تازہ تر ین
CM Punjab meets saudi safeer

وزیر اعلیٰ پنجاب سے سعودی سفیر کی ملاقات ،اندر کھاتے کیا ہُوا ؟؟دیکھئے خبر

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبا زشریف نے کہا ہے کہ این اے 120 کے ضمنی امیں بیگم کلثوم نواز کی کامیابی عوام کا مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے والہانہ محبت کا اظہار ہے۔ ضمنی الیکشن کے نتائج نے پھر ثابت کےا ہے کہ عوام خدمت کی سےاست کرنے والوں کے ساتھ ہےں اور احتجاجی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں، اسی لئے عوام نے ووٹ کی طاقت سے جھوٹ، الزام تراشی اور ذاتی مفادات کی سیاست کرنے والوں کو شکست دی ہے اور ایک بار پھر فیصلہ دیا ہے کہ ملک میں منفی اور انتشار کی سیاست کی کوئی جگہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر بیگم کلثوم نواز کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں اور مسلم لیگ (ن) کے عہدیداروں، کارکنوں اور ووٹروں کا خاص طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس کامیابی میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا اور دن رات محنت کرکے الیکشن جیتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس کامیابی پر اللہ تعالی کے بھی بے حد شکر گزار ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مسلم لےگ(ن) نے ہمےشہ عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان مسلم لےگ (ن) ملک کی مقبول ترےن جماعت ہے۔ ضمنی الیکشن کے نتائج نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ عوام موجودہ حکومت کی پالیسیوں کا تسلسل چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت کا سفر پہلے سے زیادہ عزم کے ساتھ جاری رکھے گی۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبا زشرےف سے سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی (Mr. Nawaf Saeed Al-Malkiy) نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاکستان اور سعودی عرب کے درمےان تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے سعودی عرب کے سفیر کے ساتھ عربی زبان میں بھی گفتگو کی۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب ہمارا ایسا برادر دوست ملک ہے جو ہر قسم کے حالات میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ پاکستان کے عوام سعودی عرب کے ساتھ دلی اور روحانی وابستگی رکھتے ہیں اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان اخوت اور بھائی چارے کا مضبوط تعلق موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے گہرے دوستانہ، برادرانہ، مذہبی اور تارےخی تعلقات قائم ہےں اور پاکستان کی سماجی ترقی اور صنعت و تجارت کے فروغ میں سعودی حکومت کا تعاون اور کردار لائق تحسےن ہے۔ سعودی عرب نے مشکل کی ہر گھڑی مےں پاکستان کا بھر پور ساتھ دےا ہے۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف کی زیر صدارت ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس منعقد ہوا ،جس میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے پروگرام کے امو ر پرپیشرفت کاجائزہ لیاگیا-وزیراعلی نے پروگرام پر عملدرآمد کے حوالے سے یکساں حکمت عملی نہ اپنانے پر شدید برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ مفادعامہ کے اس اہم ترین پروگرام پر عملدرآمد کے لئے علیحدہ علیحدہ حکمت عملی کیوں اپنائی گئی؟،مجھے اس کا جواب چاہےے-وزیراعلی نے کہاکہ میں اللہ تعالی کے سا تھ صوبے کے عوام کو بھی جوابدہ ہوں-متعلقہ حکام اور اداروں کو ٹیم ورک کے طو رپر کام کرنا ہے-انہوںنے کہاکہ موثر چیک اینڈ بیلنس ہوتا تو الگ الگ حکمت عملی نہ اپنائی جاتی- یہ صورتحال انتہائی ا فسوسناک ہے- ہم نے صوبے کے عوا م کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنا ہے- اس طرح فرائض سرانجام دینے سے کام نہیں چلے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv