کابل(ویب ڈیسک) افغانستان میں تعینات امریکی سفیر جون راڈنی باس نے وزیراعظم عمران خان پر اپنے ٹوئٹر بیان میں تنقید کی جو انہیں مہنگی پڑ گئی اور وفاقی وزراءنے انہیں بھرپور جواب دیا۔امریکی سفیر نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ کرکٹ کے کچھ پہلو سفارت کاری پر اپلائی ہوتے ہیں اور کچھ نہیں ہوتے، انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ضروری ہے کہ افغان امن عمل میں ٹیمپرنگ نہ کی جائے اور یہ اندرونی معاملہ ہے۔امریکی سفیر کے اس بیان کے بعد وفاقی وزراءنے جون راڈنی باس پر خوب جوابی وار کیے، وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے ٹوئٹر پر ہی افغان سفیر کو جواب دیا۔شیریں مزاری نے سفیر کو بونا قرار دیتے ہوئے کہا جتنی کم معلومات آپ کو بال ٹیمپرنگ سے متعلق ہے اتنی ہی افغانستان اور خطے کے بارے میں ہے، واضح طور پر آپ کے معاملے میں جہالت یقینی طور پر پسند نہیں ہے۔شیریں مزاری نے سفیر کے رویے کو ڈونلڈ ٹرمپ کا نامناسب رویہ قرار دیا جو خلیل زاد اپناتے ہیں۔وزیر خزانہ اسد عمر نے امریکی سفیر کو اپنے جواب میں کہا کہ ‘آپ کی ٹوئٹ ظاہر کرتی ہے کہ آپ نہ ہی کرکٹ کے بارے میں جانتے ہیں اور نہ سفارتکاری کے بارے میں’۔انہوں نے کہا افغان امن عمل مشکل وقت میں ہے اور امید ہے کہ امریکا اس قابل ہوگا کہ بہتر سفارتکاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس مسئلے کو دیکھے گا۔وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے بھی سفیر جون باس کو جواب دیا اور کہا کہ آپ مختلف حکومتوں کے ادوار میں آدھی دنیا گھومیں ہیں، جس کے دوران ہر جگہ ہزاروں لوگوں کو کیوں قتل کیا گیا؟۔علی زیدی نے کہا کہ امریکا کے کئی اچھے سفیر گزرے ہیں لیکن افسوس ہے کہ آپ اپنے رویے کی وجہ سے اس فہرست میں شامل نہیں ہوسکیں گے۔
Monthly Archives: March 2019
پاک فوج نے اندرونی سیکیورٹی خطرات کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا: آرمی چیف
راولپنڈی(ویب ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے اندرونی سیکیورٹی خطرات کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے کوئٹہ میں اسکول آف انفینٹری اینڈ ٹیکٹس کا دورہ کیا۔اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے اندرونی سیکیورٹی خطرات اور سرحدوں پر بھی مﺅثر جواب دیا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ قوم دہشت گردی اور عسکریت پسندی کے خلاف جنگ میں ہماری خدمات کو ناصرف تسلیم کرتی ہے بلکہ اس کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔سربراہ پاک فوج نے کہا کہ ہم ہمیشہ پاکستان کے عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے اور پاکستانی عوام ہی ہماری اصل قوت ہیں۔
تاوان کی وصولی اور منی لانڈرنگ کے لیے ڈیجیٹل کرنسی استعمال ہونے کا انکشاف
لاہور(ویب ڈیسک) ملک میں اغوا برائے تاوان اور منی لانڈرنگ کے لئے محفوظ ترین ذریعہ ڈیجیٹل کرنسی استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائعکے مطابق حکومت کی جانب سے سخت ترین اقدامات کے بعد منی لانڈرنگ میں کچھ کمی تو آگئی مگر اب منی لانڈرنگ کے نئے نئے طریقے ایجاد کرلیے گئے، ان میں سے ایک محفوظ ترین ذریعہ ڈیجیٹل کرنسی کا انکشاف ہے۔ایف آئی اے ذرائع نے بتایا ہے کہ منی لانڈرنگ اور ہنڈی حوالے کا کاروبار بھی اب بٹ کوائن سمیت دیگر ڈیجیٹل کرنسی کے ذریعے ہو رہا ہے، ایک بٹ کوائن کی مالیت 40 سے 45 لاکھ روپے کے قریب ہے جس میں امریکی ڈالر کی قدر کے حساب سے کمی بیشی ہوتی رہتی ہے، ڈیجیٹل کرنسیوں کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف قوانین نہیں ہیں اس لیے اب لوگ اس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں اغوا برائے تاوان کی ادائیگی کے لیے بھی بٹ کوائن کا استعمال کیا گیا جو پاکستان کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے۔ جوہر ٹاﺅن کے رہائشی شاہد نصیر کو جب اغوا کیا گیا تو اغوا کاروں نے شاہد نصیر کے اہل خانہ سے 2 کروڑ روپے تاوان کی رقم طلب کی، جس میں سے 25 لاکھ روپے نقد اور باقی بٹ کوائن کے ذریعے ادا کی گئی۔
آئندہ ماہ سے بے نامی بینک اکاﺅنٹس کیخلاف آپریشن شروع ہوگا، ایف بی آر
اسلام آباد(ویب ڈیسک) ایف بی آر کا کہنا ہے کہ یکم اپریل سے بے نامی بینک اکاﺅنٹس یا غیرقانونی رقم کی منتقلی کے خلاف آپریشن شروع ہو جائے گا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایف بی آر ممبر حامد عتیق سرور کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 2 ہزار 566 ارب روپے کا ہدف مقرر تھا، تاہم فروری تک ٹیکس محاصل میں 236 ارب روپے کمی کا سامنا ہے، جولائی سے فروری تک صرف 2 ہزار 330 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا جاسکا۔ممبر ایف بی آر نے بتایا کہ فروری تک پیٹرولیم اور گیس سیکٹر سے 75 ارب روپے کم ٹیکس جمع ہوا، تنخواہوں کی مد میں 35 ارب روپے کا نقصان ہوا، جب کہ ٹیلی کام سیکٹر سے بھی 35 ارب کم ٹیکس جمع ہوا، پی ایس ڈی پی میں کٹوتی کی وجہ سے55 ارب روپے کا خسارہ ہوا، اور درآمدات میں کمی سے ٹیکس ریونیو میں 20 ارب کمی آئی۔حامد عتیق سرور کا کہنا تھا کہ ایف بی آر نے بڑے شہروں میں 424 بڑے ٹیکس چوروں کے خلاف کاروائی کی، کارروائی میں 8ارب20 کروڑروپے کا ٹیکس ڈیمانڈ کیا گیا، ان افراد سے 3.8 ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا، کراچی سے 45 کروڑ، اسلام آباد سے 30 کروڑ سے زیادہ کی ریکوری ہوئی۔ممبر ایف بی آر نے بتایا کہ بےنامی بینک اکاﺅنٹس یا رقم کی غیرقانونی منتقلی کےخلاف یکم اپریل سے آپریشن شروع ہو جائے گا، آپریشن لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں شروع کیا جائے گا، اس حوالے سے اسٹیٹ بینک سے بے نامی اکاﺅنٹس کا ڈیٹا حاصل کیا جا رہا ہے، بے نامی جائیدادیں رکھنے والوں کو نوٹسزجاری کیے جائیں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ آصف زرداری کو گاڑیوں سے متعلق ٹیکس نوٹسز دیے ہیں، انہیں اس حوالے سے خود پیش نہیں ہونا پڑے گا، بلکہ وہ اپنے وکیل کے ذریعے ہی جواب دے سکتے ہیں۔
جعلی اکاﺅنٹس کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواست ضمانت منظور
اسلام آباد(ویب ڈیسک) جعلی اکاﺅنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کی درخواست ضمانت منظور کرلی گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کی جعلی اکاﺅنٹس کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی، سابق صدر آصف زرداری کی جانب سے عدالت میں دائر درخواست ضمانت میں استدعا کی گئی تھی کہ نیب کو گرفتاری سے روکا جائے اور جعلی اکاﺅنٹس کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی جائے۔عدالت نے 10 اپریل تک درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو نوٹس جاریکر دیا ہے جب کہ دونوں کی ضمانت 10، 10 لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کی گئی، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 10 اپریل تک ملتوی کردی ہے۔سماعت کے موقع پر آصف زرداری اور فریال تالپور بھی اپنے وکلاءکے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے اطراف پولیس کی بھاری نفری اور قریبی عمارتوں کی چھتوں پر بھی پولیس اہلکار تعینات کئے گئے تھے جب کہ عدالت کے چاروں اطراف میں خاردار تاریں اور رکاوٹیں کھڑی کی گئی تھیں۔
پاک سرزمین پر کسی عسکری گروپ کو کارروائی کی اجازت نہیں دی جائیگی: وزیراعظم
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاک سرزمین پر کسی عسکری گروپ کو کسی بھی قسم کی کارروائی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت داخلی قومی سلامتی کمیٹی کا پہلا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔اجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر کی فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے ایشیاء پیسیفک گروپ کے ساتھ ملاقات پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں حائل تمام رکاوٹیں دور کی جائیں گی اور پاک سرزمین پر کسی بھی عسکری گروپ کو کسی قسم کی کارروائی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔وزیراعظم نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد ہماری حکومت کی پہلی ترجیح ہے، نیشنل ایکشن پلان تمام سیاسی جماعتوں کا متفقہ پلان ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے انتہا پسندی، دہشتگردوں کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشتگردی کی وجہ سے انسانی جانوں کے ساتھ ساتھ بھاری مالی نقصان اٹھایا ہے، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں حائل تمام رکاوٹیں دور کی جائیں گی۔
سنگین غداری کیس: ’مشرف 13 مئی کو پاکستان آکر بیان ریکارڈ کرانے کو تیار‘
اسلام آباد(ویب ڈیسک) خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس میں پرویز مشرف کو 2 مئی کو بیان ریکارڈ کرانے کا حکم دے دیا جب کہ ان کے وکیل کا کہنا ہے کہ سابق صدر 13 مئی کو پاکستان آکر بیان ریکارڈ کرانے کیلئے تیار ہیں۔ جسٹس طاہرہ صفدر کی سربراہی میں جسٹس شاہد کریم اور جسٹس نذر اکبر پر مشتمل 3 رکنی خصوصی بینچ نے سنگین غداری کیس کی سماعت کی۔عدالت نے سابق صدر کے وکیل کو دفعہ 342 کا سوالنامہ دے دیا اور 2 مئی کو عدالت میں پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرانے کا حکم دیا۔عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ پرویز مشرف 2 مئی کو پیش نہ ہوئے تو مزید حکم جاری کریں گے۔سابق صدر کے وکیل سلمان صفدر نے عدالت کو بتایا کہ پرویز مشرف 13 مئی کو پاکستان آکر342 کا بیان اور شہادت دینے کے لیے تیار ہیں، وہ دل کے عارضے میں مبتلا ہیں، یہ عارضہ اپنی نوعیت کی مختلف بیماری ہے، ان کی کیمو تھراپی چل رہی ہے، پرویزمشرف باتھ روم میں گر گئے تھے جس سے ان کی ریڑھ کی ہڈی پر بھی اثر پڑا ہے۔دوسری جانب پرویز مشرف نے سنگین غداری کیس میں بریت کے لیے درخواست دائر کردی ہے۔سابق صدر کے وکیل سلمان صفدر نے خصوصی عدالت میں درخواست دائر کی جس میں مو¿قف اختیار کیا گیا ہے کہ پرویز مشرف کے خلاف مقدمہ قانون کے مطابق داخل نہیں کیا گیا، قانون کے مطابق سنگین غداری کی شکایت وفاقی حکومت داخل کرتی ہے، وفاقی حکومت کا مطلب ہے وفاقی کابینہ، پرویز مشرف کے خلاف شکایت کابینہ کی منظوری سے داخل نہیں کی گئی۔
کلین گرین پاکستان وزیر اعظم ، وزیر اعلٰی کا مشن ،آغاز الحمرا میں بھی کیا ہے:صمصا م بخاری کا خطاب
لاہو ر (صدف نعیم)وزیر اعلٰی کا حق ہے وہ جائیں جہاں انکا دل کرے اور جو کام نہیں کرے گا اس پر فیصلہ کریں،یہ با ت آج الحمرا میں صو با ئی وز یر اطلا علات صمصا م بخار ی نے تقریب میںکہی ،ا ن کا مزید کہنا تھا کہ کلین گرین پاکستان جو مشن ہے وزیر اعظم کا اور وزیر اعلٰی کا اس کا آغاز الحمرا میں بھی کیا ہے۔
اسکے علاوہ غربت دور کرنے کے لئے اور ہسپتالوں کے وزٹ کئے ہیں تو جہاں ہماری اصلاح کی جا رہی ہے ہمارے کاموں کو بھی دکھایا جائے،میڈیا کا شکر گزار ہوں کہ تعا ون کر رہا ہے۔بہت سارے وزرا کام بھی کر رہے ہیں کچھ چیزوں پر کام جاری ہے ۔پچھلے دور کی بہت ساری چیزیں جو ہو جانی چاہئے تھیں اور نہیں ہوئیں۔وزیر اعلٰی ہر جگہ آپکو کام کرتے نظر آئینگے۔اب پرفارمنس بیسڈ کام ہے وزرا کے لئے اور کام نظر آئیگا۔ جو اینٹی کرپشن کے کام ہیں وہ وہی کرینگے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔
سپریم کورٹ نے نیب سے پلی بارگین کے ایس او پی طلب کرلیے
اسلام آباد(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) سے پلی بارگین کے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پراسیجر (ایس او پی) طلب کرلیے۔سپریم کورٹ میں نیب کی جانب سے پلی بارگین کیس میں اصل رقم کے ساتھ 15 فی صد اضافی رقم لینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے نیب سے جنرل زاہد علی اکبر کیس میں پلی بارگین کا ریکارڈ طلب کرلیا۔جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ اس کیس میں اصل سوال یہ ہے کہ نیب پلی بارگین میں کیا لے سکتا ہے؟۔ جنرل (ر) زاہد علی اکبر کے وکیل نے کہا کہ جنوری 2017 میں پلی بارگین کا قانون تبدیل کیا گیا تھا لیکن اس کیس میں پلی بارگین کا 2016 کا قانون لگے گا۔جسٹس عظمت نے کہا کہ جس دن جو قانون تھا وہی لاگو ہو گا، قانون کے مطابق پلی بارگین کی شرائط چیئرمین نیب نے طے کرنی ہیں۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ پلی بارگین کا بھی کوئی جواز ہونا چاہیے، ان کیسز میں ہر مقدمہ کے اپنے میرٹس ہوتے ہیں۔جسٹس عظمت سعید نے نیب کو جنرل (ر) زاہد علی اکبر کیس میں پلی بارگین کا ریکارڈ جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ یہ بھی بتایا جائے کہ پلی بارگین کے ایس او پی (معیاری طریقہ کار) کیا ہیں؟۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت تین ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔واپڈا کے سابق چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) زاہد علی اکبر نے پلی بارگین میں نیب کو 9 کروڑ سے زائد کی رقم ادا کی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ ادا کی گئی رقم میں 2 کروڑ 60 لاکھ کی رقم اصل رقم سے زائد دی تھی۔جنرل زاہد علی اکبر نے اضافی رقم واپسی کیلئے کیس دائر کیا اور ہائیکورٹ نے ان کے حق میں فیصلہ کرتے ہوئے نیب کو اضافی رقم واپس کرنے کا حکم دیا تاہم نیب نے ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے۔ زاہد علی اکبر کے خلاف 1987 سے 1992 تک چیئرمین واپڈا اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کی حیثیت میں کرپشن اور بدعنوانی کا جرم ثابت ہوا تھا۔
لاہورمیں خاوند کا بیوی پر بیہمانہ تشدد کا ایک اور واقعہ،لہو لہا ن کر دیا
لاہور:(ویب ڈیسک) خاوند کا اہلِ خانہ کے ساتھ مل کر بیوی پر تشدد کا ایک اور واقعہ، تشدد کے واقعے کا مقدمہ تھانہ نارتھ کینٹ میںمتاثرہ خاتون ہاجرہ بی بی کی مدعیت میںدرج ہو گیا۔مظلو مہ نے اپنی ایف آئی آر میں بتا یا ہے کہ دس سال قبل شادی ہوئی ، سسرال والے جہیز کے طعنے مارتے تھے۔ پندرہ تولے زیورات اور تیس لاکھ کا جہیزبھی ہڑپ کر گئے،میرے والدین سے لاکھوں روپے ماہانہ کا مطالبہ بھی کرتے رہے، حاجرہ بی بی کا موقف ۔انکار پر تشدد کا نشانہ بناتے رہے، شوہر عمیر، جیٹھ حارث اورساس نے چمڑے کی بیلٹوں، پائپوں اور اسلحے سے تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔ پولیس نے کارروائی میں جیٹھ حارث کو گرفتار کر لیا۔
بھارتی ڈوزئیر میں مسعود اظہر کا پلوامہ واقعے سے تعلق ثابت نہیں ہوا:تر جما ن دفتر خا ر جہ
اسلام آباد: (ویب ڈیسک)ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ پلوامہ واقعے سے متعلق بھارت کے بھیجے گئے ڈوزئیر پر تحقیقات کی جس کی روشنی میں کسی پاکستانی کا اس واقعے سے تعلق ثابت نہیں ہوسکا۔ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پلوامہ حملے کی تحقیقات میں تعاون کی پیش کش کی تھی، تحقیقات کے مطابق پاکستان کا پلوامہ حملے میں کوئی ہاتھ نہیں جب کہ بھارت سے مزید شواہد اور معلومات مانگی ہیں۔ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا کہ بھارتی معلومات میں 90 سے زیادہ لوگوں کے نام تھے، بھارتی ڈوزئیر میں مسعود اظہر کا پلوامہ واقعے سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا۔یاد رہے کہ 14 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے کے نتیجے میں 40 سے زائد اہلکار ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔گھوٹکی کی دو بہنوں کا قبول اسلام اور اس پر بھارتی ردعمل پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ گھوٹکی کی دو بہنوں سے متعلق بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کا بیان الیکشن میں ووٹ لینے کے لیے ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس میں ملوث ملزمان کی بریت انصاف کا کھلواڑ ہے، حملے میں ملوث تمام ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کیا تھا۔ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا کہ بھارت کے ساتھ کرتار پور راہداری سے متعلق خوشگوار ماحول میں مذاکرات ہوئے ہیں۔
مکی آ ر تھر قو می ٹیم کی ناقص کارکردگی پر سیخ پا،انوکھا کا م کر ڈا لا
ابوظہبی (ویب ڈیسک) آسٹریلیا نے پاکستان کو تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے جس پر شائقین کرکٹ خاصے دلبرداشتہ ہیں۔سابق کرکٹرز بھی قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر سیخ پا ہیں جبکہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر بھی اس قدر غصے میں آ گئے کے میچ کے دوران ہی باﺅلرز کی ’پٹائی‘ ہونے پر اپنی کہنی زور سے کرسی پر دے ماری اور میچ دیکھنے والے تمام افراد نے یہ مناظر دیکھے۔
پاکستان نے نیزہ بازی میں 6 عالمی ریکارڈ بناکر تاریخ رقم کردی
خانیوال (ویب ڈیسک ) پاکستان نے نیزہ بازی میں 6 عالمی ریکارڈ قائم کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔خانیوال کے علاقے تلمبہ میں سلطانیہ اعوان کلب کی جانب سے ٹینٹ پیگنگ میں ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کے حوالے سے پروگرام کا انقعاد کیا گیا۔پاکستان سے تعلق رکھنے والے انٹرنیشنل گھڑ سوار سلطان بہادر عزیز کی سربراہی میں ملک بھر سے آئے گھڑ سواروں نے شاندار مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 عالمی ریکارڈ قائم کیے۔120 گھڑ سواروں نے 2 منٹ 40 سیکنڈ میں 90 نشانے لگائے اور 70 کلے ساتھ لے جاکر کر ورلڈ بنا ڈالا جو اس سے پہلے دنیا میں کبھی نہیں ہوا۔گھڑ سواروں نے 166 سیکنڈز میں 120 گھوڑوں کو فنشنگ لائن تک پہنچا کر دوسرا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔پاکستانی گھڑ سواروں کی جانب سے تیسرا ریکارڈ بیک وقت 24 گھوڑے ٹریک پر دوڑا کر بنایا گیا، اس کے علاوہ بیک وقت 6 ٹیموں نے ایک ساتھ دوڑ کر چوتھا ریکارڈ اپنے نام کیا اور اس ریکارڈ کو کامیاب بنانے میں 30 ٹیموں نے حصہ لیا جو خود ایک ریکارڈ بن گیا۔چھٹا اور آخری ریکارڈ سنگل لائن میں 6 ٹیموں نے ایک ساتھ دوڑ کر بنایا۔سلطانیہ اعوان کلب کی انتظامیہ نے ان ریکارڈز کی ویڈیوز گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کو بھیج دی ہیں جو ان کا جائزہ لیکر پاکستان کے عالمی ریکارڈز کا باقاعدہ اعلان کرے گا۔