نیب ریفرنسز؛ شریف خاندان کی عدم پیشی پر دوبارہ نوٹس جاری

 اسلام آباد: احتساب عدالت نے نیب کی جانب سے دائر مختلف ریفرنسز کی سماعت میں عدم پیشی پر شریف خاندان کو دوبارہ نوٹس جاری کردیئے۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نوازشریف، حسن نواز، حسین نواز، مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کے خلاف ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کی خرید داری، العزیزیہ اسٹیل مل اور اثاثوں کے متعلق ریفرنسز کی سماعت کی تاہم شریف خاندان کی جانب سے کوئی فرد یا وکیل پیش نہیں ہواالبتہ کارروائی کے دوران نواز شریف کے پولیٹیکل ایڈوائزر آصف کرمانی موجود رہے۔سماعت کے دوران نیب نے شریف فیملی کو جاری کیے گئے سمن کی تعمیلی رپورٹ جمع کروا دی۔ نیب کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ نامزد ملزمان کے گھروں پرسمن بھیجے گئے جو ملزمان کے سیکیورٹی انچارج نے وصول کیے جس پر عدالت نے کہا کہ ہمیں تمام معاملات کو قانون کے مطابق چلانا ہے، اگر سمن سیکیورٹی انچارج کو دیے گئے تو ان کا بیان بھی ساتھ ہونا چاہیے ورنہ عدالتی کارروائی تو میڈیا والے بھی بتا دیتے ہیں۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ سمن درست پتے پر بھجوائے گئے اور کسی نے یہ نہیں کہا کہ ایڈریس غلط ہے، ملزمان کےسیکیورٹی افسر نے بتایا ہے کہ حسن نواز اور حسین نواز نے سمن وصول نہ کرنے کی ہدایات دیں تھیں جس پر عدالت نے ہدایت کی کہ ملزمان کے سیکیورٹی انچارج کو سمن دے کرجان نہ چھڑائی جائے بلکہ تمام قانونی ضابطوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کارروائی کو آگئے بڑھایا جائے۔ عدالت نے نواز شریف کے پولیٹیکل ایڈوائزر آصف کرمانی کو پابند کیا کہ وہ تمام ملزمان کو عدالتی سمن سے آگاہ کریں۔عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد نوازشریف،حسن،حسین ،مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدر کی طلبی کے دوبارہ سمن جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 26ستمبر کے لیے ملتوی کردی۔واضح رہے کہ نیب نے پاناما کیس میں سپریم کورٹ کی روشنی میں سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز سمیت ان کی صاحبزادی مریم نواز، ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر اور اسحاق ڈار کے خلاف 4 مختلف ریفرنسز دائر کئے ہیں۔

نوازشریف کی بحالی کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

 اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بحالی کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ شاہد اورکزئی ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے ججوں کی آئینی ذمہ داری ہے کہ وہ وفاقی ڈھانچے کا تحفظ کریں لیکن پاناما کیس میں 28 جولائی کے فیصلے کے نتیجے میں آئین کی 40 شقیں معطل ہوئیں۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ کے برطرفی کے فیصلے پر عملدرآمد فوری طور پر روکا جائے اور عارضی طور پر وزیر اعظم کو بحال کرے۔ سپریم کورٹ پانامہ فیصلے کا جائزہ لینے کے لئے سات رکنی بینچ تشکیل دے۔واضح رہے کہ 28 جولائی کو سپریم کورٹ نے نواز شریف کو نااہل قرار دیا تھا جس کے بعد شریف کاندان اور اسحاق ڈار کی جانب سے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواستیں بھی دائر کی گئی تھیں جس عدالت نے مسترد کردیا تھا۔

پی ٹی آئی پاپا، پپو اور پیسے ملک میں لانے کی کوشش کررہی ہے، فواد چوہدری

 اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شریف خاندان نے پاکستانی قوم کے اربوں روپے کھائے ہماری کوشش صرف اتنی ہے کہ پاپا، پپو اور پیسے ملک میں واپس لے کر آئیں۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت کے بلانے کے باوجود آج ایک بار پھر شریف خاندان کا کوئی فرد پیش نہیں ہوا، نوازشریف اور ان کی کمپنی پرویز مشرف کے بھاگنے کی باتیں کرتی تھی اور آج خود عدالتوں کا سامنا کرنے سے بھاگ رہے ہیں، ایک بار پھر شریف فیملی کی جگہ ان کے منشی آصف کرمانی عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ ہمیں نوازشریف اور ان کے بچوں کی لندن رہائش گاہ کا پتہ معلوم نہیں، سب جانتے ہیں کہ نوازشریف، حسن اور حسین نواز کہاں رہتے ہیں آصف کرمانی کو عدالت میں جھوٹ بولنے پر گرفتار کیا جانا چاہئے تھا۔فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف اور ان کے بچوں نے پاکستانی قوم کے اربوں روپے  مل کر کھائے، 3 ہزار کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی اور اب بھی ایف زیڈ ای کمپنی سے دوسری کمپنیوں کو پیسے دیئے جارہے ہیں اور تحریک انصاف کی کوشش ہے کہ وہ پاپا، پیسے اور پپو کو ملک میں واپس لائیں اور قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں۔رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پوری مسلم لیگ (ن) فوج کو بدنام کرنے کی کوشش کررہی ہے، مریم نواز نے این اے 120 کے ضمنی انتخابات میں الزام لگایا کہ ان کے لوگوں کو انتخابی مہم کے دوران اٹھایا گیا جب کہ وفاقی وزیرداخلہ بھی مریم نواز کا بھرپور ساتھ دے رہے ہیں اور (ن) لیگ کی عدلیہ اور فوج کے خلاف مہم کے انچارج بنے ہوئے ہیں، ہم چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ معزز ججوں اور قومی اداروں کے خلاف بیانات دینے پر وفاقی وزیرداخلہ کے خلاف کارروائی کا حکم دیں اور ان سے پوچھا جائے کہ کس کی ایما پر بیانات دے رہے ہیں۔تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی کے حوالے سے بیرسٹر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عائشہ گلالئی کی باتیں غیر ضروری ہیں جن کا جواب دینا مناسب نہیں، پورا میڈیا جانتا ہے کہ انہوں نے خود پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اور اتنے جھوٹ بولے کہ ڈکشنری میں تبدیلی کی گئی ان سے صرف اتنا کہتا ہوں کہ وہ اپنی نشست سے دستبردار ہوکر دوبارہ الیکشن میں حصہ لیں تو انہیں ان کی اوقات کا پتہ چل جائے گا۔

اللہ کا شکر ہے کراچی میں بھتے کا دور ختم ہوا، گورنر سندھ

 کراچی: گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کراچی میں بھتے کی پرچی کا دور ختم ہوا جب کہ 2010 میں مجھے بھی بھتے کی پرچی موصول ہوئی تھی۔کراچی میں کھارادر جنرل اسپتال کے دورے کے دوران گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی کے قدیم علاقے میں رعایتی فیس پر طبی خدمات کی فراہمی کھارادر جنرل اسپتال کا قابل تحسین اقدام ہے، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں خدمات انجام دینے والے قابل تحسین ہیں، عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں نجی طبی مراکز اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔گورنر سندھ کاکہنا تھا کہ میڈیا مثبت خیروں کو بریکنگ نیوز بنائے، کراچی میں امن دیکھ کر سرمایہ کار آرہے ہیں، اگر پاکستان کو ترقی کرنا ہے تو کراچی میں امن لانا ہوگا، کراچی میں امن و امان کی صورتحال حکومت کی اولین ترجیح ہے جب کہ کراچی میں امن کیلیے رینجرز کی خدمات کو سراہتے ہیں اور جب تک کراچی میں مکمل کاروبار بحال نہ ہوجائے رینجرز سندھ میں رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی پیکج کا کسی سیاسی جماعت کو ایک پیسا نہیں دیا جائے گا، اس پیکج کو مزید آگے بڑھائیں گے، کراچی میں سرمایہ کاری اور کاروبار کے مواقع ذیادہ ہیں جب کہ اللہ کا شکر ہے کراچی میں بھتے کی پرچی کا دور ختم ہوا جب کہ 2010 میں مجھے بھی بھتے کی پرچی موصول ہوئی تھی۔

ایل این جی کیس میں دامن صاف ،عدالت میں سب کچھ سامنے آجائے گا

لندن(صباح نیوز)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف کا گھر کی صفائی سے متعلق بیان درست ہے میں بھی اس موقف کا حامی ہوں کہ اپنے گھر کی صفائی ہونی چاہیے ۔ لندن میں ایک نجی ٹی وی کے ساتھ خصوصی گفتگو میں انہوںنے کہا کہ خواجہ آصف کا موقف بالکل درست ہے ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ہم سب کو اپنے اپنے گھر اور اپنی اپنی جگہ صفائی کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز حلقہ این اے 120کے انتخابات سے ثابت ہوا ہے کہ پاکستان کے عوام کیا چاہتے ہیں اور میاں نوازشریف کی قیادت ہی اس ملک کی ترقی اور خوشحالی کی ضامن ہے ۔ انہوںنے کہا کہ احتساب کا عمل اتنا شفاف نہیں ہے اس پر اپنی ایک خاص حکمت عملی بنا رہے ہیں جس پر بڑی جلدی قوم کو اعتماد میں لیں گے ۔ ایل این جی کیس میں حاضر ہوں میرا دامن صاف ہے عدالت میں سب کچھ سامنے آجائے گا۔ شیخ رشید کے الزامات جھوٹے ثابت ہوں گے میں کہیں نہیں جاﺅں گا۔ مجھے علم ہے بنگلہ دیش سمیت پوری دنیا میں جہاں بھی ایل این جی ہے ان سب سے سستے نرخوں پر لی ہے ۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان نے امریکہ کے سامنے اپنی قومی پالیسی واضح کر دی ہے، نیویارک میں پاکستان کا دہشت گردی کے حوالے کردار پر دنیا کو بتائیں گے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نیویارک پہنچ گئے پاکستانی سفیر اعزاز چودھری اور ملیحہ لودھی نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا ہے وہ پرسوں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

ورلڈ الیون کو پاکستان لانے میں نجم سیٹھی کا کوئی کردار نہیں, چینل ۵ کے شروع ہونے والے پروگرام کالم نگار میں قلم کاروں کی اہم رائے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل نئے پروگرام ”کالم نگار“ میں معروف صحافیوں کالم نگاروں اور تجزیہ کاروں نے چیئرمین پی سی بی پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں نظام سقہ قرار دیا جو چمڑے کے سکے چلا کر اپنوں کو نواز رہا ہے۔ معروف تجزیہ کار سجاد بخاری نے کہا کہ باخبر حلقوں کا کہنا ہے کہ ورلڈ الیون کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریز کرانے میں نجم سیٹھی کا کوئی کردار نہیں ہے اسی باعث تو وہ افتتاح میں نظر آئے نہ بعد میں کہیں دکھائی دیئے صرف اختتامی تقریب میں اس وجہ سے آئے کہ چیئرمین پی سی بی ہیں۔ حلقہ این اے 120 میں اصل مقابلہ صرف دو جماعتوں میں تھا جس کے باعث باقی امیدواروں کو بہت کم ووٹ ملے، ن لیگ کیلئے یہ ضمنی الیکشن زندگی موت کا مسئلہ بن گیا تھا اس لئے تمام تر سرکاری وسائل استعمال کئے گئے۔ ن لیگ کا موقف کہ عوام نے انہیں ووٹ دے کر عدلیہ کے خلاف فیصلہ دیا بالکل غلط ہے 67 فیصد لوگوں نے ووٹ نہ ڈال کر عدالت کے حق میں فیصلہ دیا۔ نوازشریف کو ان کے مشیروں نے اس حالت میں پہنچایا ہے۔ نااہل لوگوں کو مشیر بنانے کا یہی انجام ہونا تھا اور ہوا ہے۔ وکلا نے بھی پانامہ کیس کی بہتی گنگا میں خوب مال کمایا۔ نوجوان نسل کیلئے ”بلیو وہیل“ نامی گیم روس کے ایک نفسیاتی مریض نے بنائی جس کو سزا بھی ہو چکی ہے، والدین کو خود اپنے بچوں اس مہلک کھیل سے بچانا ہو گا۔ معروف صحافی رحمت علی رازی نے کہا کہ نجم سیٹھی نے جس کو ڈائریکٹر میڈیا بنا رکھا ہے اس کا کرکٹ سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہے۔ البتہ اس نے راگ درباری میں پی ایچ ڈی ضرور کر رکھی ہے، خوشامد پسند افراد اداروں کو لے ڈوبتے ہیں۔ حلقہ این اے 120 کے انتخابی نتائج ن لیگ کے لئے لمحہ فکریہ ہیں۔ وفاقی، صوبائی و بلدیاتی حکومت کے تمام تر وسائل کے باوجود 61 ہزار ووٹ حاصل ہوئے یعنی باقی تمام ووٹروں نے ان کی عدلیہ کیخلاف مہم کو رد کر دیا۔ تحریک انصاف زیادہ ابھر کر سامنے آئی ہے جبکہ ن لیگ کو نقصان پہنچا ہے۔ پاکستان اس وقت چاروں طرف سے مشکلات میں گھرا ہے اور لیگی قیادت اسٹیبلشمنٹ کو نشانہ بنانے پر لگی ہے عدلیہ کیخلاف مہم چلا رہی ہے۔ بلیووہیل نامی گیم سے بچے مریں گے تو کیا پھر ہی حکومت کی آنکھیں کھلیں گی ہماری آئی ٹی وزیر کیا کر رہی ہیں۔ معروف صحافی اور کالم نگار توصیف احمد خان نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نظام سقہ بنے ہوئے ہیں اپنوں کو نوازا جا رہا ہے، جرنلسٹ انکلوژر میں صحافیوں کو ہی نہ جانے دینا اور غیر متعلقہ افراد کو وہاں بٹھانا کہاں کا انصاف ہے۔ یہ جو کچھ کر رہے ہیں اس کے نتائج بھی انہیں بھگتنا ہوں گے۔ حلقہ این اے 120 ابتدا سے ہی اہم رہا ہے۔ یہاں سے ذوالفقار علی بھٹو، اصغر خان بھی الیکشن لڑ چکے ہیں۔ بھٹو کے تو زوال کا آغاز بھی اسی حلقہ سے ہوا تھا۔ عوامی فیصلے کبھی بھی عدالتی فیصلے نہیں ہوتے۔ عدالتوں کے فیصلے عوام سے نہیں کرائے جا سکتے۔ ایسا ہونے لگا گا تو پھر عدالتوں کی کیا پوزیشن رہے گی۔ شریف فیملی عدالتوں کے سامنے پیش ہونے سے انکاری ہے اب سارے بیرون ملک چلے گئے ہیں۔ عمران خان بھی عدالت میں نہ پیش ہو کر کیا مثال دے رہے ہیں۔ بلیووہیل نامی مہلک گیم سے والدین کو خود اپنے بچوں کو بچانا ہو گا ایسی تمام کھیلیں یہودیوں کی بنائی ہیں حالانکہ خود اسرائیل میں ان تمام گیمز پر مکمل پابندی ہے۔ معروف تجزیہ کار مکرم خان نے کہا کہ کرکٹ پاکستان کا مقبول ترین کھیل ہے ورلڈ الیون کے ساتھ سیریز کے دوران لاہور میں ٹریفک جام کا مسئلہ رہا لیکن عوام نے کرکٹ کی محبت میں اسے بھی قبول کر لیا۔ پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی اپنا الگ ہی کھیل کھیلتے رہے اور حد یہ کہ جرنلسٹ انکلوژر میں صحافیوں کو جانے کی اجازت نہ دی اور غیر متعلقہ منظور نظر افراد کو وہاں بٹھایا گیا۔ کرکٹ میں بڑا نام یونس خان تک کو بلانے کی زحمت گوارا نہ کی گئی۔ نجم سیٹھی ایک میڈیا ہاﺅس اور چند منظور نظر افراد کو نوازنے کیلئے ہر حد کو پھلانگ گئے ان کی ان حرکتوں کی وجہ سے بڑا برا تاثر پیدا ہوا۔ نجم سیٹھی کا اس سیریز کے انعقاد میں کوئی کردار نہیں تھا۔ سکیورٹی کی ذمہ داری بھی فوج نے اپنے سر رکھی اور اسے نبھایا، بچوں کے لئے مہلک کھیل ”بلیو وہیل“ بارے لوگوں کو آگاہی دینا میڈیا کا کام ہے، دیگر ممالک بچوں کو بچانے کیلئے قانون سازی اور گیم پر پابندی لگا رہے ہیں تاہم پاکستان میں ابھی تک اس حوالے سے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا۔

دنیا کا خطرناک ترین ہتھیار بن گیا ، ٹیکنالوجی پاکستان منتقل ،چونکا دینے والی رپورٹ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چین نے امریکی فائٹر جہاز ریپٹر’’ایف 22‘‘کے ہم پلہ اسٹیلتھ طیارے کا انجن بنا لیا، جے ایف 17تھنڈر طیارے کے بلاک تھری میں ٹیکنالوجی پاکستان منتقل ہونے کا امکان روشن، مغربی دفاعی ماہرین میں کھلبلی مچ گئی۔ تفصیلات کے مطابقچین نے اسٹیلتھ لڑاکا طیارے ’’جے 20‘‘کا آواز کی رفتار سے تیز مگر اسٹیلتھ رہنے والا انجن تیار کر لیا ہے جسے امریکی طیارے ریپٹر’’ایف 22میں نصب انجن کے ہم پلہ قرار دیا جا رہا ہے۔انجن کو چین میں حال ہی میں نمائش کیلئے پیش کر دیا گیا ہے۔چینی انجن ٹربوفین جیٹ انجن ہے جس کے بارے میں اندازہ

نااہلی کے باووجود صدر پاکستان ؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سزا یافتہ، مخبوط الحواس، اور سرکاری ملازمین کو صدارتی الیکشن کا حصہ بننے کی اجازت دینے کے حوالے سے الیکشن قوانین میں ہونے والی متنازع ترمیم تاحال جوں کی توں موجود ہے۔ یہ قانون سازی سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی خوشنودی کے لیے ایک دہائی قبل کی گئی تھی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے سابق سیکریٹری کنور دلشاد کے مطابق اگر صدر ممنون حسین اپنے منصب سے دستبردار ہوتے ہیں تو یہ ترمیم برطرف ہونے والے وزیراعظم نواز شریف کو اصولی طور پر صدر کے عہدے کے لیے کھڑے ہونے کی اجازت دے گی۔ای سی پی نے ستمبر 2007 میں صدارتی انتخابات کے حوالے سے اس قانون میں ترمیم کی جس کے بعد صدارتی امیدواروں کے لیے نااہلی کی شرائط ختم ہوگئیں۔یہ ترمیم 6 اکتوبر 2007 کے انتخابات سے چند ہفتے قبل سامنے آئی تھی، جبکہ ان انتخابات میں جنرل پرویز مشرف نے باآسانی کامیابی حاصل کی تھی۔اہم ترین اپوزیشن رہنماو¿ں بینظیر بھٹو اور نواز شریف کی جلاوطنی کی وجہ سے 2007 کے انتخابات کے نتائج پہلے ہی عیاں تھے۔خیال رہے کہ اس وقت کے وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر شیرافگن نیازی (مرحوم) کے بتانے سے قبل صدارتی انتخاب کے قوانین میں ہونے والی اس ترمیم کی موجودگی کو ای سی پی کی جانب سے خفیہ رکھا گیا تھا۔ترمیم سے قبل صدارتی الیکشن کے قوانین کے کالعدم سیکشن 5(3)(اے) کے تحت رٹرننگ افسران کو اختیار حاصل تھا کہ اگر انہیں کوئی امیدوار آئین کے مطابق صدر کے انتخاب کے لیے نااہل لگتا ہے تو وہ سمری انکوائری کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی کو مسترد کردیں تاہم اس حصے کو قانون سے ہٹا دیا گیا۔جلد بازی میں کی جانے والی اس ترمیم کے بعد جواز پیش کیا گیا تھا کہ اس کا مقصد قانون کو 2002 اور 2005 کے سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق کرنا تھا۔واضح رہے کہ جنرل پرویز مشرف کے خلاف جا کر عدلیہ عدلیہ بحالی تحریک کی سربراہی کرنے والے سابق چیف جسٹس افتخار محمد ان سپریم کورٹ کی ان دونوں بینچز کا حصہ تھے۔

