لاہور(ویب ڈیسک) سعید اجمل تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے اور لیجنڈ آف اسپنر میدان سے باہر جاتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے جبکہ اس موقع پر پلیئرز نے انہیں گارڈ آف آنر بھی دیا۔قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل سعید اجمل کے کیریئر کا آخری میچ ثابت ہوا اور ان کی ٹیم فیصل آباد کو لاہور وائٹس کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے پلیئرز نے انہیں الوداع کہا اور لائنوں میں کھڑے ہو کر بیٹس کی چھاﺅں سے گزارا۔ آف اسپنر اس موقع پر جذبات پر قابو نہ رکھ پائے اور آبدیدہ ہو گئے۔ انہوں نے ہاتھ ہلا کر پلیئرز اور شائقین کی سپورٹ پر ان کا شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ سعید اجمل نے قومی ایونٹ کے دوران اعلان کیا تھا کہ وہ موجودہ سیزن میں اپنی خدمات سرانجام دینے کے بعد کرکٹ کو خیرباد کہہ دیں گے۔ آف اسپنر سعید اجمل پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر رہے تھے تاہم تیسرے ایڈیشن کیلیے انہیں اسپن بولنگ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

