قتل ہونیوالی ماڈل نشے کی عادی نکلی

لاہور(ویب ڈیسک)ماڈلنگ کے شوق میں لاہور آنے والی لڑکی کی پر اسرار ہلاکت کا معاملہ۔ اقرا کے موبائل فون سے اہم انکشافات سامنے آگئے، پولیس کے مطابق خاتون ماڈل حسن بٹ، عثمان اور عمر نامی افراد کے ساتھ رابطے میں تھی اقراءکی موت آئس نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی۔

حکومت مہنگائی کے طوفان کو روکنے کے لیے فوری عملی اقدامات کرے

لاہور(صدف نعیم سے )چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے کہا ہے کہ تبدیلی کے دعوے داروں نے قومی مسائل بڑھا دیئے ہیں ، دنیا میں کسی ملک نے اتنی زیادہ ٹیکس ایمنسٹی سکیمیں نہیں دیں جتنی پاکستان میں دی گی ہیں اور آئی ایم ایف کی تازہ رپورٹ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے لئے لمحہ فکریہ ہے ان باتوں کا اظہار انھوں نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹیریٹ میں پارٹی ورکرز سے خصوصی گفتگو میں کیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آﺅٹ لک رپورٹ 2019 ءجو جاری کی ہے اس کے مطابق پاکستان میں اقتصادی ترقی کی رفتار میں کمی اور بیروزگاری میں اضافہ ہوگااور بجٹ خسارہ آئندہ سال مزید بڑھنے کا خدشہ ہے جبکہ رواں مالی سال کے دوران مہنگائی 6فیصد ہدف کے برعکس 7.6 فیصد رہے گی ،ان کا کہنا تھا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی عوام کے لیے پریشانی کا باعث ہے، تبدیلی کے دعوے داروں نے قومی مسائل حل کرنے کی بجائے بڑھا دیئے ہیں، حکومت مہنگائی کے طوفان کو روکنے کے لیے فوری عملی اقدامات کرے، غریب عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے اور ملک میں ہر حکومت ٹیکس ایمنسٹی سکیم دینا اپنا فرض منصبی سمجھتی ہے ماضی میں جتنی ٹیکس ایمنسٹی سکیمیںآئی تھیں وہ سب کی سب ناکام رہیں۔ موجودہ حکومت ٹیکس ایمنسٹی سکیم کا نفاذ بنیادی شرائط کو پورا کئے بغیرکر رہی ہے اس لئے کوئی شبہ کی گنجائش نہیں کہ یہ سکیم بھی ناکام ہو گی۔ نیا کالا دھن پیدا ہوتا رہے گا اور پرانا کالا دھن سفید ہوتا رہے گا وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ حکومت کی نافذ کردہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم کو سختی سے مسترد کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ اقتدار میں آکر اس سکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کی دوبارہ تحقیقات کرائیں گے لیکن یہ بات صرف بیان تک رہی۔ یہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم بھی ماضی کی طرح ناکام ہو گی۔جو عمران خان کا قوم سے ایک اور جھوٹ ثابت ہوگیا.

پی آئی اے کی ایک اور ایئر ہوسٹس پیرس جا کر مبینہ طور پر اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ فرار ہو گئی

لاہور (ویب ڈیسک )پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز کی نوجوان ایئر ہوسٹس پیرس میں مبینہ طور پر اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ فرار ہو گئی ہے۔ذرائع کے مطابق شازیہ نامی ایئر ہوسٹس لاہور سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 733 پر گزشتہ روز پیرس گئی تھی جہاں وہ ہوٹل میں اپنے کمرے میں پہنچی لیکن سامان رکھنے کے بعد مبینہ طور پر اپنے بوائے فرینڈ عدنان کے ساتھ فرار ہو گئی اور اس سے متعلق پی آئی اے نے محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیاہے جبکہ سٹیشن منیجر کی جانب سے رپورٹ بھی درج کروا دی گئی ہے۔ذرائع کا کہناہے کہ اس طرح ایئر ہوسٹس کا بیرون ملک جا کر فرار ہونا اپنی نوعیت کا کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے تاہم شازیہ نے متعدد بار بیس انچار ج سے پیرس کی فلائٹ پر ڈیوٹی لگوانے کا کہا لیکن انہوں نے انکار کر دیا تاہم اس کے بعد انہوں نے بڑی سفارش کے ذریعے پیرس کی فلائٹ پر ڈیوٹی لگوائی تھی۔