”ہُن آرام اے “پی ٹی آئی کی این اے 120میں شکست کے بعدریحام خان کا دلچسپ ٹویٹ

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کا سہارا لیتے ہوئے لاہور کے حلقہ این اے 120 کے نتائج پر بہت دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔اپنی ٹویٹ میں ریحام خان نے لکھا ہے کہ این اے 120 سے منسلک تمام سٹیک ہولڈرز پر پنجابی کا یہ فقرہ بالکل درست بیٹھتا ہے، “ہُن آرام ایں”۔ اس ٹویٹ کے بعد صارفین کا ریحام خان کے حق میں اور ان کیخلاف ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا۔  دوسری جانب چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ این اے 120ضمنی انتخابات میں شکست تسلیم کرتے ہیں۔ ہم نے الیکشن مہم دیر سے شروع کی اگر پہلے شروع کرتے تو نتائج مختلف ہوتے۔ ن لیگ نے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا اس کے باوجود ن لیگ کو اتنے کم ووٹ پڑے۔ جن لوگوں نے (ن) لیگ کو ووٹ دیئے انہوں نے کرپشن کا ساتھ دیا۔آرٹیکل 62ایف ون مجھ پر لاگو نہیں ہو سکتا۔ میری نا اہلی نا ممکن ہے۔ فارن فنڈنگ کیس کی تفصیل الیکشن کمیشن کو دیدی ہے۔ پیر کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ مجھے کیوں نکالا کی مہم جی ٹی روڈ سے شروع ہوئی۔ این اے 120میں ن لیگ کے 30فیصد ووٹ کم ہوئے ہیں۔ این اے 120میں سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔وزیر الیکشن مہم چلا رہے تھے ۔ مجھے اور تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کو این اے 120میں جانے سے روکا گیا۔ سرکاری مشنری کے استعمال کے باوجود ن لیگ اتنے کم مارجن سے جیتی۔ عمران خان نے کہا کہ ن لیگ کو جو ووٹ پڑیں ، وہ ان لوگوں کے ووٹ ہیں جن کو ن لیگ نے نوازا ہوا تھا۔ تحریک انصاف کی مقبولیت بڑھی ہے۔ ن لیگ کی نہیں، عام انتخابات اور ضمنی انتخابات میں فرق ہوتا ہے، حمزہ شہباز بچوں کو کہتے ہیں کرپشن ہوتی ہے۔

خبر داراپنی اپنی گاڑیوں کی ٹینکیاں فُل کروالیں ورنہ۔۔

اسلام آباد(نیااخبار رپورٹ)پاکستان میں پٹرول کا ذخیرہ گھٹ کر محض سات دنوں کا رہ گیا ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے ڈی جی آئل اور او سی اے سی کو خط کے ذریعہ آگاہ کیا ہے کہ پٹرول کا ذخیرہ قواعد کے تحت 20 دنوں کے بجائے صرف 7 دن کا رہ گیاہے۔ صنعتی ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیاں مارکیٹ میں اپنے شیئر کے مطابق گزشتہ ماہ پٹرول درآمد کرنے میں ناکام ر ہیں جس سےپورا دباﺅ پی ایس او پر آگیا ہے۔ پی ایس او کے ترجمان کا کہنا ہےکہ بحران کے باوجود پٹرول کی فراہمی بحال رکھی گئی۔ او سی اے سی کے سی ای او نے اعتراف کیا کہ گزشتہ ماہ نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیاں اپنے حصے کا پٹرول درآمد کرنے میں ناکام رہیں جس کیو جہ سے صورتحال بگڑ گئی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیاں چند دنوں میں آئل ٹینکرز منگوارہی ہیں جس سے صورتحال بہتر ہوگی اور دس روز کے لئے ذخیرہ دستیاب ہوجائے گا۔ گزشتہ دو ماہ سے پٹرول کی قلت کاسامنا ہے اور اگر کوئی کھیپ نہیں پہنچ پاتی تو پٹرول کی شدید قلت سے معمولات زندگی شدت سے متاثر ہوتے۔ آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایم الیاس فاضل نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں پٹرول کی طلب میں 15 فیصد اضافہ ہوا۔ جس کی وجہ پٹرول کا سستا ہونا اور اقتصادی سرگرمیوں میں تیزی رہی تاہم ان کا کہنا تھا کہ پٹرول کا ذخیرہ آئندہ دو دنوں میں 10 روز کی ضرورت کا ہوجائے گا۔

گوروں کو منہ توڑ جواب ،پاکستانی نوجوان نے بلیو وہیل گیم کو ایسا توڑ نکال لیا کہ جان کر ہر پاکستانی فخر محسوس کریگا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) قاتل گیم بلیو وہیل کا اس وقت دنیا بھر میں شہرہ ہے، جس کی وجہ سے اب تک درجنوں نوجوان موت کے منہ میں جا چکے ہیں، اب اس قاتل گیم کے جواب میں ایک پاکستانی نوجوان نے بھی ایک گیم بنا ڈالی ہے، اور اس میں کھلاڑیوں کیلئے ایسی ٹاسکس رکھی ہیں کہ پوری دنیا اس نوجوان کی تعریف پر مجبور ہوگئی ہے، ویب سائٹ ” پڑھ لو “ کی رپورٹ کے مطابق 18سالہ وسیم گل نے جو ایپلی کیشن بنائی ہے وہ بالکل بلیو وہیل کی اپیلی کیشن جیسی دکھائی دیتی ہے لیکن اس میں کھلاڑیوں کو ایسے کام کرنے کیلئے کہا جاتا ہے جن سے ان پر زندگی کی اہمیت اجاگر ہوتی ہے اور کھلاڑی کی زندگی میں مثبت تبدیلیاں لانے کا باعث بنتی ہے ، رپورٹ کے مطابق اس گیم میں دی گئی ٹاسکس میں 10پش اپس لگائیں ، صبح 6بجے بیدار ہوں، جب بیدار ہوں تو 10منٹ تک بستر سے مت نکلیں اور اپنی ناک کو سیدھے ہاتھ کے انگوٹھے سے چھوئیں، وغیرہ شامل ہیں، اس میں کچھ مزاحیہ ٹاسکس بھی شامل ہیں ، مثلاً ایک پیاز کاٹیں اور اس دوران کوشش کریں کہ آپ کی آنکھوں سے پانی نہ بہے ، ایک چھوٹا کیک کھائیں اور اس کے بعد انگلیوں اور ہونٹوں کو مت چاٹیں وغیرہ وغیرہ ، اس گیم میں کچھ ایسی ٹاسکس ہیں جن میں دوسروں کی مددکرنے کو کہا جاتا ہے ، مثلا ً گھر کے کام کاج میں اپنے والدین کا ہاتھ بٹائیں، اردگرد موجود لوگوں کی مدد کریں، آج کچھ خاص کریں، کسی غریب کو کھانا کھلائیں وغیرہ وغیرہ ، یہ گیم بھی بلیو وہیل کی طرح 50دن پر مبنی ہے، 50وین روز کھلاڑی کو سمارٹ بلیو وہیل کا خطاب مل جاتا ہے اور اسے مثبت زندگی کیلئے کچھ مزید نصیحتیں کی جاتی ہیں۔

شہباز شریف پر خود کش حملہ کرنیوالے بارے تہلکہ خیز خبر ،سنسنی خیز انکشافات

لا ہور(خصوصی رپورٹ)ماڈل ٹاون کے علا قہ میں پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کر کے ایک مبینہ خودکش بمبار کو گرفتار کر لیا ہے،،دہشت گرد وزیراعلی پنجاب پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی خفیہ اطلاع پر کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ایک دہشت گرد کو ایچ بلاک ماڈل سے گرفتار کیا گیا،دہشت گرد کے قبضے سے ایک خود کش جیکٹ ،بارود مواد اور الیکٹرونکس ڈیوائسز بھی برآمد ہوئی ہیں،،دہشت گرد وزیراعلی پنجا ب میا ں شہباز شریف پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا اور ماڈل ٹاون میں وزیراعلی کے گھر سے چند فرلانگ کے فاصلے پر ایک گھر میں ڈرائیور تھا ۔مبینہ دہشت گرد ایک افسر کا گھریلو ڈرائیور تھا،ملزم کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا،ملزم سے مزید انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سے سعودی سفیر کی ملاقات ،اندر کھاتے کیا ہُوا ؟؟دیکھئے خبر

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبا زشریف نے کہا ہے کہ این اے 120 کے ضمنی امیں بیگم کلثوم نواز کی کامیابی عوام کا مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے والہانہ محبت کا اظہار ہے۔ ضمنی الیکشن کے نتائج نے پھر ثابت کےا ہے کہ عوام خدمت کی سےاست کرنے والوں کے ساتھ ہےں اور احتجاجی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں، اسی لئے عوام نے ووٹ کی طاقت سے جھوٹ، الزام تراشی اور ذاتی مفادات کی سیاست کرنے والوں کو شکست دی ہے اور ایک بار پھر فیصلہ دیا ہے کہ ملک میں منفی اور انتشار کی سیاست کی کوئی جگہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر بیگم کلثوم نواز کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں اور مسلم لیگ (ن) کے عہدیداروں، کارکنوں اور ووٹروں کا خاص طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس کامیابی میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا اور دن رات محنت کرکے الیکشن جیتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس کامیابی پر اللہ تعالی کے بھی بے حد شکر گزار ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مسلم لےگ(ن) نے ہمےشہ عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان مسلم لےگ (ن) ملک کی مقبول ترےن جماعت ہے۔ ضمنی الیکشن کے نتائج نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ عوام موجودہ حکومت کی پالیسیوں کا تسلسل چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت کا سفر پہلے سے زیادہ عزم کے ساتھ جاری رکھے گی۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبا زشرےف سے سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی (Mr. Nawaf Saeed Al-Malkiy) نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاکستان اور سعودی عرب کے درمےان تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے سعودی عرب کے سفیر کے ساتھ عربی زبان میں بھی گفتگو کی۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب ہمارا ایسا برادر دوست ملک ہے جو ہر قسم کے حالات میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ پاکستان کے عوام سعودی عرب کے ساتھ دلی اور روحانی وابستگی رکھتے ہیں اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان اخوت اور بھائی چارے کا مضبوط تعلق موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے گہرے دوستانہ، برادرانہ، مذہبی اور تارےخی تعلقات قائم ہےں اور پاکستان کی سماجی ترقی اور صنعت و تجارت کے فروغ میں سعودی حکومت کا تعاون اور کردار لائق تحسےن ہے۔ سعودی عرب نے مشکل کی ہر گھڑی مےں پاکستان کا بھر پور ساتھ دےا ہے۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف کی زیر صدارت ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس منعقد ہوا ،جس میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے پروگرام کے امو ر پرپیشرفت کاجائزہ لیاگیا-وزیراعلی نے پروگرام پر عملدرآمد کے حوالے سے یکساں حکمت عملی نہ اپنانے پر شدید برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ مفادعامہ کے اس اہم ترین پروگرام پر عملدرآمد کے لئے علیحدہ علیحدہ حکمت عملی کیوں اپنائی گئی؟،مجھے اس کا جواب چاہےے-وزیراعلی نے کہاکہ میں اللہ تعالی کے سا تھ صوبے کے عوام کو بھی جوابدہ ہوں-متعلقہ حکام اور اداروں کو ٹیم ورک کے طو رپر کام کرنا ہے-انہوںنے کہاکہ موثر چیک اینڈ بیلنس ہوتا تو الگ الگ حکمت عملی نہ اپنائی جاتی- یہ صورتحال انتہائی ا فسوسناک ہے- ہم نے صوبے کے عوا م کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنا ہے- اس طرح فرائض سرانجام دینے سے کام نہیں چلے گا۔