کابل (آئی این پی) چند روز قبل افغانستان کے صوبہ ننگرہار سے اغوا ہونے والے افغانستان کے کم عمر ترین افغان کھلاڑی کی وڈیو سامنے آئی ہے جس میں اس نے کہا ہے کہ اگر اغواکاروں کو مطلوبہ رقم فراہم نہ کی گئی تو یہ پہلے میری انگلیاں کاٹیں گے اور پھر مجھے قتل کر دیں گے۔ اغوا کاروں نے احمد قریشی جسے افغانستان میں چھوٹا راشد خان بھی کہا جاتا ہے کو چند روز قبل ننگرہار سے اغوا کر لیا تھا۔احمد قریشی افغانستان کا کم عمر ترین کرکٹ سٹار ہے جس کی عمر 10 سال ہے اور اسے افغانستان کے بہترین کھلاڑی راشد خان سے تشبیہ دی جاتی ہے کہ احمد قریشی اگلا راشد خان بنے گا کیونکہ اس میں راشد خان والی صلاحیتیں موجود ہیں۔ لیکن کچھ اغواکاروں نے احمد قریشی کو اغوا کر لیا ہے اور اب 3 لاکھ امریکی ڈالر تاوان کا مطالبہ کیا ہے کہ اگر انہیں یہ رقم نہ دی گئی تو وہ کرکٹ سٹر کو قتل کر دیں گے۔ افغان نائب وزیر خارجہ جنرل خوشال سادات نے کہا ہے کہ وہ اس معاملے کو خود دیکھ رہے ہیں اور اگر اغواکاروں نے احمد قریشی کو کسی قسم کا نقصان پہنچایا اور جلد رہا نہ کیا تو افغان حکومت اغواکاروں کے خلاف سخت ایکشن لے گی اور ان پر کسی قسم کا رحم نہیں کیا جائے گا۔
Monthly Archives: April 2019
سسرالیوں کا بہو پر تشدد ، بازو تو ڑ دیا ، قتل کرنے کی کوشش ، ” خبریں ہیلپ لائن “ میں انکشاف
حافظ آباد (بیورو رپورٹ) سسرال کے تشددکا حافظ آباد میں ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔ برتن گرنے پر شوہرکا اپنے تین بھائیوں اور والدہ کے ساتھ ملکر بیوی پر تشدد،گلے میں کپڑا ڈال کر اور بالوں سے پکڑ کرگھسیٹتے ہوئے آدھی رات کو گھر سے نکال دیا۔ اہل محلہ سے والدین کو اطلاع کرکے بلایا، رات کو تھانہ ونیکے تارڑ جانے پرتھانہ والوں کی ٹال مٹول، تھانہ کا کرتا دھرتا رضاکار ہرکام کی رشوت طلب کرنے لگا۔ میڈیکولیگل کےلئے 5ہزار روپے وصول،گوجرانوالہ جانے کےلئے 10ہزار کا مطالبہ، انصاف کے حصول کےلئے غربت آڑے آگئی۔ نواحی گاﺅں ربڑ ونیکے تارڑ کی نورین اختر دختر محمد لطیف کی بیٹی کی شادی سوا سال قبل ناصرعلی ولد منظوراحمد قاضی سکنہ ونیکے تارڑ سے سرانجام پائی۔ اس سوا سال کے دوران نورین اختر پر کئی بار تشدد اور ظلم کیاگیا ،25مارچ کی رات نورین کے سسرالیوں نے ظلم کی اخیرکردی، نورین پانی پینے کےلئے برتن اٹھانے لگی توبرتن ہاتھ سے گرگیا جس پر اس کے خاوند ناصر کے بڑے بھائی جاوید کی نومولود بیٹی کی آنکھ کھل گئی جس پر جاویدنے گالم گلوچ کرتے ہوئے تشدد شروع کردیا۔جس پراس کے خاوند اوراسکے دیورفیصل علی، یاسر علی اور اسکی ساس پروین بی بی نے تشددکرتے ہوئے اسکا بازوتوڑ دیا، جسم کے مختلف حصوں سے خون نکلناشروع ہوگیا۔ بالوں سے پکڑ کرگھسیٹتے رہے، گلے میں کپڑا ڈال کرجان سے مارنے کی کوشش کرتے رہے،تشددسے کان بھی متاثر ہوا،تشددکے بعد سسرالیوں نے دھکے مارکرگھرسے نکال دیا ۔پڑوسیوں نے پناہ دی اور نورین کے والدین کو اطلاع کی ۔