تازہ تر ین
petrol khabrain

خبر داراپنی اپنی گاڑیوں کی ٹینکیاں فُل کروالیں ورنہ۔۔

اسلام آباد(نیااخبار رپورٹ)پاکستان میں پٹرول کا ذخیرہ گھٹ کر محض سات دنوں کا رہ گیا ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے ڈی جی آئل اور او سی اے سی کو خط کے ذریعہ آگاہ کیا ہے کہ پٹرول کا ذخیرہ قواعد کے تحت 20 دنوں کے بجائے صرف 7 دن کا رہ گیاہے۔ صنعتی ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیاں مارکیٹ میں اپنے شیئر کے مطابق گزشتہ ماہ پٹرول درآمد کرنے میں ناکام ر ہیں جس سےپورا دباﺅ پی ایس او پر آگیا ہے۔ پی ایس او کے ترجمان کا کہنا ہےکہ بحران کے باوجود پٹرول کی فراہمی بحال رکھی گئی۔ او سی اے سی کے سی ای او نے اعتراف کیا کہ گزشتہ ماہ نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیاں اپنے حصے کا پٹرول درآمد کرنے میں ناکام رہیں جس کیو جہ سے صورتحال بگڑ گئی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیاں چند دنوں میں آئل ٹینکرز منگوارہی ہیں جس سے صورتحال بہتر ہوگی اور دس روز کے لئے ذخیرہ دستیاب ہوجائے گا۔ گزشتہ دو ماہ سے پٹرول کی قلت کاسامنا ہے اور اگر کوئی کھیپ نہیں پہنچ پاتی تو پٹرول کی شدید قلت سے معمولات زندگی شدت سے متاثر ہوتے۔ آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایم الیاس فاضل نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں پٹرول کی طلب میں 15 فیصد اضافہ ہوا۔ جس کی وجہ پٹرول کا سستا ہونا اور اقتصادی سرگرمیوں میں تیزی رہی تاہم ان کا کہنا تھا کہ پٹرول کا ذخیرہ آئندہ دو دنوں میں 10 روز کی ضرورت کا ہوجائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv