اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے چاند دیکھنے والی ایپ متعارف کرادی، جس کا لنک انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر بھی شیئر کیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرسائنس ایند ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے چاند دیکھنے والی ایپ کی تیاری کا وعدہ پورا کردیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر انہوں نے بتایا کہ چاند دیکھنے کی ایپ متعارف کرادی گئی، تاہم سوال یہ ہے کہ کیا یہ ایپ دو عیدوں کا جھگڑا ختم کر پائے گی۔فواد چوہدری کا قمری کیلنڈر کسی کام نہآسکا کیونکہ کابینہ کے اجلاس میں یہ معاملہ زیر غور نہیں آیا،دو روز قبل ہونے والے اجلاس میں آٹھ نکاتی ایجنڈے پر بحث ہوئی لیکن وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے بنائے ہوئے قمری کیلنڈر کو وفاقی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل نہ کیا جاسکا۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ چاند نظر آنے یا عید کا اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی جبکہ فواد چوہدری نے ٹویٹ میں دعویٰ کیا کہ وزیراعظم سمیت پوری کابینہ نے قمری کلینڈر کی حمایت کی جس پر وفاقی وزیر نے تمام لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین نے قبلہ ایاز نے قمری کلینڈر پر تبصرہ دیتے ہوئے کہا کہ رمضان اور عیدین کا فیصلہ چاند دیکھ کر ہی کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ رواں ماہ فواد چوہدری نےعیدین اور رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے قمری کیلنڈر لانے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد وزارتِ سائنس اورسپارکو کے ماہرین نے مل کر قمری کلینڈر تیار کیا۔چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب اور فواد چوہدری کے درمیان نوک جھونک بھی ہوئی تھی، قمری کلینڈر بنانے کے اعلان پر مفتی منیب نے وفاقی وزیر پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔ ا±ن کا کہنا تھا کہ قمری کلینڈر کے مطابق عید پانچ جون کو ہے جبکہ رویتِ ہلال کمیٹی پہلے ہی چار جون کو عید کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس طلب کرچکی۔ماہرین کے مطابق عیدین اور رمضان کے چاند کا تنازع اس سال بھی حل ہوتا نظر نہیں آرہا کیونکہ فی الحال مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور مسجد قاسم بھی اس معاملے پر متفق نہیں جبکہ اسلامی نظریاتی کونسل نے ایپ اور کلینڈر پر غور کرنے کے لیے عید کے بعد کا وقت مانگا ہے۔
Monthly Archives: May 2019
ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو کمی کا اعلان
لاہور(ویب ڈیسک) آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوشن کمپنی نے ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو کمی کا اعلان کیا ہے۔ذرائع کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے اعلان کیا کہ ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو کمی کی جارہی ہے جس کے بعد ایل پی جی 95 روپے فی کلو ہو جائے گی۔عرفان کھوکھر نے بتایا کہ قیمت میں کمی سے گھریلو سیلنڈر 180 روپے اور کمرشل سیلنڈر 680 روپے سستا ہو جائے گا اور قیمتوں میں کمی کا اطلاق بھی آج رات سے ہی ہوگا۔عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ بااثر شخصیات بجٹ میں درآمدی ایل پی جی پر ٹیکس لگوانا چاہتی ہے، اگر درآمدی گیس پر ٹیکس یا پابندی لگی تو ہڑتال کی جائے گی۔
اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹوں کی ایس ایم ایس بکنگ سروس بند کردی
کراچی(ویب ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 30 لاکھ سے زائد صارفین ہونے کے بعد نئے کرنسی نوٹوں کی ایس ایم ایس بکنگ سروس بند کردی۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے کرنسی نوٹوں کی ایس ایم ایس بکنگ سروس بند کردی، رواں برس 30 لاکھ لوگوں کو نئے نوٹ جاری کرنے کا فیصلہ ہوا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 30 لاکھ سے زائد صارفین ہونے کے بعد نئے کرنسی نوٹوں کی ایس ایم ایس بکنگ سروس کی سہولت ختم کردی۔ترجمان اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق نئے نوٹ بکنگ کرانے والے صارفین کو31 مئی تک ملتے رہیں گے۔ترجمان نے بتایا کہ نئے کرنسی نوٹوں کی سروس 8877 کی عوام میں پذیرائی حاصل ہوئی، 142 شہروں میں 1718 ”ای برانچز“پرانتظامات کیے گئے۔ترجمان کے مطابق پہلے سے جاری کیے گئے بکنگ کوڈز پرنئے نوٹوں کا اجرا 31 مئی 2019 تک جاری رہے گا۔یاد رہے کہ یکم مئی کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید الفطر کے موقع پر نئے نوٹوں کے اجرا کے لیے ایس ایم ایس سروس کا اعلان کیا تھا۔
نریندرا مودی نے دوسری مرتبہ وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھالیا
نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارتی عام انتخابات میں کامیابی کے بعد بی جے پی کے نریندرا مودی نے مسلسل دوسری مرتبہ وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھا کر تاریخ رقم کرلی ہے۔بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے راشٹرا پتی بھون (ایوان صدر) میں نئی بھارتی حکومت نے حلف اٹھالیا، نریندرا مودی سے بھارتی صدر رام ناتھ کوبند نے حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب میں 8 ہزار مہمانوں نے شرکت کی جن میں ملک کی اہم شخصیات کے علاوہ بنگلا دیش، نیپال، بھوٹان، سری لنکا، تھائی لینڈ اور دیگر ممالک کی سرکردہ شخصیات بھی شامل ہیں۔ 2014 میں نریندرا مودی نے اس وقت کے پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کو بھی مدعو کیا تھا تاہم اس مرتبہ پاکستان سے کسی بھی اعلیٰ سرکاری شخصیت کو مدعو نہیں کیا گیا۔بھارتی وزارت عظمیٰ کی حلف برداری کے بعد نئی بھارتی سرکار کے وزرا کی حلف برداری کا سلسلہ شروع ہوا۔ مودی کی کابینہ میں راج ناتھ سنگھ، نیتن گدکڑی، امیت شاہ، ہردیپ سنگھ پوری، دیوی سدانندا گودا، نرملا سیتا رام، رام ولاس پاسوان، سمرتی ایرانی اور مختار عباس نقوی سمیت 24 وزرا شامل ہیں۔ مودی کی نئی کابینہ میں سشما سوراج اور ارون جیٹلی جیسے اہم رہنما شامل نہیں۔2014 میں نریندرا مودی کی 45 رکنی کابینہ نے حلف اٹھایا تھا جو 2019 تک بڑھتے بڑھتے 75 رکنی ہوگئی تھی۔واضح رہے کہ بھارت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کانگریس کے علاوہ کسی جماعت نے لگاتار دوسری مرتبہ حکومت بنائی ہے۔
اوگرا نے پیٹرول 8 روپے تک مہنگا کرنے کی سفارش کردی
اسلام آباد(ویب ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کردی۔ذرائع کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے لیے پیٹرولیم ڈویڑن کو سمری بھیج دی جس میں 8 روپے تک قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ذرائع کا کہناہے کہ اوگرا نے یکم جون سے پیٹرول 8 روپے 53 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت 8 روپے 99 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے69 اور لائٹ ڈیزل آئل فی لیٹر ایک روپے 68 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔واضح رہےکہ حکومت نے رمضان سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے فی لیٹر پیٹرول 9 روپے 42 پیسے مہنگا کیا تھا۔
جاپان میں بچوں کی اصلاح کرنے والا باپ گرفتار
ٹوکیو (ویب ڈیسک) جاپانی پولیس نے اپنے بچوں کو مہذب بنانے کےلیے برقی پستول سے بجلی کے جھٹکے دینے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق جاپان میں حکومت کی جانب سے بچوں کو تشدد سے بچانے مختلف قوانین بنائے گئے ہیں تاکہ بچوں کو جسمانی تشدد سے بچایا جاسکے لیکن جاپان میں اپنی نوعیت کا عجیب واقعہ پیش آیا جہاں باپ اپنے بچوں کو مہذب بنانے کیلئے قوانین میں ممنوعہ طریقے استعمال کرنے کی شکایت موصول ہوئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جاپان کے جنوبی شہر کیٹاکیوشو کے رہائشی 45 سالہ شخص کو پولیس نے گرفتار کیا ہے جو 17 اور 13 برس کی بیٹیوں اور ایک 11 سالہ بچے کی اصلاح کے لیے برقی پستول سے کرنٹ لگاتا تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گرفتار شخص نے پولیس کو بیان دیا کہ اس نے قانون کی خلاف ورزی اس لیے کی کیوں کہ بچوں نے وضح کردہ ضاطہ اخلاق سے روگردانی کی۔جاپانی پولیس کا کہنا تھا کہ برقی پستول سے کرنٹ لگانے کے لیے باعث ایک بچے کے بازو پر معمولی جلن ہوئی ہے جبکہ دونوں لڑکیوںآ پر بظاہر کوئی جسمانی اثر نہیںآ پڑا۔واضح رہے کہ جاپان میں بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات میں حالیہ برسوں کے دوران اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، گذشتہ برس ایک والد نے بچوں کو کھانا کھانے کا طریقہ بتاتے ہوئے تشدد کیا جس کے نتیجے میں بچوں کی موت واقع ہوگئی۔خیال رہے کہ جاپانی حکومت کی جانب سے منگل کے روز پارلیمنٹ میں بچوں پر جسمانی تشدد کو روکنے کےلیے نیا قانون منظور کروایا گیا تھا۔
او آئی سی سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے وزیراعظم عمران خان سعودی عرب پہنچ گئے
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان او آئی سی سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے تین روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کے مدینہ منورہ پہنچنے پر گورنر مدینہ منورہ کے چیف سیکرٹری وہیب بن محمد السہلی نے ان کا استقبال کیا۔وزیراعظم عمران خان روضہ رسول پر حاضری دیں گے اور مسجد نبوی میں نوافل ادا کریں گے۔وزیراعظم عمران خان مدینہ منورہ سے جدہ کے لیے روانہ ہوں گے جہاں وہ 31 مئی کو مکہ میں ہونے والے او آئی سی کے سربراہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔وزیراعظم عمران خان کو دورے کی دعوت سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دی ہے۔اجلاس کا عنوان ’مکہ سمٹ‘رکھا گیا ہے جس سے وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے۔اجلاس کا مقصد اسلامی دنیا کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنا ہے۔
کیکڑے کے خول اور نینوٹیکنالوجی پر مشتمل خون کو فوری طور پر روکنے والی پٹی
ٹیکساس(ویب ڈیسک) زخموں کے علاج اور خون کے رساﺅ کو روکنے کے لیے ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے جس کے تحت کیکڑے کے خول اور نینوذرات (پارٹیکلز) پر مشتمل ایک (ڈریسنگ) پٹی بنائی گئی ہے جو خون کے بہاﺅکو روکتی ہے اور اس طرح مریض کی جان بچ سکتی ہے۔کیکڑے کی جلد کے خول میں پائی جانے والی ایک معدن کائٹوسان اور نامیاتی مرکب سے تیارکردہ نینو مادوں سے بنی یہ پٹی خون کے بہاﺅکو فوری طور پر روکتی ہے۔ زیادہ خون بہنے سے دنیا بھر میں ہر روز لوگ موت کے شکار ہوتے ہیں اور اس طرح یہ نئی ڈریسنگ مریضوں کی جان بچاسکتی ہے۔کائٹوسان سے نینوفائبر یا ریشے بنائے گئے ہیں اور اسے ایک شکروالے ہائیڈروجل میں رکھا گیا ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ ہائیڈروجل سات روز کے اندر گھل کر ختم ہوجاتا ہے اور پٹی کو بار بار ہٹانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ یہاں تک کہ جنگ اور حادثوں میں شدید زخمی ہونے والے افراد بھی اس سے مستفید ہوسکتے ہیں۔ازخود گھل کر ختم ہوجانے والی یہ انقلابی پٹی ٹیکساس اے اینڈ ایم یونیورسٹی کے ماہرین نے بنائی ہے۔ یہ عام پٹی کی طرح لچکدار ہے اور اسے ہر قسم کے زخموں پر لگایا جاسکتا ہے۔ اس وقت بازار میں دستیاب تمام حیاتی انجذاب (بایوآبزروبینٹ) پٹیوں کے مقابلے میں یہ بہترین کارکردگی کا حامل ہے۔اگرچہ کائٹوسین کو کسی مرہم پٹی میں استعمال کرنا ایک چیلنج تھا اور اس کے لیے ماہرین نے ایک مچان نما نینواسٹرکچر بنایا جو بہتر انداز میں پھیلتا ہے اور خون کے بہاو¿ کو بند کرنے کے ساتھ ساتھ زخم کو تیزی سے مندمل بھی کرتا ہے۔پہلے مرحلے میں شکر کے سالمات سے بنے ہائیڈروجل بنائے گئے جن میں کائٹوسین کے مالیکیول پیوست ہوگئے اور اس کے بعد جادوئی پٹی تیار ہوگئی۔ دیگر ماہرین نے اس ایجاد کو نہایت اہم قرار دیتے ہوئے اسے جلد از جلد عام تجارتی فروخت کے لیے پیش کرنے پر زور دیا ہے۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف 12 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، شعیب ملک آﺅٹ
ناٹنگھم(ویب ڈیسک) ورلڈکپ 2019 کے دوسرے مقابلے اور پاکستان کے پہلے میچ کے لیے 12 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ٹرینٹ برج ناٹنگھم میں ورلڈ کپ 2019ءکا دوسرا میچ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان کل کھیلا جائے گا جس کے لیے 12 کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے ہیں جس کا باقاعدہ اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل 15 کھلاڑیوں میں سے پہلے میچ کے لیے ممکنہ 12 کھلاڑیوں میں تجربہ کار مڈل آرڈر بلے باز شعیب ملک، فاسٹ بولر محمد حسنین اور شاہین شاہ آفریدی شامل نہیں ہوں گے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ کے لیے 12 رکنی ٹیم میں امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، کپتان سرفراز احمد، حارث سہیل، عماد وسیم، شاداب خان، حسن علی، وہاب ریاض، محمد عامر اور آصف علی شامل ہیں۔
عوام اب قیدی نمبر 420 کے فریب میں آنے والے نہیں: فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ عوام اب قیدیر نمبر 420 کے فریب میں آنے والے نہیں۔اسلام آباد میں مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ طلال سے نہال تک توہین عدالت کے نوٹس کا ریکارڈ ن لیگ کے پاس ہے، اتنی بڑی تعداد میں کسی اور جماعت کے پاس نہیں یہ ریکارڈ موجود نہیں، یہ واحد جماعت ہے اس نے توہین عدالت کے نوٹسز کی شکل میں اتنے گولڈ میڈل جیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج ہمیں اداروں کا احترام کا سکھایا جا رہا ہے، یہ کرپشن لیگ مال بچاﺅ اور جلد جلدی بھاگ جاﺅ کے فارمولے پر چل رہے ہیں لیکن ان کے جلدی جلدی کے راستے میں عمران خان رکاوٹ ہیں۔سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے ججز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس سے متعلق سوال پر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے نوٹسز جاری کرتے ہوئے 14 جون کو اٹارنی جنرل کو طلب کر لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ راز داری برتنے کے لیے سپریم جو ڈیشل کونسل کی کارروائی ان کیمرا ہوتی ہے، سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کی میڈیا پر تفصیلات نہیں بتائی جا سکتیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزارت قانون نے دونوں ریفرنسز سے متعلق معاملات کو دیکھنا ہے، وزارت قانون جو بھی بات ہو گی اس سے میڈیا کو آگاہ کرے گی۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہتے تھے تبدیلی کہاں ہے، دیکھیں تبدیلی آنہیں رہی گزشتہ رات آگئی ہے، گزشتہ رات ملائیشیا سے 320 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ یہ وزیراعظم عمران خان کے انسان دوست ہونے کا ثبوت ہے، وزیراعظم نے دیار غیر میں قید پاکستانیوں کا درد محسوس کیا اور ان پاکستانیوں کو عید سے پہلے ان کے خاندانوں سے ملوا دیا۔
لیفٹیننٹ جنرل کو قید با مشقت، بریگیڈئیراورحساس ادارے کے افسر کو سزائے موت کی توثیق
راولپنڈی(ویب ڈیسک)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کے دو اعلیٰ افسران اور حساس ادارے کے سویلین افسر کو سزاﺅں کی توثیق کر دی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی افسران اور سویلین افسران کو جاسوسی کے الزام میں سزا دی گئی تھی۔آئی ایس پی آر کے مطابق مجرمان نے حساس معلومات دوسرے ملکوں کو لیک کی تھیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سزا پانے والوں میں لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ جاوید اقبال کو 14 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق بریگییڈئیر ریٹائرڈ راجہ رضوان کو سزائے موت دی گئی جب کہ حساس ادارے کے سویلین افسر ڈاکٹر وسیم اکرم کو سزائے موت دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق تنیوں افسران کا پاکستان آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ٹرائل کیا گیا۔خیال رہے کہ رواں برس فروری میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران اس بات کی تصدیق کی تھی کہ آرمی کے دو سینئر افسران جاسوسی کے الزام میں زیر حراست ہیں اور آرمی چیف نے ان کا فیلڈ جنرل کورٹ مارشل آرڈر کیا ہوا ہے۔
ورلڈکپ افتتاحی میچ؛ انگلینڈ کا جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 312 رنز کا ہدف
لندن(ویب ڈیسک) کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے افتتاحی معرکے میں انگلینڈ نے جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 312 رنز کا ہدف دیا ہے۔ ورلڈکپ 2019 کا افتتاحی میچ لندن کے اوول گراﺅنڈ میں کھیلا جارہا ہے جہاں جنوبی افریقا کے کپتان فاف ڈپلسی نے میزبان ٹیم کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کو ترجیح دی ہے۔ انگلینڈ کی جانب سے جیسن روئے اور جونی برسٹو نے اننگز کا آغاز کیا لیکن عمران طاہر نے پہلے اوور کی دوسری ہی گیند پر برسٹو کو پویلین واپس بھیج دیا جس کے بعد جوئے روٹ بیٹنگ کے لیے آئے۔پہلی وکٹ جلد گرجانے کے بعد جوئے روٹ اور جیسن روئے نے ذمہ دارنہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 106 رنز کی شراکت قائم کی ، اس دوران دونوں بلے بازوں نے نصف سنچریاں مکمل کیں جس کے بعد جیسن روئے 54 رنز پر آندلے پھلکوایو اور جوئے روٹ 51 رنز پر رباڈا کا شکار بنے۔کپتان مورگن اور بین اسٹوکس نے بھی 106 رنز کی شراکت قائم کی اور دونوں کھلاڑیوں نے نصف سنچریاں بنائیں جس کے بعد مورگن 57 رنز کی اننگز کھیل کر عمران طاہر کا شکار بنے جس کے بعد جوس بٹلر میدان میں اترے لیکن وہ صرف 18 رنز کے مہمان ثابت ہوئے اور معین علی بھی صرف 3 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئے جب کہ بین اسٹوکس 89 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آﺅٹ ہوئے۔جنوبی افریقا کی جانب سے کگیسو رابادا 3، عمران طاہر اور لنگی نگیڈی نے 2،2 جب کہ آندلے پھلکوایو نے ایک وکٹ حاصل کی۔انگلش ٹیم اون مورگن کی قیادت میں جیسن روئے، جونی برسٹو، جوئے روٹ، جوس بٹلر، بین اسٹوکس، معین علی، کرس ووکس، عادل رشید، جوفرا آرچر اور لیام پلنکٹ پر مشتمل ہے۔مہمان ٹیم جنوبی افریقا کی قیادت فاف ڈپلسی کررہے ہیں جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں کوئنٹن ڈی کوک، ہاشم آملہ، ایڈن مارکرام، راسی وین، جے پی ڈومنی، آندلے پھلکوایو، ڈیوائن پروٹرس، کگیسو رابادا، لنگی نگیڈی اور عمران طاہر شامل ہیں۔
شاہ رخ خان کو پشاوری چپل کی یاد ستانے لگی
پشاور(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کو اپنے آبائی شہر پشاور کی چپل کی یاد ستانے لگی اور انہوں نے پشاور میں مقیم اپنے اور اپنے بیٹے کے لیے اپنی کزن سے پشاوری چپل کی فرمائش کردی۔بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کو اپنے آبائی شہر پشاور کی چپلیں یاد آئیں تو انہوں نے پشاور میں مقیم اپنی کزن نورجہاں بی بی سے رابطہ کرلیا اور پشاور کی چپل کی فرمائش کردی۔ شاہ رخ کی کزن نورجہاں نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ گزشتہ دنوں شاہ رخ نے فون پر رابطہ کیا تھا اور عید کے لیے پشاوری چپل کی فرمائش کی تھی۔نورجہاں کا کہنا ہے کہ اس بار انہوں نے اپنے بیٹے کے لیے بھی پشاوری چپل کی فرمائش کی انہوں نے بتایا کہ شاہ رخ کے لیے کالے رنگ کی ہائی کرم چپل خریدی ہے، جبکہ ان کے بیٹے کے لیے براو¿ن کلر کی دوسری چپل خریدی ہے اور یہ چپلیں انھیں پوسٹل کے ذریعے بھجوادی گئی ہیں۔ شاہ رخ کے لیے 9 نمبر اور ان کے بیٹے کے لیے ساڑھے 9 نمبر کی چپل بھجوائی ہے۔