رات کو اسکے والدین پہنچ گئے اور اسی حالت تھانہ ونیکے تارڑ پہنچے توتھانہ کے محرر نے کہا کہ اس کا میڈیکل صبح ٹراما سنٹر حافظ آباد سے ہوگا آپ صبح آئیں۔جب صبح تھانہ میںگئے تومحرر نے ان کے ساتھ قیصر رضاکارکو روانہ کیا تواس نے کہا کہ 10ہزارروپے دوگے تب آپ کا میڈیکولیگل ملے گا جس پر ان غریب افراد نے اس کو پانچ ہزارروپے دئےے تب قیصر رضا کار نے ان کامیڈیکولیگل لیا توڈاکٹروں نے اسکو گوجرانوالہ ریفرکردیا۔تب قیصر رضاکار نے مزید 10ہزارروپے کا مطالبہ کیاتونورین کے خاندان نے صرف 15سوروپے دئے توقیصر رضاکاران کو ادھر ادھرلے کرپھرتارہا اوربعد میں گوجرانوالہ لے گیا رقم نہ دینے پر ان کا میڈیکولیگل وہیں چھوڑ آگیا جس وجہ سے وہ انصاف کے حصول کےلئے 7دن سے تھانہ ونیکے تارڑ کے چکر لگارہے ہیںمگر تھانہ میں کوئی ان کی بات سننے کو تیارنہیں۔جب تھانہ کے کرتا دھرتاقیصر رضاکارکا کہنا ہے کہ وہ ہی تھانہ کا انچارج ہے کوئی بڑے سے بڑا افسربھی اسکو نہیں پوچھ سکتا جب تک میرے ساتھ تعاون نہیں کرنا آپ کو تھانہ سے ریلیف نہیں ملے گا ۔پولیس نے صلح کروانے کےلئے ملزمان کو مدعی بنانے کےلئے ان سے خودساختہ درخواست لے لی اورظلم کا شکار خاندان کو ڈرانا دھمکانا شروع کردیا۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے ایک ملزم کو حراست میں لینے کے بعد مک مکا کرکے چھوڑ دیاہے جبکہ ظلم کا شکار خاندان ایک ہفتہ سے انصاف کے حصول کےلئے تھانہ ونیکے تارڑ کے چکر لگالگاکر تھک چکاہے اور تھانہ ونیکے تارڑ کا عملی طورپر ایک رضاکارانچارج بنا ہواہے ۔
آسٹریلیا نے ون ڈے سیریز میں پاکستان کو وائٹ واش کردیا
دبئی (ویب ڈیسک ) آسٹریلیا نے پاکستان کو آخری میچ میں بھی شکست دے کر 5 میچوں کی ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کردیا۔ورلڈکپ کی تیاری کے سلسلے میں پاکستان کی تجرباتی ٹیم کے لیے آسٹریلیا کے خلاف سیریز ڈراو¿نا خوب ثابت ہوئی، نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل قومی ٹیم ایک بھی میچ میں کامیابی حاصل نہیں کرسکی، سینئرز کے ساتھ ساتھ نوجوان کھلاڑی بھی متاثر کن کارکردگی نہ دکھا پائے۔سیریز کے آخری میچ میں کینگروز کے 328 رنز کے جواب میں گرین شرٹس کے بلے بازوں نے نسبتاً زیادہ مزاحمت کا مظاہرہ کیا لیکن کامیابی کے ساتھ میچ فنش نہ کرنے کی روایت کو برقرار رہی اور پاکستانی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں پر 307 رنز تک محدود رہی، مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل کے 130، شان مسعود اور عماد وسیم کی نصف سنچریاں بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔گزشتہ میچ کے ہیرو عابد علی صفر، محمد رضوان 12، عمر اکمل 43، سعد علی 4، یاسر شاہ 11 رنز پر پویلین لوٹے جب کہ آسٹریلیا کی جانب سے بہرینڈروف نے سب سے زیادہ 3 وکٹیںحاصل کیں، رچرڈسن، لائن، میکسویل اور زمپا کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