شیری مزاری پاک فوج کے خلاف بد زبانی کرنیوالی بیٹی کو لگام دیں : ضیا شاہد

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان، مسلم لیگ (ن) کو چھوڑنے کیلئے تیار بھی نہیں ہیں۔ پھر بیان دیتے ہیں جیسے اب گئے کہ اب گئے لیکن چھوڑ کر علیحدہ بھی نہیں ہوئے شاید وہ سمجھتے ہیں کہ میں اہل وزیر داخلہ تھا۔ اس لئے احسن اقبال کو وہ بے خبر وزیر داخلہ کہہ رہے تھے۔ چودھری نثار علی خان کو چاہئے تھا کہ ابھی دھرنا ختم نہ کرواتے ابھی تین وزیروں پر حملہ ہوا تھا۔ پھر 50,40 کے گھروں پر حملہ ہو جاتا۔ کچھ زخمی بھی ہو جاتے۔ نوازشریف کبھی بھی شہبازشریف کو بُرا بھلا نہیں کہیں گے۔ دھرنے کے اختتام پرشہبازشریف نے شکر ادا کیا لیکن نوازشریف کی طرف سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ نواز شریف اور شہباز شریف تو بادشاہ ہیں۔ احسن اقبال کو تو ڈانٹ پڑ گئی۔ کچھ اخباروں نے پیشن گوئی کر دی ہے کہ اگلی چھٹی احسن اقبال کی ہونے والی ہے۔ احسن اقبال، خواجہ آصف سے زیادہ نرم مزاج ہیں۔ انہوں نے تو ”بیک اسٹیپ“ لے بھی لیا۔ ان کی جگہ خواجہ آصف ایسا ہر گز نہ کرتے۔ گلیوں میں خون کی ندیاں بہہ جاتیں۔ ایمان مزاری کی ویڈیو انتہائی شرمناک ہے۔ انہوں نے پاکستان آرمی پر لعنت بھیجی۔ پوری قوم شیریں مزاری کی بیٹی پر لعنت بھیجتی ہے ہماری فوج دہشت گردوں سے لڑ رہی ہے۔ انہیں دہشت گرد قرار دینا شرمناک ہے۔ فوج نے دھرنے کے شرکاءسے بات چیت کر کے ملک و قوم کو بڑے مسئلے سے بچایا ہے۔ دھرنے والے جو ایک اصولی اسٹینڈ لے رہے تھے۔ ختم نبوت کے سلسلے پر اور وہ وزیر قانون کے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے تھے۔ وہ سازشیوں کو سامنے لانے کا کہہ رہے تھے۔ شیریں مزاری نے کیا خوب تربیت کی ہے اپنی بیٹی کی۔ بڑے لوگ جو اپنے بچوں کو باہر تعلیم دلواتے ہیں۔ یہ بچے بعد میں ان کے قابو سے باہر ہو جاتے ہیں۔ بلاول بھٹو کے بارے بھی سوشل میڈیا پر بہت کچھ آ چکا ہے۔ شیریں مزاری کی بیٹی پہلے بھی ”ہم جنس پرستی“ کی حمایت میں بہت کچھ کہہ چکی ہے اس نے کہا کہ اس میں کوئی خرج نہیں۔ شیریں مزاری اگر نام کی بھی مسلمان ہیں تو ہم سوال کرتے ہیں کہ قرآن و شریعت کے احکامات کے مطابق دیکھ لیں حضرت لوطؑ کی قوم پر ہم جنس پرستی کی وجہ سے عذاب آیا تھا۔ شیریں مزاری صاحبہ جب کسی قوم میں ہم جنس پرستی کا ایک بھی واقعہ ہوتا ہے تو زمین سے ٓاسمان تک فرشتے اس پر لعنت بھیجتے ہیں۔ آپ کی بیٹی نے اس کی حمایت کی تھی۔ لہٰذا آپ زمین سے آسمان تک کی لعنتیں قبول فرمائیں۔ اس نے تو فوج پر ایک مرتبہ لعنت بھیجی ہے۔ ہم اس پر ہزاروں لعنت بھیجتے ہیں۔ عمران خان صاحب آپ نے اگر ایسے پروگریسو لوگ اپنی پارٹی میں رکھنے ہیں تو لوگ آپ سے پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ ہم نے اپنی پارٹی میں کس قسم کے سقراط، بقراط اور خلیفے جمع کر رکھے ہیں۔ جس وقت اس نے ہم جنس پرستی کی حمایت میں بیان دیا اس وقت شیریں مزاری اور عمران خان کیوں چپ رہے۔ کیا یہ مسلمان ہو سکتے ہیں؟ اسلام آباد دھرنے کے انداز پر تو مخالفت ہو سکتی ہے لیکن پورے ملک میں ایک بھی شخص ایسا نہیں ہو گا کہ انہوں نے غلط مطالبہ کیا۔ پاکستانی قوم ناموس رسالت پر مر مٹنے والے لوگ ہیں۔ ایمان مزاری پر ہزاروں لعنت ہو۔ جو پاکستانی فوج پر لعنت بھیج رہی ہے یہ بگڑی ہوئی مخلوق ہیں۔ ان پر لعنت ہو، ان کے ماں باپ حرام کا کما کر باہر پڑھواتے ہیں کھلا پیسہ دے کر باہر بھیج دیتے ہیں اور یہ اس کی اولادیں باہر جا کر گل چھڑے اُڑاتے ہیں۔ اس نے آرمی پر الزام لگایا ہے کہ پیسے لیتی ہے۔ وہ تو اپنی جانوں کی قربانیاں دے رہے ہیں۔ کیا وہ پیسے لے کر اپنے جوان شہید کروائیں گے۔ اب تک 7 سے 8 ہزار تک فوجی جوان دہشت گردی کی جنگ میں شہادت پا چکے ہیں۔ شیریں مزاری صاحبہ آپ اسمبلی میںبہت منی ٹریل، منی ٹریل کرتی ہیں۔ ذرا اس کی بھی منی ٹریل بتا دیں۔ لاہور کا دھرنا تحریک لبیک کا دھرنا نہیں ہے۔ وہ اسلام آباد میں تھا۔ یہ ڈاکٹر اشرف جلالی کی تنظیم کا دطرنا ہے۔ ہم نے ہمیشہ یہی کہا کہ رانا ثناءاللہ کے بارے غلط خبر چھپی میں نے اخبار میں اتنی ہی بڑی خبر تردید کی چھاپی۔ اسی جگہ پر چھاپی اشرف جلالی صاحب نے جن کا دھرنا لاہور میں جاری ہے انہوں نے میرے پروگرام میں بتایا کہ اس قسم کی بات انہوں نے سما ٹی وی پر کی تھی وہ کہتے تھے کہ ان کے پاس اس کی کلپ بھی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت سے بھی ہمارے مطالبات ہیں۔ ان کو بھی پورا کیا جائے گا۔ سماءٹی وی پر آپ نے کیا کہا؟ اور آپ کے ساتھ اسلام آباد میں کیا معاہدہ تھا؟ یہ بھی بتا دیں؟ آپ کے ایم پی اے کی سیالوی صاحب سے کل بھی بات ہوئی ایک اخبار میں خبر بھی شائع ہوئی کہ انہوں نے (3)تاریخ کو دعوت دی ہے رانا ثناءاللہ صاحب میرے پاس آ کر کلمہ پڑھ لیں۔ ”رفع شر“ اس کے لئے ہے آپ کو کلمہ پڑھنے کی ضرورت نہیں۔ لیکن اگر ان کو اس پر اطمینان ہو جاتا ہے تو آپ مجھے بھی ساتھ لے چلیں میں دس مرتبہ کلمہ پڑھنے کو تیار ہوں۔ تا کہ غلط فہمی کا ازالہ ہو سکے۔ کیا (3) تاریخ کو آپ وہاں جائیں گے؟ مجھے یاد ہے کہ منظور وٹو صاحب پر ایک مرتبہ الزام لگا تھا کہ آپ قادیانی ہیں حالانکہ ان کے والد قادیانی تھے۔ انہوں نے اسمبلی کے فلور پر کہا میں قادیانی نہیں ہوں اور معاملہ ختم ہو گیا پھر وہ اسمبلی کے سپیکر بھی رہے۔ بعد میں وزیراعلیٰ بھی رہے۔برائے کرم ہمت کر کے حوصلہ کر کے لوگوں کی تسلی کروائیں اور یہ معاملہ ختم کروائیں۔ خواجہ آصف صاحب کے بارے ڈی جی خان سے خبر آئی ہے کہ ملتان سے خبر آئی ہے کہ وزیر مواصلات عبدالکریم صاحب بھی اقامے پر ہیں۔ لگتا ہے سارے وزیر ہی اقامے پر ہیں۔ اب بیورو کریسی کے بارے بھی چھان بین ہونی چاہئے کہ کون کون اقامے پر ہے۔ ڈاکٹر عبدالکریم صاحب کے پاس ایک ڈرائیور کا اقامہ ہے۔ صدر کا فرض ہے کہ حکومت کے کاموں کی نگرانی کرے۔ اور ملکی معاملات کو غور سے دیکھے وہ آئین اور قانون کے مطابق چل رہے ہیں یا نہیں۔ وہ ریاست کے سربراہ ہیں جہاں مسئلہ ہو اسے درست کریں۔ صدر ممنون صاحب پڑھے لکھے، معقول آدمی ہیں۔ میں اسلام آباد جانے کو تیار ہوں اور اِن سے مل کر درخواست کرنے کو تیار ہوں کہ کوئی ا یسا قانون بنوائیں جس جس کے پاس اقامہ ہے اسے دیکھیں۔ خواجہ آصف کے پاس کون سا اقامہ ہے معلوم نہیں۔ ڈاکٹر صاحب وہاں جا کر ڈرائیوری کریں۔ مریم بی بی وہاں ملازمہ تھیں۔ مہربانی کر کے سب لوگ اقاموں پر جائیں، جن پر انہوں نے دستخط کر رکھے ہیں۔ صدر صاحب ان پارٹ ٹائم لوگوں سے ہماری جان چھڑوائیں۔ جن جن ملکوں کے اقامے ہیں وہاں جا کر کام کریں۔ پاکستانی عوام براہِ کرم اقامہ ہولڈروں کو ان کی اصل پوسٹوں پر بھجوائیں یہاں ان کا بائیکاٹ کریں۔ ورنہ یہ اقامہ ہولڈرز اپنے اقاموں پر استعفیٰ دے دیں کہ ہمیں اچھی ملازمت پاکستان میں مل گئی ہے۔ وزیر مواصلات لکھیں کہ میں ڈرائیوری بھول گیا ہوں میرا اقامہ ختم کر دیں۔ قطری شہزادہ، بادشاہ ہے جہاں چاہیں جا سکتے ہیں وہ جتنی دیر کے لئے چاہیں یہاں آ سکتے ہیں اور واپس جا سکتے ہیں۔ سرپرست چیئرمین لبیک یارسول اللہ پیر محمد افضل نے کہا ہے کہ میں ایک عرصہ سے کہہ رہا ہوں کہ (ن) لیگیوں میں قادیانیوں کا کافی گھیرا ہے مرکز، صوبہ پنجاب اور ایڈمنسٹریشن میں بھی ان کا اثرورسوخ ہے۔ اس سارے معاملے کے پیچھے محرکات قادیانیوں کی تھی۔ 7/Bاور7/C میں ترمیم کے پیچھے قادیانی تھے۔ یہود و نصاریٰ جو قادیانیوں کی بیک کرتے ہیں وہ محرکات بھی اس ترمیم کے پیچھے تھے۔ بائیس دنوں تک حکومت کے ساتھ مذاکرات ہوتے رہے لیکن حکومت نے ہمیں مایوس کیا۔ راجہ ظفرالحق کو نواز شریف نے کہا تھا کہ 24 گھنٹوں میں اس کی رپورٹ دیں لیکن ان کی طرف سے کچھ بھی سامنے نہیں آیا۔ پھر جنرل باجوہ صاحب اس معاملے میں پڑے۔ کیونکہ وزیراعظم نے انہیں خط لکھا کہ یہ دھرنا ہمارے لئے مشکل ہے آپ آرمی کے ذریعے اسے اٹھائیں۔ انہوں نے کہا آرمی ایکشن ملک دشمنوں کے خلاف ہوتا ہے۔ دھرنے کے لوگ تو محب وطن ہیں۔ حکومت ہمیں اختیارات دے دیں۔ ہم اسے حل کر دیتے ہیں۔ انہوں نے ایک جنرل صاحب وہاں بھیجے۔ انہوں نے ایک ماہ کے اندر رپورٹ سامنے لانے کا یقین دلایا۔ امید ہے آرمی کے درمیان میں آنے سے کچھ نہ کچھ حقائق سامنے آ جائیں گے۔ راجہ ظفر الحق کے بارے مشہور ہے کہ وہ ختم نبوت کے ساتھ مخلص ہیں۔ اب درمیان میں ضمانتی بھی پڑ گئے ہیں۔ امید ہے کہ حقائق جلد سامنے آ جائیں گے۔ ڈاکٹر اشرف جلالی ہمارے ساتھ کام کرتے رہے بعد میں علیحدہ ہو گئے۔ شوریٰ تو ادھر ہی ہے ان کے ساتھ کوئی نہیں گیا۔ اسی نام سے کام کر رہے ہیں۔ ہم نے دھرنے ختم کرنے کا اعلان کیا تو کراچی سے پشاور تک تمام دھرنے ختم ہو گئے لیکن ڈاکٹر صاحب چونکہ ہم سے الگ ہو چکے تھے۔ اس لئے وہ ہمارے فیصلے کے پابند نہیں تھے۔ انہوں نے لاہور میں دھرنا جاری رکھا ہوا ہے۔

لیجنڈ آف اسپنر سعید اجمل نے کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا ،،،سٹیڈیم میں جذباتی مناظر

لاہور(ویب ڈیسک) سعید اجمل تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے اور لیجنڈ آف اسپنر میدان سے باہر جاتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے جبکہ اس موقع پر پلیئرز نے انہیں گارڈ آف آنر بھی دیا۔قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل سعید اجمل کے کیریئر کا آخری میچ ثابت ہوا اور ان کی ٹیم فیصل آباد کو لاہور وائٹس کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے پلیئرز نے انہیں الوداع کہا اور لائنوں میں کھڑے ہو کر بیٹس کی چھاﺅں سے گزارا۔ آف اسپنر اس موقع پر جذبات پر قابو نہ رکھ پائے اور آبدیدہ ہو گئے۔ انہوں نے ہاتھ ہلا کر پلیئرز اور شائقین کی سپورٹ پر ان کا شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ سعید اجمل نے قومی ایونٹ کے دوران اعلان کیا تھا کہ وہ موجودہ سیزن میں اپنی خدمات سرانجام دینے کے بعد کرکٹ کو خیرباد کہہ دیں گے۔ آف اسپنر سعید اجمل پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر رہے تھے تاہم تیسرے ایڈیشن کیلیے انہیں اسپن بولنگ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔

طالبہ نے بچی کو جنم دےکر ہاسٹل عمارت سے نیچے پھینک دیا،کیسے پکڑی گئی سنسنی خیز خبر

چین(ویب ڈیسک) چین کی ایک یونیورسٹی کے ہاسٹل میں نوجوان طالبہ نے بچی کو جنم دے کر اسے پانچویں منزل کی کھڑکی سے باہر پھینک دیا۔ 19سالہ طالبہ ڑیان انجینئرنگ کالج میں پڑھتی ہے اور میڈیا رپورٹس کے مطابق بہت ذہین طالبہ ہے۔ اس نے کبھی کوئی کلاس مِس نہیں کی لیکن اس کے باوجود کبھی کسی ٹیچر یا اس کے ساتھی طالب علم کو اس کے حاملہ ہونے کا شک نہیں پڑا۔ان دونوں بچیوں کا آپس میں کیا رشتہ ہے؟ جان کر پوری دنیا حیران رہ گئی رپورٹ کے مطابق لڑکی نے رات گئے بچے کو کھڑکی سے نیچے پھینکا اور کچھ طالب علموں کا کہنا ہے کہ انہوں نے کپڑوں میں لپٹے بچے کو اوپر سے نیچے گرتے ہوئے دیکھا تھا۔ لڑکی اگلی صبح معمول کے مطابق اپنی کلاس میں موجود تھی۔ تاہم اس کے کمرے میں خون کے دھبوں کی وجہ سے اس کا راز فاش ہو گیا۔ لڑکی کو چیک اپ کے لیے ہسپتال بھجوا دیا گیا ہے اور پولیس نے بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوائی تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ نیچے پھینکے جانے سے قبل ہی وہ مر چکی تھی یا نیچے گر کر مری۔ پوسٹ مارٹم کے نتائج میں معلوم ہوا ہے کہ بچی کی موت نیچے گرنے سے ہوئی اور اب ممکنہ طور پر طالبہ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جا سکتا ہے۔ اس کی ایک ٹیچر کا کہنا تھا کہ ”طالبہ بہت ذہین اور چالاک لڑکی ہے۔ اس نے کبھی بیماری کے باعث بھی کلاس نہیں چھوڑی۔ سردیوں کا موسم ہونے کی وجہ سے وہ بھاری لباس پہنتی تھی جس کی وجہ سے ہمیں اس کے حاملہ ہونے کا شک بھی نہیں ہوا۔“

دلیپ کمار ہسپتال داخل ۔۔۔

ممبئی (ویب ڈیسک ) بالی وڈ اداکار دلیپ کمار کی طبعیت پھر ناساز ہوگئی ، نمونیے کا شکار اداکار کو ڈاکٹرز نے مکمل بیڈ ریسٹ بتایا ہے۔ چورانوے سالہ اداکار دلیپ کمار کو بخار کی وجہ سے ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں نمونیے کا بتایا۔ اداکار ان دنوں مکمل بیڈ ریسٹ پر ہیں۔ دلیپ کمار کے آفیشل ٹوئٹر اکاو¿نٹ کے مطابق ان کی صحت بہتر ہو رہی ہے۔ اداکار دسمبر میں اپنی 94 ویں سالگرہ منائیں گے۔

نواز شریف نے حدیبیہ کیس ختم کرانے کیلئے اثرور سوخ استعمال کیا ،نیب کی نئی درخواست

 اسلام آباد(ویب ڈیسک) حدیبیہ پیپرز ملز کیس دوبارہ کھولنے کی اپیل کے حوالے سے قومی احتساب بیورو (نیب) نے سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر کر دی ہے۔نیب نے عدالت عظمیٰ سے استدعا کی ہے کہ حدیبیہ کیس میں لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف مخصوص قانونی مدت میں اپیل دائر کرنے کی پابندی کو ختم کیا جائے اور سپریم کورٹ نیب اپیل کا ماضی کے عدالتی فیصلوں کی روشنی میں جائزہ لے۔نیب نے اپیل تاخیر سے دائر کرنے کا ذمہ دار سابق وزیراعظم نواز شریف کو ٹھہراتے ہوئے ججز کے غیر سنجیدہ رویہ کو بھی حدیبیہ ریفرنس خارج کرنے کی وجہ قرار دیا۔ نیب نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کے معاملے پر نواز شریف بطور چیف ایگزیکٹیو اثر انداز ہوئے۔ نواز شریف نے اپنا اثر رسوخ فیصلے کے خلاف اپیل دائر نہ کرنے کے لیے استعمال کیا تاہم ہائی کورٹ ججز کی غیر سنجیدگی سے استغاثہ کا مقدمہ تکنیکی بنیادوں پر متاثر نہیں ہونا چاہیے۔نیب نے اپنی درخواست میں کہا کہ بلا شبہ ملزم عدالت کا فیورٹ چائلڈ ہوتا ہے، لیکن شکایت کنندہ کو بھی انصاف سے محروم نہیں رکھا جا سکتا اور دوبارہ تحقیقات سے روکنا دراصل انصاف سے روکنے کے مترادف ہے۔ عدالت سے گزارش ہے کہ حدیبیہ کیس اور انصاف کو ہونے والے نقصان کا ازالہ کرے اور اپیل دائر کرنے میں ہونے والی تاخیر کا اعتراض ختم کرے۔

فوج کو بدنام کرنے کیلئے میڈ یا سیل پر مریم نواز کی نوازشیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرا م میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ مریم نواز اپنے کام سے باز نہیں آئیں۔ انہوں نے بتایاکہ مریم نواز نے اپنے میڈیا سیل کے ملتان سے تعلق رکھنے والے چھ یا آٹھ مبرز پر مشتمل سیل کو آج یا کل ستر ستر ہزار روپے نقد دے دئے ہیں اور انہیں فوج کے خلاف بیان بازی کرنے پر لگا دیاہے۔
انہیں ٹاسک دیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر موجود سیاسی گروپس میں جا کر فوج کو گالم گلوچ اور لعن طعن کرنی ہے ۔ ستر، ستر ہزار روپے اب دئے گئے ہیں جبکہ دو دو لاکھ روپے بعد میں دیے جائیں گے۔ چوہدری غلام حسین نے کہا کہ آج کل ایسی باتیں چھپی نہیں رہتیں، جو پیسے لے کر آتے ہیں وہ خود آ کر بتاتے ہیں۔ مریم نواز ایک مرتبہ پھر سے فوج کے خلاف مہم چلا رہی ہیں ، ان کا سارا کام چوپٹ ہو گیا ہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ فوج نے ملک میں امن کیوں بحال کر دیا ہے ۔ یہ چاہتے تھے کہ ملک میں دھرنے ہوتے اور سو دو سو بندہ مر جاتا ۔ان سے کوئی پوچھے کہ اگر یہ صحیح ہیں تو یہ لوگ اپنے جلسے کیوں ملتوی کررہے ہیں ، یہ لوگ عوام سے بات کیوں نہیں کر رہے کیونکہ یہ بھاگ گئے ہیں اور ان کے وزیر بھی بھاگتے پھر رہے ہیں،

