روینہ ٹنڈن کی فلم ’’شب ‘‘پر پابندی عائد

فلم میں اداکارہ کے 13 سالہ لڑکے کے ساتھ قابل اعتراض مناظر تھے ، سنسر بورڈ نے مناظر کاٹنے کی بجائے پوری فلم ہی بین کر دی ۔ممبئی بھارتی سنسر بورڈ نے مشہور اداکارہ روینہ ٹنڈن کو بڑا جھٹکا لگاتے ہوئے ان کی فلم ”شب “ کے کسی ایک آدھے سین کو کاٹنے کے بجائے پوری فلم پر ہی پابندی عائد کر دی ہے۔ بھارتی نجی ٹی وی چینل کے مطابق فلم میں بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کو 13 سالہ لڑکے کیساتھ عشق اور انتہائی قابل اعتراض رومانوی سین کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

رنویر کو فلم ’’پدماوتی‘‘ کے کردار نے نفسیاتی مریض بنا دیا

بالی وڈ کے نوجوان اسٹار رنویر سنگھ کو فلم ”پدماوتی“ میں اپنے کردار میں ڈھل جانے کے باعث نفسیاتی مسائل نے آگھیرا۔رنویر سنگھ فلم میں کردار میں مکمل طور پر ڈھل جانے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں لیکن اب یہ عادت ان کی صحت کے لیے پریشانی کا باعث بن رہی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق رنویر سنگھ نے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ”پد ماوتی“ کے کردار علاو¿ الدین خلجی میں ڈھلنے کے لیے خود کو کئی ہفتوں تک گھر میں ہی محدود رکھا تاکہ ذہنی طور پر اس کردار میں گم ہوجائیں۔فلم پدماوتی کی شوٹنگ بھی کئی ماہ سے جاری ہے اور ایسے میں کردار میں بندھے رہنا مشکل تھا جس کی وجہ سے انہیں یہ انتہائی قدم اٹھانا پڑا لیکن اب اسی سبب انہیں نفسیاتی مسائل نے آگھیرا ہے اور ان کے رویے میں تبدیلی آگئی ہے۔فلم کی شوٹنگ کے دوران ان رویے میں تبدیلی اور تنہائی پسندی کی وجہ سے وہ خاصی پریشان ہیں اور اسی وجہ سے انہوں نے ماہر نفسیات کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ رنویر سنگھ ایسے حالات سے دوچار ہیں کیوں کہ اس سے قبل بھی فلم ”باجی راو¿ مستانی“ کی شوٹنگ کے دوران وہ اپنی عادت کی وجہ سے بیمار ہوگئے تھے۔رنویر سنگھ نے 2010 میں فنی کیرئیر کا آغاز کیا اور فلمی کیرئیر میں کئی سپر ہٹ فلمیں دی ہیں جس میں ”بینڈ باجا بارات“،”لیڈیز ورسز رکی بہیل“، ”لٹیرا“، ”رام لیلا“،”دل دھڑکنے دو“ اور ”باجی راو¿ مستانی“ شامل ہیں۔

حکمرانوں کی آف شور یہودی بیویاں ۔۔

لاہور (خصوصی رپورٹ) امریکی حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں اور فیصلہ سازوں سے خوشگوار تعلقات قائم کرنے کے جنون میں مبتلا عرب ممالک کے سربراہوں کی جانب سے یہودی خواتین کا سہارا لینے کا انکشاف ہوا ہے۔ متعدد عرب حکمرانوں کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے سیاسی مفادات کے حصول کیلئے امریکہ میں آف شور بیویاں رکھی ہوئی ہیں جن کے شاہانہ رہن سہن اور قیام و طعام کے اخراجات عرب ممالک کے سرکاری خزانوں سے ادا کئے جاتے ہیں۔ عرب حکمرانوں کی آف شور بیویوں کا تشویشناک پہلو یہ ہے کہ اسلامی ممالک کے اخراجات پر پرتعیش زندگی گزارنے والی ان عورتوں کی اکثریت یہودی ہے جو عالمی سطح پر سرگرم مخصوص خفیہ نیٹ ورک سے منسلک رہ کر ان کے اشاروں پر عملدرآمد کرتی ہیں۔ امریکہ میں یہودی لابی کو غیرمعمولی آزادی حاصل ہے جس کے باعث یہودی خواتین کو امریکی حکومتی عہدیداروں سے ملنے جلنے میں کوئی خاص مشکل پیش نہیں آتی جس کے باعث عرب حکمرانوں کیلئے صرف یہودی خواتین ہی کارآمد ثابت ہوتی ہیں لیکن پس پردہ ان خواتین کے امریکی اور اسرائیلی خفیہ اداروں کے ساتھ خفیہ روابط ہوتے ہیں۔ عرب حکمرانوں کی امریکہ میں یہودی خواتین سے شادیوں کے راز سے پردہ گزشتہ دنوں اس وقت اٹھا جب امریکہ میں مقیم ایک خاتون نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی آف شور بیوی ہونے کا دعویٰ کیا۔ عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر السیسی کی خفیہ بیوی کی دعویدار خاتون کی شناخت گیزل یازجی کے نام سے ہوئی ہے تاہم مذکورہ خاتون اس دعوے کے بعد اچانک منظرعام سے غائب ہو گئی ہیں۔ السیسی کی مبینہ بیوی امریکی ریاست میری لینڈ میں ایک پرتعیش رہائش گاہ میں زندگی بسر کر رہی ہیں۔ لگژری گاڑیوں میںگھومنے والی اس خاتون کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان کے پاس واشنگٹن اور نیویارک میں بھی پرتعیش رہائشی فلیٹس ہیں جہاں وہ بغیر کسی رکاوٹ کے جاتی رہتی ہیں۔ عرب حکمرانوں کی زندگی سے متعلقہ خفیہ رپورٹیں شائع کرنے والے عرب میگزین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس خاتون نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مصری صدر السیسی کے تعلقات بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ خاتون نے اپنی دلکش شخصیت اور ذہانت کے ذریعے صدر ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا سے دوستی بنائی ہے اور خود کو ان کی مشیر ظاہر کرتی ہیں۔ ایوانکا کے ساتھ تعلقات کے ذریعے وہ واشنگٹن ڈی سی میں منعقدہ تقریبات میں اہم امریکی شخصیات سے ملاقاتیں کر کے مصری صدر کیلئے لابنگ کرتی رہی ہیں۔ عبدالفتاح السیسی کے رواں سال اپریل میں دورئہ امریکہ اور امریکی صدر سے ملاقات میں ان کی اس آف شور بیوی نے کلیدی کردار اداکیا تھا۔ السیسی کی آف شور بیوی خود کو لبنان کی عیسائی ظاہر کرتی ہیں تاہم تحقیقات سے ظاہر ہوا ہے کہ حقیقت میں وہ اسرائیلی شہریت یافتہ یہودی ہیں اور عرب گاہکوں کو پھانسنے کیلئے اپنی لبنانی شہریت کو ظاہر کرتی رہتی ہیں۔ عرب میگزین کے مطابق گیزل یازجی السیسی سے قبل بھی عرب زعمائ‘ اہم حکومتی شخصیات اور دولتمند تاجروں کو اپنی سحرانگیز شخصیت اور ذہانت کے دام میں پھانس چکی ہیں اور ان کی آف شور بیوی بن کر ان سے بھاری رقوم بٹور چکی ہیں۔ صرف عرب حکمران ہی نہیں بلکہ وینزویلا کے آنجہانی صدر ہوگوشاویز بھی اس خاتون کے فریب کا شکار ہوئے تھے۔ گیزل یازجی نے ہوگوشاویز کی بیوی بن کر ان سے وعدہ کیا تھا کہ وہ امریکی حکومت سے ان کے تعلقات بہتر بنانے میں کردار ادا کرے گی۔ وینزویلا سربراہ نے انہیں بھاری رقوم اور پرکشش مراعات دی تھیں تاہم خاتون نے ان کیلئے کچھ نہیں کیا۔ رپورٹ کے مطابق السیسی کی مبینہ آف شور بیوی کا معاملہ اس وقت سامنے آیا جب اس خاتون کے خلاف نیویارک کے مونٹگو مری کاﺅنٹی میں دھوکہ دہی کے الزامات کی تحقیقات شروع ہوئیں۔ امریکی باشندوں کی شکایت پر پراسیکیوشن نے اس پراسرار خاتون کے بارے میں تحقیقات شروع کی ہیں۔ السیسی کی مبینہ بیوی پر الزام یہ بھی ہے کہ انہوں نے ماضی میں وینزویلا کی فوج کیلئے وردیاں بھجوانے کے بہانے سے کئی امیر امریکی شہریوں سے رقوم لی ہیں جبکہ امریکی چینل فاکس نیوز کی ایک اینکر خاتون کے امیر والدین کو بھی دھوکہ دے کر ان سے قیمتی تحفے وصول کر چکی ہیں۔ ذرائع ابلاغ پر امریکی شہریوں کو دھوکہ دینے کی خبریں آنے کے بعد امریکی اداروں نے خاتون کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ عرب جریدے کے مطابق اپنے خلاف کارروائی کا خطرہ محسوس کرتے ہی معمہ بننے والی خاتون منظر سے غائب ہو گئی ہیں۔ ادھر لبنانی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے اس خاتون تک رسائی ایک مشکل کام ہے۔ وہ بین الاقوامی سطح پر خفیہ دستاویزات اور جعلی ناموں سے سفر کرنے کی ماہر ہیں اور ان کا سابقہ ریکارڈ دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ وہ کسی بہت ہی اہم بین الاقوامی نیٹ ورک کا اہم مہرہ ہے جس کے باعث ان کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ رپورٹ کے مطابق 90ءکی دہائی سے دھوکہ دہی کے دھندے میں ملوث خاتون کے بارے میں مزید تحقیقات کر کے ان کے دیگر مبینہ عرب شوہروں کے ناموں کو بھی عنقریب سامنے لایا جائے گا۔ دوسری جانب عرب تجزیہ کاروں نے اس معاملے کو نہایت خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عرب سربراہان مملکت اور حکومتی ذمہ داروں کی جانب سے امریکی اداروں سے تعلقات بہتر بنانے کیلئے ایسی مشکوک خواتین کا سہارا لینا عرب ممالک کے قومی رازوں کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

امریکہ کی اسلام کیخلاف خوفناک سازش

لاہور (خصوصی رپورٹ) آج کل ایک کتاب دنیا بھر میں موضوع بحث بنی ہوئی ہے اور وہ ہے الفرقان الحق۔ یہ نئی کتاب قرآن مجید کی طرز پر شائع کی گئی ہے اور اس کتاب کو اس حد تک قرآن کریم فرقان حمید سے مشابہ کرکے شائع کیا گیا ہے کہ عام شخص اس کتاب کی اصلیت سے اس وقت تک واقف نہیں ہوسکتا جب تک اس کے مواد کو غور سے نہ پڑھ لے۔ وائس آف جرمنی کے مطابق امریکہ سے شائع ہونے والا یہ نیا قرآن سیفی السیفی اور مہدی نامی دو عرب عیسائیوں نے لکھا ہے۔ فرقان الحق کے نام سے شائع ہونے والا یہ جعلی قرآن 77 سورتوں پر مشتمل ہے اور اس کے 366 صفحات ہیں۔ عربی زبان میں متن اور انگریزی ترجمے کے ساتھ اسے امریکہ سے شائع کیا گیا ہے۔ کویت کے شائع ہونے والے ایک مجلے الفرقان نے اس کتاب کے بارے میں ایک رپورٹ شائع کی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق اس جعلی قرآن کی اشاعت میں دو امریکی کمپنیاں ملوث ہیں۔ اومیگا 2001ءاور وائس پریس نامی یہ کمپنیاں دنیا بھر کے ان نوجوانوں کو اسلام کے نام پر عیسائیت کی تعلیم دینے کا دھوکہ کر رہی ہیں۔ جو اسلام اور اس کی تعلیمات کو جاننا چاہتے ہیں۔ مجلے کی رپورٹ کے مطابق اس مقصد کیلئے ان کمپنیوں کی جانب سے یہ جعلی قرآن کویت کے پرائیویٹ انگلش میڈیم سکولوں میں مفت تقسیم کیا گیا ہے۔ اس جعلی قرآن میں مختلف ابواب کو قرآنی سورتوں سے ملتے جلتے ناموں سے موسوم کیا گیا ہے اور قرآنی آیتوں میں تبدیلیاں کرکے اسے عیسائی تعلیمات کے مطابق ڈھالا گیا ہے۔ یہ کتاب دراصل کوئی نئی کتاب نہیں۔ اس کی پہلی اشاعت 1999ءمیں ہوئی تھی۔ عربی زبان میں لکھی جانے والی اس کتاب کا انگریزی ترجمہ آنس شوروش نے کیا تھا۔ جب سے اب تک اس کتاب کے تین ایڈیشن شائع ہوچکے ہیں۔ 25جون 2010ءکو لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بنچ نے اس کتاب کی ویب سائٹ پر پابندی عائد کر دی تھی۔ بھارتی حکومت نے بھی اس کتاب پر پابندی عائد کی ہوئی ہے اور بھارتی پارلیمنٹ نے انڈین سکیورٹی ایکٹ کے تحت اس کتاب کی بھارت میں درآمد پر مکمل پابندی کردی تھی۔ دنیا بھر کے مسلمانوں اور مذہبی اسکالرز نے اس کتاب کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اس کتاب کی اشاعت دراصل امریکہ کی جانب سے مسلمانوں پر کاری ضرب لگانے کی کوشش ہے۔ اس کتاب میں تمام قرآنی آیات کو تبدیل کرکے کتاب کا متن عیسائی تعلیمات کے مطابق کر دیا گیا ہے۔ کتاب میں کلمہ طیبہ میں ترمیم کرکے اس کی جگہ کلمہ تثلیث شامل کیا گیا ہے۔ اس نئے قرآن میں دو بیویوں سے شادی کو زنا قرار دیا گیا ہے، ساتھ ہی جہاد کو ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ کتاب کے پہلے ایڈیشن کی اشاعت کے وقت مسلمانوں کا کہنا یہ تھا کہ قرآن کے مقابلے میں اس کتاب کو امریکہ کے صدر بش کی نگرانی میں یا ان کے علم میں لانے کے بعد ہی لکھا اور شائع کیا گیا ہے۔ امریکی حکومت نے الزام کی تردید یا تصدیق کرنے کی بجائے مجرمانہ خاموشی اختیار کیے رکھی۔ اب امریکی حکام نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اس نئے قرآن کی اشاعت امریکہ میں ہوئی ہے اس کتاب کی کویت اور قطر میں تقسیم اور وہاں کے نجی انگریزی تعلیمی اداروں میں پڑھائے جانے کے حوالے سے متعلقہ حکومتوں کی جانب سے ابھی کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے، نہ ہی حکومت پاکستان کی جانب سے اس بارے میں کوئی واضح بات سامنے آئی ہے۔ تاہم امید یہی کی جا رہی ہے کہ مسلمان ممالک اور ان کے حکمران ان مسئلے کو سنجیدگی سے لیں گے اور اس کتاب کے ذریعے پھیلنے والے شر سے مسلمان نوجوانوں کو بچانے کیلئے اپنا مثبت کردار ضرور ادا کریں گے۔

بھارتی ریئلٹی شو’بگ باس 11‘ کا آغاز

معروف بھارتی ریئلٹی اور متنازع شو ’بگ باس 11‘ کا یکم اکتوبر سے آغاز ہوگیا۔سلمان خان کی میزبانی میں شروع ہونے والے ریئلٹی شو کا پریمیئر یکم اکتوبر کو بھارتی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوا۔تنازعوں سے بھرپور اس شو کا دورانیہ قربیاََ ڈھائی گھنٹے ہوگا، اور اسے بھارتی ٹی وی چینل ’کلرز‘ پر نشر کیا جائے گا۔آئندہ 90 روزت تک جاری رہنے والے شو کی تھیم ’گھروالے اور پڑوسی‘ رکھی گئی ہے۔بگ باس 11 میں اس بار 11 لوگ ایک دوسرے کے مد مقابل ہوں گے۔’بگ باس 11‘ کے لیے سلمان خان کا معاوضہ کیا؟شو کے پریمیئر یعنی پہلے ہی دن اس میں سلمان خان کی 1997 میں آنے والی فلم ’جڑواں‘ کے سیکوئل ’جڑواں 2‘ کی کاسٹ نے شرکت کی۔جڑواں 2 میں سلمان خان کی جگہ ورون دھون نے لی ہے، جب کہ کرشمہ کپور ار بھمیکا کی جگہ جیکولین فرنانڈس اور تپسی پنو کو کاسٹ کیا گیا ہے۔اس بار’دھنیش شرما، حنا خان، بندگی کلرا، ارشی خان، جوتی کماری، آکاش انیل دادلانی، ڈینفشا سون والا، پریانک شرما، شیوانی درگا، شلپا شندھے، سپنا چوہدری، لو تیاگی، سبھایاسچی ستپاتھی، مہجبیں صدیقی، لوسنڈا نکولاس اور ہتن تیجوانی بگ باس 11 کا حصہ ہوں گے۔سلمان خان اور بگ باس کا ساتھ خیال رہے کہ اس شو میں شرکت کرنے والے تقریبا تمام کردار کسی نہ کسی طرح متنازع رہ چکے ہوتے ہیں، اس بار شو میں ایسے اداکار بھی شامل ہو رہے ہیں، جو پہلے بھی اس شو کا حصہ بن چکے تھے۔اس بار اس شو میں پنکی پڑوسن کے نام سے ایک نیا کردار متعارف کرایا گیا ہے، جسے اداکار گوروو گیرا ادا کریں گے۔بگ باس 11 کا گھر 19 ہزار اسکوائر فٹ سے بڑا ہے، جس میں مختلف سیٹ بنائیں گئے ہیں، جب کہ اس گھر میں 90 سے زائد خفیہ کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔آئندہ 90 روز تک نشر ہونے والے اس شو میں سلمان خان ہفتے میں 2 بار نظر آئیں گے، جب کہ شو کو روزانہ نشر کیا جائے گا۔

چیمپئنز کے ہاتھ پاﺅں پھول گئے ، پہلے ٹیسٹ میں شرمناک شکست

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سری لنکا نے پاکستان کو ابوظہبی ٹیسٹ میچ میں شکست دیدی۔ٹیسٹ میچ کا آخری روز سنسنی خیز رہا جس میں ریکارڈ 16وکٹیں گریں۔سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے 136رنز کا آسان ہدف دیا لیکن گرین شرٹس یہ ہدف حاصل نہ کر پائے ۔تمام وکٹیں خزاں کے پتوں کی طرح گرتی رہیں کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا۔اوپنر سمیع اسلم 16 گیندوں پر 2 رنز بنا سکے جبکہ پہلی اننگز میں اچھی بلے بازیکرنیوالے محمداظہر بغیر کھاتہ کھولے ہوئے آئوٹ ہوگئے ۔شان مسعود نے 7 رنز سکور کئے۔اسد شفیق 20  رنز ،بابر اعظم نے 3 رنز بنائے ۔حارث سہیل 34،کپتان سرفرازاحمد 19 رنز ہی بنا پائے۔حسن علی نے ر8 رنز کا حصہ ڈالا،محمد عامرنے 9 رنز بنائے۔اس سے پہلے میچ کے آخری روز پاکستانی بائولرز نے انتہائی شاندار گیند بازی کی،پوری ٹیم کو67 اوورز میں 138 رنز پر ڈھیر کردیا،یاسر شاہ نے 5 لنکن بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی،حسن علی ،اسد شفیق اور حارث سہیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،جبکہ محمد عباس نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

ورون دھون نے سلمان خان کو پیچھے چھوڑ دیا

ممبئی: تیزی سے ابھرتے ہوئے بالی ووڈ اداکار ورون دھون کی فلم ”جڑواں 2“ نے ایک دن میں 20 کروڑ روپے کا بزنس کرکے سب کو حیران کردیا۔بالی ووڈ ہدایت کار ڈیوڈ دھون کی فلم ”جڑواں 2“ نے ریلیز ہوتے ہی کامیابی کے جھنڈے گاڑدیئے۔ ”جڑواں 2“ نے 2 دن میں ہی 36 کروڑروپے سے زائد کا بزنس کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔ ٹریڈ اینالسٹ ترن آدرش کا کہنا ہے کہ فلم نے ریلیز کے پہلے دن یعنی جمعے کو 16 کروڑ 10لاکھ روپے جب کہ دوسرے روز 20 کروڑ 55 لاکھ روپے کا بزنس کیا جو مجموعی طور پر 36 کروڑ 65 لاکھ روپے بنتے ہیں۔ ترن آدرش کا کہنا ہے کہ ”جڑواں 2“ ورون دھون کی پہلی فلم ہے جس نے ایک دن میں 20 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا ہے۔ اس سے قبل ورون دھون کی کوئی فلم ایک دن میں 20 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب نہیں ہوئی تھی۔فلم کا ٹریلراور گانے پہلے ہی مقبول ہوچکے تھے جب کہ صرف 2 دنوں میں 36 کروڑروپے سے زائد کا بزنس کرنے پر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران فلم اچھا بزنس کرسکتی ہے۔واضح رہے فلم ”جڑواں 2“ ڈیوڈ دھون کی پہلی فلم ”جڑواں“ کا سیکوئل ہے جو 7 فروری 1997 میں ریلیز ہوئی تھی۔ سلمان خان کی جڑواں نے مجموعی طور پر ساڑھے 26 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا تاہم اب ورون دھون کی جڑواں نے محض 2 دنوں میں اس کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ فلم جڑواں میں سلمان خان نے ڈبل رول کیا تھا جب کہ ان کی ہیروئن کرشمہ کپور اور رمبھا تھیں۔ فلم کے سیکوئل میں ورون دھون ہیرو جبکہ جیکولین فرنینڈس اور تپسی پنو ان کی ہیروئن ہیں۔

شلپا شیٹھی کے جھوٹ کا پول کھل گیا

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن کی سب سے بڑی مداح ہونے کی جھوٹی دعویدار نکلیں، شلپا امیتابھ بچن کی جانب سے ان کے بارے میں پوچھے جانےوالے آسان سے سوال کا جواب بھی نہ دے سکیں اور شرمندہ ہوگئیں۔بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کے سب سے بڑے مداح ہو نے ا وران کے بارے میں سب کچھ جاننے کا دعویٰ کرنے والے تو بہت ہیں ان ہی میں ایک ناموراداکارہ شلپا شیٹھی کانام بھی شامل ہے جنہوں نے امیتابھ کی سب سے بڑی مداح ہونے کا دعویٰ تو کیا لیکن اپنے دعوے کو سچ نہ کرسکیں اوران کے جھوٹ کا پول سب کے سامنے کھل گیا۔دراصل شلپا شیٹھی نے بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین شو ”کون بنے گا کروڑ پتی“میں ممبئی کے معروف وکیل افروز شاہ کے ساتھ شرکت کی، افروز شاہ کو شو کے میزبان امیتابھ بچن نے شو کے سیگمینٹ ”نئی چاہ نئی راہ“ کے لیے خود مدعو کیا تھااورانہیں ہاٹ سیٹ پربیٹھ کر گیم کھیلنے کی دعوت دی تھی، شو میں افروز شاہ اور شلپا شیٹھی نے اپنی چٹپٹی باتوں اور مزاح سے چارچاند لگادئیے تاہم شلپا کو اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب وہ امیتابھ بچن کے ایک چھوٹے سے سوال کا جواب بھی نہ دے سکیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق شلپا شیٹھی نے شو کے دوران امیتابھ کے سامنے ان کی سب سے بڑی مداح ہونے اور ان کے بارے میں سب کچھ جاننے کا دعویٰ کیا تاہم امیتابھ بچن نے جب ان سے 20،000 روپے کے لیے ایک آسان سا سوال پوچھا جس میں انہیں بالی ووڈ کا ایک مقبول ترین گانا پہچاننا تھاتو شلپا گانا پچاننے میں ناکام ہوگئیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ گانا(دو لفظوں کی ہے)امیتابھ بچن کی فلم”دی گریٹ گیمبلر“کا ہی تھا، بعد ازاں امیتابھ بچن نے اس گانے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ یہ گانا ان پر اور زینت امان پر فلمایا گیا تھا یہ سن کر شلپا شیٹھی شرمندہ ہوگئیں۔واضح رہے کہ شلپا اورافروز نے شو کے دوران مجموعی طور پر 25 لاکھ کی رقم جیتی ، جو بھارت میں ماحولیات کی حفاظت اور ساحل سمندر پر موجود کچرے اور گندگی کو صاف کرنے کے لیے استعمال کی جائے گی۔

امریکا میں میوزک کنسرٹ کے دوران فائرنگ سے50 افراد ہلاک، 200 زخمی

لاس ویگاس: امریکی شہر میں میوزک کنسرٹ کے دوران فائرنگ سے 50 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ جوابی فائرنگ میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں فائرنگ سے 50 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ لاشوں اور متاثرہ افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ امریکی پولیس نے تاحال اس حملے کو دہشت گردی کا واقعہ قرار نہیں دیا جبکہ حملہ آور کی شناخت بھی ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ پولیس اور ایف بی آئی نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ’منڈالے بے کیسینو اور ہوٹل‘ کے احاطے میوزک کنسرٹ جاری تھا کہ ایک مسلح شخص نے ہوٹل کی 32 ویں منزل سے نیچے موجود ہجوم پر اندھا دھند فائرنگ کی اور سیکڑوں گولیاں چلائیں۔ پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایک حملہ آور کو ہلاک کردیا ہے۔  سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خوفزدہ شائقین جان بچانے کے لیے کنسرٹ کو چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں جب کہ پیچھے سے فائرنگ اور گولیوں کی ترتراہٹ کی آوازیں آرہی ہیں۔ حکام نے لاس ویگاس ائر پورٹ کو بند کرتے ہوئے پروازوں کا رخ بھی موڑ دیا ہے۔

شمالی کوریا کی جانب سے تیسری عالمی جنگ کی دھمکی

پیانگ یانگ (خصوصی رپورٹ) جاپانی وزیر دفاع اتسونوری اونودیرا نے انکشاف کیا ہے کہ شمالی کوریا 10اکتوبر کو اعلان کردہ دھماکہ کرنے جا رہا ہے جس کے بعد تیسری عالمی جنگ کا ٹلنا ناممکن ہو جائے گا۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی کی ایک رپورٹ کے مطابق جاپانی وزیر دفاع اتسونوری اونودیرا نے کہا ہے کہ 10اکتوبر کو شمالی کوریا کی کمیونسٹ پارٹی کا یوم تاسیس بھی ہے چنانچہ کم جونگ ان اسی جشن کے موقع پر دھماکہ کرنے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔

وائٹ ہاﺅس پر میزائلوں سے حملہ ….اہم ترین خبر

پیانگ یانگ (خصوصی رپورٹ) شمالی کوریا کے مختلف شہروں میں امریکہ کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے حوالے سے پوسٹرز آویزاں کردیئے گئے ہیں جن پر امریکہ سے فیصلہ کن جنگ اور امریکی ایوانِ صدر یعنی وائٹ ہاو¿س پر میزائلوں کی بارش برسانے کا واضح عندیہ دیا گیا ہے۔ خبروں کے مطابق ان پوسٹرز پر لکھا ہے کہ شمالی کوریا پر جنگ مسلط کردی گئی ہے اور دشمن کے دانت کھٹے کرنے کی تیاری کیجئے۔ پوسٹرز میں شمالی کوریا کی حکومت نے اپنے شہریوں کو زندہ جلاتے ہوئے اور کم عمر لوگوں کو کنویں میں پھینکتے ہوئے دکھایا ہے۔ شمالی کوریا کے مختلف شہروں میں لگائے گئے ان پوسٹرز میں صاف لکھا ہوا ہے کہ امریکہ سے عظیم اور فیصلہ کن جنگ ہونے والی ہے جس میں وائٹ ہاو¿س پر میزائلوں کی بارش کی جائے گی۔ پوسٹروں میں 1950ءکی دہائی میں جنگ کے دوران امریکی جارحیت اور امریکی مظالم کی منظرکشی بھی کی گئی ہے۔ ادھر امریکی نائب وزیرخارجعہ سوزن تھورنٹن کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا تنازعے میں بیجنگ حکومت سے انتہائی قریبی رابطہ ہو چکا ہے اور واضح انداز میں چین پر نگاہ رکھی جا رہی ہے۔ تھورنٹن نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں چین کی جانب سے واضح پیشرفت دیکھنے میں آئی ہے اور شمالی کوریا کیلئے چینی پالیسی میں تبدیلی بھی دیکھی جا رہی ہے جس سے لگتا ہے چین شمالی کوریا پر دباﺅ بڑھا رہا ہے۔ دریں اثناءپینٹاگون کے سابق عہدیدار نیوکلیئر اور میزائل دفاعی پالیسی کے دفاع کیلئے امریکی نائب معاون سیکرٹری ڈاکٹر پراڈ رابرٹس نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ شمالی کوریا آسٹریلیا کو ایک چوائس کے طور پر استعمال کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو منتشر کرنے کیلئے شمالی کوریا آسٹریلیا پر حملہ کر سکتا ہے۔