تھانہ کمہارا نوا لہ ننکا نہ فیض آبا د پو لیس کی غنڈہ گر دی ،تشدد او ر ظلم کی نئی تا ریخ رقم ہو نے لگی

لاہو ر (صدف نعیم)تھانہ کمہارا نوا لہ ضلع ننکا نہ کے محلہ فیض آبا د کے رہائیشوں کا پو لیس نے جینا دو بھر کر دیا۔تشدد او ر ظلم کی نئی تا ریخ رقم ہو نے لگی۔مظلو م انصا ف کی دہائیاں دیتے خبریں آفس پہنچ گئے۔تفصیلا ت کے مطا بق فیض آ با د کے رہائشی محمد امین اور ان کے چھ بیٹوں پر جھوٹے مقدمات در ج ہونیکا انکشا ف ۔ایک کو پو لیس نے اغواءکرلیا جس کا تا حا ل کو ئی پتہ نہیں۔مظلو م خا ندا ن کا کہنا ہے کہ پو لیس نے گھر کی تلا شی کے دورا ن چا لیس ہزار رو پے بھی ہتھیا لئے۔واپسی کی بجا ئے پا نچ لا کھ مذید کا مطا لبہ کر دیا،خواتین کی عزتو ں پر ہا تھ ڈا لا ، چادر اور چا ر دیوا ری کا تقدس پا ﺅں تلے رو ند ڈا لا۔مظلو م خاندا ن کی بے بسی اور بے کسی دیکھئے کہ قا نو ن کے محا فظ ہی ڈا کو بن گئے۔گھر اور زمین پر قبضہ کر لیا ۔اور اب گرفتا ر ہونیوالوں کو پو لیس مقا بلے میں پا ر کر نے کی دھمکیا ںبھی دی جا نے لگی ہیں،متا ثرین کا ڈپٹی عظمت حیا ت ،ایس ایچ او احد گجر ،ملک اشرف ،تفتیشی مظفر بھٹی کیخلاف خبریں اور چینل فا ئیو کے تو سط سے وزیرا عظم عمرا ن خان اور وزیرا علیٰ عثمان بزدا ر سے فو ری نو ٹس کا مطا لبہ ۔

تبدیلی آگئی ،دودھ کی قیمت میں یک دم 25 روپے فی لیٹراضافے کا اعلان

کراچی: (ویب ڈیسک) ڈیری فارمرزنے دودھ کی قیمت میں یک دم 25 روپے فی لیٹراضافے کا اعلان کردیا۔ڈیری فارمرزنے غیرسرکاری طورپردودھ کی قیمت میں یک دم 25 روپے فی لیٹراضافے کا اعلان کردیا۔ عمل درآمد کی صورت میں تازہ دودھ 120 روپے فی لیٹرفروخت ہوگا۔ڈیری فارمرز ایکشن کمیٹی نے دودھ کا فارم ریٹ 108 روپے فی لیٹر مقررکرتے ہوئے کہا کہ بھینس، چارہ، پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کے باعث اضافہ ناگزیر تھا، قیمت پرنظرِثانی کے لئے متعدد بار انتظامیہ کو تحریری درخواستیں دی گئیں، ڈیری فارمنگ کی پوری صنعت دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ چکی ہے۔

سیاستدان کرپشن کی رقم واپس کر دیں تو معیشت بہتر ہو سکتی ہے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”کالم نگار“ میں گفتگو کرتے ہوئے عبدالباسط خان نے کہا کہ ہر حکومت اپنے ساتھ زوال کی بیج لاتی ہے۔ وزیراعظما عمران خان کی حکومت کو درپیش مسائل اور غلطیوں کیوجہ داغدار اتحادی اور واضح مینڈیٹ نہ ہونا ہے۔حکومت کیخلاف ن لیگ ، پی پی پی اور فضل الرحمان سمیت کوئی بھی حکومت مخالف تحریک نہیں چلائے گا ،وگرنہ منظر نامہ خوفناک ، ملک دیوالیہ ہوجائے گا۔ بے روزگاری کیساتھ ملک کی آباد بڑھنا تباہ کن ہے۔ عمران خان کو دیہاتوں ، قصبوں کو سڑکوں کے ذریعے شہروں سے ملانا چاہیے کہ وہاں غریب بستے ہیں۔ کشمیریوں کی مرضی کے بغیر بھارتی آئین دوتہائی اکثریت سے بھی کوئی تبدیلی نہیں کر سکتا، نہ کسی ہندو کو کشمیر کی شہریت مل سکتی ہے۔مودی دھمکی دے رہا ہے کہ آئین سے یہ شق ختم کر دی جائے گی جس پر وزیر اعظم عمران خان نے بیان دیا۔پی ایس ایل نے پاکستان کو امید دی ہے۔ ویون رچرڈ کی پاکستان آمد پرپی ایس ایل کے لیے عمران خان ایک اوور کرتے اور ویون رچرڈ کھیلتے۔میزبان تجزیہ کار آغا باقر نے کہا کہ حکومت ایسے اقدامات اٹھا رہی ہے جس سے امن خراب ہو۔ پی ایس ایل کا درخت پھل دینا شروع ہو گیا ہے۔ملک میں بڑی معاشی سرگرمی شروع ہوگئی ہے۔ عوام چاہتے ہیں کہ سیاست اور دیگر شعبہ ہائے زندگی میں بھی درخت پھل دینے لگیں۔کالم نگار ضمیر آفاقی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کو ہلکا نہ لیا جائے ، اس مرتبہ گرمیاں بہت گرم ہوں گی اور حدت حکومتی ایوانوں میں محسوس ہوگی۔ تحریک انصاف کی حکومت لاہور میں150افراد کے مجمے کوبھی قابو نہیں کر پائے گی۔حکومت کے پاس عوام کو دینے کو کچھ ہے نہیں اور سیاسی شہید بننا چاہتی ہے۔ ریاست جبری طور پر چلائی جارہی ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت گرانے کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے پاس پارلیمنٹ میں بہت سے راستے موجود ہیں۔ تجزیہ کار مریم ارشد نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اس قابل بھی نہیں کہ انہیں انکا مفاد ہی دیا جائے۔ عمران خان سے امید نہیں چھوڑ سکتے، سیاستدان اپنی کرپشن کے پیسے لوٹا دیں تو پاکستانی معیثت ٹھیک ہو سکتی ہے۔نواز شریف کا حکومت مخالف مہم پر بات نہ کرنا معاملہ دبانے کا ایک انداز ہے۔ جن پیسوں سے ہسپتال بننے چاہیے تھے ن لیگ نے نالے بنائے گئے۔اسرائیل ، امریکا سمیت طاقتور ممالک خوددنیا میں تیلی لگاتے ہیں اور پھر پناہ بھی دیتے ہیں۔ کسانوں کے گوشہ گندم جلا کرہاﺅسنگ سکیموں بدلا جارہا ہے۔پی ایس ایل کا سہرا اسکے بانی کو جاتا ہے۔

اپوزیشن اکٹھی ہوجائے تو حکومت کیلئے مشکل کھڑی کرسکتی ہے:کائرہ نیب ٹیم دانشمندی سے کام نہ لیتی تو ایک اور سانحہ مادل ٹاو¿ن ہوسکتا تھا: کنور دلشاد حکومت انتقامی کاررائیوں پر اتر آئی ہے ، معیشت کی جانب توجہ نہیں : رانا افضل ، نیوزایٹ7

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ جب کسی ملزم کے خلاف فرد جرم ائد کی جاتی ہے تو وہ انکار تو کرتا ہے اب پراسیکیوٹر جنرل کو چاہئے کہ صحیح ثبوت کے ساتھ احتساب کورٹ کو مطمئن کریں تو ان کے جرم سے انکار کی کوئی حیثیت نہیں۔ چینل فائیو کے پروگرام نیوز ایٹ سیون میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے متعلق احتساب بیورو نے جو حقائق پیش کئے ان کا اب سیاسی مستقبل نہیں۔تمام حقائق جب سامنے ہیں تو ان کو ضمانتیں نہیں ملنی چاہئیں ۔غریب آدمی کو تو کوئی ریلیف نہیں ملتا۔حکومتی وزراءکو بھی چاہئے بلاجواز بیانات نہ دیں۔حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لئے گئی نیب ٹیم اگر ادانشمندی سے کام نہ لیتی تو ایک اور سانحہ ماڈل ٹاﺅن ہو سکتا تھا۔ماہر قانون عارف چوہدری نے کہا کہ نیب کی تحقیقاتی ٹیم بارے مسلسل کہا جا رہا ہے ان کی وابستگیاں کسی اور جگہ ہیں خاص طور پر یہ ملزمان کے ساتھ ہیں۔چیئرمین نیب نے اس جانب توجہ نہیں دی۔نیب کی ساکھ کافی حد تک متاثر ہوئی ہے نیب کو پتہ ہونا چاہئے تھا حمزہ شہباز کی گرفتاری اتنی آسانی سے نہیں ہو سکتی تھی پولیس نے بھی کوشش نہیں دکھائی۔ مسلم لیگ ن کے رہنماءرانا افضل نے کہا ہے کہ ہفتے میں ایک دن جیل میں ملاقات کے لئے دن مختص ہوتا ہے نوا ز شریف کو چھ ہفتوں کی رہائی ملی ہے تو ملاقاتوں میں کوئی مضائقہ نہیں۔حکومت انتقامی کارروائیوں پر اتر آئی ہے معیشت کی جانب کوئی توجہ نہیں۔یہ حکومت پاکستان کے لئے سیکیورٹی رسک بن گئی ہے آئندہ بجٹ میں مہنگائی کنٹرول نہیں کر سکے گی حکومت کے اپنے لوگ حکومتی کارکردگی پر تنقید کر رہے ہیں۔پیپلز پارٹی کے رہنماءقمرالزمان کائرہ نے کہا کہ مولانا صاحب زرداری صاحب سے ملیں گے تو پتہ چلے گا ملین مارچ بارے کیا فیصلہ ہو گا۔حکومت کی سمت درست نہ ہوئی تو عوام کا جینا دوبھر ہو جائے گا۔اپوزیشن اکٹھی ہو جائے تو حکومت کے لئے مشکل کھڑی کر سکتی ہے۔ تنقید کا جواب دیا جا سکتا ہے لیکن فواد چوہدری تو جگتیں لگاتے ہیں۔

بھارت میں مسلمان بزرگ کو سور کا گوشت کھلانا انسانیت کی تذلیل کی بد ترین مثال

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق پراسیکیوٹر نیب راجہ عامر عباس نے کہا کہ پاکستان اور افریقی ممالک میں احتساب کا موثر نظام نہ ہونے کی وجہ سے سیاستدان لوٹ مار کرتے ہیں ادارے کمزور ہیں بڑے مجرموں پر ہاتھ ڈالنے سے کتراتے ہیں۔ سپریم کورٹ میں آج ہباز شریف ضمانت کے خلاف کیس لگا تو نیب پراسیکیوٹر نے تیاری نہ ہونے کا کہہ کر تاریخ لے لی جس پر عدالت نے کہا کہ جب نیب ہی دلچسپی نہیں لے رہا تو ہمیں کیا جلدی ہے اور کیس کو سائڈ پر پھینک دیا۔ ملک میں افراتفری کا ماحول ہے کوئی ادارہ مضبوطی اور مستقل مزاجی سے کام نہیں کر رہا۔ ایک ہی طرح کے کیسز میں ہائیکورٹس مختلف فیصلے دے رہی ہیں۔ ایف بی آر کام نہیں کر رہا، سٹیٹ بنک گورنر اس کو لگا دیا جس پر مختلف الزامات ہیں۔ 8 ماہ میں اداروں میں بہتری آنے کے بجائے مزید کوتاہی نظر آتی ہے۔ پارلیمنٹ کی کارکردگی صرف اتنی ہے کہ پنجاب پارلیمنٹ نے اپنی تنخواہوں کا بل پاس کیا کوئی قانون سازی نہیں ہو رہی۔ تینوں بڑی سیاسی جماعتوں میں زیادہ تر پرانے لوگ ہیں جو نظام کی کمزوری سے فائدہ اٹھاتے ہیں یہ لوگ کیوں قانون سازی کریں یا نظام کو مضبوط بنائیں گے۔ معاشی صورتحال خراب ہے۔ عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کو ان مسائل پر سوچنا چاہئے۔ وزیراعظم تمام حقائق پر قوم کو اعتماد میں لیں اور مشاورت کریں۔ چیف جسٹس نے عام جرائم کے لئے ماڈل عدالتیں بنائیں، بڑے احتساب کیسز کیلئے بھی ماڈل عدالتیں بنائیں کہ ان بڑے مجرموں کو سزا دی جا سکے۔

عالیہ بھٹ ، سلمان خان کے ساتھ کام کرنے پر خوش

ممبئی(ویب ڈیسک)اگرچہ بولی وڈ فلموں میں ہیرو اور ہیروئنز کی عمر میں ہمیشہ سے ہی فرق رہا ہے اور دبنگ ہیرو سلمان خان ماضی میں بھی خود سے ایک سے ڈیڑھ دہائی کم عمر اداکاراﺅں کے ساتھ رومانس کرتے دکھائی دیے ہیں۔تاہم جلد ہی وہ خود سے 27 سال چھوٹی اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم ساز سنجے لیلیٰ بھنسالی کی فلم میں کام کرتے دکھائی دیں گے۔جی ہاں، سلمان خان اور عالیہ بھٹ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دونوں سنجے لیلیٰ بھنسالی کی آنے والی فلم ’انشاءاللہ‘ میں ایک ساتھ کام کرتے دکھائیں دیں گے۔’انشاءاللہ‘ میں جہاں پہلی بار عالیہ بھٹ اور سلمان خان ایک ساتھ کام کرتے دکھائی دیں گے، وہیں یہ فلم عالیہ بھٹ اور سنجے لیلیٰ بھنسالی کی ایک ساتھ بھی پہلی فلم ہوگی۔یہی نہیں بلکہ اسی فلم کے ذریعے 20 سال بعد سلمان خان اور سنجے لیلیٰ بھنسالی ایک ساتھ کام کرتے دکھائی دیں گے۔ اس فلم سے قبل سلمان خان اور سنجے لیلیٰ بھنسالی کی ایک ساتھ فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ تھی جسے 1999 میں ریلیز کیا گیا تھا۔اب 20 سال بعد جہاں دونوں ’انشاءاللہ‘ میں ایک ساتھ کام کرتے دکھائی دیں گے، وہیں پہلی بار عالیہ بھٹ بھی ان کی ٹیم میں شامل ہوگی۔لیکن سلمان خان اور عالیہ بھٹ کے ایک ساتھ فلم میں کام کرنے پر کئی لوگوں کو اعتراض ہے اور اس حوالے سے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔اگرچہ سلمان خان اور عالیہ بھٹ نے ٹوئٹر پر ایک ساتھ فلم میں کام کرنے کی تصدیق کی، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ فلم میں ایک دوسرے سے رومانس کرتے دکھائی دیں گے یا نہیں؟لیکن دونوں کو ایک ہی فلم میں کاسٹ کیے جانے پر کئی لوگوں نے اس خیال کا اظہار کیا کہ دونوں ایک دوسرے سے رومانس کرتے دکھائی دیں گے۔ساتھ ہی ٹوئٹر پر کئی لوگوں نے ان کی ممکنہ جوڑی کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا اور کہا کہ فلم میں سلمان خان کو عالیہ بھٹ کے انکل کا کردار ادا کرنا چاہیے۔لوگوں کی جانب سے تنقید کیے جانے کے بعد عالیہ بھٹ نے سلمان خان کے ساتھ کام کرنے پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ انہیں لوگوں کی تنقید کی کوئی پرواہ نہیں۔پنک ولا سے خصوصی بات کرتے ہوئے عالیہ بھٹ نے سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔ساتھ ہی انہوں نے سنجے لیلیٰ کی بھی تعریف کی اور کہا کہ انہیں سلمان خان اور فلم ساز کے ساتھ کام کرکے سیکھنے کو بہت کچھ ملے گا۔

میانمار فوج کے فضائی حملے میں 30 روہنگیا مسلمان جاں بحق

ینگون(ویب ڈیسک) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ میانمار فوج کے ہیلی کاپٹر سے روہنگیا آبادی پر بمباری میں 30 روہنگیا مسلمانوں کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میانمار کی ریاست رخائن میں میانمار فوج نے اقلیتی گروہ روہنگیا کی آبادی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر نے کہا کہ میانمار فوج کے حملے میں جاں بحق ہونے والوں کی درست تعداد جاننے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم غیر مصدقہ طور پر 30 کے لگ بھگ ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔دوسری جانب میانمار حکومت نے صرف 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ واقعے میں 9 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔ یہ کارروائی شدت پسند جماعت ’اراکان آرمی‘ کے جنگجوﺅں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔ادھر اراکان آرمی کے ترجمان نے میانمار فوج کی کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ میانمار فوج نے متاثرہ علاقے میں گولہ باری کی اور اندھا دھند فائرنگ کی تاہم اس کارروائی میں جاں بحق و زخمی ہونے والے تنظیم کے جنگجو نہیں بلکہ عام شہری ہیں۔

بگرام ایئربیس پر طالبان کا حملہ، 4 امریکی فوجی ہلاک

کابل(ویب ڈیسک) بگرام ایئربیس پر طالبان کے حملے کے نتیجے میں 4 امریکی فوجی ہلاک جب کہ 3 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کابل میں بگرام ایئربیس پر طالبان حملے کے نتیجے میں 4 امریکی فوجی ہلاک جب کہ 3 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد افغان فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لےلیا اور زخمی فوجیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے میں امریکی ٹرک کے قافلے کو نشانا بنایا گیا اور ممکنہ طور پر دھماکا خیز مواد گاڑی میں رکھا گیا تھا تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔دوسری جانب طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ خود کش تھا جس میں خودکش بمبار نے اپنی گاڑی کو بگرام ایئربیس کے قریب دھماکے سے اُڑالیا۔

پاکستان نے 2200 سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کردیئے

اسلام آباد/ نیودلی(ویب ڈیسک) پاکستان نے بیساکھی میلہ کے لیے 2200 بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کردیئے۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے بیساکھی میلہ کے لیے 2200 بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کردیئے، سکھ یاتری 12 سے 21 اپریل تک بیساکھی کی تقریبات کے لیے پاکستان آسکیں گے، اس حوالے سے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود کا کہنا ہے کہ بھارتی سکھ یاتریوں کو 12 سے 21 اپریل تک کا ویزاجاری کیا گیا ہے، بھارتی سکھ یاتری 12 اپریل کو واہگہ کے راستے پاکستان آئیں گے جب کہ بھارت کے علاوہ دیگر ممالک سے بھی سکھ یاتریوں کو ویزے دیئے گئے ہیں اور پاکستان کا یہ اقدام مذہبی، ثقافتی ہم آہنگی کا مظہر ہے۔واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باوجود وفاقی حکومت نے خالصہ جنم دن اور بیساکھی میلہ 2019ءکے شیڈول کی منظوری دی ہے اور وزیراعظم عمران خان نے خالصہ جنم دن اور بیساکھی میلے کی تیاریوں کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔ متروکہ وقف املاک بورڈ حکام نے سکھ یاتریوں کے قیام کے ساتھ ساتھ علاج و معالجہ اور سفری سہولیات کی مفت فراہمی کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

علی رضا عابدی کو قتل کرنے کیلیے ملزمان کو 8 لاکھ روپے دیئے گئے، چالان کا متن

کراچی(ویب ڈیسک) تفتیشی پولیس افسر کی جانب سے پیش کئے چالان میں کہا گیا ہے کہ ایم کیوایم کے رہنما سابق ایم این اے علی رضا عابدی کو قتل کرنے کے لئے ملزمان کو 8 لاکھ روپے کی رقم دی گئی۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما علی رضا عابدی کے قتل میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق ایم این اے علی رضا عابدی قتل کیس کی سماعت ہوئی، تفتیشی افسر نے عدالت کے سامنے چالان پیش کیا۔چالان کے متن میں بتایا گیا ہے کہ علی رضا عابدی کے قتل میں ملوث 4 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار ملزمان میں محمد فاروق، محمد غزالی، ابوبکر اور عبدالحسیب شامل ہیں، جب کہ حسنین، غلام مصطفی عرف کالی چرن اور بلال نامی ملزمان مفرور ہیں، مفرور ملزمان کی تصاویر حاصل کرلیں ہیں، مفرور ملزمان نو عمر اور کمسن دکھائی دیتے ہیں۔چالان کے متن کے مطابق ایم کیوایم کے رہنما اور سابق ایم این اے علی رضا عابدی کے قتل کے لئے ملزمان کو 8 لاکھ روپے کی رقم دی گئی، رقم کی ادائیگی حسینی بلڈنگ کے پاس نامعلوم شخص نے کی، علی رضا عابدی کے قتل میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل کو کارروائی کے بعد جلا دیا گیا تھا تاکہ کوئی ثبوت باقی نہ رہے۔عدالت نے مفرورملزمان حسنین، غلام مصطفی عرف کالی چرن اور بلال کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے، اور مفرور ملزمان کو آئندہ سماعت پر گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔واضح رہے کہ گزشتہ برس 25 دسمبر کو ایم کیو ایم کے رہنما علی رضا عابدی کو ان کی رہائش گاہ خیابان غازی کے باہر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا، انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