 

پاکستان کے سیاسی منظرنامے میں قطری شہزادے کی پھر انٹری

 لاہور(ویب ڈیسک) جاتی امرا میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور قطری شہزادہ حمد بن جاسم کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق شہزادہ حمد بن جاسم کی قیادت میں قطر کا 13 رکنی وفد خصوصی پرواز کے ذریعے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچا جہاں سابق وزیر اعظم نواز شریف نے خود ان کا استقبال کیا۔ وفد کو لاہور پہنچنے پر سرکاری پروٹوکول دیا گیا۔ جاتی امرا میں نواز شریف اور قطری شہزادے حمد بن جاسم کے درمیان ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر حمزہ شہباز، مریم نواز ، پرویز رشید، مسلم لیگ (ن) کے دیگر رہنما اور سابق چئیرمین نیب سیف الرحمن بھی شریک ہوئے۔قطری وفد کی آمد کے نتیجے میں ملک میں جاری سیاسی انتشار اور پاناما لیکس سے متعلق جاری مقدمات کے حوالے سے اہم پیش رفت ممکن ہے۔ وفد تین سے چار روز تک پاکستان میں قیام کرے گا تاہم کچھ ارکان کل صبح واپس اپنے ملک روانہ ہوجائیں گے۔ وفد کے کچھ ارکان کو مال روڈ کے ہوٹل اور باقی کو نواز شریف کی رہائش گاہ جاتی امرا میں ٹہرایا جائے گا۔قطری وفد کو 12 گاڑیوں میں انتہائی سخت سیکیورٹی میں لاہور ائرپورٹ کے حج ٹرمینل سے روانہ کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ قطری وفد کے جمعے کو پاکستان آنے کی اطلاع تھی لیکن وہ دو روز پہلے ہی پہنچ گیا۔ اس سے قبل 3 دسمبر 2016 کو بھی شہزادہ جاسم سمیت شاہی خاندان کے 12 افراد نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کیس میں نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کی طرف سے جو دستاویزات جمع کروائی گئی تھیں ان میں لندن فلیٹس کے بارے میں قطری شہزادے کا خط بھی شامل تھا۔ خط میں کہا گیا تھا کہ نواز شریف کے والد میاں شریف نے 1980 میں قطر میں ایک کروڑ بیس لاکھ قطری ریال کی سرمایہ کاری کی تھی۔ شہزادہ جاسم کے ذمے میاں شریف کے 80 لاکھ امریکی ڈالر واجب الادا تھے جو 2005 میں نیلسن اور نیکسول کمپنیوں میں شیئر کی صورت میں ادا کیے گئے۔

حکومت کا پیٹرول بم تیار ….قیمتوں میں حیران کن اضافہ ۔۔۔؟

لاہور (ویب ڈیسک) اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھیج دی ہے، جس میں پٹرول کی قیمت میں 1.48 روپے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 15.35 روپے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 1.20 روپے اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13.15 روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔واضح رہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت ڈی ریگولیٹ کرنے کی منظوری دی تھی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کا آئی مارکیٹنگ کمپنی اورڈیلر مارجن کا تعین آئل مارکیٹنگ کمپنی کرے گی۔اوگرا کی سفارشات کا جائزہ لیتے ہوئے حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کاحتمی فیصلہ کرے گی۔

قطری شہزادہ حمد بن جاسم پاکستان کیوں آیا مریم نواز نے بتا دیا

لاہور(ویب ڈیسک )مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماءمریم نوازنے کہا کہ قطری شہزادہ حمد بن جاسم پورٹ قاسم ٹرمینل کا افتتاح کرنے پاکستان آئے ھے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماءاور سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی نے قطری شہزادے حمد بن جاسم کی پاکستان آمد کی وجہ بتا دی۔انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہزادہ حمد بن جاسم پورٹ قاسم ٹرمینل کا افتتاح کرنے پاکستان آئے تھے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ شہزادہ حمد بن جاسم نے پورٹ قاسم ٹرمینل کی افتتاحی تقریب میں شرکت سے پہلے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ پورٹ قاسم پاور پلانٹ کے ذریعے سے پاکستان اور قطر مزید قریب آ جائیں گے۔یاد رہے کہ شہزادہ حمد بن جاسم آج ہی پاکستان کے دورے پر آئے ہیں اور کچھ دیر پہلے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے بھی ملاقات کر چکے ہیں۔

اسحاق ڈار کی عدم پیشی پر عدالت برہم، ضامن کو 4 دسمبر تک مہلت

 اسلام آباد(ویب ڈیسک) آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں مفرور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی گئی جب کہ ملزم کو پیش کرنے کے لیے ان کے ضامن کو 4 دسمبر تک کی مہلت دی گئی ہے اور عدم پیشی کی صورت میں ضمانت ضبط ہوجائے گی۔تفصیلات  کے مطابق احتساب عدالت میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے کہا گیا کہ ضامن کو ملزم پیش کرنے کیلئے 4 نوٹسز جاری کئے گئے لیکن ملزم پیش نہ ہوا۔ضامن نے کہا کہ اسحاق ڈار کے دومرتبہ دل کے اسٹنٹس تبدیل ہوچکے ہیں۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ اب آپ کہہ رہے ہیں کہ اسٹنٹ ڈالے گئے، جبکہ پہلے کہا گیا کہ شریانوں میں لیکیج ہے۔ ضامن نے کہا کہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی کیلئے تین سے چار ہفتے درکارہیں، ان کی انجیو گرافی ہوچکی ہے رپورٹس کا انتظار ہے، اسحاق ڈار کا پتہ کرنے میں خود بھی برطانیہ جا رہا ہوں ۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ضامن کے بیانات میں تضاد ہے، ملزم کی مسلسل عدم حاضری کی وجہ سے ان کا زرضمانت ضبط کیا جائے۔ عدالت نے اسحاق ڈار کے ضامن کو ملزم کو پیش کرنے کیلئے 4 دسمبر تک مہلت دے دی اور عدم پیشی کی صورت میں 50 لاکھ روپے کی ضمانت ضبط ہوجائے گی۔آج آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز ہوا اور ان کی طلبی کا اشتہار نیب عدالت کے نوٹس بورڈ پر آویزاں کردیا گیا۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے دستخطوں سے جاری ہونے والے اشتہارکے متن میں اسحاق ڈار کو مفرور قرار دیتے ہوئے انہیں 10 روز میں احتساب عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا۔ اشتہار میں کہا گیا کہ اگر سابق وزیر خزانہ 10 دن میں پیش نہ ہوئے تو انہیں اشتہاری قرار دے دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 24 نومبر کو ہونے والی سماعت میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ضامن احمد علی قدوسی نے انہیں احتساب عدالت کے سامنے پیش کرنے کے لئے تین ہفتوں کی مہلت طلب کی تھی۔

ن لیگ چھوڑ کر کئی لوگ تحریک انصاف میں جانے کیلیے تیار، کائرہ کا انکشاف

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی سے سینئیر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ نواز شریف نا اہل ہو چکے ہیں اور اب ان کا سیاست میں آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ شریف خاندان کے دوسرے افراد کو نیب کی عدالتوں کا سامنا ہے۔ شہباز شریف پر حدیبیہ پیپر کیس کھ±لنےکی کی تلوار لٹک ر ہی ہے جو عین ممکن ہے کہ جلد کھ±ل جائے گا، ایسے میں مسلم لیگ ن کے رہنما پارٹی چھوڑ کر کسی دوسری پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے میں کوئی عار محسوس نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما اپنی پارٹی کو چھوڑنے کے بعد شاہ محمود قریشی کی جماعت میں کیوں شامل ہو رہے ہیں؟ کیونکہ ان کا ایک سادہ سا اصول ہے کہ ان کی جماعت کی مقبولیت زیادہ ہے اور ان سے ووٹ مل جائے گا اس سادے سے اصول پر سیاست ہو رہی ہے اور شاہ محمود کی جماعت بھی اسی اصول پر چل رہی ہے۔ لہٰذا مسلم لیگ ن کے رہنماو¿ں کے پاس پارٹی کو خیر باد کہنے کی بہت سی وجوہات ہیں