سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار 52 بھارتی ماہی گیر جیل روانہ

کراچی (این این آئی)جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار 52 بھارتی ماہی گیروں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ کردیاہے ۔جمعے کو جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کے روبرو ڈاکس پولیس نے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے ہاتھوں گرفتار 52 بھارتی ماہی گیروں کو پیش کیا۔عدالت نے گرفتار تمام بھارتی ماہی گیروں کو عدالتی تحویل میں جیل روانہ کردیا۔۔یہ بات واضح رہے کہ میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے گزشتہ روز سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر کھلے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے 52 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرکے ڈاکس پولیس کے حوالے کیا تھا۔ میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے گرفتار ماہی گیروں کی 9 کشتیاں بھی قبضے میں لی تھیں۔

خبریں کی خبر پر ایکشن، ضلعی چیئرمین نے حبیب آباد رورل ہیلتھ سنٹر میں کرپشن کا نوٹس لے لیا

حبیب آباد (نمائندہ خبریں) ضلعی چیئر مین رانا سکند حیات نے خبریں کی خبر پر فوری ایکشن لے لیا رورل ہیلتھ سنٹرحبیب آبادمیں جو بھی لاپرواہی میں ملوث پایا گیا اسکے خلاف بلا امتیاز کاروائی ہوگی شہرویوں خبریں گروپ کو خراج تحسین تفصیلات کے مطابق حبیب آباد رورل ہیلتھ سنٹر میں مبینہ کرپشن اور غفلت پر حبیب آباد پریس کلب نے آواز اٹھائی روز نامہ خبریں 29/03/18میں نیوز پر نٹ ہوئی جس پر ضلعی چیئر مین رانا سکندر حیات خاں نے فوری ایکشن لے لیا صدر پریس کلب ملک محمد آصف سے بات کر تے ہوئے انکا کہناتھا کہ ہم عوام کی خدمت کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں اور گورنمنٹ لاکھوں روپے کی مفت ادویات و دیگر سہولیات مہیا کر رہی ہے اس مشن میں غفلت ،کرپشن کی کوئی گنجائش نہیں ہے ہمیں چوبیس گھنٹے عوام کی خدمت کرنی ہے اگر کوئی کوتاہی کرے گا اس کو کسی بھی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ میں بہت جلد حبیب آباد رورل ہیلتھ سنٹر کا وزٹ کرونگا اور مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کریں گے انشاءاللہ

کینسر کی مریض بن کر چندہ بٹورنے والی آسٹریلین خاتون کرکٹر پکڑی گئی

سڈنی(آئی این پی) خود کو کینسر کا مریض بتاکر چندہ بٹورنے والی آسٹریلوی خاتون کرکٹر پکڑی گئیں ۔ میلیسا کوئین نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ایک ایسے کینسر میں مبتلا ہیں جس کا علاج بیرون ملک ہوگا،اس پر مختلف تنظیموں نے 45 ہزار ڈالر کے فنڈز جمع کرکے انھیں دیئے تھے۔ اگلے برس انھوں نے ایک اور قسم کے کینسر میں مبتلا ہونے کا دعوی کیا جو غلط ثابت ہوا۔ 35 سالہ میلیسا کوئین پر فراڈ کا چارج عائد کیاگیا ہے۔عدالت نے انھیں مشروط طور پر ضمانت پر چھوڑ دیا تاہم ہر حالت میں 18 اپریل کو انھیں پیش ہونا ہوگا۔

بال ٹمپرنگ، سمرسیٹ نے بینکرافٹ سے ناطہ توڑلیا

لندن (اے پی پی) انگلش کاﺅنٹی کلب سمرسیٹ نے بال ٹیمپرنگ کرنے پر آسٹریلوی کرکٹر کیمرون بینکرافٹ کا معاہدہ ختم کر دیا، معاہدے کے تحت بینکرافٹ نے کاﺅنٹی چیمپئن شپ اور ون ڈے کپ میں کلب کی نمائندگی کرنا تھی۔ بینکرافٹ نے جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ کی، کرکٹ آسٹریلیا نے کارروائی کرتے ہوئے ان پر 9 ماہ کی پابندی عائد کر دی، بال ٹیمپرنگ اسکینڈل میں ملوث دوسرے آسٹریلوی کرکٹرز سٹیون سمتھ اور ڈیوڈ وارنر کو ایک، ایک سال کی پابندی کا سامنا ہے۔ سمرسیٹ ڈائریکٹر آف کرکٹ اینڈی ہری نے اپنے بیان میں کہا کہ کلب کے وسیع مفاد میں بینکرافٹ کا معاہدہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا، یہ نوجوان کھلاڑیوں کیلئے بھی ایک مثال ہو گی، امید ہے کہ وہ ایسی حرکات سے باز رہیں گے۔

جیلینا اوسٹاپنکو میامی اوپن کے ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں

میامی (اے پی پی) لٹویا کی ٹینس سٹار جیلینا اوسٹاپنکو میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز میں اپنی پیش قدمی کو برقرار رکھتے ہوئے فائنل میں پہنچ گئیں۔ انہوں نے سیمی فائنل میچ میں امریکا کی ڈینیلی روز کولنز کو شکست دیکر ایونٹ سے باہر کردیا۔

میامی اوپن کے سلسلے میں جمعہ کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں لٹویا کی ٹینس سٹار جیلینا اوسٹاپنکو نے امریکن کھلاڑی ڈینلی روز کولنز کو سٹریٹ سیٹس میں 7-6(7-1) اور 6-3 سے شکست دے کر ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ اس سے قبل ڈینلی روز کولنز نے ہم وطن سابق عالمی چیمپئن وینس ولیمز کو کوارٹر فائنل میں شکست دیکر ٹاپ فور کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔

ٹم پین آسٹریلیا کے 46ویں ٹیسٹ کپتان بن گئے

جوہانسبرگ(اے پی پی) ٹم پین ٹیسٹ کرکٹ میں ٹیم کی قیادت کرنے والے 46ویں آسٹریلوی کپتان بن گئے، انہوں نے جمعہ کو جنوبی افریقہ کے خلاف شروع ہونے والے چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ میں کینگروز کی قیادت کر کے یہ اعزاز حاصل کیا۔، انہیں سٹیون سمتھ کی جگہ یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے، جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ کے دوران بال ٹیمپرنگ اسکینڈل سامنے آنے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سمتھ پر ایک میچ کی پابندی اور میچ فیس کا 100 فیصد جرمانہ عائد کیا تھا، بعدازاں کرکٹ آسٹریلیا نے بھی کارروائی کرتے ہوئے ان پر ایک سال تک انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کی تھی۔

عالمی سطح پر ایک دوسرے کے سفارتکارنکالناخطرناک

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرامز” کالم نگار“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی اور کالم نگار توصیف احمد خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عدالت میں سائل بن کر نہیں بلکہ مہمان بن کر گئے، ملاقات کے بعد چیف جسٹس دفاعی پوزیش یں آگئے ہیں، نواز شریف کو ملاقات کا علم نہ ہو ایسا ممکن نہیں ہے، بطور پاکستانی میرا حق ہے کہ بتایا جائے ملاقات میں کیا باتیں ہوئیں، ملک قرضوں کے بوجھ تلے دبتا جارہا ہے، حکومت کی مدت ختم ہونے تک100 ارب ڈالر تک جاسکتے ہیں، ملک کی آمدن کا بڑا ذریعہ اوورسیز پاکستانیوں کو سہولت دینے کے بجائے تنگ کیا جارہا ہے، عالمی سطح پر معاملات خطرناک نہج کی جانب بڑھ رہے ہیں، ایک دوسرے کے سفارتکاروں کو نکالا جانا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، پاکستان میں پہلے چار سال تک وزیر خارجہ ہی نہ لگایا گیا، اب ایسی شخصیت کو لگایا جس سے بہتر تھا کہ نہ لگاتے، مسیحی برادری کو گڈ فرائیڈے کی مبارکباد دیتے ہیں، سینئر تجزیہ کار کاشف بشیر نے کہا کہ ماضی میں نواز شریف سب کو خریدتے رہے ہیں، آج بھی یہی کوشش جاری ہے، تاہم نظر نہیں آتا کہ انہیں کوئی ریلیف ملے گا، اس وقت اگر ریلیف دیا گیا تو شور مچ جائے گا، شریف خاندان کا برا وقت چل رہا ہے، احتساب بلا امتیاز ہونا چاہئے، ملک کی معیشت میں بڑا اہم کردار اوور سیز پاکستانی ہیں جو سالانہ19 ارب ڈالر بھیجتے ہیں، آج تک انہیں ووٹ کا حق نہیں دیا گیا، ن لیگ کا یہ تاثر دینا کہ چین ہمیں دیوالیہ ہونے سے بچائے گا، قوم کے ساتھ سنگین مذاق ہے، غلط پالیسیوں سے ملک کی معیشت برباد کردی گئی ہے اور ذمہ داری اس کی ماننے کو بھی تیار نہیں، پاکستان کو عالمی تناظر میں بہت پہلے خارجہ پالیسی نئے سرے سے طے کرنا چاہئے تھی، بدقسمتی سے پاکستان اس وقت دنیا میں تنہا نظر آرہا ہے۔
سینئر کالم نگار اعجاز حفیظ خان نے کہا کہ نواز شریف کے پاس دولت کدے ہیں، موجودہ حالات میں عوام کسی قسم کا این آر او برداشت نہیں کرینگے، وزیر اعظم چیف جسٹس ملاقات کے ذریعے عدلیہ کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی،اس وقت سپریم کورٹ واحد ادارہ ہے جس سے عوام کو مکمل اعتماد ہے، ملک میں گورننس نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی، نواز شریف کی آشیر باد کے بغیر شاہد خاقان کبھی ملاقات نہیں کرسکتے تھے، ملک کی معیشت تباہ کرنے والا اصل کردار اسحاق ڈار مفرور ہے، معاشی والے سے آنے والا وقت ڈراو¿نے خواب جیسا ہے، صورتحال بڑی سنگین ہے، امریکہ کو زوال پذیر ہوتے ابھی وقت لگے گا، سینئر صحافی خالد فاروقی نے کہا کہ وزیراعظم چیف جسٹس کی ملاقات کی غلط تشریح کی جارہی ہے، مخالفین ہر لفظ سے مرضی کا مطلب نکال رہے ہیں، عدالت کا تقدس سب سے اہم ہے، موجودہ حالات میں ملاقات نہیں ہونی چاہئے تھی، ن لیگ نے اس ملاقات کے ذریعے عدالت کی ساکھ کو مشکوک بنانے کی کوشش کی تاکہ تاثر دے این آر او عدالت کے زریعے ہورہا ہے، ججز حضرات کی کیسز کی سماعت کے دوران بڑے محتاط الفاظ استعمال کرنے چاہئیں، معیشت زبوں حالی کا شکار ہے، دسمبر تک آئی ایم ایف کے13 ارب ڈالر کیسے ادا ہونگے، چیئرمین نیب نے ٹھیک بات کی کہ اتنے قرضے کہاں گئے کہاں سے ادا ہونگے، کوئی منافع بخش پراجیکٹ نہیں بنایا گیا،2 ارب ڈالر کی اورنج ٹرین بنادی اور اس پہ سالانہ اربوں سبسڈی دینا ہوگی، اس وقت این آر او ہوا تو سیاسی نہیں معاشی ہوگا، مہنگائی کا طوفان آنے والا ہے، بیورو کریسی کے نام پر کالا انگریز عوام کے برعکس سوچ رکھتا ہے، پاکستان کو اپنے مفاد کے تحت خارجہ پالیسی ترتیب دینا ہوگی، مسیحی بھائیوں کو گڈ فرائیڈے کی مبارکباد دیتے ہیں۔

فیفا ورلڈ کپ2018ءکیلئے آفیشلز کا اعلان

زیورخ (اے پی پی) فٹ بال کی عالمی تنظیم (فیفا) نے رواں برس روس میں شیڈول ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کیلئے آفیشلز کا اعلان کر دیا، کسی برطانوی ریفری کو منتخب نہیں کیا گیا، یہ 1938ءکے بعد پہلا موقع ہے کہ میگا ٹورنامنٹ کیلئے برطانوی ریفری کا چناﺅ نہ کیا گیا ہو، ورلڈ کپ 14 جون سے 15 جولائی تک روس میں کھیلا جائے گا جس میں عالمی چیمپئن جرمنی کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ فٹ بال کی ورلڈ گورننگ باڈی نے جون میں شیڈول ورلڈ کپ کیلئے 36 ریفری اور 63 اسسٹنٹ ریفریز کا اعلان کر دیا تاہم انگلینڈ، سکاٹ لینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ سے کسی ریفری کا انتخاب نہیں کیا گیا، وڈیو اسسٹنٹ ریفریز کا چناﺅ ٹورنامنٹ میں پول آف آفیشلز سے کیا جائے گا۔، یاد رہے کہ وڈیو اسسٹنٹ ریفری پہلی مرتبہ ورلڈ کپ میں خدمات سر انجام دے گا، یہ 80 برس بعد پہلا موقع ہے کہ کوئی برطانوی ریفری ایونٹ کا حصہ نہیں ہو گا، 1938ءمیں منعقدہ ایونٹ کے بعد دوسری جنگ عظیم کی وجہ سے 12 سال ورلڈ کپ منعقد نہیں ہو سکا تھا تاہم 1950ءسے 2014ءتک منعقدہ ہر ایونٹ میں کم از کم ایک برطانوی ریفری شامل رہا ہے۔

سپاٹ فکسنگ ، شاہ زیب کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

انگلش کاﺅنٹی کلب سمرسیٹ نے بال ٹیمپرنگ کرنے پر آسٹریلوی کرکٹر کیمرون بینکرافٹ کا معاہدہ ختم کر دیا، معاہدے کے تحت بینکرافٹ نے کاﺅنٹی چیمپئن شپ اور ون ڈے کپ میں کلب کی نمائندگی کرنا تھی۔ بینکرافٹ نے جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ کی، کرکٹ آسٹریلیا نے کارروائی کرتے ہوئے ان پر 9 ماہ کی پابندی عائد کر دی، بال ٹیمپرنگ اسکینڈل میں ملوث دوسرے آسٹریلوی کرکٹرز سٹیون سمتھ اور ڈیوڈ وارنر کو ایک، ایک سال کی پابندی کا سامنا ہے۔ سمرسیٹ ڈائریکٹر آف کرکٹ اینڈی ہری نے اپنے بیان میں کہا کہ کلب کے وسیع مفاد میں بینکرافٹ کا معاہدہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا، یہ نوجوان کھلاڑیوں کیلئے بھی ایک مثال ہو گی، امید ہے کہ وہ ایسی حرکات سے باز رہیں گے۔

