تازہ تر ین
chania

بھارت سمیت کوئی ہمارا راستہ نہیں روک سکتا:چین

واشنگٹن: (ویب ڈسک)جنوبی بحیرہ چین سے متعلق امریکی صدرٹرمپ کے حالیہ بیان پر چین نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر کو ہر معاملے میں ٹانگ اڑانے سے گریز کرنا چاہیے ، یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکا میں تعینات چینی سفیر چھوئی ٹیان کائی نے کہا کہ بھارت سمیت کوئی ملک چین کا راستہ نہیں روک سکتا۔ انہوں نے بھارت کو خبر دار کیا ہے کہ وہ امریکی ڈرونز اور دفاعی ٹیکنالوجی حاصل کر کے چین کو نقصان نہیں پہنچا سکتا، امریکا جس مقصد کے حصول کیلئے بھارت کے ساتھ ہے ، اس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا، بھارت کو امریکی اسلحہ کی فراہمی دراصل چین کا گھیراﺅ کرنے کی پالیسی کا حصہ ہے۔جنوبی بحیرہ چین سے متعلق صدر ٹرمپ کے حالیہ بیان پر اظہار برہمی کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ امریکا کو چین کے علاقائی تنازعات میں نہیں الجھنا چاہئے، امریکا کو ان تنازعات پر موقف کے اظہار کا حق بھی حاصل نہیں ہے ،اس لیے کہ چین ضابطہ اخلاق کا مکمل پابندی کررہا ہے۔ چینی سفیر چھوئی ٹیان کائی نے کہا کہ میرا ملک واضح کرچکا ہے کہ وہ علاقائی تنازعات کا حل بین الاقوامی قوانین کے مطابق چاہتا ہے ، اس کے بعد امریکی صدر کو اپنے کام سے کام رکھنا چاہئے۔ ان کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ ہر معاملہ میں ٹانگ اڑاتے پھریں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی بحیرہ چین ہمارا آپس کا علاقائی تنازع ہے ، امریکا کو چین کے علاقائی تنازعات میں نہیں الجھنا چاہئے۔ چین نے ہمیشہ مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کی کوششیں کی ہیں اور اب بھی چین اسی پالیسی کے تحت مسائل کو حل کرے گا ، امریکا اس خطے میں اپنی پالیسیوں کے سبب عدم استحکام پیدا کرتا رہا ہے ، چین اپنے تمام تنازعات کا حل بین الاقوامی قوانین کے مطابق حل کرے گا اور کرتا رہا ہے ، واضح رہے کہ چینی سفیر کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ٹرمپ چین سمیت جنوبی ایشیا کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv