آخری گیند تک لڑنا ہے، وزیراعظم کا قومی ٹیم کو مشورہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے قومی ٹیم کو مشورہ دیا ہے کہ دماغ میں شکست کا خوف گھسنے نہ دیں اور آخری گیند تک لڑنا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے ورلڈکپ میں پہلے میچ سے قبل قومی ٹیم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اپنے دماغ سے ہارنے کا خوف نکال دیں اور آخری گیند تک لڑنا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کو نصیحت ہے کہ وہ میچ میں اپنی سو فیصد کارکردگی دکھائیں، میں بھی میچ سے پہلے کھلاڑیوں کو کہتا تھا اپنی کارکردگی100 فیصد دینا، قوم کی دعائیں اورمدد سرفراز اور ان کی ٹیم کے ساتھ ہے۔

آج ہمارا برا دن تھا، اگلے میچز میں کم بیک کریں گے: سرفراز احمد

ناٹنگھم(ویب ڈیسک)قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ویسٹ انڈیز کے خلاف شکست پر کہا ہے کہ آج ہمارا برا دن تھا، اگلے میچز میں کم بیک کریں گے۔ناٹنگھم میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف 105 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور ویسٹ انڈیز نے مطلوبہ ہدف 14 ویں اوور میں حاصل کر کے گرین شرٹس کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ہم نے شروع کے 10 اوورز میں وکٹیں گنوائی جس کی وجہ سے کھلاڑیوں پر پریشر بڑھا۔سرفراز احمد نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہی ٹیم اچھا کرے گی، اس میچ کو بھول کر اگلے میچز میں کم بیک کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آج ہمارا بُرا دن تھا، ہم نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی لیکن ابھی ہمارے 8 میچز باقی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اندازہ تھا کہ ویسٹ انڈیز ہمیں کیسی بولنگ کرے گی لیکن ہم نے غلط شاٹس کھیلے۔سرفراز احمد نے کہا کہ آندرے رسل کے اسپیل نے میچ تبدیل کیا لیکن آئندہ میچوں میں اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔

اونٹنی کا دودھ ذیابیطس میں مفید قرار

لندن(ویب ڈیسک) مشرق کی طرح مغرب میں بھی اونٹنی کے دودھ کے استعمال کا رحجان جاری ہے لیکن ناقدین کا اصرار ہے کہ انسانوں کی بجائے جانوروں پر اس کے تجربات کئے گئے ہیں۔ تاہم اب ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اونٹنی کا دودھ ٹائپ ٹو ذیابیطس میں مفید ثابت ہوسکتا ہے۔اونٹنی کا دودھ ، دہی اور مکھن وغیرہ اپنی زبردست غذائیت کی وجہ سے عالمی شہرت رکھتے ہیں کیونکہ ان میں وٹام سی، فولاد، کیلشیئم، انسولین اور پروٹین کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے۔اس کے لیے ماہرین نے دودھ میں موجود چکنائیوں پر تحقیق کی ہے۔ اگرچہ ہمارے جسم میں اندرونی جلن اور سوزش درحقیقت اس وقت ہوتی ہے جب جسم اندرونی جراثیم سے لڑ رہا ہوتا ہے لیکن موٹاپے اور ذیابیطس کی کیفیت میں اندرونی جسمانی جلن ایک مسلسل وبال بن جاتی ہے۔جسمانی چکنائیوں میں موجود ایک خاص قسم کا خلیہ (سیل) میکروفیج کہلاتا ہے جو اندرونی سوزش میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ کارڈف میٹروپولیٹن یونیورسٹی میں بایومیڈیکل سائنسس کے پروفیسر کائتھ م±ور اور ان کے ساتھیوں نے چکنائی میں موجود میکروفیج کو اونٹنی کے دودھ کے لائپڈز(ایک طرح کی چکنائی) میں ملایا اور ان کا بغور مطالعہ کیا۔کئی تجربات کے بعد ماہرین یہ جان کر حیران رہ گئے کہ اونٹ کے دودھ کی چکنائیوں نے میکروفیج کو کم کیا بلکہ جلن پیدا کرنے والے ایک پروٹین ’انفلیمیسوم‘ کو بھی بہت کم کردیا۔اگر تجربہ گاہ کے بعد انسانوں پر یہ کارآمد ہوجاتے ہیں تو ٹائپ ٹو ذیابیطس میں پیدا ہونے والی جلن اور سوزش کو کم کیا جاسکتا ہے۔ اسی مناسبت سے اونٹنی کے دودھ کو ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مفید قرار دیا جاسکتا ہے۔ لیکن اونٹنی کے دودھ کے بے تحاشہ فوائد اور بھی ہیں جو اس کے باقاعدہ استعمال سے حاصل ہوسکتے ہیں۔

کالی آندھی شاہینوں کو لے اڑی؛ قومی ٹیم کو ورلڈکپ کے پہلے میچ میں بدترین شکست

ناٹنگھم(ویب ڈیسک) کرکٹ ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں پاکستانی بیٹنگ لائن کالی آندھی کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم صرف 105 رنز پر آﺅٹ ہوگئی جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز نے مطلوبہ ہدف 3 وکٹ کے نقصان پر آسانی سے پورا کرلیا۔ ناٹنگھم میں کھیلے جارہے میگا ایونٹ کے دوسرے میچ میں پاکستانی بیٹنگ لائن ویسٹ انڈیز کے خلاف بری طرح ناکام دکھائی دی اور پوری ٹیم 22ویں اوور میں صرف 105 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئی جو ورلڈکپ قومی ٹیم کا دوسرا کم ترین اسکور ہے، اس سے قبل قومی ٹیم 2015 کے ورلڈکپ میں 160 رنز پر آﺅٹ ہوئی تھی۔106 رنز کے آسان ہدف کے تعاقب میں کرس گیل نے جارحانہ انداز اپنائے رکھا وہ 3 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد آﺅٹ ہوئے، شائے ہوپ 11 اور ڈیرن براﺅ بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس لوٹے۔ قومی ٹیم کی جانب سے تینوں وکٹیں محمد عامر نے حاصل کیں۔اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی ٹیم کی جانب سے امام الحق اور فخرزمان نے اننگز کا آغاز کیا لیکن امام صرف 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے اور فخرزمان بھی 22 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے۔تیسرے نمبر پر حارث سہیل بیٹنگ کے لیے آئے لیکن ان کی اننگز بھی صرف 8 رنز تک محدود رہی جس کے بعد بابراعظم بھی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 22 رنز پر آﺅٹ ہوگئے۔ کپتان سرفراز احمد نے بھی انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 رنز پر وکٹ گنوادیں۔بطور سینئر بیٹسمین محمد حفیظ سے سب کو امیدیں وابستہ تھیں لیکن وہ بھی 16 رنز پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، عماد وسیم 1، شاداب خان 0، حسن علی 1 اور وہاب ریاض 18 رنز بنانے کے بعد آﺅٹ ہوئے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے اوشانے تھومس نے 4 ، کپتان جیسن ہولڈر نے 3 اور آندرے رسل نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے جب کہ اعلان کردہ 12 رکنی اسکواڈ میں سے آصف علی نہیں کھیل رہے ہیں تاہم اگر شروعات اچھی رہی تو بڑا اسکور بنائیں گے، اپنی بولنگ پر پورا اعتماد ہے، محمد عامر اور وہاب ریاض تجربے کار بولر ہیں۔

105 پر پوری ٹیم آﺅٹ بیٹسمین عبرت ناک شکست کا موجب بن گئے

ناٹنگھم(ویب ڈیسک) کرکٹ ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں پاکستانی ٹیم کالی آندھی کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم صرف 105 رنز پر آﺅٹ ہوگئی۔ ناٹنگھم میں کھیلے جارہے میگا ایونٹ کے دوسرے میچ میں پاکستانی بیٹنگ لائن ویسٹ انڈیز کے خلاف بری طرح ناکام دکھائی دی اور پوری ٹیم 22ویں اوور میں صرف 105 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئی جو ورلڈکپ قومی ٹیم کا دوسرا کم ترین اسکور ہے، اس سے قبل قومی ٹیم 2015 کے ورلڈکپ میں 160 رنز پر آﺅٹ ہوئی تھی۔اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی ٹیم کی جانب سے امام الحق اور فخرزمان نے اننگز کا آغاز کیا لیکن امام صرف 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے اور فخرزمان بھی 22 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے۔تیسرے نمبر پر حارث سہیل بیٹنگ کے لیے آئے لیکن ان کی اننگز بھی صرف 8 رنز تک محدود رہی جس کے بعد بابراعظم بھی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 22 رنز پر آﺅٹ ہوگئے۔ کپتان سرفراز احمد نے بھی انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 رنز پر وکٹ گنوادیں۔