تازہ تر ین
Pakistan-West-Indies

کل شاہین اور کالی آندھی کتنے بجے مد مقابل ہو نگے؟ میچ میں تبدیلی کیوں اور کونسی کی گئی؟

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے در میان ہونے والا پہلا میچ یکم اپریل کو رات 8 بجے شروع ہو گا جبکہ دوسرے اور تیسرے میچ کا آغاز ساڑھے سات بجے شام کو ہو گا۔پاک ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان میچ کے اوقات میں معمولی تبدیلی کر دی گئی ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین پہلا میچ یکم اپریل کو رات 8 بجے شروع ہو گا جبکہ دوسرے اور تیسرے میچ کا آغاز ساڑھے سات بجے شام کو ہو گا۔دوسری جانب چئیر مین پی سی بی نجم سیٹھی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فضول باتیں ہیں کہ ویسٹ انڈیز کے سارے کھلاڑی نہیں آرہے، منفی باتیں کرنے والوں پر افسوس ہوتا ہے، سارے کھلاڑی آ رہے ہیں گیل تو پہلے ہی فیل ہو چکا ہے۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے جو کھلاڑی نہیں آرہے وہ ٹی ٹوئنٹی کھیلتے ہی نہیں، قوم کی دعاوں سے ویسٹ انڈیز کا پاکستان دورہ ممکن ہوا، کراچی پھر سے زندہ شہر بنتا جا رہا ہے جہاں کوئی خوف نہیں، سیکیورٹی کی وجہ سے ویسٹ انڈین کپتان کی پریس کانفرنس اور ٹرافی کی رونمائی نہیں کرا رہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv