خوشخبری ۔۔شرطیہ علاج شوگر کو جڑ سے اُکھاڑ نے والی مچھلی دریافت کہا سے ملے گی ،خبر دیکھ لیں

سمندر کی تہہ میں موجود پتھروں میں چھپی رہنے والی ایک مچھلی کے نظام انہضام میں تحقیق کاروں کو ذیابیطس کے مکمل خاتمے کا علاج مل گیا۔تحقیق کاروں کے مطابق میکسیکو کے سمندر میں پائی جانے والی بصارت سے محروم ایک مخصوص مچھلی (Cave Fish) میں انسولین سے مزاحمت اور خون کے شوگر لیول میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔یہ علامات انسانوں میں ذیابیطس کی قسم دوم کے مریضوں میں بھی پائی جاتی ہیں جب کہ ان مچھلیوں کا جنیاتی تغیر (Genetic Mutation) بھی ذیابیطس کے قسم دوم کے مریضوں سے مماثلت رکھتا ہے۔ حیرت انگیز طور پر یہ مچھلیاں ذیابیطس قسم دوم کے خلاف مزاحمت کا ایک مضبوط نظام رکھتی ہے جس سے انسانوں میں ذیابیطس کے مکمل علاج کی امید پیدا ہو گئی ہے ہارورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے محققین نے ٹیٹرا میکسیکین مچھلیوں پر لکھے تحقیقی مقالے میں بتایا ہے کہ عمومی طور ’ہائی شوگر لیول‘ کی وجہ سے بلند فشار خون اور خون کی نالیوں میں توڑ پھوڑ جیسی پیچیدگیاں پیدا ہوجاتی ہیں لیکن حیرت انگیز طور پر ان مچھلیوں میں ایسا نہیں پایا گیا بلکہ شوگر لیول میں اضافہ صحت کے لیے فائدہ مند نظر آتا ہے۔

”بیسٹ سینما ٹک آئیکون “فلم فیئر مڈل ایسٹ میگزین تقریب فواد خان نے بڑے بڑوں کی چھٹی کروادی

پاکستان (ویب ڈیسک)پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کو دبئی میں منعقدہ فلم فیئر مڈل ایسٹ میگزین کی تقریب اجرائ میں پاکستان اور بھارت کے بہترین سینماٹک آئیکون کے اعزاز سے نوازا گیا۔گزشتہ روز دبئی کے بالی وڈ پارکس میں فلم فیئر مڈل ایسٹ میگزین کے اجرائ کی تقریب منعقد کی گئی جس میں پاکستان سمیت بھارتی اسٹارز نے بھی شرکت کی۔بھارت سے اداکارہ دپیکا پڈوکون، کرن جوہر، ڈیزائنر منیش ملہوترا، دیا مرزا اور دیگر نے شرکت کی۔جب کہ پاکستان سے خوبرو اداکارہ مہوش حیات، جاوید شیخ اور لاکھوں دلوں کی دھڑکن سپر اسٹار فواد خان اس محفل میں شریک ہوئے۔

گجرات میں ایک ہی خاندان کے 5افراد کو قتل کرنے کے بعد قاتل کی خود کشی

گجرات (ویب ڈیسک)بھدرمیں خون کی ہولی کھیلی گئی جہاں خاندان کے 5 افراد کو قتل کرکے محنت کش نے خود کشی کرلی۔
گجرات کے علاقے بھدرمیں 45 سالہ مبشرنامی شخص نے اپنی 7 سالہ بیٹی مناہل ایمان، 6 سالہ فاطمہ، 3 سالہ زین، 6 سالہ ہاشراور30 سالہ بھاوج مقدس کو گولیاں مارنے کے بعد خود کو گولی مارکرخودکشی کرلی۔ اہل خانہ کی اطلاع پرپولیس فوری طورپرپہنچی اورلاشوں کوتحویل میں لے کراسپتال منتقل کردیا۔
اہل علاقہ کے مطابق ملزم کا بھائی مدثر روز گار کے سلسلہ میں بیرون ملک دبئی میں مقیم ہے، ملزم مبشر نے دو شادیاں کر رکھی تھیں جس سے اسکی بیویوں نے علیحدگی اختیارکرلی تھی اور وہ تیسری شادی کرنے کا خواشمند بھی تھا
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا ا?غاز کردیا گیا ہے تاہم مکمل تفتیش کے بعد ہی واقعے کی اصل وجوہات سامنے آئیں گی۔

گجرات: بھدرمیں خون کی ہولی کھیلی گئی جہاں خاندان کے 5 افراد کو قتل کرکے محنت کش نے خود کشی کرلی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق گجرات کے علاقے بھدرمیں 45 سالہ مبشرنامی شخص نے اپنی 7 سالہ بیٹی مناہل ایمان، 6 سالہ فاطمہ، 3 سالہ زین، 6 سالہ ہاشراور30 سالہ بھاوج مقدس کو گولیاں مارنے کے بعد خود کو گولی مارکرخودکشی کرلی۔ اہل خانہ کی اطلاع پرپولیس فوری طورپرپہنچی اورلاشوں کوتحویل میں لے کراسپتال منتقل کردیا۔
اہل علاقہ کے مطابق ملزم کا بھائی مدثر روز گار کے سلسلہ میں بیرون ملک دبئی میں مقیم ہے، ملزم مبشر نے دو شادیاں کر رکھی تھیں جس سے اسکی بیویوں نے علیحدگی اختیارکرلی تھی اور وہ تیسری شادی کرنے کا خواشمند بھی تھا
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا ا?غاز کردیا گیا ہے تاہم مکمل تفتیش کے بعد ہی واقعے کی اصل وجوہات سامنے آئیں گی۔

آزاد کشمیر میں سولہ سالہ لڑ کی سے مبینہ زیادتی ،لاش گندے نالے سے برآمد

مظفرآباد (ویب ڈیسک )آزاد کشمیر کے ضلع پونچھ میں 3 ہفتے قبل لاپتا ہونے والی ایک لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کرکے لاش برساتی نالے میں پھینک دی گئی۔پولیس کے مطابق علی سوجل کے نواحی علاقے جبوتہ علی میں ایک 16 سالہ لڑکی کی تشدد زدہ لاش برساتی نالے سے برآمد ہوئی۔لڑکی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق لڑکی کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔واقعے کے بعد مقتولہ کے لواحقین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔لڑکی کے والد نے الزام عائد کیا کہ انہوں نے 3 ہفتے قبل اپنی بیٹی کی گمشدگی کی رپورٹ پولیس کو دی تھی، لیکن پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔

ملالہ یوسفزئی کی ساڑھے 5 سال بعد اپنے آبائی علاقے سوات آمد

سوات: نوبیل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی ساڑھے 5 سال بعد اپنے آبائی علاقے سوات پہنچ گئیں۔

ذرائع کے مطابق ملالہ یوسفزئی بذریعہ ہیلی کاپٹر اسلام آباد سے سوات پہنچیں، جہاں اعلیٰ فوجی حکام نے ان کا استقبال کیا۔

ملالہ یوسفزئی کی سوات آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے۔

بال ٹمپیرنگ میں ملوث ڈیوڈوانرکا مذید کرکٹ نہ کھیلنے کا فیصلہ

سڈنی (ویب ڈیسک ) جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران بال ٹیمپرنگ اسکینڈل میں معطل کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے ‘استعفیٰ’ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاید اب وہ آسٹریلیا کے لیے مزید نہ کھیلیں۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ایک پریس کانفرنس کے دوران ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ ‘سڈنی میں جو واقعہ ہوا، میں اس کی ذمے داری قبول کرتا ہوں، جو کچھ ہوا مجھے اس پر نہایت شرمندگی اور افسوس ہے، شاید میں اب ملک کے لیے نہ کھیل سکوں’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘میں اپنے عمل کا ذمے دار ہوں، یہ میرے لیے بڑے کرب کے لمحات ہیں’۔بال ٹیمپرنگ: وارنر کے بعد بینکروفٹ نے بھی غلطی کا اعتراف کرلیاڈیوڈ وارنر کا مزید کہنا تھا کہ ‘میں کھیل اور ساتھیوں سے پیار کرتا ہوں، میں نے انہیں دھوکہ دیا ہے’۔

