لاہور ( صدف نعیم ) پنجاب اسمبلی میں راجہ بشارت کا میڈیا ٹاک کے دوران کہنا ہے کہ لوکل گورنمنٹ کا بل اپوزیشن کا شور قبل از وقت تھا۔اپوزیشن کو بل پر بات کرنے کا موقع فراہم کیاجائے گا ترامیم دینے کا موقع فراہم کیاجائےگا۔بل کو آئین و قانون کے ضابطے کے مطابق لائیں گے شورشرابے سے اپوزیشن نے کچھ حاصل نہیں کیا۔اسمبلی سے اسے پاس کروایاجائے گا۔حکومت کی کوشش ہے کہ اس اسمبلی کے اختیارات میں اضافہ کریںاسٹینڈنگ کمیٹی کو مضبوط کیاہے۔اپوزیشن بوکھلاہٹ کاشکار ہے سیڑھیوں پر گونواز گو کے نعرے لگائے گئے۔قیادت کی کرپشن چھپانے کےبجائے اپوزیشن اسمبلی کےلئے کرداراداکریں ۔سٹینڈنگ کمیٹی کا انیس اور اکیس پر اتفاق ہوا باقی معاملات حل کئے جا سکتے ہیں چئیرمین بننا اسمبلی کے وجود سے نہیں ہے ۔ پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں نے وزیر اعلی پر اعتماد کا اظہار کیا جس کے بعد کوئی بات باقی نہیں رہ جاتی ۔ علیم خان ضمانت کا معاملہ عدالت پر حکومت کا اس سے کوئی تعلق نہیں ۔اسمبلی قانون سازی کرتی ہے پورا حق رکھتے ہیں قانون سازی کا وہی حق استعمال کررہے ہیں کوئی بھی ادارہ حکومت کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتی حکومت کا کام قانون سازی کرنا ہے ۔ نئے بل میں تحصیل یا ڈسٹرکٹ چئیرمین کو ہٹانے کا طریقہ کار دوتھرڈ میجورٹی کے تحت ہی ہوگا تاہم منتخب نمائندہ کے خلاف پہلے اور آخری سال تحریک عدم اعتماد نہیں لائی جا سکتی۔ ا رکان اسمبلی کی تبخواہوں میں اضافے کا بل اتفاق رائے کے بعدپیش کیاجائےگا۔
Monthly Archives: April 2019
یکم مئی کو عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں
کراچی( خصوصی رپورٹ )عوام کے لیے بری خبر، عالمی منڈی میں نرخ بڑھنے کے سبب یکم مئی سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان بڑھ گیا۔عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری، سال کے ابتدا میں 42 ڈالر فی بیرل تیل، 65 ڈالر کو بھی کراس کر گیا۔ صرف ایک ماہ میں تیل کی قیمتوں میں 10 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ماہرین کے مطابق تیل پیدا کرنے والے ممالک کی جانب سے پیداوار میں کمی اور امریکا کی ایران اور وینیزویلا پر پابندیوں کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں کمی اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی آنے والے دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 سے 5 روپے تک کا اضافہ دیکھا جا سکتا ہے۔
دہشتگردی کیخلاف مشترکہ بارڈر فورس بنانے کا فیصلہ
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے دورہ ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا، اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے ایرانی صدرحسن روحانی کی دعوت پر دورہ کیا۔وزیراعظم عمران خان نے ایرانی صدر اور سپریم لیڈر اور اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کیں، دورے کے دوران پاک ایران تعلقات پر وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور مذہبی تعلقات ہیں، قومی مفادات پر مبنی مختلف شعبوں میں تعاون بڑھایا جائے گا، اس موقع پر دونوں ممالک کے سربراہان نے علاقائی سالمیت اور قومی خودمختاری کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔اعلامیہ کے مطابق دوطرفہ معاہدوں پر فوری طور پر عمل درا?مد کیا جائے گا، دونوں ممالک نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ پاک ایران بارڈر کا استعمال امن اور دوستی کیلئے بڑھایا جائے گا اور دہشت گردی کی روک تھام کیلئےحکمت عملی بنائی جائے گی، اس کے علاوہ انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئےحکمت عملی بنائی جائے گی۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق کے خطرات سے نمٹنے کیلئے تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس سلسلے میں دونوں ممالک کی وزارت داخلہ کا اہم سیکیورٹی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے، خصوصی سیکیورٹی کمیٹی کا دسواں اجلاس پاکستان میں بلایا جائے گا، اجلاس جون میں اسلام ا?باد میں ہوگا، جس میں اہم سیکیورٹی حکام شرکت کریں گے۔اس کے علاوہ دونوں ممالک کا مشترکہ قونصلر کمیشن اجلاس بلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، مشترکہ قونصلر کمیشن کا اجلاس رواں سال جون میں ہو گا، وزیر اعظم کی جانب سے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے لئے ایرانی اقدامات کا خیرمقدم کیا گیا۔اعلامیہ کے مطابق بلوچستان میں نیا پاک ایران بارڈ کراسنگ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو مقامی معیشت کیلئے سازگارثابت ہو گا یہ فیصلہ وزیراعظم عمران خان اورایرانی صدر حسن روحانی کی ملاقات میں ہوا، پاک ایران بارڈر پرمسائل اور چیلنجز کو کم کرنے کیلئے مزید اقدامات کا فیصلہ بھی کیا گیا،دونوں ممالک نے ہائی پاورڈ بارڈر کمیشن اجلاس بلانے پر اتفاق کیا، اجلاس رواں سال مئی میں اسلام ا?باد میں منعقد ہوگا۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک نے توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے، ضرورت پڑنے پر پاکستان ایران سے بجلی درا?مد کرے گا، بلوچستان میں بجلی کی فراہمی پر پاکستان نے ایرانی حکومت کا شکریہ ادا کیا، دونوں ممالک نے سیاسی، فوجی اورسیکیورٹی حکام کے وفود کےتبادلے پر بھی اتفاق کیادونوں ممالک نے تعلیم، سیاحت اور ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کا عزم کا اظہار کیا، دانشور، فنکار اور آرٹسٹ پاک ایران دورے کریں گے۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے ایران میں حالیہ سیلاب سے جانی و مالی نقصان پراظہار افسوس کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مشکل وقت میں ایران کی مدد کے لئے تیار ہے، ایرانی حکومت نے مدد فراہم کرنے پر پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک میں صحت کے شعبے میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط بھی ہوئے، باہمی اشتراک سے شعبہ صحت میں تکنیکی سہولتوں کو فروغ دیا جائے گا، پاکستان اور ایران میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ پر بھی اتفاق کیا گیا، معاشی، تجارتی اور اقتصادی فروغ کیلئے مشترکہ اقدامات کئے جائیں گے، اس حوالے سے دونوں ممالک کا مشترکہ اکنامک کمیشن کا اجلاس بلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا، دونوں ممالک کے درمیان اہم علاقائی اورعالمی اموربھی زیربحث آئے۔اس کے علاوہ ریاستی خود مختاری، عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر پر بھی گفتگو کی گئی، بین الاقوامی سطح پر قانون کی حکمرانی پرعمل کرنے کی ضرورت پرزور دیا گیا۔ملاقات میں وزیراعظم عمران خان اور ایرانی صدرحسن روحانی کی افغان امن عمل پربھی بات چیت ہوئی، علاقائی امن، استحکام کےلئے افغانستان میں امن کا قیام ضروری قرار دیا گیا، خطے میں امن کے قیام کے لئے افغان امن مذاکرات اہم ہیں، عالمی برادری کو امن مذاکرات میں مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔پاک ایران قیادت نے ہر قسم کی انتہائ پسندی اور دہشت گردی کی مذمت کی گئی، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کی جانے والی کوششیں قابل تعریف قرار دیا گیا، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے علاقائی اور عالمی تعاون ضروری ہے، خطے میں ہرطرح کی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنا ہوگا۔وزیراعظم عمران خان اورایرانی صدر نے فلسطینی عوام سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام کا آزاد اور خودمختار ریاست کا مطالبہ تسلیم کیا جانا چاہیے، مسلم برادری کے الگ فلسطینی ریاست کے مطالبے کا احترام کیا جائے، دونوں ملکوں نے فلسطین کو ا?زاد ریاست قائم کرنے میں مدد فراہم کرنے پر اتفاق کیا۔شاندار مہمان نوازی پر وزیراعظم نے ایرانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے ایرانی صدرحسن روحانی کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی، دورے کی تاریخوں کا تعین سفارتی رابطوں کے بعد کیا جائے گا۔
پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ، تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کا کھڑے ہو کر عثمان بزدار پر اظہار اعتماد
لاہور (وقائع نگار) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زےر صدارت پارلےمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ پاکستان تحرےک انصاف کی صوبائی پارلےمانی پارٹی نے وزےراعلیٰ سردارعثمان بزدار کی قےادت پر مکمل اعتماد کا اظہارکےا۔اجلاس مےں اراکےن اسمبلی کانشستوں پر کھڑے ہوکر وزےراعلیٰ سردار عثمان بزدار پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہارکےا۔پاکستان تحرےک انصاف کی صوبائی پارلےمانی پارٹی کے اجلاس مےں اراکےن اسمبلی نے اظہار خےال کرتے ہوئے کہا کہ ہم عثمان بزدار کے ساتھ ہےں اورساتھ کھڑے رہےںگے۔ہم وزےراعظم عمران خان اورعثمان بزدارکے سپاہی ہےں ۔عوامی خدمت کے سفر مےں آپ کے شانہ بشانہ کھڑے رہےں گے۔بزدار اچھے وزےراعلیٰ ہےں اورآپ سب کی بات تحمل سے سنتے ہےں ۔ان جےسا وزےراعلیٰ ہماری خوش قسمتی ہے ۔وزےراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مےںاس منصب کو اللہ تعالیٰ کی خاص مہربانی سمجھتا ہوں ۔وزےراعظم عمران خان اورآپ نے مجھے وزےراعلیٰ منتخب کےا ہے۔وزارت اعلی کامنصب عوام کی خدمت کے لئے وقف ہے ۔پنجاب اسمبلی مےںقلےل مدت کے دوران رےکارڈ قانون سازی کی ہے ۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ قانون سازی کے عمل مےں حصہ لےنے پر آپ سب کو خراج تحسےن پےش کرتا ہوں۔اضلاع مےں جاکرصورتحال کاخود جائزہ لے رہا ہوں،تےن دن دورے کےا کروںگا۔ پنجاب مےں نےا بلدےاتی نظام لارہے ہےں جو عوام کی امنگوں کا ترجمان ہوگا۔انہوںنے کہا کہ نئے بلدےاتی نظام مےںعوام حقےقی معنوں مےں بااختےار ہوںگے۔نئے بلدےاتی نظام سے پنجاب مےں نئی تبدےلی آئے گی۔