ممبئی (ویب ڈیسک) اپنی خوبصورتی اور بہترین اداکاری سے بالی ووڈ اور کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی ماضی کی نامور اداکارہ مینا کماری کی آج 46 ویں برسی منائی جارہی ہے۔1932 کو ممبئی میں ماسٹر علی بخش اور اقبال بیگم کے ہاں پیدا ہونے والی ماہ جبیں کے والدین فلموں اور تھیٹر پر چھوٹے موٹے کردار ادا کرتے تھے جس کی وجہ سے ان کی زندگی کے ابتدائی ایام انتہائی کسمپرسی میں گزرے۔ والدین کو شوق تھا کہ ان کی اولاد بھی فلم نگری میں قدم رکھے جس کی وجہ سے ماہ جبیں کو ”میناکماری“ بننا پڑا اور 7 برس کی عمر میں ہی انہوں نے چائلڈ ایکٹرس کی حیثیت سے فلمی دنیا میں قدم رکھا۔
Monthly Archives: March 2018
16 مسافروں کی پسلیاں توڑو ، حیرت انگیز خبر
مریم نواز کے بعد چیف جسٹس ثاقب نثار کی بیٹی کاایسا دبنگ اعلان کہ آپ بھی کہہ اُٹھو گے واہ بھئی واہ
کراچی (ویب ڈیسک)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں انسانی اعضاءکی غیر قانونی پیوندکاری کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ میری بیٹی فاطمہ نے بھی بعدازمرگ اعضا عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی چینل سما نیوزکے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں انسانی اعضا کی غیر قانونی پیوند کاری کیس کی سماعت کی۔چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی فاطمہ نے بھی بعدازمرگ اعضا عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ان کا کہناتھا کہ میرے اعلان پر کوئی شور نہیں ہوا، اس کا مطلب شعوربیدار ہو چکا ہے۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے لاہور میں تقریب کے دوران اپنے اعضا عطیہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
شیطان 2 کاتجربہ کامیاب ہو گیا دنیا بھر میں تھرتھلی
روس (ویب ڈیسک) روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ‘سرمت’ کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو میزائل بیک وقت 24 وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔روس کا دعویٰ ہے کہ یہ میزائل دنیا میں کہیں بھی ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔روسی وزارت دفاع نے ‘سرمت’ میزائل کے تجربے کی ویڈیو بھی جاری کردی، جسے ‘شیطان 2’ بھی کہا جاتا ہے۔روسی وزارت دفاع کے مطابق آواز کی رفتار سے 5 گنا تیز میزائل کا تجربہ ملک کے شمال میں واقع ایک پورٹ سے کیا گیا اور میزائل نے اپنے ابتدائی اہداف حاصل کرلیے۔وزارت دفاع کے مطابق یہ میزائل ‘شیطان’ میزائلوں کی جگہ لے گا جو اپنی مدت پوری کرنے والے ہیں۔روس کا کہنا ہے سرمت میزائل کے رینج کی کوئی حد نہیں اور یہ کسی بھی میزائل دفاعی حصار سے گزر سکتا ہے۔
”ثانیہ بھابھی اپنے شوہر پر نظر رکھو “شعیب ملک کی شائستہ لودھی کے ساتھ ایسی تصویر سامنے آگئی کہ سوشل میڈ یا پر ہنگامہ برپا ہو گیا
لاہور (ویب ڈیسک )معروف پاکستانی میزبان شائستہ لودھی اور سٹار آل رآنڈر شعیب ملک کی تازہ تصویر منظر عام پر آگئی۔تفصیل کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈاکٹر شائستہ لودھی نے ایک تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کسی ریسٹورنٹ شعیب ملک کے ساتھ کھانا کھا رہی ہیں۔تصویر میں دونوں کافی خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔ادھر شعیب ملک کے سامنے ٹیبل پر پیسے بھی رکھے ہوئے ہیں جو شائد کھانے کا بل دینے کے لیے تھے۔اس تصویر کے ساتھ ڈاکٹر شائستہ لودھی نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بہت عرصے بعد اپنے دوست کے ساتھ کھانا کھایا ،اس پر جواب دیتے ہوئے شعیب ملک نے بھی شائستہ لودھی کا شکریہ ادا کیا۔
میں ان حکمرانوں کی عقل ٹھکانے لگادونگا،،خادم حسین رضوی 2اپریل کو کیا کرنیوالے ہیں؟
لاہور(ویب ڈیسک) تحریک لبیک کے مرکزی امیر خادم حسین رضوی نے کہا ہے کہ 2اپریل کے احتجاج سے حکمرانوں کی عقل ٹھکانے لگا دیں گے ، تخت ختم نبوت سے ٹکرانے والا تخت لاہور نہیں بچے گا، ختم نبوت قوانین کو چھیڑنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے ، حکمران اشرافیہ غلط فہمی کا شکار ہ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک کے رہنما رضوان یوسف کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وفد میں نعیم عارف نوری،عثمان جلالی اور دیگرشامل تھے۔علامہ خادم حسین رضوی نے کہا کہ ختم نبوت کے معاملے میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ عدالتوں سے سزا یافتہ گستاخان رسول کو پھانسیاں دی جائیں۔
متحدہ عرب امارات جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کی لاٹری نکل گئی ،حکومت نے اہم اعلان کر دیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات نے پاکستانی مزدوروں پر عائد پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ کی شرط کو ختم کردیا ہے جس کے بعد دبئی میں پاکستانی افرادی قوت کی ایکسپورٹ میں اضافہ ہوگا اور نتیجتاً آئندہ برسوں میں ترسیل زر بڑھے گا۔اسلام آباد میں موجود اماراتی سفارتخانے نے بھی اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت کی جانب سے پاکستانی مزدوروں پر عائدپولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ کی شرط کو ختم کردیا گیاہے۔اس سلسلے میں افسرنے بتایا کہ اماراتی حکام نے اپنے فیصلے کا جائزہ لیااور سرٹیفکیٹ کی شرط ہٹانے کا فیصلہ کیا،انتہائی اہم بات یہ ہے کہ اماراتی حکومت نے یہ بھی فیصلہ کیاکہ پاکستانی مزدوروںکو چارج نہیں کیا جائیگا بلکہ انہیں مفت فضائی ٹکٹ فراہم کیا جائیگا۔
کل شاہین اور کالی آندھی کتنے بجے مد مقابل ہو نگے؟ میچ میں تبدیلی کیوں اور کونسی کی گئی؟
کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے در میان ہونے والا پہلا میچ یکم اپریل کو رات 8 بجے شروع ہو گا جبکہ دوسرے اور تیسرے میچ کا آغاز ساڑھے سات بجے شام کو ہو گا۔پاک ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان میچ کے اوقات میں معمولی تبدیلی کر دی گئی ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین پہلا میچ یکم اپریل کو رات 8 بجے شروع ہو گا جبکہ دوسرے اور تیسرے میچ کا آغاز ساڑھے سات بجے شام کو ہو گا۔دوسری جانب چئیر مین پی سی بی نجم سیٹھی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فضول باتیں ہیں کہ ویسٹ انڈیز کے سارے کھلاڑی نہیں آرہے، منفی باتیں کرنے والوں پر افسوس ہوتا ہے، سارے کھلاڑی آ رہے ہیں گیل تو پہلے ہی فیل ہو چکا ہے۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے جو کھلاڑی نہیں آرہے وہ ٹی ٹوئنٹی کھیلتے ہی نہیں، قوم کی دعاوں سے ویسٹ انڈیز کا پاکستان دورہ ممکن ہوا، کراچی پھر سے زندہ شہر بنتا جا رہا ہے جہاں کوئی خوف نہیں، سیکیورٹی کی وجہ سے ویسٹ انڈین کپتان کی پریس کانفرنس اور ٹرافی کی رونمائی نہیں کرا رہے۔
عمران خان کی لاہور آمد کپتان کے کھلاڑی پُر جوش
لاہور(ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آج دو روزہ دورہ پر لاہور پہنچیں گے اور شہر کے مختلف مقامات پر پارٹی ممبر سازی کیمپوں کا دورہ کرینگے، عمران خان آج سب سے پہلے لبرٹی میں خواتین کے ممبر سازی کیمپ کا دورہ کرینگے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی آج اپنے 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچ رہے ہیں،اس دوران کپتان کھلاڑیوں سے خطاب بھی کریں گے جبکہ عمران خان کے استقبال کےلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔شہر کے زیادہ تر علاقوں کو پارٹی پرچموں سے سجا دیا گیا،مختلف علاقوں میں پارٹی رہنماﺅں کی تصاویر والے فلیکسز اور پوسٹر لگا دئیے گئے ہیں جبکہ شہر پارٹی رنگوں سے رنگین ہو گیا ہے۔شہر میں عمران خان کی تصاویر اور خیر مقدمی بینروں کی بہار آگئی ہے ،2 روزہ دورے کے دوران عمران خان 12 مقامات پر رکنیت سازی کیمپوں کا دورہ کرینگے،چیئرمین تحریک انصاف پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیں گے۔ عمران خان خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور ایئرپورٹ پہنچیں گے۔
اچانک وجہ کیا بنی کہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے گھر سے آ کر عدالت لگا لی
اسلام آباد(ویب ڈیسک )چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے لتھوانیا کی خاتون میمونہ کی دہائی کی درخواست پر گھرسے واپس آکر سماعت کی۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے لتھوانیا کی شہری30 سالہ خاتون میمونہ کی اپنی بچیوں سے ملوانے کی درخواست پر گھرسے واپس آکر خصوصی بنچ بناکرسماعت کی۔ چیف جسٹس واپس آئے تو عملہ چیمبرکو تالہ لگا کر جا چکا تھا جس پرخصوصی بینچ نے جسٹس اعجازافضل خان کے چیمبر میں سماعت کی۔ عدالت نے ڈی پی اوگوجرانوالہ کو مذکورہ خاتون کی بچیوں سمیت پیر کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے خاتون کی بچیوں اور شوہرکانام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیتے ہوئے ان کے ملک چھوڑنے پر پابندی عائدکردی ہے۔جمعہ کو لتھونیا کی خاتون انصاف کیلیے سپریم کورٹ پہنچ گئی اور انسانی حقوق سیل میں درخواست دائرکی۔خاتون نے موقف اپنایا کہ گوجرانوالہ کے جمشید صدیق نے شادی کی اور7 سال قبل 3 بچیوں کو سیرکرانے کے بہانے گھر سے نکلا لیکن واپس نہیں آیا۔خاتون نے دہائی دیتے ہوئے کہا صرف ایک بار چیف جسٹس مجھے میری بچیوں سے ملوا دیں ، 7 سال سے اپنی بچیوں کونہیں دیکھا۔ بھارتی شہری کوپاکستانی شہریت دینے کے معاملہ میں سپریم کورٹ نے سینئروکیل سلمان اسلم بٹ کوعدالتی معاون مقررکرتے ہوئے اٹارنی جنرل، صوبائی ایڈووکیٹ جنرلزکونوٹس جاری کردیے ہیں۔
خوشخبری ۔۔شرطیہ علاج شوگر کو جڑ سے اُکھاڑ نے والی مچھلی دریافت کہا سے ملے گی ،خبر دیکھ لیں
سمندر کی تہہ میں موجود پتھروں میں چھپی رہنے والی ایک مچھلی کے نظام انہضام میں تحقیق کاروں کو ذیابیطس کے مکمل خاتمے کا علاج مل گیا۔تحقیق کاروں کے مطابق میکسیکو کے سمندر میں پائی جانے والی بصارت سے محروم ایک مخصوص مچھلی (Cave Fish) میں انسولین سے مزاحمت اور خون کے شوگر لیول میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔یہ علامات انسانوں میں ذیابیطس کی قسم دوم کے مریضوں میں بھی پائی جاتی ہیں جب کہ ان مچھلیوں کا جنیاتی تغیر (Genetic Mutation) بھی ذیابیطس کے قسم دوم کے مریضوں سے مماثلت رکھتا ہے۔ حیرت انگیز طور پر یہ مچھلیاں ذیابیطس قسم دوم کے خلاف مزاحمت کا ایک مضبوط نظام رکھتی ہے جس سے انسانوں میں ذیابیطس کے مکمل علاج کی امید پیدا ہو گئی ہے ہارورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے محققین نے ٹیٹرا میکسیکین مچھلیوں پر لکھے تحقیقی مقالے میں بتایا ہے کہ عمومی طور ’ہائی شوگر لیول‘ کی وجہ سے بلند فشار خون اور خون کی نالیوں میں توڑ پھوڑ جیسی پیچیدگیاں پیدا ہوجاتی ہیں لیکن حیرت انگیز طور پر ان مچھلیوں میں ایسا نہیں پایا گیا بلکہ شوگر لیول میں اضافہ صحت کے لیے فائدہ مند نظر آتا ہے۔
”بیسٹ سینما ٹک آئیکون “فلم فیئر مڈل ایسٹ میگزین تقریب فواد خان نے بڑے بڑوں کی چھٹی کروادی
پاکستان (ویب ڈیسک)پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کو دبئی میں منعقدہ فلم فیئر مڈل ایسٹ میگزین کی تقریب اجرائ میں پاکستان اور بھارت کے بہترین سینماٹک آئیکون کے اعزاز سے نوازا گیا۔گزشتہ روز دبئی کے بالی وڈ پارکس میں فلم فیئر مڈل ایسٹ میگزین کے اجرائ کی تقریب منعقد کی گئی جس میں پاکستان سمیت بھارتی اسٹارز نے بھی شرکت کی۔بھارت سے اداکارہ دپیکا پڈوکون، کرن جوہر، ڈیزائنر منیش ملہوترا، دیا مرزا اور دیگر نے شرکت کی۔جب کہ پاکستان سے خوبرو اداکارہ مہوش حیات، جاوید شیخ اور لاکھوں دلوں کی دھڑکن سپر اسٹار فواد خان اس محفل میں شریک ہوئے۔
گجرات میں ایک ہی خاندان کے 5افراد کو قتل کرنے کے بعد قاتل کی خود کشی
گجرات (ویب ڈیسک)بھدرمیں خون کی ہولی کھیلی گئی جہاں خاندان کے 5 افراد کو قتل کرکے محنت کش نے خود کشی کرلی۔
گجرات کے علاقے بھدرمیں 45 سالہ مبشرنامی شخص نے اپنی 7 سالہ بیٹی مناہل ایمان، 6 سالہ فاطمہ، 3 سالہ زین، 6 سالہ ہاشراور30 سالہ بھاوج مقدس کو گولیاں مارنے کے بعد خود کو گولی مارکرخودکشی کرلی۔ اہل خانہ کی اطلاع پرپولیس فوری طورپرپہنچی اورلاشوں کوتحویل میں لے کراسپتال منتقل کردیا۔
اہل علاقہ کے مطابق ملزم کا بھائی مدثر روز گار کے سلسلہ میں بیرون ملک دبئی میں مقیم ہے، ملزم مبشر نے دو شادیاں کر رکھی تھیں جس سے اسکی بیویوں نے علیحدگی اختیارکرلی تھی اور وہ تیسری شادی کرنے کا خواشمند بھی تھا
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا ا?غاز کردیا گیا ہے تاہم مکمل تفتیش کے بعد ہی واقعے کی اصل وجوہات سامنے آئیں گی۔
گجرات: بھدرمیں خون کی ہولی کھیلی گئی جہاں خاندان کے 5 افراد کو قتل کرکے محنت کش نے خود کشی کرلی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق گجرات کے علاقے بھدرمیں 45 سالہ مبشرنامی شخص نے اپنی 7 سالہ بیٹی مناہل ایمان، 6 سالہ فاطمہ، 3 سالہ زین، 6 سالہ ہاشراور30 سالہ بھاوج مقدس کو گولیاں مارنے کے بعد خود کو گولی مارکرخودکشی کرلی۔ اہل خانہ کی اطلاع پرپولیس فوری طورپرپہنچی اورلاشوں کوتحویل میں لے کراسپتال منتقل کردیا۔
اہل علاقہ کے مطابق ملزم کا بھائی مدثر روز گار کے سلسلہ میں بیرون ملک دبئی میں مقیم ہے، ملزم مبشر نے دو شادیاں کر رکھی تھیں جس سے اسکی بیویوں نے علیحدگی اختیارکرلی تھی اور وہ تیسری شادی کرنے کا خواشمند بھی تھا
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا ا?غاز کردیا گیا ہے تاہم مکمل تفتیش کے بعد ہی واقعے کی اصل وجوہات سامنے آئیں گی۔