تازہ تر ین

سکیورٹی ایجنسیوں کی دہشتگردوں کیخلاف کارروائیوں بارے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا چاہیے: رحمت علی ، نجی ہسپتال پیسہ کمانے کی فیکٹریاں حکمران اور بیوروکریسی ایک ہی راہ پر چل رہے ہیں: اشرف عاصمی ، دہشت گردوں کے معاملہ پر ایران کو پاکستان کا ساتھ دینا چاہئے:طارق ممتاز ، پاکستان میں ڈاکٹروں کی صورت میں مسیحا قاتل بن چکے ہیں: آغا باقر ، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”کالم نگار“میں گفتگو کرتے ہوئے کالم نگار طارق ممتاز نے کہا ہے کہ پاک ایران تعلقات ماضی میں ایسے بے مثال تھے کہ 65ءکی جنگ میں پاکستانی جہاز بھارت پر حملہ کر کے ایران بارڈر کی طرف نکل جاتے تھے۔ موجودہ صورتحال بہت تشویشناک ہے۔ ہمیں کس جرم کی سزا مل رہی ہے کہ اپنے اسلامی ممالک کے دشمنوں کے خلاف کھڑے ہوئے ہیں۔ دہشتگردی کے معاملے پر ایران کو پاکستان کا ساتھ دینا چاہیے تھا۔چین ہمارا کیسا دوست ہے جو اگلے قدموں پر آکر پاکستان کے حق میں آواز نہیں اٹھا رہا۔ سی پیک کا اصل فائدہ چین کو ہے۔ پاک ایران تعلقات کی بہتری سے امریکا، بھارت اور سعودی عرب کو بہت تکلیف ہے۔ سعودی عرب کو سمجھنا چاہیے کہ پاکستان خطرے میں ہے تو سعودی عرب خطرے میںہے کیونکہ انکی ہر جنگ پاکستان ہی لڑے گا۔ بھارت کو تکلیف صرف پاکستان سے ہے کیونکہ انہیں پتا ہے کہ پاکستان مضبوط ہوگا تو خالصتان ضرور بنے گا۔ پاک ایران تعلقات میں فساد کی جڑ انڈیا ہے۔ سعودی عرب جانتا ہے کہ پاک ایران تعلقات کی بہتری کا فائدہ سعودی عرب کو ہی ہوگا۔ پاکستان میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے میں بھارت ملوث تھا۔ سری لنکن کرکٹ ٹیم کی جانب سے پاکستان کا دورہ کرنے کے حالیہ بیان پر بھارت نے انہیں دوبارہ دھمکی دی ہے۔ سری لنکا حملوں پر وہاں کے آئی جی پر بھارت کی جانب سے مسلمانوں کے ملوث ہونے کا بیان دینے کا دباو ہو سکتا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر پر امید ہیں کہ پاکستان ورلڈ کپ جیت سکتے ہیں۔انہیں ٹیم میں میچور کھلاڑی شامل کرنے چاہئیں۔ میزبان تجزیہ کار آغا باقر نے کہا کہ ایران کو گلہ ہے کہ انکے ملک میں پاکستان سے دہشتگردی ہوتی ہے۔ بھارت کو صرف پاکستان کھٹکتا ہے۔پاکستان میں ڈاکٹروں کی صورت میں مسیحا قاتل بن چکے ہیں۔ کالم نگار رحمت علی رازی نے کہا کہ عمران خان کے دورہ ایران سے دہشتگردی کے حوالے سے دونوں ممالک سمیت خطے کی غلط فہمیاں دور ہوں گی۔دونوں رہنماوں کے آپس میں گلے شکوے ہوئے ہوں گے، بلوچستان میںدہشتگردی کرنے والی تنظیموںکے بھارتی پالتو کتوںکا قلع قمع ہونا چاہیے۔ بھارت اور اسرائیل ہمارے ازلی اور مکار دشمن ہیں، سکیورٹی ایجنسیوںکی دہشتگردی کیخلاف کاروائیوں کیساتھ عوام کو پارلیمنٹ کے ذریعے اعتماد میں لینے کی ضرورت ہے۔ پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات اور ملاقاتیں رہنی چاہئیںتاکہ غلط فہمیاں پیدا نہ ہوں۔ پاکستان پر ایف اے ٹی ایف سمیت پابندیوں کا کھیل کھیلا جارہا ہے، دنیا دیکھے گی 10سال بعد یو کے کی تمام آبادی مسلمان ہوگی۔غلط انجیکشن لگنے سے جاں بحق ہونے والی بچی نشو کے قاتلوں اور دھمکی دینے والے ایس پی کو نشان عبرت بننا چاہیے تاکہ دوبارہ ایسا نہ ہو۔ قاتل پرائیویٹ ہسپتالوں میں حکومت کی جانب سے کوئی ریگولیٹری اتھارٹی نہیں۔سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹر مریضوں کو علاج کے لیے زبردستی اپنے کلینک بلاتے ہیں۔ عثمان بزدار کو انکی بیگم روٹی پکا کر نہیں دیتیں، انہوں نے وزارت اعلیٰ کیاچلانی ہے۔ نواز شریف بیماری پر جھوٹ بول کرساری دنیا کو پاگل بنا رہے ہیں۔ چوہدری نثار کی مہربانوں سے ملاقات ہوئی ہے اور وہ چاہ رہے ہیں کہ انہیں وزیراعلیٰ پنجاب بنایا جائے۔ اس معاملے پرمسلم لیگ ن میں راجپوت برادری، تحریک انصاف اور ق لیگ چوہدری نثار کو سپورٹ کرے گی۔ تجزیہ کار اشرف عاصمی کاکہنا تھا کہ امریکہ نہ سعودی عرب نہ پاکستان کا ملک ہے۔ ہمیں اپنے تمام ممالک کیساتھ اپنے مفادات دیکھنے چاہئیں۔ بھارت اپنے نذدیک پاکستان، مالدیپ، بھوٹان اور بنگلہ دیش سمیت کسی ملک کو چین سے نہیں رہنے دے رہانہ چاہتا ہے کہ خطے میںکوئی ملک سر اٹھاکر جیے۔ سری لنکا میں دہشتگرد حملوں میں بھارتی عنصر ملوث ہو سکتا ہے۔ نجی ہسپتال پیسہ کمانے کی فیکٹریاں ہیں، حکمران اور بیوروکریسی ایک ہی راہ پر چل رہے ہیں۔ اشرافیہ نے ملک کو تباہ کر دیا، تعلیم و دین بھی کاروبار بنا دیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv