ایچ او نے پانچ افراد کیخلاف مقدمہ تو درج کرکے ملزمان کوحوالات میں بند کردیا مگر متاثرہ خاتون کے ورثا ئ کا کہنا ہے کہ ملزمان تو پولیس نے گرفتار کرلئے مگر تھانے میں ملزمان کو مکمل طور پرپروٹوکول دیا جارہا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ عورت نے الزام لگایا ہے میرے ساتھ زیادتی کی ہے ہم نے مقدمہ درج کرکے ملزما ن کو گرفتار کرلیا ہے ملزمان میں متاثرہ خاتون ،اس کے دوسگے دیور ایک بہنوئی دوچچا سسرشامل ہیں سب ملزم اورمتاثرہ خاتون کا ڈی این ٹیسٹ آنے کے بعد تمام حقائق سامنے آئیں گئے کس کیساتھ ناانصافی نہیں ہوگی قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔گرفتار ملزمان میں ریاض، ارشد، معراج، حبیب، شہزاد شامل ہیں ، گوجرانوالہ ناجائز مراسم کے شبہ پر پنچائت نے میری بہن کو اجتماعی زیادتی کی سزا سنادی،ملزمان کہتے ہیں ہم نے اس کو سبق سکھایا ہے ، خود ساختہ پنچائتی فیصلے کے بعد ملزمان نے میری بہن کو کمرے میں لیجاکر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،  ملزمان زیادتی کے بعد کھڑے ہوکر ہنستے رہے ،متاثرہ خاتون کے بھائی کا بیان متاثرہ خاندان کا سی پی او آفس کے باہر پنچائتی فیصلے کیخلاف احتجاج گوجرانوالہ متاثرہ خاندان کی سڑک پر رو رو کر وزیراعلیٰ اور وزیر اعظم سے انصاف کی دہائی۔