قومی کرکٹرز کی نیشنل سٹیڈیم میں بھر پور پریکٹس

کراچی )پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانی والی تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں قومی ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق نیشنل سٹیڈیم کراچی میں دوسرے روزبھی گرین شرٹس نے بھرپور ٹریننگ کی جس کامعائنہ ہیڈ کوچ مکی آرتھرنے کیا ،سیشن کا آغاز شام چھے بجے ہوا جو رات نو بجے تک جاری رہا۔تین گھنٹے کے کیمپ نے کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہر ہ کیا جبکہ ہیڈ کوچ نے ٹیم میں شامل نئے لڑکوں کی ٹریننگ اور فٹنس کا بغور معائنہ کیا۔ ویسٹ انڈین ٹیم بھی آج کراچی پہنچے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان 3ٹی 20 میچزکی سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائیگا۔ ٹریننگ سیشن کے بعد مختصرپریس کانفرنس میں قومی ہیڈ کوچ کا کہنا ہے ہماری باولنگ دنیا میں مانی جاتی ہے جو 150رنز کا دفاع با آسانی کر سکتی ہے۔ہمارا اسکواڈ کافی مضبوط ہے، ٹیم میں نئے کھلاڑی ہیں جو کافی اچھے ہیں، ہر کھلاڑی کے پاس حتمی گیارہ میں آنے کا یکساں موقع ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں کرکٹ کا بہترین ماحول ہے، کافی عرصہ بعد یہاں کرکٹ ہورہی ہے، امید ہے کہ اسٹیڈیم فل ہوگا اور دل دل پاکستان سے گونجے گا۔ان کا کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑیوں کیلئے ہوم گراونڈ پر کرکٹ کھیلنا بہت خاص ہے۔ کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بہترین ہے خاص طورپ ان کی بیٹنگ لائن زبردست ہے،پر امید ہوں شائقین کرکٹ کو اچھے میچز دیکھنے کو ملیں گے۔

۔ سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کافائنل کراچی میں بہترین رہا،جس میں شائقین کرکٹ نے اسے چار چاند لگائے امید ہے اس سیریز میں شائقین بھرپورتعاون کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ بطور کھلاڑی اس ٹور کے لئے بہت پر جوش ہوں اور مجھے امید ہے کہ ہر پاکستانی کے اندر بھی یہی جذبہ موجود ہے ،چاہتا ہوں کہ شائقین میدان میں آ کرمیچ کو انجوائے کریں۔انہوں نے پی ایس ایل فائنل کو کامیاب بنانے پر پی سی بی اور حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

چیف جسٹس ،وزیر اعظم ملاقات ،اگلے تین چار ماہ دونوں کا پیچھا کریگی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں و تبصروں پر مشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ فریادی کا لفظ چونکہ نوازشریف کو اچھا نہیں لگا اس لئے وزیراعظم نے بھی دہرا دیا۔ وہ سمجھتے ہوں گے کہ اس سے ان کی کوئی توہین ہوئی ہے لہٰذا انہوںنے کہہ دیا کہ عوام کا فریادی بن کر گیا تھا۔ شاہد خاقان عباسی خود وزیراعظم ہیں ان کو چیف جسٹس کے پاس مسائل لے کر جانے کی کیا ضرورت ہے؟ وہ یہی مسئلہ لے کر جا سکتے ہیں کہ چیف صاحب آپ جو مداخلت کر رہے ہیں اس سے ہمارے لئے مسائل کھڑے ہو رہے ہیں۔ فریاد والی بات کی تو خود چیف جسٹس نے تردید کر دی ہے۔ البتہ لطیف کھوسہ نے کہا تھا کہ انہوں نے یہی کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان سیاستدان ہیں ان کا فل ٹائم مشغلہ سیاست ہے۔ گیس کی وزارت ہو یا ایئربلیو کے 2 طیارے جو اسلام آباد کے گردونواح میں گر کر تباہ ہو گئے تھے۔ اگر شاہد خاقان عباسی حکومت میں رہتے ہوئے اتنے بااثر نہ ہوتے تو کچھ نہ کچھ ملبہ ان پر بھی پڑنا تھا۔ سیاست میں لوگ ہوتے ہی اسی لئے ہیں کہ ان کی بڑی بڑی غلطیوں پر بھی ان کی باز پرس نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ افتخار چودھری کی بات ”چیف جسٹس کو ون ٹو ون ملاقات نہیں کرنی چاہئے تھی‘’ اس سے بہتت سارے لوگ اتفاق کریں گے۔ زیادہ بہتر ہوتا اگر چیف جسٹس و وزیراعظم کے ساتھ ایک ایک ممبر اور ہوتا۔ حالانکہ ثاقب نثار صاحب نے خود وضاحت کر دی لیکن میں اخبار نویس ہونے کی حیثیت سے سمجھتا ہوں کہ کم از کم یہ معاملہ 4,3 مہینے زیر بحث رہے گا، ہر کوئی اپنی مرضی کی تعبیر کرے گا۔ نوازشریف نے موقع کا فائدہ اٹھایا اور فریادی کے لفظ پر طنز کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن سر پر ہیں جس کی وجہ سے تمام سیاستدانوں میں تلخی محسوس ہوتی ہے اگر وزیراعظم نے بھی کچھ سخت بول گئے تو کوئی بڑی بات نہیں۔ البتہ ان کا نیب عدالت سے انصاف نہ ملنے کے بیان سے لگتا ہے کہ انہیں سزا ملنے کا خدشہ ہے۔ جس عدالت یا ادارے سے سزا ملنے کا خدشہ ہو یا ماضی میں کوئی سرزنش ہوئی ہو، ایسی صورت میں کوئی ایسا بیان دے سکتا ہے۔ مجھے یاد ہے کہ ایک بار نوازشریف پر صرف ایک ہی الزام لگا اور ان کی حکومت معطل ہو گئی، اس وقت کے چیف جسٹس نسیم حسن شاہ نے حکومت کو بحال کر دیا۔ اس سے پہلے اسی الزام کی بنیاد پر 58/2B کے تحت صدر نے بے نظیر کی حکومت کو معطل کر دیا تھا۔ محترمہ نے کہا تھا کہ ”ایک ہی قسم کا جرم تھا، سپریم کورٹ نے میری حکومت کے خاتمے کو جائز اور نوازشریف کی فتح ہوئی حکومت کو بحال کر دیا۔“ یہ انہوں نے تاریخی جملہ کہا تھا پھر وہ مسلسل اس بات کا ذکر کرتی رہیں، انہوں نے کہا ”نوازشریف کے حق میں جو فیصلہ آیا ہے یہ چمک کا نتیجہ ہے۔“ سب جانتے ہیں کہ اس کا مطلب ہے کہ مال وغیرہ لگا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں کی طرف سے مختلف لوگوں کے خلاف دھواں دار الزامات کی بارش کو سنجیدہ نہیں لینا چاہئے۔ تجزیہ کار پی جے میر نے کہا ہے کہ ملالہ کو دنیا میں پلیٹ فارم مل گیا، اس نے نام کمایا۔ ان کو موقع مل گیا جس سے انہوں نے فائدہ اٹھایا جبکہ شہید اعتزاز احسن کو کوئی ایوارڈ بھی نہیں ملا۔ بدقسمتی و افسوسناک ہے کہ ملالہ ہی کے سکول میں پڑھنے والا بچہ ولی جس کو 8 گولیاں لگی تھیں وہ آج بھی اسی سکول میں پڑھ رہا ہے اس کو بھی موقع نہیں ملا۔ شہید اعتزاز احسن و بچہ ولی کو وہ ایوارڈ نہیں ملے جو ملالہ کو ملے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملالہ پاکستان میں رہ کر کچھ بھی نہیں کر سکے گی۔ اسے باہر جا کر پاکستان پرامن ملک کے حوالے سے آواز بلند کرنی چاہئے۔ یہاں رہیں تو ان پر دوبارہ حملہ ہو گا، اس کو مار دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملالہ کو انٹرنیشنل ہیومن رائٹس تنظیموں نے پسند کیا اور بلند کیا جبکہ ایسا موقع شہید اعتزاز و بچہ ولی کو نہیں ملا۔ جماعت اسلامی کے رہنما فرید پراچہ نے کہا ہے کہ ملالہ یوسفزئی کی کتاب ”آئی ایم ملالہ“ پاکستان، پاک افواج کے خلاف تھی۔ ہمارے ملک و فوج نے ان کی جان بچانے کیلئے بہت بڑا قدم اٹھایا لیکن اس نے جو کیا وہ افسوسناک ہے۔ ان کی جانب سے کبھی بھارت و مغرب کی تعریفیں، اسلامی کلچر پر تنقید تو کبھی اسلام کے دیئے گئے عورت کے حقوق کو تضحیک نقطہ نظر سے دیکھا جاتا ہے۔ قربانیاں دینے والے دور میں ان میں ڈاکٹر عافیہ، خاتون استاد نورین، شہید اعتزاز احسن و بچہ ولی وغیرہ شامل ہیں۔ جن کی دہشتگردی کے خلاف قربانیاں ہیں اور خود اس کا نشانہ بنے ہیں۔ ان کی یا ان کے لواحقین کی جانب سے پاک فوج، اسلام یا اس کے کلچر کے خلاف کبھی ایک لفظ نہیں کہا گیا لیکن ملالہ کا مسلسل ایک بیانیہ چل رہا ہے۔ جو سوالیہ نشان ہے۔ ہم نہیں چاہتے تھے لیکن ملالہ حود متنازعہ بن رہی ہیں۔ ملالہ کو جس طرح کا پروٹوکول دیا، وزیراعظم سے ملاقات کروا کر جس طرح پیش کیا جا رہا ہے یہ حکومت کا کمزور رویہ اس سے عالمی سطح پر جو تاثر قائم ہے اس کو تقویت ملے گی، جس طرح کے ملالہ کے بیانئے چل رہے ہیں۔ حکومت کو اس پہلو پر بھی توجہ دینی چاہئے۔ نمائندہ چینل ۵ قصور جاوید ملک نے کہا ہے کہ چند دنوں میں 3 بچے اغوا ہو چکے ہیں، جن کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں ملا۔ پولیس خودکو بچانے کے لئے مقامی سیاستدانوں سے مل کر احتجاج رکوانے کی کوشش کر رہی ہے لیکن اس کے باوجود تحریک لبیک نے گزشتہ روز بہت بڑا احتجاج کیا اور بچوں کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سب سے پہلا واقعہ حسین خان والا میں پیش آیا تھا جہاں 280 بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، مقدمات درج ہوئے لیکن پولیس کے ریلیف دینے کی وجہ سے ملزمان بری ہو گئے۔ اس کے بعد زینب قتل کیس سامنے آیا پھر پتہ چلا کہ اس سے پہلے 11 بچیوں کو اغوا کیا پھر زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا گیا۔ ملزم عمران نہ پکڑا جاتا تو یہ سلسلہ بھی سامنے نہ آتا۔ زینب کے قاتل عمران کو مقتولہ ہی کے لواحقین نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا تھا، پولیس نے خود نہیں پکڑا تھا۔ زینب واقعے کے چند ہفتے بعد ہی اب چند دنوں میں قصور سے یکے بعد دیگرے 3 معصوم بچے اغوا ہو گئے ہیں۔ آخری بچہ گزشتہ ہفتے بستی چراغ شاہ قصور سے اغوا ہوا جس کا نام محمد فائق ہے اور وہ ایک فوجی کا بیٹا ہے۔ فائق کی والدہ نے چینل ۵ سے گفتگو میں کہا ہے کہ پولیس سے کوئی امید نہیں، چیف جسٹس و آرمی چیف سے انصاف کی اپیل کرتے ہیں۔

دوسرے ٹی20 میں لنکن ٹیم 7وکٹوں سے جیت گئی

کولمبو (اے پی پی) سری لنکا ویمن نے پاکستان ویمن کو دوسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی، فاتح ٹیم نے 73 رنز کا آسان ہدف 15ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ جمعہ کو کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں پاکستان ویمن ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 18.4 اوورز میں 72 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، کپتان بسمعہ معروف 20، ثناءمیر 13 اور سدرہ امین 10 رنز بنا کر نمایاں رہیں جبکہ باقی کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکیں، ششیکالا سری وردنے نے 4 سوگندیکا نے 2 وکٹیں لیں، جواب میں سری لنکا ویمن نے مطلوبہ ہدف 14.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔، سنجی وانی 20 رنز بنا کر نمایاں رہیں، وان ڈارٹ 19 اور ششیکالا سری وردنے 6 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں، ناشرہ اور ندا نے ایک، ایک وکٹ لی۔