اروشی کے جعلی شناختی کارڈ پر کمرے کی بکنگ، مقدمہ درج

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا کے جعلی شناختی کارڈ پر ہوٹل کا کمرہ بک کرانے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ممبئی مرر کے مطابق اروشی ممبئی کے ایک ہوٹل میں تقریب میں شریک تھیں کہ ہوٹل کے عملے نے ان کو بتایا کہ ان کے شناختی کارڈ یا آدھار کارڈ پر انکے نام پر کمرہ بک کرایا گیا ہے جس کے بعد انہوں نے فوری طور پر مقامی پولیس کو اس حوالے سے آگاہ کیا۔
ممبئی مرر کو ذرائع نے بتایا کہ ہوٹل کی جانب سے اروشی کو بتایا گیا کہ ایک کمرہ ان کے نام پر بک کرایا گیا ہے تو اروشی نے کسی بھی قسم کی بکنگ کی تردید کی اور فوری طور پر جاکر بکنگ کی تفصیلات چیک کیں تو معلوم ہوا کہ یہ بکنگ آن لائن کرائی گئی تھیں۔

جو منی ٹریل ہم نے دی اسی کو ثبوتوں کا ڈھیر بنا دیا گیا

اسلام آباد (اے این این) سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازکہتی ہیں کہ ہم نے جو منی ٹریل دی اسی کو ہمارے خلاف ثبوتوں کا ڈھیربنا دیا گیا۔ مریم نواز اپنے والد کے ہمراہ احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کر رہی تھیں۔ ایک صحافی کے سوال کہ سوال تویہ ہے آپ لوگ منی ٹریل کیوں نہیں دے رہے؟پر مریم نواز نے کہا کہ منی ٹریل دے چکے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ مخالفین پراپیگنڈا کر رہے ہیں، ریڈ لے کا بیان سب کے سامنے ہے، آخری ضمنی ریفرنس میں سب کچھ میاں صاحب پر ڈال دیا گیا۔ اس موقع پر ایک اور صحافی نے مریم نواز سے پوچھا کہ الزام ہے کہ آپ لندن فلیٹس کی بینیفشل اونر ہیں؟۔ مریم نواز کا صحافی کو جواب دیتے ہوئے کہنا ہے کہ پہلے کہا گیا کہ مریم نواز اونر ہے پھر ضمنی ریفرنس میں میاں صاحب کا کہا گیا۔

ویسٹ انڈیز سیریز، رمضان کے دوران کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بڑھنے کا خدشہ

کراچی (ویب ڈیسک)شہر قائد کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شارٹ فال دگنا ہونے کے باعث ویسٹ انڈیز کے ساتھ سیریز کے دوران لوڈشیڈنگ بڑھ سکتی ہے جبکہ رمضان میں بھی بجلی غائب رہنےکا خدشہ ہے۔کے الیکٹرک کی ڈائریکٹر ابلاغ سعدیہ دادا نے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شارٹ فال دگنا ہونے کے باعث ویسٹ انڈیز کی سیریز اور رمضان المبارک کے دوران بجلی کا بحران مزید شدت اختیار کرسکتا ہے۔لیٹ سرچارج کے معاملے پر سوئی سدرن کمپنی کی جانب سے کے الیکٹرک کو گیس کی فراہمی معطل کیے جانے کے حوالے سے سعدیہ دادا کا کہنا تھا کہ ‘لیٹ سرچارج نیپرا کے قوانین کے تحت ہے اور بڑے اور اسٹریٹیجک ادارے لیٹ سرچارج سے مستثنیٰ ہوسکتے ہیں’۔

غزہ پر کشیدگی: صیہونی فوج کی فائرنگ سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 17 ہوگئی

اسرائیلی (ویب ڈیسک )قبضے کے خلاف احتجاج کرنے والے فلسطینی شہریوں پر صیہونی فورسز نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 17 ہوگئی جب کہ ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔فلسطینی عوام ہر سال 30 مارچ کو اپنی سرزمین پر اسرائیلی قبضے کے خلاف احتجاجاً ’یومِ ارض‘ مناتے ہیں، اس روز مختلف ریلیاں نکالی جاتی ہیں اور مظاہرے بھی کیے جاتے ہیں۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق 42 ویں سالانہ یوم ارض کے سلسلے میں اس بار بھی فلسطین کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی قبضے کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں تاہم مظاہرین پر اسرائیلی فوج کی جانب سے فائرنگ کے واقعات میں اب تک 17 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

اداکارفیروزخان شادی کے بندھن میں بندھ گئے

کراچی (ویب ڈیسک ) نامورپاکستانی ماڈل واداکارفیروز خان بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
اداکار فیروز خان گزشتہ روز علیزے فاطمہ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ دونوں کی شادی نہایت شاندارانداز میں روایتی طریقے سے انجام پائی۔شادی کے روز فیروز خان سفید رنگ کی شیروانی میں بے حد پرکشش نظرآئے جب کہ علیزہ فاطمہ سرخ رنگ کے لہنگے میں بہت خوبصورت نظر آئیں۔

2اپریل کو احتجاج میں حکمرانوں کی عقل ٹھکانے لگادونگا

اسلام آباد(آئی این پی) تحرےک لبےک کے مرکزی امےر علامہ حافظ خادم حسےن رضوی نے کہا ہے کہ 02اپرےل کے احتجاج سے حکمرانوں کی عقل ٹھکانے لگا دےں گے ۔ تخت ختم نبوت سے ٹکرانے والا تخت لاہور نہیں بچے گا۔ ختم نبوت قوانین کو چھیڑنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔ ختم نبوت حلف نامہ بدلنے والوں کو بدل کر دم لیں گے۔ حکمران اشرافےہ غلط فہمی کا شکار ہے ۔ختم نبوت کے غداروں کو قوم الےکشن مےں ووٹ نہ دے کربدلہ لے گی ۔حکومت راجہ ظفر الحق رپورٹ فوری پبلک کرے ۔15سالوں مےں کسی حکومت نے قوم کی بےٹی عافےہ صدےقی کی رہائی کےلئے سنجےدہ کوشش نہےں کی ۔حکومت کو سوپےاز اور سوجوتے کھانے کے بعد بھی معاہدے پر عمل کرنا پڑے گا ۔تحرےک لبےک حضورکا دےن تخت پر لانے کی جہدوجہد مےں مصروف عمل ہے ۔تعلےمی اداروں مےں قادےانی سائنسدان ڈاکٹر عبدالسلام کی چےئرز فوری ختم کی جائےں ۔وطن عزےز محمد عربی کے دےوانوں کا ہے ۔قادےانےوں کی رےشہ دوانےوں کو روکا جائے ۔ان خےالات کا اظہار انہوں نے تحرےک کے رہنما محمد رضوان ےوسف کی قےادت مےں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کےا ۔وفد مےں نعےم عارف نوری،عثمان جلالی ،عطاءمحمد ہمدمی ،علامہ محمد اسلم عابدی ،مولانا عبدالقدےر اور دےگرشامل تھے ۔علامہ خادم حسےن رضوی نے کہا کہ ختم نبوت کے معاملے میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