سٹےٹس کو ختم کر کے نےا نظام رائج کرےںگے۔اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پہلے بھی سرخرو ہوئے ہےں اب بھی سرخروہوںگے۔انہوںنے کہا کہ عوام کی خدمت کا بےڑا اٹھاےا ہے ۔عوامی خدمت کا سفر پوری قوت سے جاری و ساری رہے گا۔اراکےن اسمبلی سے ملاقاتوںکا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔انہوںنے کہا کہ رمضان المبارک مےں عام آدمی کو رےلےف دےںگے۔وزراءاورسےکرٹرےزرمضان بازاروں کے دورے کرےںگے۔قبضہ مافےا کے خلاف بلاامتےازآپرےشن جاری ہے ۔آپ کے مسائل ترجےحی بنےادوں پر حل کےے جائےںگے۔حالےہ بارشوںسے متاثرہ علاقوں کا سروے کراےا جارہا ہے ۔انہوںنے کہا کہ سروے کے بعدکاشتکاروں کی ہرممکن مدد کرےنگے۔آپ کی عزت مےری عزت ہے ۔کرپشن کرنےوالے عہدوں پر نہےں رہےںگے۔ہماری حکومت نے کرپشن کےخلاف زےروٹالرنس کی پالےسی اپنائی ہے ۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ صوبے مےں نئی تحصےلےں اوراضلاع بنانے کےلئے کمےٹی تشکےل دے دی گئی ہے اورنئی تحصےلےں اوراضلاع بنانے کے حوالے سے اراکےن اسمبلی کو بھی آن بورڈلےا جائے گا۔ہر ضلع کے اراکےن اسمبلی سے علےحدہ مےٹنگ بھی کروںگا۔صوبائی وزےر قانون راجہ بشارت نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحرےک انصاف کی حکومت نے قانون سازی کےلئے نماےاں کام کےا ہے ۔رواں سےشن مےں پانچ بل پےش کےے جارہے ہےں۔ اراکےن اسمبلی قانون سازی کے عمل مےں بھر پورحصہ لےں ۔90شاہراہ قائداعظم پر منعقدہ اجلاس مےں سےاسی امور ،پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی حکمت عملی اوردےگر اہم معاملات پر زےر غور آئے۔اجلاس مےں سردار عثمان بزدار کے والدسردار فتح محمد خان بزداراور رکن پنجاب اسمبلی احمد علی درےشک کے والدکےلئے فاتحہ خوانی کی۔رکن پنجاب اسمبلی زارانقوی کی صحت ےابی کےلئے دعا بھی کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کا اجلاس ہوا جس میں ایل ڈی اے سٹی فیزون کی منظوری دی گئی۔ ایل ڈی اے سٹی فیز ون کی پلاٹنگ کا کام 8 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے ایل ڈی اے میں خصوصی افراد کے بھرتی کے کوٹہ پر من و عن عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ فائل سسٹم کو ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ لاہور مےں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ میں 3 بس ٹرمینل بنائے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے لاہور ڈویژن ماسٹر پلان 2040 کیلئے کنسلٹنٹ اور دیگر امور کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔وزےراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایل ڈی اے کے زیر اہتمام سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کئے جائیں اور شہر میں ہائی رائز بلڈنگز بنانے کیلئے طریقہ کار اور اصول و ضوابط وضع کرنے کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہائی رائز بلڈنگز کی پلاننگ کی پالیسی کیلئے مشاورتی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ اجلاس میں ایل ڈی اے کی حدود سے دیگر اضلاع کو نکالنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کی بیوٹیفکیشن پر خصوصی توجہ دی جائے اور شہر کے داخلی راستوں میں ٹریفک جام والے مقامات کی نشاندہی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ داخلی راستوں پر ٹریفک کی بلاتعطل روانی یقینی بنانے کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں اور کاغذوں پر پلاننگ نہیں بلکہ عملی اقدامات کرکے دکھائیں۔ عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں تاخیر قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہریوں کی رہنمائی کیلئے سڑکوں پر روڈز سائن لگانا ضروری ہے اور سڑکوں پر روڈز سائن لگانے کے کام کو جلد مکمل کیا جائے۔ وزیراعلیٰ کو دوران بریفنگ بتایا گیا کہ شہر کے کاروباری مراکز کو اپ لفٹ کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ بازاروں اور مارکیٹوں میں آمد و رفت میں آسانی کیلئے راستوں کو کشادہ کیا جا رہا ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ مارکیٹوں میں فائر فائٹنگ کیلئے تربیت یافتہ عملہ تعینات کیا جائے گا اور تجارتی و کاروباری مراکز کی صفائی اور خوبصورتی کیلئے آگاہی مہم شروع کی جا رہی ہے۔ صوبائی وزےر ہاو¿سنگ مےاں محمودالرشےد، چےئرمےن منصوبہ بندی وترقےات،وائس چےئرمےن اےل ڈی اے شےخ محمدعمران، ڈی جی ایل ڈی اے، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، کمشنر لاہور ڈویژن، اراکین پنجاب اسمبلی عمر آفتاب، محمد عاطف، سعدیہ سہیل، سیکرٹری ہاﺅسنگ اور ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی کے دیگر اراکین نے اجلاس میں شرکت کی۔
ماضی میں پاکستان سے ایران میں حملے ہوئے تھے: عمران خان
لندن (بی بی سی اردو) ایران اور پاکستان نے سرحدی علاقوں میں شدت پسندی کی روک تھام کے لیے ایک مشترکہ سریع الحرکت ردعمل سکیورٹی فورس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کا اعلان پیر کو تہران میں ایران کے صدر حسن روحانی نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔ اس موقع پر پاکستانی وزیراعظم نے اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ ایران کے اندر ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں ایسے عناصر ملوث رہے ہیں جو پاکستان کی سرزمین استعمال کر کے اپنی کارروائی منظم کرتے ہیں۔ پاکستان کے وزیراعظم نے کہا کہ ان کے ایران کے دو روزہ سرکاری دورے کا بنیادی مقصد سرحد کے آر پار ہونے والی دہشت گردی کی مسلسل وارداتوں کا مستقل حل تلاش کرنا ہے۔
پرویزالٰہی سے فردوس عاشق اعوان کی ملاقات، سپیکر نے وزیرا طلاعات کو نیا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی، ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورحال سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
لاہور ( صدف نعیم ) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے وفاقی مشیر برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سپیکر چیمبر میں ملاقات کی اورموجودہ ملکی سیاسی صورحال سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ سپیکر نے فردوس عاشق اعوان کو نیا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ملاقات میں دونوں رہنماﺅں نے ایک دوسرے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پرڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری بھی موجود تھے۔
حمیرا ارشد، احمد بٹ نے رضا مندی کے بعد علیحدگی اختیار کرلی
لاہور (اےن اےن آئی) گلوکارہ حمیرا ارشد اور احمد بٹ نے باہمی رضا مندی کے بعد باضابطہ علیحدگی اختیار کرلی،حمیرا ارشد نے اپنا بیٹا احمد بٹ کے حوالے کردیا جس کے بعد وہ امریکا منتقل ہوگئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق گلوکارہ حمیرا ارشد اوراحمد بٹ کے درمیان طلاق ہوگئی۔ دونوںنے باہمی رضا مندی کے بعد باضابطہ علیحدگی اختیار کی جب کہ حمیرا ارشد نے اپنا بیٹا احمد بٹ کے حوالے کردیا۔ احمد بٹ بیٹے کے ہمراہ امریکا منتقل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں کے درمیان طلاق ہوچکی ہے حمیرا سے کوئی تعلق نہیں، حمیرا نے لکھ کردیا ہے کہ بیٹا احمد بٹ کے پاس رہے گا۔حمیرا ارشد اوراحمد بٹ گزشتہ 14 برسوں سے شادی کے بندھن میں بندھے ہوئے تھے، دونوں کی ازدواجی زندگی طویل عرصے سے اتارچڑھا کا شکاررہی، دونوں کے درمیان شدید اختلافات سامنے آئے تھے جس کے بعد حمیرا ارشد نے خلع کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا تاہم شوہر کے منانے پر انہوں نے خلع کی درخواست واپس لی تھی۔واضح رہے کہ دونوں اکثرمیڈیا پر ایک دوسرے پرالزامات لگاتے بھی نظرآتے تھے، حمیرا اپنے شوہر پر چوری جیسا سنگین الزام لگا چکی تھیں جب کہ احمد بٹ بھی اہلیہ پرمنشیات کےاستعمال کاالزام لگا چکے تھے۔
وزیراعظم کے دورہ ایران سے شکوک اور سرد مہری دور ہوگی، جنرل (ر) اعجاز اعوان ، پنجاب کابینہ میں 5سے 6 وزراءتبدیل ہونگے ، کارکردگی کاجائزہ لیاجائے گا : ضیا شاہد ، عثمان بزدار کو تبدیل کرنا پڑے گا ورنہ بجٹ پاس نہیں ہوسکے گا: کنور دلشاد ، اسد عمر کو جن مسائل کا سامنا رہا اس کا مشیر خزانہ کو بھی سامنا کرنا ہوگا، سلمان شاہ کی چینل ۵ کے پروگرام ” نیوز ایٹ 7 “ میں گفتگو
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے پروگرام ”نیوز ایٹ سیون“ میں گفتگو کرتے ہوئے دفاعی تجزیہ کار جنرل (ر)اعجاز اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا دورہ ایران بہترین وقت پر دونوں ممالک کے بین الاقوامی تعلقات کو بہتری کی طر ف لانے کے لیے اہم سنگ میل ہے۔ پاک ایران تاریخی تعلقات میں سردمہری اور تضادات کو دور کرنے لیے وزیراعظم کا ایران کی دعوت پر دورہ دورس نتائج کا حامل ہوگا۔ دونوں ملکوں میں دہشتگردی کے حوالے سے شکوک، سرحد پر باڑ لگانے اور باہمی تجارت پر مذاکرات کیے گئے ہیں۔پاکستان اور ایران ایک سمت میں دیکھیں تو امریکا کے افغانستان سے انخلا کے بعد امن کے لیے مذاکرات میں خوش آئند پیشرفت ہوگی۔ عمران خان کو کہتے ہیں اس پر عمل یقینی بناتے ہیں، وہ دلیر انسان ہیں اور چاہتے ہیں کہ پاکستان کی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہ ہو۔ سعودی عرب کا ایران میں سیلاب متاثرین کے لیے امداد بھیجنا تعلقات کی بہتری کے لیے اہم قدم ہے، پاکستان بھی تنازعات حل کرنے میں کردار ادا کرے گا۔ افغانستان میں امن کے بعد روس اگر سی پیک میں شامل ہوا تو خطے کے ممالک کے درمیان تحفظات دور ہوسکیں گے۔ پاکستان کے داخلی مسائل اتنے نہیں ہیں جتنا بڑھا چڑھا کر پیش کیا جارہا ہے۔ موجودہ حکومت اگر قرضے لیکر ریلیف دیتی رہی تو ہم قرض کے بوجھ سے نہیں نکل سکتے۔ قرض کی افیون سے نکلنے کے لیے سخت فیصلے لازم ہیں تاکہ ہم باوقار قوم کی حیثیت سے رہ سکیں۔ سینئر تجزیہ کار حسن عسکری نے کہاکہ وزیراعظم کے دورہ ایران میں دہشتگردی سمیت اہم ایشوز پر بات ہوئی۔ ماضی میں ایران نے دہشتگردی کے واقعات پر پاکستان پر الزام لگایا جسکی وجہ سے وزیراعظم کو کہنا پڑا کہ پاک سرزمین کو کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ دورے سے ایک روز قبل پاکستان میں دہشتگردی کے واقعے کا ذمہ دار ایرانی دہشتگردوں کو ٹہرایا گیا۔ غلط وقت پر ایسے بیان کا اثر وزیراعظم کے دورہ پر ہوتا مگر پاکستان نے یقین دہانی کروائی کہ ایران کو کبھی نقصان نہیں پہنچنے دیں گے۔ سابق الیکشن کمشنر کنور دلشاد کا کہنا تھا کہ اصولی طور پر چوہدری نثار پاکستان کے صف اول کے رہنما ہیں۔ آئین و قانون انہیں حلف اٹھانے کا پابند نہیں بناتاتاہم انہیں اپنی سیاسی حکمت عملی اچھے طریقے سے طے کرنا ہوگی۔آرٹیکل 91کے تحت وزیراعظم پاکستان صرف 5ایڈوائزرز کا تقرر کر سکتے ہیں۔ حیرانگی ہے کہ موجودہ سسٹم میں 18کے لگ بھگ ایڈوائزر اور معاون خصوصی شامل ہیں۔ جو آئین کی خلاف ورزی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعلیٰ کے پی کے کیوجہ سے وزیراعظم وفاق میں بیٹھ کردونوں صوبوں پر حکومت کر رہے ہیں۔عمران خان کو بجٹ اجلاس سے پہلے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو تبدیل کرنا پڑے گا وگرنہ پنجاب اسمبلی ان حالات میں بجٹ پاس نہیں کر سکے گی۔عثمان بزدار تبدیل ہو جائیں گے۔ چوہدری پرویز الہیٰ نے بھی تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ پاکستان کی حکومت کیا ٹیکنوکریٹس ہی چلائیں گے ، عوامی نمائندوں کا کوئی عمل دخل نہیں ہوگا؟گورنر پنجاب نے بھی وزیراعظم کو واضح پیغام دیدیا ہے کہ انکی حیثیت کے لیے لو پروفائل پر نہ جایا جائے۔ عہدے چوہدی سرور کے پیچھے بھاگتے ہیں ، وہ اپنے مستقبل کی حکمت عملی طے کر رہے ہیں۔ کے پی کے حکومت میں ایک وزیراعلیٰ محمود خان قانونی اورانکے وزراءاور ترجمان میں 9ڈیفیکٹو وزیراعلیٰ ہیں۔ عمران خان کو بڑا قدم اٹھانا پڑے گا۔ چیف ایڈیٹر خبریں میڈیا گرو پ ضیا شاہد نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے بارے میں دو سے تین مرتبہ عمران خان سے سوال ہوا اور انہوں نے کہاکہ اسمیں کیا خرابی ہے ، بزداردیانتدار آدمی ہے اور اس پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں ہے۔ اسمیں شبہ نہیں کہ پنجاب پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے۔ پنجاب میں وزیراعلیٰ کے لیے جتنی متحرک شخصیت کی ضرورت ہے ، عثمان بزدار میں وقت کیساتھ ہو سکتا ہے کہ یہ صلاحیت پیدا ہو جائے لیکن سرِدس وہ سست ہیں۔ پنجاب میں ان سے زیادہ مستعد شخص کی ضرورت ہے۔چوہدری نثار کے بارے میںمسلسل اس قسم کے ہذیان چلتے رہتے ہیں ، کبھی کہاجاتا ہے کہ وہ تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں اور کبھی کہا جاتا ہے کہ وہ لندن جارہے ہیں جہاں انکی شہباز شریف سے ملاقات میں پنجاب کے معاملات انکے سپرد کیے جائیں گے۔ تاہم ابھی تک کچھ واضح نہیں ہے۔ آج پاکستان کے صف اول کے اخبار کے اسلام آباد میں متعین ریذیڈنٹ ایڈیٹر نے اپنے نام سے یہ خبر دی ہے کہ دور دراز تک موقع نہیں ہے کہ چوہدری نثار اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں اور شاید ان باتوں میں کوئی صداقت نہ ہو۔ لیکن کچھ کہا نہیں جاسکتا ، پاکستانی سیاست میں ڈرامائی تبدیلیاں آتی رہتی ہیں۔ ایک موجود شخص کے ادرگرد ڈرامائی صورتحال رہتی ہے، کبھی کہا جاتا ہے کہ تحریک انصاف انہیںپنجاب کی وزارت اعلیٰ دے رہی ہے ۔ مگر کوئی بھی بات قطعا حتمی نہیں ہے۔ اس وقت لندن کانفرنس کے بارے میں جو ہذیان اور ملاقاتوں کی افواہیں چل رہی ہیں ، اس میں چوہدری شجاعت نے انکار کیا ہے کہ انکی کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ اس سے قبل جہانگیر ترین اس ڈر سے کہ انکی شہباز شریف سے ملاقات کی خبر نہ آجائے انکے پہنچنے کے دن ہی انہوں نے پاکستان کا رخ کیا اور کہہ دیا کہ میں پاکستان آچکا ہوں اور میرے تعلقات کی ایسی نوعیت ہی نہیں کہ شہباز شریف سے ملاقات ہو۔ عمران خان نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کو الٹی میٹم دے دیا ہے کہ اپنی ٹیموں کی چھان بین کریں اور انکی کارکردگی بارے رپورٹ دیں۔ لگتا ہے کہ دونوں جگہوں پر 5سے 6وزراءتبدیل ہوں گے۔ پنجاب میں غیر تسلی بخش وزراءکی تعداد 7بتائی جارہی ہے جنہیں غالباً تبدیل کر دیا جائے گا۔ پروگرام میں ماہر معاشیات ڈاکٹر سلمان شا ہ نے کہا کہ اسد عمر کو درپیش تمام مسائل کا سامنا نئے وزیر خزانہ کو کرنا پڑے گا۔ آئی ایم ایف پروگرام سمیت تمام ایشوز پر سب کی نظر وزیر خزانہ پر ہے۔ خدا کرے انہیں کامیابی ہو کہ پاکستان کی کامیابی انکی کامیابی سے منسلک ہے۔ بیرونی سرمایہ کاری سے زیادہ ضروری علاقائی سرمایہ کاری ہے ۔ نئے کاروبار بنانااور روزگار کے مواقع پیداکرنا پاکستان کے اپنے سرمایہ کاروں پر منحصر ہے مگر وہ ایف بی آر اور نیب کے نوٹسز پر پریشان ہیںعلاقائی معاشی صورتحال بہت خراب ہے۔ نئے وزیر خزانہ کو بزنس کمیونٹی ، ٹیکس دہندگان اور عوامی نمائندوں سے ملنا چاہیئے اور انہیں مثبت اچھی امید کا پیغام دینا چاہیے۔انہیں چاہیے کہ سوچ سمجھ کر پالیسی بنائیں اور میڈیا کے ذریعے واضح پیغام دیں کہ ہم مثبت سمت میں جارہے ہیں۔ نظام ٹھیک کرنے کے لیے اداروں میں اصلاحات کرنا ناگزیر ہے۔ نئے وزیر خزانہ سے اچھی امید رکھنی چاہیے اور انہیں عوامی سطح پر مکمل حمایت کیساتھ ایک موقع دینا چاہیے۔
وزیراعظم کے دورہ ایران سے بلوچستان میں دہشتگردی خاتمہ میں مدد ملے گی : معروف صحافی ضیا شاہد کی چینل ۵ کے پروگرام ” ضیا شاہد کے ساتھ “ میں گفتگو
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں و تبصروں پرمشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے وزیراعظم عمرانخان کے دورہ ایران کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دورہ میں شاہ محمود قریشی ساتھ نہیں گئے کہا گیا کہ وہ کسی کانفرنس میں شرکت کے لئے جا رہے ہیں۔ ایران کے دورہ سے ایک روز پہلے بہت بھرپور الزام لگایا کہ یہ جو کوسٹل ہائی وے پر 14 قتل ہوئے ہیں اس کے لئے ایران سے دہشت گرد آئے تھے اور اس میں افغانستان کا بھی دخل ہے میں سمجھتا ہوں کہ یہ بات ہے کہ بنیادی طور پر شاید اس پروگرام میں اتنے بڑے زبردست طریقے سے ایک ایران ملک پر الزام عائد کرنا جس میں ایک دن بعد آپ کا وزیراعظم جا رہا ہے اس سے لگتا ہے کہ جو بنیادی ایشو اس وقت دو طرفہ تحقیقات میں جو دہشت گردی کے خلاف مل کر جدوجہد کرنا ہے اور یہی بات عمران خان نے اپنی گفتگو میں کہی ہے میں یہ سمجھتا ہوں کہ انہوں نے یہ ایک بجا طور پر یہ دونوں ملکوں نے قرار دیا کہ وہ ایک دوسرے کی سرزمین کو دہشت گردی کے لئے اور دہشت گردوں کو پناہ گاہ کے طور پر استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ اور یہ بھی طے پایا کہ مشترکہ بارڈر کی کوئی فورس تیار کی جائے گی جو دہشتگردی کو روکے گی میں یہ سمجھتا ہوں کہ ایران سے وقتاً فوقتاً پہلے بھی اس قسم کے واقعات ہوتے رہے ہیں اور اس مرحلے پر اس دورے کا بنیادی نقطہ چند تجارتی معاہدے پر دستخط نہیں تھا بلکہ مشترکہ جدوجہد تھی کہ دہشت گردی کے خلاف مل کر کوشش کی جائے۔ ایرانی حکومت نے تو کبھی دہشتگردی کی حمایت نہیں انہوں نے ہمیشہ کھل کر کہا ہے کہ ہم اس کے خلاف ہیں لیکن افغانستان کی حکومت پر ہماری طرف سے جتنے الزامات عائد کئے گئے اور جس طرح سے کہا جاتا ہے کہ افغانستان کی حکومت خاص طور پر اشرف غنی کے دور سے ہی مسلسل اس قسم کے الزامات پاکستان پر عائد کر رہی ہے کہ ایک طرف تو یہ لگتا ہے افغانستان کے حکومت حود امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے راستے میں رکاوٹ بن رہی ہے دوسرا یہ کہا جاتا ہے کہ خود افغانستان کی حکومت جو ہے وہ درپردہ طور پر پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث رہی ہے یا اور یہ ان کی حوصلہ افزائی کرتی ہے لہٰذا میں سمجھتا ہوں کہ یہ توقع رکھنا تو شاید دور از بحث افغانستان اس اتحاد میں یا اس یقین دہانی میں شریک ہو گا لیکن افعانستان کے علاوہ ایران اور پاکستان کے درمیان جو مفاہمت کی یادداشت جس پر اب دستخط بھی ہوئے ہیں اس پر یہ لگتا ہے کہ پاکستان اور ایران یقینا مل کر دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کریں گے میں نے دو مرتبہ ایران کا دورہ کیا ایک طرف شیخ رشید ساتھ تھے۔ آج سپریم کورٹ نے اس امر کو مسترد کر دیا ہے کہ ایف آئی اے کی رپورٹ جو تھی جس میں یہ کہا گیا تھا کہ اصغر خاں کو اب داخل دفتر کر دیا جائے کیونکہ مزید تحقیقات نہیں ہو سکتی لیکن سپریم کورٹ نے سختی کے ساتھ یہ آرڈر کئے ہیں کہ آپ تحقیق کریں اور کھوج لگائیں اور جو پیسے کی تقسیم کے جو واقعات تھے ان کے ثبوت تلاش کریں۔ ضیا شاہد نے کہا کہ ایران اور پاکستان دونوں ملکوں کے حق میں یہ بات جاتی ہے کیونکہ ایران اور پاکستان پڑوسی ملک ہیں اور بہت سارے سے معاملات میں جڑے ہوئے ہیں دونوں ملک اپنے ہاں پائی جانے والی دہشت گردی کا سدباب کریں اور ان فورسز کو پکڑنے اور کچلنے میں ایک مکمل طور پر بھرپور مدد کریں۔ چینی سفیر کے بیان کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے ضیا شاہد نے کہا کہ چائنا کا دورہ شروع ہونے میں وزیراعظم کا کچھ وقت ہے اس سے پہلے چین کی طرف سے ایک ارب ڈالر کی امداد کا اعلان ایک خوش آئند بات ہے۔ ایران نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم پاکستان کی تیل اور گیس کی ضرورتوں کا بھی خیال رکھیں گے۔
کراچی کے 9 ماہ کی بچی نشوہ جس کو ہسپتال میں غلط انجکشن لگایا گیا تھا وہ بچی جانبر نہ ہو سکی۔ ضیا شاہد نے کہا کہ یہ صوبائی حکومت کا مسئلہ ہے بلاول بھٹو صاحب بڑی زبردست گفتگو کرتے ہیں اور بہت پرجوش تقریر ہی کرتے ہیں قومی اسمبلی میں اور اسمبلی کے باہر بھی لیکن وہ کبھی یہ نہیں بتاتے کہ صوبائی حکومت کا جو نقطہ نظر ہے اور اس کا جو طرز عمل ہے وہ ہسپتالوں سے واضح ہے کس طرح کی ہسپتالوں کی لاپروائی ہے۔ پھر پولیس کی ہوائی فائرنگ سے کس طرح بچے اور بچیاں قتل ہو رہے ہیں اس ضمن میں وہ کبھی کوئی بات نہیں کرتے۔ مجال ہے کہ اس بات کا نوٹس لیتے ہوں۔ پیپلزپارٹی کے سربراہ ہیں اور پیپلزپارٹی کی سندھ میں حکومت ہے ان کو چاہئے کہ وہ سب سے پہلے اپنے صوبے کو اور اپنی صوبائی حکومت کو سنبھالیں جو ہتھ چھٹ پولیس ہے اس کی زیادتیوں سے لوگ حیرت زدہ ہیں کس طرح کی یہ پولیس ہے کہ پاکستان کے اپنے ہی شہریوں کے جان و مال کی حفاطت کرنے کی بجائے ان کا بیڑا غرق کر رہی ہے اسی طرح سے ہسپتالوں میں مریضوں کی دیکھ بھال کی بجائے ہسپتالوں کا بالعموم طرز عمل وہ ایک اتنا عوام دشمن رویہ ہے کہ جس کو پیپلزپارٹی کے سربراہ جناب بلاول بھٹو صاحب کو یہ درخواست کروں گا کہ وہ اس معاملہ میں بطور خاص دلچسپی لیں اور اس صوبے میں جہاں ان کی حکومت ہے وزیراعلیٰ ان کا ہے کم از کم اس میں نظم و نسق کی بگڑی صورتحال کی صلاح کریں۔ بلاول بھٹو پر فرض عائد ہوتا ہے کہ سندھ میں صوبائی حکومت میں حکومت ہونے کے حوالہ سے صوبے کے ہسپتالوں کا جائزہ لیں اور سندھ میں جا بجا بیٹھی پولیس جس طرح شہریوں کے خونن سے ہاتھ رنگ رہی ہے اس کو روکیں۔ وہ نوجوان ہیں ذہین ہیں وہ اس بات کا ازخود نوٹس لیں۔ پانی کے مسئلے کو دیکھیں، لاءاینڈ آرڈر کے مسئلے کو دیکھیں ہسپتالوں کی تباہ ہوتی ہوئی صورت حال کا جائزہ لیں اور دیکھیں کہ کس طریقے سے پولیس عوام کے جان و مال سے کھیل رہی ہے۔ آج پہلی بار سنا کہ دارالصحت ہسپتال کسی سیاسی شخصیت کے بھائی کا ہے۔ آج کے دن تک کسی اخبار یا میڈیا نے یہ خبر نہیں دی کہ یہ ہسپتال کس کا ہے۔ کیا کراچی کے اخبارات اور میڈیا کا یہ فرض نہیں کہ ان حقائق کو سامنے لائے۔ اگر یہ ایسا نہیں کر سکتے تو یہ شعبہ چھوڑ دیں۔
بلاول بھٹو حکومت پر تنقید ضرور کریں مگر یہ بھی بتائیں کہ سندھ میں صحت، تعلیم، پانی، ٹریفک و دیگر مسائل پر صوبائی حکومت نے کیا کیا ہے بلاول کو اگر یہ کہنے کا حق ہے کہ وزیراعظم نالائق ہیں تو پھر عوام کو بھی یہ کہنے کا پورا حق ہے کہ سندھ حکومت نالائق ہے جو اپنے فرائض کی بجا آوری میں مکمل طور پر ناکام اور نااہل ثابت ہوئی ہے۔ کراچی کے ہسپتال میں انسانوں سے جو سلوک ہو رہا ہے سب کے سامنے ہے۔ بلاول ان معاملات بارے سچ کیوں نہیں بولتے۔
سری لنکا میں ہونے والی دہشتگردی افسوسناک ہے تاہم کسی انتہا پسند تنظیم جس نے اپنے نام کے ساتھ اسلام لگا رکھا ہو کے کہے کو دین اسلام سے جوڑنا غلط ہے، دہشتگردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ بیگناہ افراد کے خون سے ہاتھ رنگنا کسی بھی مذہب میں جائز نہیں ہے۔ اسلام میں تو اس کی قطعی گنجائش نہیں ہے کہ یہ توامن سلامتی اور محبت کا دیا ہے جو رواداری اور انسانیت کی تلقین کرتا ہے۔ اگر کوئی دہشتگرد اسلام کا نام استعمال کرتا ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ اس کا اسلام سے کوئی تعلق ہے۔
سکیورٹی ایجنسیوں کی دہشتگردوں کیخلاف کارروائیوں بارے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا چاہیے: رحمت علی ، نجی ہسپتال پیسہ کمانے کی فیکٹریاں حکمران اور بیوروکریسی ایک ہی راہ پر چل رہے ہیں: اشرف عاصمی ، دہشت گردوں کے معاملہ پر ایران کو پاکستان کا ساتھ دینا چاہئے:طارق ممتاز ، پاکستان میں ڈاکٹروں کی صورت میں مسیحا قاتل بن چکے ہیں: آغا باقر ، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”کالم نگار“میں گفتگو کرتے ہوئے کالم نگار طارق ممتاز نے کہا ہے کہ پاک ایران تعلقات ماضی میں ایسے بے مثال تھے کہ 65ءکی جنگ میں پاکستانی جہاز بھارت پر حملہ کر کے ایران بارڈر کی طرف نکل جاتے تھے۔ موجودہ صورتحال بہت تشویشناک ہے۔ ہمیں کس جرم کی سزا مل رہی ہے کہ اپنے اسلامی ممالک کے دشمنوں کے خلاف کھڑے ہوئے ہیں۔ دہشتگردی کے معاملے پر ایران کو پاکستان کا ساتھ دینا چاہیے تھا۔چین ہمارا کیسا دوست ہے جو اگلے قدموں پر آکر پاکستان کے حق میں آواز نہیں اٹھا رہا۔ سی پیک کا اصل فائدہ چین کو ہے۔ پاک ایران تعلقات کی بہتری سے امریکا، بھارت اور سعودی عرب کو بہت تکلیف ہے۔ سعودی عرب کو سمجھنا چاہیے کہ پاکستان خطرے میں ہے تو سعودی عرب خطرے میںہے کیونکہ انکی ہر جنگ پاکستان ہی لڑے گا۔ بھارت کو تکلیف صرف پاکستان سے ہے کیونکہ انہیں پتا ہے کہ پاکستان مضبوط ہوگا تو خالصتان ضرور بنے گا۔ پاک ایران تعلقات میں فساد کی جڑ انڈیا ہے۔ سعودی عرب جانتا ہے کہ پاک ایران تعلقات کی بہتری کا فائدہ سعودی عرب کو ہی ہوگا۔ پاکستان میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے میں بھارت ملوث تھا۔ سری لنکن کرکٹ ٹیم کی جانب سے پاکستان کا دورہ کرنے کے حالیہ بیان پر بھارت نے انہیں دوبارہ دھمکی دی ہے۔ سری لنکا حملوں پر وہاں کے آئی جی پر بھارت کی جانب سے مسلمانوں کے ملوث ہونے کا بیان دینے کا دباو ہو سکتا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر پر امید ہیں کہ پاکستان ورلڈ کپ جیت سکتے ہیں۔انہیں ٹیم میں میچور کھلاڑی شامل کرنے چاہئیں۔ میزبان تجزیہ کار آغا باقر نے کہا کہ ایران کو گلہ ہے کہ انکے ملک میں پاکستان سے دہشتگردی ہوتی ہے۔ بھارت کو صرف پاکستان کھٹکتا ہے۔پاکستان میں ڈاکٹروں کی صورت میں مسیحا قاتل بن چکے ہیں۔ کالم نگار رحمت علی رازی نے کہا کہ عمران خان کے دورہ ایران سے دہشتگردی کے حوالے سے دونوں ممالک سمیت خطے کی غلط فہمیاں دور ہوں گی۔دونوں رہنماوں کے آپس میں گلے شکوے ہوئے ہوں گے، بلوچستان میںدہشتگردی کرنے والی تنظیموںکے بھارتی پالتو کتوںکا قلع قمع ہونا چاہیے۔ بھارت اور اسرائیل ہمارے ازلی اور مکار دشمن ہیں، سکیورٹی ایجنسیوںکی دہشتگردی کیخلاف کاروائیوں کیساتھ عوام کو پارلیمنٹ کے ذریعے اعتماد میں لینے کی ضرورت ہے۔ پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات اور ملاقاتیں رہنی چاہئیںتاکہ غلط فہمیاں پیدا نہ ہوں۔ پاکستان پر ایف اے ٹی ایف سمیت پابندیوں کا کھیل کھیلا جارہا ہے، دنیا دیکھے گی 10سال بعد یو کے کی تمام آبادی مسلمان ہوگی۔غلط انجیکشن لگنے سے جاں بحق ہونے والی بچی نشو کے قاتلوں اور دھمکی دینے والے ایس پی کو نشان عبرت بننا چاہیے تاکہ دوبارہ ایسا نہ ہو۔ قاتل پرائیویٹ ہسپتالوں میں حکومت کی جانب سے کوئی ریگولیٹری اتھارٹی نہیں۔سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹر مریضوں کو علاج کے لیے زبردستی اپنے کلینک بلاتے ہیں۔ عثمان بزدار کو انکی بیگم روٹی پکا کر نہیں دیتیں، انہوں نے وزارت اعلیٰ کیاچلانی ہے۔ نواز شریف بیماری پر جھوٹ بول کرساری دنیا کو پاگل بنا رہے ہیں۔ چوہدری نثار کی مہربانوں سے ملاقات ہوئی ہے اور وہ چاہ رہے ہیں کہ انہیں وزیراعلیٰ پنجاب بنایا جائے۔ اس معاملے پرمسلم لیگ ن میں راجپوت برادری، تحریک انصاف اور ق لیگ چوہدری نثار کو سپورٹ کرے گی۔ تجزیہ کار اشرف عاصمی کاکہنا تھا کہ امریکہ نہ سعودی عرب نہ پاکستان کا ملک ہے۔ ہمیں اپنے تمام ممالک کیساتھ اپنے مفادات دیکھنے چاہئیں۔ بھارت اپنے نذدیک پاکستان، مالدیپ، بھوٹان اور بنگلہ دیش سمیت کسی ملک کو چین سے نہیں رہنے دے رہانہ چاہتا ہے کہ خطے میںکوئی ملک سر اٹھاکر جیے۔ سری لنکا میں دہشتگرد حملوں میں بھارتی عنصر ملوث ہو سکتا ہے۔ نجی ہسپتال پیسہ کمانے کی فیکٹریاں ہیں، حکمران اور بیوروکریسی ایک ہی راہ پر چل رہے ہیں۔ اشرافیہ نے ملک کو تباہ کر دیا، تعلیم و دین بھی کاروبار بنا دیا۔
عابدعلی نئے پلیئرز کیلئے رول ماڈل بن کر سامنے آئے ہیں،رمیزراجہ
لاہور(نیوزایجنسیاں) سابق قومی کپتان رمیز راجہ کا میگا ایونٹ کیلئے منتخب کئے جانےوالے سکواڈ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ اس بات پر خوش ہیں کہ سلیکشن کمیٹی نے عابد علی کو منتخب کیا جو نئے پلیئرز کیلئے رول ماڈل بن کر سامنے آئے ہیں۔
سٹریلیا کیخلاف سیریز میں ڈیبیو پر ون ڈے سنچری سکور کرنےوالے عابد علی پہلی کوشش میں یویو ٹیسٹ کلیئر نہیں کر سکے تھے البتہ انہوں نے دوسری کوشش میں یہ مشکل مرحلہ طے کرلیا اور رمیز راجہ کا خیال ہے کہ عابد علی کا انتخاب اس لحاظ سے درست ہے کہ وہ ان کرکٹرز کیلئے مثال ہیں جو کچھ عرصے سے فرسٹ کلاس کامیابی کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔
حفیظ لیگ سپنرشاداب کی جلد واپسی کیلئے پرامید
لاہور(یواین پی)سینئر قومی آل راو¿نڈر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ لیگ سپنر شاداب خان کا ان فٹ ہو کر انگلینڈ کی سیریز سے باہر ہونا افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاداب خان قومی سکواڈ کیلئے اہم ہیں تاہم کسی بھی ٹیم کا ایک پلیئر پر انحصار نہیں ہوتا ہے۔
امید ہے کہ وہ جلد ٹیم میں کم بیک کر لیں گے مگرجب تک ان کی واپسی نہیں ہو جاتی، اس وقت تک سب کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا۔
ہاکی ڈویلپمنٹ لیگ ٹائٹل پی ایم اے ڈریگن کے نام
لاہور(اے پی پی )پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام گوجرہ ہاکی اسٹیڈیم میں جاری پاکستان ہاکی ڈویلپمنٹ لیگ 2019 کا فائنل دلچسپ و سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-1 رہا پینلٹی شوٹ آو¿ٹ کے ذریعے پی ایم اے ڈریگن نے میچ جیت لیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام گوجرہ انٹر نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ہونے والے پاکستان ہاکی ڈویلپمنٹ لیگ 2019 کا فائنل میچ دلچسپ و سنسنی خیز مقابلے کے بعد شوٹ آو¿ٹ کے زریعے پی ایم اے ڈریگن نے بشیر رائیڈرز کو 4 کے مقابلے سے 5 گول سے شکست دیکر فائنل اپنے نام کرلیا۔ پی ایم اے ڈریگن کی جانب سے 17ویں منٹ میں ابرار بشیر نے گول اسکور کیا جس کو 35ویں منٹ میں بشیر رائیڈرز کے رضوان علی نے گول اسکور کرکے برابر کردیا۔ میچ کے اختتام تک دونوں ٹیمیں مزید گول کرنے میں ناکام رہیں۔
بعد ازاں پینلٹی شوٹ کے زریعے پی ایم اے ڈریگن نے بشیر رائیڈرز کو 4-5 سے شکست دیکر فائنل اپنی نام کرلیا۔
اس موقع پر شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی گوجرہ کے ایم پی اے بلال اصغر وڑائچ, پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل شہباز احمد سینئر تھے۔میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی نے لیگ میں شریک ٹیموں میں انعامات جبکہ آفیشلز کو شیلڈز پیش کیں۔


















