حکومت مزدورں کے مسائل اُنکی دہلیز پر حل کرے گی،صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر

لاہور(ویب ڈیسک)صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر نے کہا ہے کہ ہماری حکومت مزدورں کے مسائل اُنکی دہلیز پر حل کرے گی یہ محض دعوے نہیں بلکہ عملی طور پرایسا ہوگا۔ انہوں نے یہ بات آج چوآسیدن شاہ میں مائنز لیبرہسپتال چوآسیدن شاہ میں نئی بننے والی اسسٹنٹ مائنز لیبر ویلفیئر کمشنر کی بلڈنگ کے افتتاح کے موقعہ پر کہی۔ اس موقع پر مائنز لیبر ہسپتال کے زیر اہتمام ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں سیکرٹری مائنز اینڈ منزلز عامر اعجاز اکبر ،کمشنر مائنزچوہدری ریاض ،اسسٹنٹ مائنز لیبر ویلفیئر کمشنر عبدالرشید ،ڈپٹی ڈائریکٹر مائنز رانا ساجد ،چیئرمین چیمبر آف کامرس غلام مرتضیٰ ، ہسپتال لیبرویلفیئر کمیٹی کے سربراہ ہارون غنی چیمہ ،چیئرمین پاکستان مائنز ورکرز فیڈریشن راسعید خٹک ، مزدور یونین کے رہنماءشریف الدین سواتی، مائنز اونر اور مزدورں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر معدنیات عمار یاسر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مزدور بھائیوں کے بچوں اور فیملیز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے اورEOBIپر آپکا مقدمہ میں خود لڑوں گا اور اس ہسپتال کو لاہور اور راولپنڈی کی طرز پر جدید طبی سہولتوں سے آراستہ کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ پانچ سالوں سے رکی ہوئی شادی اور اموات کی گرانٹس وزیر اعلیٰ پنجاب نے جاری کردیں گئی ہیں ،ہماری حکومت مزدورں کے لئے لیبر کالونیاں بنا رہی ہے آئندہ دو ہفتوں میں مزدورں اور لیز مالکان کے تمام مسائل حل عملی بنیادوں پر کر دیا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے ہارون غنی چیمہ کو مزدوں کی خدمات کے پیش نظر اعزازی شیلڈ دی۔سیکرٹری مائنز اینڈ منرلز عامر اعجاز اکبر نے تقریب سے خطاب کرنے ہوئے کہا کہ مائن اونر ایسوسی ایشن اور مائن لیبر کے تمام مسائل کا حل نکالا جائے گا اور ہسپتال کو مزیدایک اور ایمولینس دی جائے گی ۔

بنگلا دیش میں جماعت اسلامی کے 4 اور ایک اپوزیشن رہنما کو پھانسی کی سزا

ڈھاکہ(ویب ڈیسک) بنگلادیش میں جماعت اسلامی کے مزید 4 اور ایک اپوزیشن رہنما کو جنگی جرائم کے الزام میں پھانسی کی سزا سنائی گئی ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلا دیش کی ایک خصوصی عدالت نے پاکستان کی حامی تنظیم جماعت اسلامی کے 4 رہنماﺅں اور ایک اپوزیشن رہنما کو قتل، اغوا، جلاﺅگھیراﺅ، لوٹ مار اور زیادتی کے الزامات میں سزائے موت سنادی ہے۔وزیراعظم شیخ حسینہ کی جانب سے 1971 کی جنگ کے حوالے سے بنائے گئے متنازع ٹریبیونل کے حکم پر جماعت اسلامی کے 6 سرکردہ رہنماﺅں کو پھانسی دی جاچکی ہے جب کہ جماعت اسلامی پر پاکستان کی حمایت کا الزام لگا کر پہلے ہی پابندی عائد کردی گئی تھی۔اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ یہ نام نہاد ٹریبیونل عالمی قوانین سے متصادم ہے جس میں شفافیت کو برقرار نہیں رکھا گیا اور اب تک سنائے گئے فیصلوں میں ملزمان کو دفاع کا مکمل موقع فراہم نہیں کیا گیا اور نہ ہی ٹھوس شواہد پیش کیے گئے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ٹربیونل آئینی ادارہ نہیں بلکہ سیاسی مخالفین کو کچلنے کا ذریعہ ہے۔واضح رہے کہ مسلسل تیسری بار وزیراعظم منتخب ہونے والی شیخ حسینہ نے اپنی آمرانہ سوچ کا ثبوت دیتے ہوئے اکثر سیاسی مخالفین بشمول سابق وزیراعظم خالدہ ضیاءکو یا تو قید کر رکھا ہے یا پھر جماعت اسلامی جیسی اپوزیشن پر پابندی عائد کرکے اس کے رہنماﺅں کو تختہ دار پر چڑھا دیا ہے۔

بھارتی مظالم نے تعلیم یافتہ کشمیری نوجوانوں کو ہتھیار اٹھانے پرمجبورکردیا،امریکی اخبار

سری نگر(ویب ڈیسک) امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی وجہ سے تعلیم یافتہ کشمیری نوجوان بھی مزاحمت کی علامت بن گئے ہیں۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی تحقیقی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی انتہا ہوگئی ہے اور قابض فوج کی جانب سے بڑھتے مظالم کی وجہ سے کشمیری اساتذہ اور پڑھا لکھا طبقہ بھی تحریک آزادی کا حصہ بن رہا ہے اور بھارت کیخلاف اٹھ کھڑا ہوا ہے۔واشنگٹن پوسٹ کے صحافیوں نے مقبوضہ کشمیر کا رخ کیا اور وہاں کی صورتحال کا جائزہ لیا لیکن صرف سرینگر تک محدود رہنے اور بھارت مخالف افراد سے نہ ملنے کی شرط پر اجازت ملی۔واشنگٹن پوسٹ کی خصوصی رپورٹ کے مطابق قابض بھارتی فورسز کا تضحیک آمیز رویہ، انتہائی تعلیم یافتہ کشمیریوں کو تحریک آزادی کا حصہ بننے پر مجبور کردیا ہے اور خاص طورپر مقبوضہ کشمیربرہان وانی کی شہادت کے بعد کشمیری نوجوانوں کی بڑی تعداد نے مزاحمت کا راستہ اختیار کیا ہے جب کہ سری نگر میں آج بھی کسی نہ کسی دیوار پر 2016 میں شہید کیے جانے والے نوجوان”برہان وانی” کا نام لکھا نظر آجاتا ہے۔رپورٹ کے مطابق آئے دن تذلیل، خون خرابہ، خواتین کی بے حرمتی اور اپنوں کے جنازوں کا بوجھ کشمیری نوجوانوں کو آزادی کیلئے اپنی جانیں قربان کرنے کا حوصلہ دیتا ہے جب کہ گزشتہ چند برسوں میں تحریک آزادی کی جدوجہد میں نئی توانائی آگئی ہے۔امریکی اخبار لکھتا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں مظالم کی انتہا کی وجہ سے کشمیرکی مزاحمتی تحریک میں ڈاکٹر،انجینئر اور پروفیسر بھی شامل ہوگئے ہیں، 2013 میں مزاحمتی تحریک میں شامل ہونے والے نوجوانوں کی تعداد صرف 16 فیصد تھی جب کہ 2017 کے مقابلے میں مزاحمتی تحریک میں نوجوانوں کی شرکت 2018 میں 52 فیصد رہی جب کہ 2018 میں 191 کشمیری نوجوانوں نے مزاحمتی تحریک میں شمولیت اختیار کی۔ایک طرف کشمیری نوجوان والدین سے پوچھتے ہیں اسلحہ کے مقابلے میں ڈگریاں لینے کا فائدہ کیا جب بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہی ہونا ہے، دوسری طرف سوشل میڈیا کے سبب پڑھا لکھا طبقہ تحریک میں زیادہ شامل ہورہا ہے۔

14سالہ لڑکے نے انٹرنیٹ پر گیمز کھیل کر 3کروڑ کما لیے

نیویارک(ویب ڈیسک) آپ یہ سن کر سراپا حیرت بن جائیں گے کہ امریکہ میں ایک 14سالہ لڑکے نے انٹرنیٹ پر گیمز کھیل کر 3کروڑ روپے کما لیے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق گریفین سپیکوسکی نامی یہ لڑکا امریکی جزیرے لانگ آئی لینڈ کے قصبے سمتھ ٹاﺅن کا رہائشی ہے جو معروف گیم ’فورٹ نائٹ‘ کھیلنے کا شوقین ہے۔ اس نے کچھ عرصہ قبل یہ گیم یوٹیوب پر کھیلنی شروع کر دی اور یوٹیوب کے فیچر ’ منی ٹائزیشن‘ کے ذریعے رقم کمانے لگا۔ وہ یوٹیوب پر گیم کھیلتا اور لاکھوں لوگ اس کی گیم کی ویڈیوز دیکھتے اور وہ ان ویوز سے رقم کماتا۔رپورٹ کے مطابق اب تک 75لاکھ سے زائد لوگ یوٹیوب پر اس کی گیم کی ویڈیوز دیکھ چکے ہیں اور اس سے وہ 2لاکھ ڈالر (تقریباً 2کروڑ 81لاکھ روپے)کما چکا ہے۔ اس کے یوٹیوب چینل کی شہرت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اب تک اسے 10لاکھ سے زائد لوگ سبسکرائب کر چکے ہیں۔گریفین نے اعتراف کیا ہے کہ وہ دن میں 18گھنٹے فورٹ نائٹ گیم کھیلتا ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ ”یہ گیم کھیلنا میرے لیے نوکری کرنے جیسا ہے۔میں جو رقم کما رہا ہوں میں اسے بچا کر رکھوں گا اور کسی دن کالج کی تعلیم یا اپنا گھر خریدنے پر خرچ کروں گا۔ “گریفین کے والد کرس سپیکوسکی کا کہنا تھا کہ ”میں دیگر والدین کو بتانا چاہتا ہوں کہ اگر ان کے بچوں کو گیمز کھیلنے کا شوق ہے تو انہیں کسی گیم میں مہارت حاصل ہے تو انہیں ان کمپیوٹر گیمز کو بھی دیگر کھیلوں کی طرح لینا چاہیے۔ “

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 11 روپے 91 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز

اسلا م آ با د (ویب ڈیسک)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے 91 پیسے فی لیٹر تک اضافی کی تجویز پیٹرولیم ڈویڑن کو ارسال کردی۔پیٹرولیم ڈویڑن کو بھیجی گئی سمری کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 11 روپے 91 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 17 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 6روپے 65 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔اوگرا کی جانب سے آئندہ ماہ کے لیے لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں 6 روپے 49 پیسے اضافے کا کہا گیا ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کریں گے جبکہ 31 مارچ کو وزارت خزانہ آئندہ ماہ کے لیے ان قیمتوں کا اعلان کرے گی۔خیال رہے کہ پیٹرولیم ڈویڑن کو بھیجی سمری اگر منظور ہوجاتی ہے تو ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت11 روپے 17 پیسے اضافے سے 111 روپے 43 پیسے سے بڑھ کر 122 روپے 60 پیسے فی لیٹر ہوجائے گی۔اسی طرح پیٹرول کی قیمت 11 روپے 91 پیسے کے بعد 92 روپے 89 پیسے سے بڑھ کر 104 روپے 80 پیسے ہوجائے گی۔

چوتھا ون ڈے؛ آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ

دبئی (ویب ڈیسک)پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باو¿لنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔دبئی میں کھیے جا رہے سیریز کے چوتھے ون ڈے میچ میں پاکستان کے قائم مقام کپتان عماد وسیم نے تاس جیت کر پہلے باو¿لنگ کا فیصلہ کیا ہے۔شعیب ملک انجری کے سبب نہیں کھیل رہے جس کی وجہ سے عماد وسیم کو قیادت سونپی گئی ہے جبکہ امام الحق بھی انجری کے سبب میچ نہیں کھیل سکیں گے۔دونوں کھلاڑیوں کی غیرموجودگی میں پاکستان نے عابد علی اور سعد علی کو ڈیبیو کرایا ہے۔
ا?سٹریلیا نے بھی اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، پیٹ کمنز اور جیسن بہرن ڈروف کی جگہ کین رچرڈسن اور نیتھن کاو¿لٹر نائیل کو موقع دیا ہے۔واضح رہے کہ پانچ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

کیا سپرمون‘قیا مت کی نشانی؟مشہور مذہبی رہنما ءنے قیا مت کی تاریخ بتا کربھونچا ل پیدا کر دیا

نیویارک(ویب ڈیسک) ’سپرمون‘ کا واقعہ ہر سال تین سے چار بار رونما ہوتا ہے۔ یہ وہ وقت ہوتا ہے جب چاند ممکنہ حد تک زمین کے قریب ترین آ جاتا ہے۔ ایسے میں اس کا سائز معمول سے 14گنا زیادہ ہوتا ہے اور یہ بہت زیادہ روشن ہوتا ہے۔ اب اس فطری مظہر کے متعلق ایک یہودی مذہبی رہنماءنے انتہائی خطرناک پیش گوئی کر دی ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ربی متیت یاہو گلیزرسن (Matityahu Glazerson)کا کہنا ہے کہ 2021ئ میں سپرمون کا واقعہ یہودی مذہبی تہوار پیوریم(Purim)کے دنوں میں رونما ہو رہا ہے جو کہ قیامت کی نشانی ہے۔یوٹیوب پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں ربی کا کہنا تھا کہ ” تورات میں اس حوالے سے واضح طور پر بتایا گیا ہے کہ جب یہ چاند کے زمین کے قریب ترین آنے کا واقعہ پیوریم کے دنوں میں ہو گا تو قیامت کی باقی علامات کا ظہور شروع ہو جائے گا، جن میں سے ایک مسیحا کی دوبارہ آمد بھی ہے۔ چنانچہ اس نشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے میں پیش گوئی کر رہا ہوں کہ 2021ءقیامت کا سال ہے۔ تورات میں جس جگہ اس حوالے سے اشارے موجود ہیں وہاں ’بہت بڑا چاند‘ ’پیوریم‘ ’کفارہ‘ ’اسرائیل‘ ’وارننگ‘ اور’مسیحا‘ کے الفاظ تحریر ہیں۔ “

شیشے کے ڈبے سے سونے کی یہ اینٹ نکالیں تو یہ آپ کی ہوجائے گی

دبئی (ویب ڈیسک) آپ اس شیشے کے ڈبے میں سے سونے کی یہ اینٹ نکالنے میں کامیاب ہوجائیں تو یہ آپ کی ہوجائے گی۔ اگر آپ آئندہ چند دنوں میں دبئی کے سفر پر جانے والے ہیں یا اس وقت وہاں موجود ہیں تو آپ کے لیے کروڑپتی ہونے کا ایک نادر موقع ہے۔ دبئی ایئرپورٹ پر شیشے کے باکس میں ایک 20کلو گرام وزنی سونے کی اینٹ رکھی ہوئی ہے اور ایئرپورٹ پر آنے والوں کے لیے دعوتِ عام ہے کہ جو شخص اس اینٹ کو باکس سے نکال لے، اینٹ اس کی ہو جائے گی۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق شیشے کے اس باکس میں ایک چھوٹا سا سوراخ ہے جس میں سے بمشکل ہاتھ اندر جاتا ہے۔ ایک ویڈیو بھی منظرعام پر آئی ہے جس میں کئی لوگ اس اینٹ کو باکس سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں تاہم سبھی ناکام ہوتے ہیں کیونکہ سوراخ اتنا چھوٹا ہے کہ یا تو اس میں سے ہاتھ واپس باہر نکل سکتا ہے یا پھر اینٹ۔ لوگ اینٹ اٹھا کر سوراخ کے قریب تو لے آتے ہیں لیکن پھر انہیں اینٹ چھوڑ کر ہاتھ باہرنکالنا پڑتا ہے۔ آپ بھی اگر دبئی میں ہیں یا جا رہے ہیں تو ضرور قسمت آزمائیے۔

وزیراعظم عمران خان نے بلوچیوں کے دل جیت لئے ، شاندار اعلان کر دیا

ژوب (ویب ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان میںژوب ڈبل کیرج وے اور بلوچستان ہیلتھ کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔اپنے دورہ بلوچستان کے دوران وزیر اعظم عمران خان کوئٹہ پہنچے، جہاں گورنر اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ان کا استقبال کیا۔ جس کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے گورنر،وزیر اعلیٰ بلوچستان اور اہم وفاقی وزرا کے ہمراہ کوئٹہ کینٹ پہنچے، جہاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی ایوی ایشن بیس پر ان کا استقبال کیا۔بعد ازاں وزیر اعظم نے ڑوب ڈبل کیرج وے اور بلوچستان ہیلتھ کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھا، اس دوران بلوچستان کی صوبائی قیادت اور آرمی چیف بھی موجود تھے۔اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہعمران خان کا کہنا تھا کہ بلوچستان خوش قسمت ہے کہ انہیں ایسا وزیر اعلیٰ ملا، پاکستان میں تبدیلی کی سوچ ہے اور پرانے طریقوں سے چلنے والا پاکستان آگے نہیں جاسکتا۔انہوں نے کہا ہم اپنے پرانے قرضوں پر صرف سود 6 ارب روپے دے رہے ہیں، ملک جس طرح چل رہا تھا وہ تبادہی کی طرف جارہا تھا۔ایک کتاب کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملکوں کو کس طرح مقروض کیا جاتا اس کتاب میں بتایا گیا ہے، جس طرح اشرافیہ کو خریدا جاتا اسے کرپٹ کیا جاتا اور ملک کا پیسا باہر لے جاتا۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ریاست کا کام عوام کو تحفظ، تعلیم، پانی، صحت، روزگار فراہم کرنا ہے اور یہ ہر شہری کے بنیادی حقوق ہے جبکہ بلوچستان کا ایک خصوصی معاملہ ہے کیونکہ یہاں سیاست صرف انتخابات جیتنے کے لیے ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے سابق وزرا اعظم نے 5 سال کے دوران بلوچستان سے زیادہ لندن کے دورے کیے کیونکہ یہ اقتدار میں آنے کے لیے بلوچستان کی ضرورت نہیں ہوتی، یہاں صرف انتخابات کا سوچا جاتا لوگوں سے اتحاد کرلیا جاتا اور جو رقم عوام کو ملنی تھی وہ انہیں ملا ہی نہیں۔اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں لوگ 2 چیزوں سے زیادہ مرتے ہیں، ایک امراض قلب اور دوسرا کینسر، بلوچستان میں کوئی امراض قلب کا ادارہ نہیں تھا اور لوگوں کو کراچی جانا پڑتا تھا لیکن میں آرمی چیف کا مشکور ہوں کہ انہوں نے یو اے ای سے رابطے کے ذریعے اس ادارے کے لیے فنڈنگ کی۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کا ہونا بہت ضروری تھا، اس کے لیے پاک فوج اور صوبائی حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اس منصوبے سے یہ میڈیکل سٹی بن جائے گا اور ہمارا منصوبہ ہے کہ ہم فوج اور صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر ایک کینسر کا ادارہ قائم کریں۔پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ 305 کلو میٹر کے مغربی روٹ کا سنگ بنیاد رکھا گیا، یہ کوئٹہ سے ڑوب 305 کلو میٹر ہے، یہ منصوبہ یہ ایک گیم چینجر ہے یہ بلوچستان کو نہ صرف پورے پاکستان سے ملائے گا بلکہ تمام پسماندہ علاقوں کو بھی جوڑے گا، ہمیں مغربی روٹ کو پہلے بنانا چاہیے تھا کیونکہ چین کے لیے سی پیک کی بڑی وجہ یہ تھی کہ ان کا مغربی حصہ پیچھے رہ گیا تھا لہٰذا ہمیں بھی کوشش کرنی چاہیے تھی کہ مغربی روٹ کو پہلے بنائیں۔کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کے ساتھ بڑی تبدیلیاں آئیں گی، اس کے علاوہ ہم منصوبہ کر رہیں ہیں کہ کوئٹہ سے تافتان ایران تک ایک ریلوے ٹریک بنے اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید اس سلسلے میں بات کر رہے ہیں۔کوئٹہ کے ماسٹر پلان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام شہروں کے ماسٹر پلان نہیں ہے، جب تک ماسٹر پلان نہیں ہوگا شہریوں کو سہولیات فراہم نہیں ہوسکیں گی۔اپنی بات چیت جاری رکھتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے لوگوں کو سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ہم اقلیت رہ جائیں گے، اس کا سب سے بڑا حل یہ ہے کہ یہاں تربیتی ادارے ہوں اور مقامی لوگوں کی صلاحیتوں کو نکھارا جاسکے۔بلوچستان کی ترقی کے بارے میں عمران خان نے کہا کہ یہاں ایک مضبوط بلدیاتی حکومتی نظام لانا ہوگا، اس کے لیے پنجاب اور پختونخوا کی طرز کا بلدیاتی نظام لانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت اگلے الیکشن جیتنے کے لیے نہیں آئی، بلوچستان ترقی کرے گا تو پاکستان کی ترقی ہوگی اور یہ آگے بڑھے گا۔واضح رہے کہ اپنے دورہ بلوچستان میں وزیر اعظم گوادر بھی جائیں گے جبکہ جہاں وہ گوادر ایکسپو کی 2 روزہ اختتامی تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔خیال رہے کہ گوادر میں بین الاقوامی ایئرپورٹ کے منصوبے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے کیونکہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) میں گوادر کافی اہمیت کا حامل ہے۔بلوچستان کے دورے میں وزیر اعظم گوادر ریلوے لائن منصوبے کا افتتاح بھی کریں گے اور وہاں کے سیاسی و قبائلی عمائدین سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

ہماری مانگیں پوری کرو ، ہم نہیں اٹھیں گے ، ٹیچرز ڈٹ گئے

کراچی (ویب ڈیسک ) کراچی میں احتجاج کرنے والے اساتذہ پر پولیس کے تشدد اور مطالبات کی حمایت میں اساتذہ نے سندھ بھر میں تدریسی عمل کا بائیکاٹ کرتے ہوئے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔گزشتہ روز کراچی پریس کلب کے بابر تقریباً 2 ہزار احتجاجی اساتذہ جمع ہوئے تھے اور گورنمنٹ اسکول ٹیچرز ایسوسی ایشن (گسٹا) کے عہدیداران نے مطالبات تسلیم کیے جانے کے حق میں تقریریں کیں جس کے بعد اساتذہ نے وزیر اعلیٰ ہاﺅس کی جانب مارچ شروع کیا۔پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے لاٹھی چارج کیا جس کے نتیجے میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان معمولی جھڑپ بھی ہوئی اور متعدد اساتذہ کو گرفتار کر لیا گیا جنہیں رات گئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر رہا کردیا گیا تھا۔کراچی میں پولیس کی جانب سے پرامن مظاہرہ کرنے والے اساتذہ پر پولیس تشدد اور مطالبات تسلیم نہ کیے جانے کے خلاف گسٹا کی اپیل پر سکھر سمیت سندھ بھر میں اساتذہ نے آج سے تدریسی عمل کا بائیکاٹ کردیا ہے اور اسکولوں میں کلاس رومز کو تالے لگا دیے ہیں۔بائیکاٹ کے سبب جمعہ کو سندھ کے اکثر سرکاری اسکولوں میں طلبا کی تعلیم متاثر رہی جبکہ اساتذہ کی تعداد بھی نہ ہونے کے برابر تھی۔گسٹا رہنماﺅں نے اعلان کیا ہے کہ اگر ان کے مطالبات نہ مانے گئے تو وہ نہ صرف تدریسی عمل کا بائیکاٹ جاری رکھیں گے بلکہ یکم اپریل سے سندھ کے تعلیمی بورڈز کے زیر انتظام ہونے والے نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا بھی بائیکاٹ کردیں گے۔واضح رہے کہ احتجاج کرنے والے اساتذہ کی جانب سے کل 8مطالبات کیے گئے ہیں جن میں این ٹی ایس اساتذہ کو مستقل کرنے، مینجمنٹ کیڈر کے سبب اساتذہ میں پائی جانے والی بے چینی ختم کرنے، ایس ایل ٹی، ایچ ایس ٹی اور جے ایس ٹی اساتذہ کا فی الفور پروموشن، کے ایس ٹی اور مساوی گریڈ کے اساتذہ کو 17 اور ایچ ایس ٹی اور مساوی گریڈ کے اساتذہ کو 20ویں گریڈ کے معاہدے کے تحت ٹائم اسکیل شامل ہیں۔

اسلام آباد : 3 بھائیوں کی سگی 15 سالہ بہن کیساتھ گینگ ریپ

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) مبینہ طور پر بہن کا ریپ کرنے کے الزام میں گرفتار 3 بھائیوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ ملزم میں ایک مذہبی اسکالر ہے جو آن لائن خطبات دیتا تھا، اس پر الزام ہے اس نے مدرسے میں متاثرہ لڑکی کا ریپ کیا جبکہ دیگر دو ملزمان پیشے کے لحاظ سے مزدور ہیں۔پولیس افسر کا کہنا تھا کہ متاثرہ لڑکی کی عمر 15 سال ہے جبکہ ملزمان کی عمریں 22 سے 30 کے درمیان ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان کی جانب سے متاثرہ لڑکی کو دھمکی دی گئی تھی اور اسے چپ رہنے کا کہا گیا تھا۔پولیس کے مطابق لڑکی کے اہل خانہ 5 بھائی اور 4 بہنوں پر مشتمل ہے اور وہ بنوں سے تعلق رکھتے ہیں لیکن گزشتہ کئی برسوں سے وہ گولڑہ میں رہائش پذیر ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ لڑکی بہن بھائیوں میں چھوٹی تھی اور وہ والدین کے انتقال کے بعد سے بھائیوں کے ساتھ رہ رہی تھی۔اس حوالے سے ایس ایچ او گولڑہ انسپکٹر ارشد علی کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ عدالت کی جانب سے مزید احکامات تک متاثرہ لڑکی کو حفاظتی مرکز منتقل کرنے کا حکم بھی دیا گیا۔ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ پولیس نے متاثرہ لڑکی کے مرحوم والد کے ڈاکٹر دوست تک رسائی حاصل کی اور ان کے کلینک کا دورہ کرکے متاثرہ لڑکی سے بیان ریکارڈ کیا۔انسپکٹر ارشد علی کا کہنا تھا کہ کلینک میں موجود ڈاکٹرز اور مقامی بزرگ رہنماﺅں نے پولیس کو بتایا کہ متاثرہ لڑکی کے الزامات پر ملزمان سے سختی سے پوچھ گچھ کی تو انہوں نے جرم کا اعتراف کرلیا، جس کے بعد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا اور انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ایس ایچ او نے مزید بتایا کہ ملزمان نے 3 روز کے جسمانی ریمانڈ کے درمیان بھی جرم کا اعتراف کیا، جس کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہیں اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔خیال رہے کہ واقعے کی ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ لڑکی والدین کے انتقال کے بعد اپنے بھائیوں کے ساتھ رہ رہی تھی، 2 سال قبل ملزمان میں سے ایک نے پہلی مرتبہ اس کا ریپ کیا، جس کے بعد دو ہفتوں کے لیے اسے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔اس کے کئی ہفتوں بعد ایک اور ملزم کی جانب سے لڑکی کو 3 مرتبہ جنسی طور پر ہراساں کیا گیا اور تیسری مرتبہ یہ عمل مدرسے میں کیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق لڑکی کی درخواست پر اسے مدرسے سے لے جایا گیا اور جب وہ واپس گولڑہ آئی تو 4 روز کے لیے مزار میں قیام کیا جہاں اسے اپنی طبیعت ٹھیک نہیں لگی۔بعد ازاں جب لڑکی علاج کے لیے اپنے والد کے دوست کے پاس گئی تو وہاں اس سے وہاں جانے کے بارے میں معلوم کیا گیا جبکہ لڑکی نے اس کے ساتھ جو ہوا اس بارے میں بتایا۔

اسرائیل میں حضرت لوط کے دور کے نمک کے غار کی دریافت

لاہور (ویب ڈیسک ) اسرائیل کے ماہرین نے نمک کی ایک کان دریافت کی ہے جو دنیا میں ’نمک کا طویل ترین غار‘ ہے۔
بحیر? م±ردار کے ساحل کے قریب واقع غارِ ملہم کے اندر جو راستے نکلتے ہیں ان کی کل لمبائی دس کلومیٹر ہے۔
صحرا میں واقع یہ غار اسی جگہ پر دریافت ہوئی ہے جس کے بارے میں انجیل میں کہا گیا ہے کہ یہاں جہاں حضرت لوط کی اہلیہ کو نمک کے ایک مینار میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔
دس سال سے اس غار پر کام کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ہو سکتا ہے کہ بارشوں سے اس کی لمبائی میں اضافہ ہو جائے۔
ماہرین کے مطابق چونکہ بارش کا پانی غار کی سطح پر موجود دراڑوں سے اندر جاتا ہے، اس سے نمک تحلیل ہو جائے گا اور یوں غار کے اندر ایسے مزید راستے بن جائیں گے جن سے نمکین پانی بحیر? م±ردار کی جانب بہتا رہے گا۔
نمک کی غارتصویر کے کاپی رائٹREUTERS
غار ملہم اصل میں کوہِ سدوم کا ہی حصہ ہے جو اسرائیل کا سب سے بڑا پہاڑ ہے اور اس غار کا سراغ پہلی مرتبہ 1980 کے عشرے میں ملا تھا۔
غاریں دریافت کرنے کے شوقین ’اسرائیل کیو ایکسپلورر کلب‘ سے تعلق رکھنے والے یاو¿ نگیو نے غار ملہم کی پیمائش کرنے اور اس کا نقشہ بنانے کا فیصلہ دو برس پہلے کیا تھا جس کے بعد محققین اور غاروں کے ماہرین کی ایک تشکیل دی گئی تھی۔
نمک کی غارتصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGES
یروشلم میں واقع ہیبرو (عبرانی) یونیورسٹی کے پروفسر بوام کہتے ہیں کہ ایک دن جب ہم غار میں بیٹھے کھانا کھا رہے تھے تو ہمیں لگا کہ پاستا میں نمک کم ہے۔
’ہم نے غار کے اندر ایک چٹان سے کچھ نمک توڑا اور کھانے میں ڈال لیا۔‘

امریکی سفیر کی وزیراعظم پر تنقید، شیریں مزاری کا بھرپور جواب

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) افغانستان میں تعینات امریکی سفیرجون راڈنی باس نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر تنقید کی جس کا وفاقی وزیرشیریں مزاری نے جم کرجواب دیا ہے۔امریکی سفیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ سفارت کاری میں کرکٹ کے کچھ پہلو اپلائی ہوتے ہیں اور کچھ نہیں، وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرکے لکھا کہ ضروری ہے کہ افغان امن عمل میں ٹیمپرنگ نہ کی جائے کہ یہ اندرونی معاملہ ہے۔ امریکی سفیر کے اس بیان پر وفاقی وزیر شیریں مزاری وزیراعظم کے دفاع کے لیے میدان میں آگئیں۔شیریں مزاری نے اسی فورم پر جواب دیتے ہوئے امریکی سفیر کو بونا قراردیا اور لکھا کہ جتنی کم معلومات آپ کو بال ٹیمپرنگ سے متعلق ہیں، اتنی ہی افغانستان اور خطے کے بارے میں بھی ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ واضح طور پر آپ کے معاملے میں جہالت یقینی طور پر پسند نہیں ہے۔وفاقی وزیر نے امریکی سفیر کے رویے کو ڈونلڈ ٹرمپ کا نامناسب رویہ قرار دیا جوامریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد اپناتے ہیں۔امریکی سفیر کے بیان پر وفاقی وزیر کے علاوہ سوشل میڈیا صارفین نے بھی ردعمل دیا اور لکھا کہ افغان امن عمل میں مداخلت کی بات اس امریکہ کا سفیرکررہا ہے جس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ کے نام پر افغانستان کو تباہ کردیا ہے۔اسی طرح ایک اور صارف نے لکھا کہ امریکہ نے افغانستان میں جتنے ڈالر جنگ پرخرچ کیے ہیں، اگر اتنی سرمایہ کاری امن پر کی ہوتی تو اب تک افغانستان دنیا کے پرامن اورخوشحال ممالک میں شامل ہوچکا ہوتا۔