تازہ تر ین

قومی کرکٹرز کی نیشنل سٹیڈیم میں بھر پور پریکٹس

کراچی )پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانی والی تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں قومی ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق نیشنل سٹیڈیم کراچی میں دوسرے روزبھی گرین شرٹس نے بھرپور ٹریننگ کی جس کامعائنہ ہیڈ کوچ مکی آرتھرنے کیا ،سیشن کا آغاز شام چھے بجے ہوا جو رات نو بجے تک جاری رہا۔تین گھنٹے کے کیمپ نے کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہر ہ کیا جبکہ ہیڈ کوچ نے ٹیم میں شامل نئے لڑکوں کی ٹریننگ اور فٹنس کا بغور معائنہ کیا۔ ویسٹ انڈین ٹیم بھی آج کراچی پہنچے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان 3ٹی 20 میچزکی سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائیگا۔ ٹریننگ سیشن کے بعد مختصرپریس کانفرنس میں قومی ہیڈ کوچ کا کہنا ہے ہماری باولنگ دنیا میں مانی جاتی ہے جو 150رنز کا دفاع با آسانی کر سکتی ہے۔ہمارا اسکواڈ کافی مضبوط ہے، ٹیم میں نئے کھلاڑی ہیں جو کافی اچھے ہیں، ہر کھلاڑی کے پاس حتمی گیارہ میں آنے کا یکساں موقع ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں کرکٹ کا بہترین ماحول ہے، کافی عرصہ بعد یہاں کرکٹ ہورہی ہے، امید ہے کہ اسٹیڈیم فل ہوگا اور دل دل پاکستان سے گونجے گا۔ان کا کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑیوں کیلئے ہوم گراونڈ پر کرکٹ کھیلنا بہت خاص ہے۔ کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بہترین ہے خاص طورپ ان کی بیٹنگ لائن زبردست ہے،پر امید ہوں شائقین کرکٹ کو اچھے میچز دیکھنے کو ملیں گے۔

۔ سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کافائنل کراچی میں بہترین رہا،جس میں شائقین کرکٹ نے اسے چار چاند لگائے امید ہے اس سیریز میں شائقین بھرپورتعاون کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ بطور کھلاڑی اس ٹور کے لئے بہت پر جوش ہوں اور مجھے امید ہے کہ ہر پاکستانی کے اندر بھی یہی جذبہ موجود ہے ،چاہتا ہوں کہ شائقین میدان میں آ کرمیچ کو انجوائے کریں۔انہوں نے پی ایس ایل فائنل کو کامیاب بنانے پر پی سی بی اور حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv