تازہ تر ین
white-house-attacks-E.jpg

وائٹ ہاﺅس پر میزائلوں سے حملہ ….اہم ترین خبر

پیانگ یانگ (خصوصی رپورٹ) شمالی کوریا کے مختلف شہروں میں امریکہ کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے حوالے سے پوسٹرز آویزاں کردیئے گئے ہیں جن پر امریکہ سے فیصلہ کن جنگ اور امریکی ایوانِ صدر یعنی وائٹ ہاو¿س پر میزائلوں کی بارش برسانے کا واضح عندیہ دیا گیا ہے۔ خبروں کے مطابق ان پوسٹرز پر لکھا ہے کہ شمالی کوریا پر جنگ مسلط کردی گئی ہے اور دشمن کے دانت کھٹے کرنے کی تیاری کیجئے۔ پوسٹرز میں شمالی کوریا کی حکومت نے اپنے شہریوں کو زندہ جلاتے ہوئے اور کم عمر لوگوں کو کنویں میں پھینکتے ہوئے دکھایا ہے۔ شمالی کوریا کے مختلف شہروں میں لگائے گئے ان پوسٹرز میں صاف لکھا ہوا ہے کہ امریکہ سے عظیم اور فیصلہ کن جنگ ہونے والی ہے جس میں وائٹ ہاو¿س پر میزائلوں کی بارش کی جائے گی۔ پوسٹروں میں 1950ءکی دہائی میں جنگ کے دوران امریکی جارحیت اور امریکی مظالم کی منظرکشی بھی کی گئی ہے۔ ادھر امریکی نائب وزیرخارجعہ سوزن تھورنٹن کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا تنازعے میں بیجنگ حکومت سے انتہائی قریبی رابطہ ہو چکا ہے اور واضح انداز میں چین پر نگاہ رکھی جا رہی ہے۔ تھورنٹن نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں چین کی جانب سے واضح پیشرفت دیکھنے میں آئی ہے اور شمالی کوریا کیلئے چینی پالیسی میں تبدیلی بھی دیکھی جا رہی ہے جس سے لگتا ہے چین شمالی کوریا پر دباﺅ بڑھا رہا ہے۔ دریں اثناءپینٹاگون کے سابق عہدیدار نیوکلیئر اور میزائل دفاعی پالیسی کے دفاع کیلئے امریکی نائب معاون سیکرٹری ڈاکٹر پراڈ رابرٹس نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ شمالی کوریا آسٹریلیا کو ایک چوائس کے طور پر استعمال کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو منتشر کرنے کیلئے شمالی کوریا آسٹریلیا پر حملہ کر سکتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv