Tag Archives: REHAM khan

پاکستانی خواتین سیاستدانو ں کے جنسی تعلقات، ریحام خان کے انکشافات سے مقتدر حلقوں میں کھلبلی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ریحام خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں خواتین سیاستدانوں کو جنسی طور پر ہراساں کیا جاتا ہے۔ خواتین کو جنسی تعلق کی بنیاد پر پوزیشن دی جاتی ہیں۔ رواں سال انتخابات ہوتے ہوئے نظر نہیں آتے۔ جمعہ کے روز جرمن میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ پاکستان میں خواتین سیاستدانوں کو جنسی طو رپر ہراساں کیا جاتا ہے۔ خواتین سیاستدانوں کو مخالف پارٹی والے بھی جنسی ہراساں کرتے ہیں۔ خواتین کو جنسی تعلق کی بنیاد پر پوزیشن دی جاتی ہے۔ جبکہ کئی خواتین کو آفر سے انکار پر سیاست چھوڑنی پڑی۔ انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال انتخابات ہوتے ہوئے نظر نہیں آتے‘ اگر انتخابات ہوئے تو ہری کتاب انتخابی نتائج پر اثرانداز ہو سکتی ہے۔

”ہُن آرام اے “پی ٹی آئی کی این اے 120میں شکست کے بعدریحام خان کا دلچسپ ٹویٹ

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کا سہارا لیتے ہوئے لاہور کے حلقہ این اے 120 کے نتائج پر بہت دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔اپنی ٹویٹ میں ریحام خان نے لکھا ہے کہ این اے 120 سے منسلک تمام سٹیک ہولڈرز پر پنجابی کا یہ فقرہ بالکل درست بیٹھتا ہے، “ہُن آرام ایں”۔ اس ٹویٹ کے بعد صارفین کا ریحام خان کے حق میں اور ان کیخلاف ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا۔  دوسری جانب چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ این اے 120ضمنی انتخابات میں شکست تسلیم کرتے ہیں۔ ہم نے الیکشن مہم دیر سے شروع کی اگر پہلے شروع کرتے تو نتائج مختلف ہوتے۔ ن لیگ نے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا اس کے باوجود ن لیگ کو اتنے کم ووٹ پڑے۔ جن لوگوں نے (ن) لیگ کو ووٹ دیئے انہوں نے کرپشن کا ساتھ دیا۔آرٹیکل 62ایف ون مجھ پر لاگو نہیں ہو سکتا۔ میری نا اہلی نا ممکن ہے۔ فارن فنڈنگ کیس کی تفصیل الیکشن کمیشن کو دیدی ہے۔ پیر کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ مجھے کیوں نکالا کی مہم جی ٹی روڈ سے شروع ہوئی۔ این اے 120میں ن لیگ کے 30فیصد ووٹ کم ہوئے ہیں۔ این اے 120میں سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔وزیر الیکشن مہم چلا رہے تھے ۔ مجھے اور تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کو این اے 120میں جانے سے روکا گیا۔ سرکاری مشنری کے استعمال کے باوجود ن لیگ اتنے کم مارجن سے جیتی۔ عمران خان نے کہا کہ ن لیگ کو جو ووٹ پڑیں ، وہ ان لوگوں کے ووٹ ہیں جن کو ن لیگ نے نوازا ہوا تھا۔ تحریک انصاف کی مقبولیت بڑھی ہے۔ ن لیگ کی نہیں، عام انتخابات اور ضمنی انتخابات میں فرق ہوتا ہے، حمزہ شہباز بچوں کو کہتے ہیں کرپشن ہوتی ہے۔

اور اب ریحام چپل کا حقدار کو ن کو ن

پشاور (ویب ڈیسک) پشاوری چپل کو اس کی خاص میکنگ اور ڈیزائن کی بنا پر خاصا پسند کیا جاتا ہے۔ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کو بھی اکثر ہی پشاوری چپل پہنے دیکھا گیا جس کے بعد کپتان کے مداحوں نے اس چپل کا نام ”کپتان” چپل رکھ دیا۔ کپتان چپل کے بعد اب عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان نے بھی ”ریحام چپل” متعارف کروا دی ہے۔ریحام خان پشاور میں اسٹریٹ چلڈرن کے ہمراہ افطار کے لیے آئیں تو انہوں نے کپتان چپل سے ملتی ج±لتی چپل پہن رکھی تھی جس نے سب کی توجہ مرکوز کر لی۔ چپل سے متعلق استفسار پر ریحام خان نے بتایا کہ یہ چپل وہ ایک عرصے سے پہن رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس چپل کو کوئی بھی نام دے لیں لیکن یہ کسی بھی طرح کپتان چپل نہیں ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ ہمیں تو یہ سکھایا گیا تھا کہ یہ پشاوری چپل ہے۔میرے والد صاحب اور میرے دادا بھی یہی چپل پہنتے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے چونکہ سرگرمیوں کے حوالے سے زیادہ چلنا پڑتا ہے، اسی لیے میں یہی چپل پہنتی ہوں کیونکہ یہ آرام دہ ہے۔ ریحام خان نے کہا کہ میں نے کبھی کپتان چپل نہیں پہنی۔ یہ ہاتھ سے بنی ہوئی چپل ہے۔ انہوں نے م±سکراتے ہوئے کہا کہ یہ ”ریحام چپل” ہے۔ ریحام خان نے نادار خواتین اور اسٹریٹ چلڈرن کے ساتھ روزہ افطار کیا۔ ریحام خان کی مداح خواتین اور لڑکیوں نے اس موقع پر ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

عمران خان کو تھپڑ کیوں مارا ؟ریحام کا حیران کن جواب

اسلام آباد(ویب ڈیسک )عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان نے نجی ٹی وی چینل کو ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ میں نے کبھی کسی عورت پر بھی ہاتھ نہیں اٹھایا، تو عمران خان یا پہلے شوہر کو کیسے مار سکتی ہوں؟ ریحام خان کااس بارے میں مزید کہنا تھا کہ میرے دائیں بازو میں زخم ہونے کی وجہ سے اس بازو کی حرکت بہت محدود ہے۔ لیکن لوگ میرا یقین نہیں کرتے اور کہتے ہیں کہ میں نے بائیں بازو کا استعمال کرتے ہوئے بایاں ہاتھ ا±ٹھایا ہو گا۔ جو کہ بہت افسوسناک بات ہے۔