تازہ تر ین

افغانستان میں امریکی سفیر کی عمران خان پر تنقید: وفاقی وزراءکا کرارا جواب

کابل(ویب ڈیسک) افغانستان میں تعینات امریکی سفیر جون راڈنی باس نے وزیراعظم عمران خان پر اپنے ٹوئٹر بیان میں تنقید کی جو انہیں مہنگی پڑ گئی اور وفاقی وزراءنے انہیں بھرپور جواب دیا۔امریکی سفیر نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ کرکٹ کے کچھ پہلو سفارت کاری پر اپلائی ہوتے ہیں اور کچھ نہیں ہوتے، انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ضروری ہے کہ افغان امن عمل میں ٹیمپرنگ نہ کی جائے اور یہ اندرونی معاملہ ہے۔امریکی سفیر کے اس بیان کے بعد وفاقی وزراءنے جون راڈنی باس پر خوب جوابی وار کیے، وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے ٹوئٹر پر ہی افغان سفیر کو جواب دیا۔شیریں مزاری نے سفیر کو بونا قرار دیتے ہوئے کہا جتنی کم معلومات آپ کو بال ٹیمپرنگ سے متعلق ہے اتنی ہی افغانستان اور خطے کے بارے میں ہے، واضح طور پر آپ کے معاملے میں جہالت یقینی طور پر پسند نہیں ہے۔شیریں مزاری نے سفیر کے رویے کو ڈونلڈ ٹرمپ کا نامناسب رویہ قرار دیا جو خلیل زاد اپناتے ہیں۔وزیر خزانہ اسد عمر نے امریکی سفیر کو اپنے جواب میں کہا کہ ‘آپ کی ٹوئٹ ظاہر کرتی ہے کہ آپ نہ ہی کرکٹ کے بارے میں جانتے ہیں اور نہ سفارتکاری کے بارے میں’۔انہوں نے کہا افغان امن عمل مشکل وقت میں ہے اور امید ہے کہ امریکا اس قابل ہوگا کہ بہتر سفارتکاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس مسئلے کو دیکھے گا۔وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے بھی سفیر جون باس کو جواب دیا اور کہا کہ آپ مختلف حکومتوں کے ادوار میں آدھی دنیا گھومیں ہیں، جس کے دوران ہر جگہ ہزاروں لوگوں کو کیوں قتل کیا گیا؟۔علی زیدی نے کہا کہ امریکا کے کئی اچھے سفیر گزرے ہیں لیکن افسوس ہے کہ آپ اپنے رویے کی وجہ سے اس فہرست میں شامل نہیں ہوسکیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv