تازہ تر ین

پاکستان نے 2200 سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کردیئے

اسلام آباد/ نیودلی(ویب ڈیسک) پاکستان نے بیساکھی میلہ کے لیے 2200 بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کردیئے۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے بیساکھی میلہ کے لیے 2200 بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کردیئے، سکھ یاتری 12 سے 21 اپریل تک بیساکھی کی تقریبات کے لیے پاکستان آسکیں گے، اس حوالے سے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود کا کہنا ہے کہ بھارتی سکھ یاتریوں کو 12 سے 21 اپریل تک کا ویزاجاری کیا گیا ہے، بھارتی سکھ یاتری 12 اپریل کو واہگہ کے راستے پاکستان آئیں گے جب کہ بھارت کے علاوہ دیگر ممالک سے بھی سکھ یاتریوں کو ویزے دیئے گئے ہیں اور پاکستان کا یہ اقدام مذہبی، ثقافتی ہم آہنگی کا مظہر ہے۔واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باوجود وفاقی حکومت نے خالصہ جنم دن اور بیساکھی میلہ 2019ءکے شیڈول کی منظوری دی ہے اور وزیراعظم عمران خان نے خالصہ جنم دن اور بیساکھی میلے کی تیاریوں کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔ متروکہ وقف املاک بورڈ حکام نے سکھ یاتریوں کے قیام کے ساتھ ساتھ علاج و معالجہ اور سفری سہولیات کی مفت فراہمی کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv