تازہ تر ین

عالمی سطح پر ایک دوسرے کے سفارتکارنکالناخطرناک

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرامز” کالم نگار“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی اور کالم نگار توصیف احمد خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عدالت میں سائل بن کر نہیں بلکہ مہمان بن کر گئے، ملاقات کے بعد چیف جسٹس دفاعی پوزیش یں آگئے ہیں، نواز شریف کو ملاقات کا علم نہ ہو ایسا ممکن نہیں ہے، بطور پاکستانی میرا حق ہے کہ بتایا جائے ملاقات میں کیا باتیں ہوئیں، ملک قرضوں کے بوجھ تلے دبتا جارہا ہے، حکومت کی مدت ختم ہونے تک100 ارب ڈالر تک جاسکتے ہیں، ملک کی آمدن کا بڑا ذریعہ اوورسیز پاکستانیوں کو سہولت دینے کے بجائے تنگ کیا جارہا ہے، عالمی سطح پر معاملات خطرناک نہج کی جانب بڑھ رہے ہیں، ایک دوسرے کے سفارتکاروں کو نکالا جانا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، پاکستان میں پہلے چار سال تک وزیر خارجہ ہی نہ لگایا گیا، اب ایسی شخصیت کو لگایا جس سے بہتر تھا کہ نہ لگاتے، مسیحی برادری کو گڈ فرائیڈے کی مبارکباد دیتے ہیں، سینئر تجزیہ کار کاشف بشیر نے کہا کہ ماضی میں نواز شریف سب کو خریدتے رہے ہیں، آج بھی یہی کوشش جاری ہے، تاہم نظر نہیں آتا کہ انہیں کوئی ریلیف ملے گا، اس وقت اگر ریلیف دیا گیا تو شور مچ جائے گا، شریف خاندان کا برا وقت چل رہا ہے، احتساب بلا امتیاز ہونا چاہئے، ملک کی معیشت میں بڑا اہم کردار اوور سیز پاکستانی ہیں جو سالانہ19 ارب ڈالر بھیجتے ہیں، آج تک انہیں ووٹ کا حق نہیں دیا گیا، ن لیگ کا یہ تاثر دینا کہ چین ہمیں دیوالیہ ہونے سے بچائے گا، قوم کے ساتھ سنگین مذاق ہے، غلط پالیسیوں سے ملک کی معیشت برباد کردی گئی ہے اور ذمہ داری اس کی ماننے کو بھی تیار نہیں، پاکستان کو عالمی تناظر میں بہت پہلے خارجہ پالیسی نئے سرے سے طے کرنا چاہئے تھی، بدقسمتی سے پاکستان اس وقت دنیا میں تنہا نظر آرہا ہے۔
سینئر کالم نگار اعجاز حفیظ خان نے کہا کہ نواز شریف کے پاس دولت کدے ہیں، موجودہ حالات میں عوام کسی قسم کا این آر او برداشت نہیں کرینگے، وزیر اعظم چیف جسٹس ملاقات کے ذریعے عدلیہ کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی،اس وقت سپریم کورٹ واحد ادارہ ہے جس سے عوام کو مکمل اعتماد ہے، ملک میں گورننس نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی، نواز شریف کی آشیر باد کے بغیر شاہد خاقان کبھی ملاقات نہیں کرسکتے تھے، ملک کی معیشت تباہ کرنے والا اصل کردار اسحاق ڈار مفرور ہے، معاشی والے سے آنے والا وقت ڈراو¿نے خواب جیسا ہے، صورتحال بڑی سنگین ہے، امریکہ کو زوال پذیر ہوتے ابھی وقت لگے گا، سینئر صحافی خالد فاروقی نے کہا کہ وزیراعظم چیف جسٹس کی ملاقات کی غلط تشریح کی جارہی ہے، مخالفین ہر لفظ سے مرضی کا مطلب نکال رہے ہیں، عدالت کا تقدس سب سے اہم ہے، موجودہ حالات میں ملاقات نہیں ہونی چاہئے تھی، ن لیگ نے اس ملاقات کے ذریعے عدالت کی ساکھ کو مشکوک بنانے کی کوشش کی تاکہ تاثر دے این آر او عدالت کے زریعے ہورہا ہے، ججز حضرات کی کیسز کی سماعت کے دوران بڑے محتاط الفاظ استعمال کرنے چاہئیں، معیشت زبوں حالی کا شکار ہے، دسمبر تک آئی ایم ایف کے13 ارب ڈالر کیسے ادا ہونگے، چیئرمین نیب نے ٹھیک بات کی کہ اتنے قرضے کہاں گئے کہاں سے ادا ہونگے، کوئی منافع بخش پراجیکٹ نہیں بنایا گیا،2 ارب ڈالر کی اورنج ٹرین بنادی اور اس پہ سالانہ اربوں سبسڈی دینا ہوگی، اس وقت این آر او ہوا تو سیاسی نہیں معاشی ہوگا، مہنگائی کا طوفان آنے والا ہے، بیورو کریسی کے نام پر کالا انگریز عوام کے برعکس سوچ رکھتا ہے، پاکستان کو اپنے مفاد کے تحت خارجہ پالیسی ترتیب دینا ہوگی، مسیحی بھائیوں کو گڈ فرائیڈے کی مبارکباد دیتے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv