لاہور (دنیا نیوز ) معطل کرکٹر خالد لطیف آج اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہونگے، معطل کرکٹر 26 اپریل کو اینٹی کرپشن یونٹ کی طلبی کے باوجود حاضر نہیں ہوئے تھے۔ پی سی بی کی دھمکی نے کام دکھایا یا کچھ اور ، خالد لطیف نے آج اینٹی کرپشن یونٹ کے روبرو پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ پی سی بی کو لکھے گئے جوابی خط میں معطل کرکٹ نے موقف اپنایا کہ انہیں اینٹی کرپشن یونٹ پرنہیں کرنل ریٹائرڈ اعظم پر اعتراض تھا۔ انسداد کرپشن یونٹ کے سربراہ کرنل اعظم کا رویہ ان کیساتھ انتہائی غیر مناسب ہے۔ خالد لطیف نے کہا کہ انہیں امید ہے 2 مئی کو کرنل اعظم پی سی بی میں موجود نہیں ہوں گے ، اس سے قبل خالد لطیف 26 اپریل کو اینٹی کرپشن یونٹ کے طلب کئے جانے پر حاضر نہیں ہوئے تھے جس پر پی سی بی نے انہیں 2 مئی کو ہر صورت پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا۔
Monthly Archives: May 2017
افغانستان سے دہشتگردوں کا بڑا حملہ, پاک فوج کی منہ توڑجوابی کاروائی
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی وزیرستان میں سرحد پار سے دہشتگردوں کا پاک فوج کی چیک پوسٹوں پر حملہ، جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں افغان علاقہ سے آئے دہشتگردوں نے پاک فوج کی پوسٹوں پر حملہ کیا، پاک فوج کے جوانوں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشتگرد مار ڈالے اور حملہ پسپا کر دیا، پاک فوج کے جوانوں کی فائرنگ سے متعدد دہشتگرد زخمی بھی ہوئے۔
پانامہ کے نام پر قوم کا پیسہ لوٹا گیا, مزدوروں کا حق کھا کر آف شور کمپنیاں بنائی گئیں
کراچی(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ موجودہ حکمران مزدور اور کسان دشمن ہیں جو مزدوروں کا حق کھا کر آف شور کمپنیاں بناتے ہیں۔بھٹو نے پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد اس وقت ڈالی جب ملک پر22 خاندانوں کی حکمرانی تھی۔بھٹو نے کسانوں اور نوجوانوں کو متحد کرکے انقلاب برپا کیا جبکہ مزدوروں نے پیپلزپارٹی کو دوام بخشا۔ہم مزدوروں کے حقوق دیںگے۔یہ مزدور اور کسان دشمن حکومت ہے۔یہ حکمران قوم کی دولت لوٹتے ہیں۔پانامہ کے نام پر قوم کا پیسہ لوٹتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیروزیراعلی ہاﺅس کراچی میں محنت کشوں میں50 کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی خطاب کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مزدوروں کی فلاح پیپلز پارٹی کی ہمیشہ ترجیح رہی ہے، ذوالفقاربھٹو نے مزدوروں اور نوجوانوں کو متحد کیا، پیپلز پارٹی نے ملک میں پہلی مرتبہ مزدور دوست پالیسی دی، پیپلز پارٹی نے مزدوروں کے لیے ادارے بنائے، محنت کشوں کے لیے ای او بی آئی قائم کیا۔ہمیں سوشل سیکورٹی اور ای او بی آئی کے نظام میں بدلتے حالات کے تحت تبدلیاں لانی ہیں۔ٹھیلا لگانے والے اور رکشا چلانے والوں کو بھی اس دھارے میں شامل کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی ، ذوالفقاربھٹو اور بے نظیر بھٹو کو مزدوروں کے دلوں سے نہیں نکالا جاسکتا۔ پیپلز پارٹی کے گزشتہ دور حکومت میں سرکاری اداروں کے 12 فیصد حصص محنت کشوں کے نام کرنے کی حکمت عملی اپنائی گئی تھی لیکن موجودہ حکومت نے اسے بند کردیا ہے۔ سندھ حکومت مسائل کو حل کرنا چا ہتی ہے لیکن وفاقی حکومت ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے، موجودہ حکمران مزدور اور کسان دشمن ہیں، یہ حکومت مزدوروں کا حق کھا کر آف شور کمپنیاں بناتی ہے، یہ اورنج ٹرین بناتے ہیں مگر اسپتال نہیں بناتے لیکن پیپلز پارٹی ہر قیمت پر مزدوروں کے حقوق کا تحفظ کرے گی۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلی سندھ محکمہ محنت کو مزید فعال کریں۔افسوس کی بات ہے کہ لیبر عدالتیں جس مقاصد کے لئے بنائی گئیں وہ پورا نہیں ہورہاہے۔لیبر کورٹس سے محنت کشوں کو انصاف نہیں مل رہا،پرائیویٹ سیکٹر کے اداروں پر بھی توجہ کی ضرورت ہے۔پرائیویٹ سیکٹر میں مزدوروں کا استحصال کیا جارہا ہے،وزیراعلی سندھ سے امید ہے کہ وہ مزدوروں کو انکے جائز حقوق دلائیںگے۔اس سے قبل وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ نے بلاول بھٹوکو یادگاری شیلڈ پیش کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ محنت کشوں نے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے، صنعتوں کا پہیہ محنت کش طبقے کے زور بازو سے ہی چلتا ہے، محنت کشوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ذوالفقار بھٹو نے قانون سازی کی بنیاد ڈالی، پیپلز پارٹی نے گزشتہ 5 سال میں سندھ اسمبلی سے محنت کشوں کے تحفظ کے لیے 13 قوانین منظورکرائے ہیں۔مزید کئی بلز بھی زیر غور ہیں۔مرادعلی شاہ نے کہاکہ مزدوروں کے لیے پیپلزپارٹی کی تیسری نسل جدوجہد کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ پی پی حکومت نے مزدوروں کے لیے جوکچھ کیا کوئی اور سوچ نہیں سکتا۔انہوں نے کہاکہ آج مزدورں میں 50کروڑ روپے کی رقم تقسیم کی ہے جبکہ ورکرز ویلفیئر بورڈ کی طرف سے ایک ارب روپے محنت کشوں میں تقسیم کریںگے۔انہوں نے کہاکہ میںپیپلزپارٹی کے وفات پا جانے والے مزدور رہنماوں خواجہ محمد اعوان لطیف مغل کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔محنت کشوں کے حقوق کے لئے شہید زوالفقار علی بھٹو اورشہید بی بی کی پالیسیوں پر عمل پیرا رہیںگے۔ تقریب کے اختتام پر پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری اور وزیراعلی مراد علی شاہ نے محنت کشوں میں پچاس کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ کے چیک تقسیم کئے۔اس موقع پر مزدوروں نے جیئے بھٹو کے نعرے لگائے۔
اربوں روپے بچانے والی قیادت پر الزام تراشی, وزیراعلیٰ کا بڑا اعلان
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) وزیر اعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے کہاہے کہ سیاست عوام کی بے لوث خدمت کا نام ہے اور عوام کی خدمت میں جو اطمینان او رسکون ملتاہے، اس کا اندازہ الزام تراشیاں کرنے والے عناصر کبھی کر ہی نہیں سکتے۔ وزیراعلی نے کہاکہ نیازی صاحب !کھیل کے میدان اور سیاست میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ نیازی صاحب، آپ نے کھیل میں تو نام کمایا ہے لیکن سیاست میں نام گنوایا ہے اور سیاست کے ذریعے عوام کی بے لوث خدمت کرناآپ کے بس کی بات نہیں۔ انہوںنے کہاکہ آپ نے گزشتہ4برس کے دوران صرف جھوٹ اور انتشار پھیلایا ہے اورآپ نے پاکستان میں گالم گلوچ، منافقت اور غیر جمہوری رویوں کو فروغ دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ غریب قوم کے اربوں روپے بچانے والی قیادت پر بے بنیادا لزام تراشیاں کرنے والوں کو شرم آنی چا ہیے اوربے بنیاد الزامات لگانے والوں کو پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہےے۔ انہوںنے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کی تقدیر بدلنے جا رہی ہے تو مخالفین کو تکلیف ہو رہی ہے۔وزیراعلی محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار منتخب نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوںنے آج ان سے ملاقات کی-انہوںنے کہاکہ عوام کے منتخب وزیر اعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کرنےوالے عوامی مینڈیٹ کی توہین کر رہے ہیں۔دھرنے، لاک ڈاﺅن اور احتجاج کے ذریعے منصوبوں میں تاخیر کرنے والوں نے قوم سے بڑی زیادتی کی ہے اور پاکستان کی معیشت کو تباہ وبرباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی -انہوں نے کہاکہ ملک کی ترقی کا راستہ روکنے والوں کے چہرے قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیںاور با شعور عوام نے انہیں بار بار مسترد کیا ہے، اب یہ عناصر مایوسی کا شکار ہیں۔وزیراعلی نے کہاکہ احتجاج ان کا مقدر ہے ، عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے اورمخالفین احتجاج کرتے رہیں، ہم پاکستان کی ترقی وخوشحالی کے سفرکو آگے بڑھاتے جائیں گے۔انہوں نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کی سابق حکومت نے توانائی منصوبوںمیں مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیااورقوم کو لوڈشیڈنگ کا عذاب دینے والے سابق حکمرانوں نے اپنے دور میں اس مسئلے کو حل کرنے کےلئے کوئی عملی کام نہیں کیایہی وجہ ہے کہ توانائی بحران آج بھی موجود ہے- انہوں نے کہاکہ سابق حکمران کرپشن اور لوٹ مار کی بجائے توانائی بحران کے خاتمے پر توجہ دیتے تو ملک آج اندھیروں میں نہ ہوتا۔ جب اللہ تعالیٰ نے انہیں عوام کی خدمت کا موقع دیا تو یہ قومی خزانے پر ہاتھ صاف کرتے ر ہے۔انہوںنے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کے نام پر قومی وسائل کی بے دردی سے لوٹ مار کی گئی اورپیپلز پارٹی دور کے حکمرانوں کی کرپشن ، اقربا پروری اور لوٹ مار کے چرچے زبان زد ِعام ہیں۔سابق حکمرانوں کے دور میں ہر دن کا سورج ایک نئے کرپشن کے سکینڈل کے ساتھ طلوع ہوتا تھا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی شبانہ روز محنت رنگ لا رہی ہے۔وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں معیشت مضبوط ہوئی ہے – زرِمبادلہ کے ذخائر ملکی تاریخ کے ریکارڈ سطح پر پہنچ چکے ہیں۔ سی پیک سے روزگار کے لاکھوں نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان بدل رہاہے اور مثبت تبدیلی آرہی ہے -وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میںملک سے اندھیرے دور کریں گے۔وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ محنت کش کا معیشت میںکردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اورمحنت کش کو بااختیاربنائے بغیر ترقی کے اہداف حاصل نہیں کئے جا سکتے۔وزےراعظم محمد نوازشرےف کی قےادت مےں مسلم لےگ(ن) کی حکومت مزدوروں کی حالت زار کو بہتر بنانے کےلئے پرعزم ہے اور محنت کش طبقے کی حالت بہتر بنانے کیلئے بھرپور توجہ دے رہی ہے اورمحنت کشوں کی خوشحالی کے لئے بے مثال اقدامات کرکے حکومت نے مزدور کو اس کاحق دیاہے۔ وزیر اعلیٰ نے آج یہاں مسلم لیگ( ن) کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اینٹوں کے بھٹوں پر کام کرنےوالے 87ہزار بچوں کو سکولوں میں داخل کر اکے انکا حق دیاگیاہے اورجن معصوم ہاتھوں میں پہلے گارامٹی تھا،اب ان ہاتھوں مےںقلم وکتاب تھما دی گئی ہے اوران 87ہزار بھٹہ مزدوربچوں کو مفت تعلیم کےساتھ34 کروڑ روپے سے زائد کی مالی معاونت بھی فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محنت کشوں کے بچوں کےلئے معیاری تعلیمی اداروں ، سوشل سکیورٹی ہسپتالوں اور لیبر کالونیوں کا قیام حکومت پنجاب کی مزدور دوست پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ 50 ارب کی لاگت سے 4سال کے قلیل عرصہ میں مزدوروں کی خوشحالی کے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔مزدوروں کو پنجاب سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں24ارب 14کروڑ کی خطیر رقم سے علاج معالجے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ محنت کشوں کے بچوں میں 3ارب 12کروڑ روپے کے ٹیلنٹ سکالر شپ تقسیم کئے جاچکے ہیں ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ورکرز کے لئے میرج گرانٹ کی مدمیں 2ارب 55کروڑ روپے کی ادائیگیاں کی جا چکی ہیں اور ڈیتھ گرانٹ کی مدمیں 2ارب 74کروڑ روپے کی فراہم کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ کے سکولوں میں مزدوروں کے 47ہزار بچوں کو مفت تعلیم فراہم کی جارہی ہے۔ لاہور، ملتان او رننکانہ صاحب میںمزدوروں کےلئے 12ارب روپے کی خطیر رقم سے رہائشی کالونیوں کی تعمیر کی گئی ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ چائلڈ لیبر اور جبری مشقت کے خاتمے کے لئے 5 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بھٹوں پر بچوں کی مشقت کی ممانعت کا قانون بھی پنجاب حکومت کا کارنامہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے محنت کشوں کی فلاح وبہبود کے لئے جوبے مثال اقدامات کئے ہیں ،اس کی نظیر نہیں ملتی اور محنت کشوں کےلئے فلاحی اقدامات کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گاکیونکہ محنت کش خوشحال ہوگا تو پاکستان خوشحال ہوگا۔
زندگی کی گاڑی آگے بڑھانے کیلئے ڈھیروں فکریں
مادر وطن کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے: آرمی چیف
راولپنڈی(ویب ڈیسک) حب الوطنی اور کام سے لگن کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وادی تیراہ کا دورہ کیا اور چھٹی کے دن قوم کے دفاع کیلئے ہمہ وقت چوکس اور مستعد افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔ خیال رہے کہ مسلسل مصروفیات سے جو وقت ملتا ہے آپریشنل علاقوں کا دورہ کرتے ہیں۔
اس موقع پر پاک فوج کے افسروں اور جوانوں سے اپنے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان پائیدار امن اور استحکام کی جانب گامزن ہے۔ قوم مادر وطن کے دفاع کیلئے فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا دوبارہ اظہار کیا کہ مادر وطن کی سیکیورٹی اور دفاع کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔
سکیورٹی اداروں کی بڑی کاروائی ،لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا
کترینہ صبح سویرے کیسی دکھتی ہیں؟؟ مداح حیران
ممبئی(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ کترینہ کیف نے انسٹاگرام پر صبح سویرے اٹھنے کے بعد کی تصویر شئیر کی جس کو دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔بالی وڈ اسٹار کترینہ کیف نے کچھ ہی دنوں قبل سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر انٹری دی اور صرف ایک دن میں انہیں فالو کرنے والے مداحوں کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی، انسٹاگرام پر کترینہ نے اب تک 4 سے 5 تصاویر ہی شئیر کی ہیں جس کو لاکھوں لوگوں نے پسند کیا ہے لیکن گزشتہ روز شئیر کی جانے والی تصویر نے مداحوں کو حیران کردیا۔کترینہ کیف نے انسٹاگرم پر تصویر شئیر کی ہے جس میں ان کے بال بکھرے ہوئے ہیں اور اداکارہ انتہائی عجیب و غریب نظر آرہی ہیں، ایسا لگ رہا ہے کہ شاید کترینہ نے کئی دنوں سے میک اپ نہیں کروایا جس کے باعث ان کی ایسی حالت ہوگئی ہے۔
کترینہ نے تصویر میں لکھا ہے کہ یہ میری صبح ہے اور میں سویرے سویرے ایسی ہی دکھتی ہوں، اداکارہ کی اس تصویرکو لاکھوں لوگوں نے پسند تو کیا لیکن مداحوں کی جانب سے بھی یہی کہا جارہا ہے کہ شاید کترینہ میک اپ کرانا بھول گئی ہیں۔
ایٹمی دھماکے کی دھمکی
پیانگ یانگ(ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کا جواب دیتے ہوئے شمالی کوریا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی قوت میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کرنے کےلیے تجرباتی ایٹمی دھماکوں کی تیاری کررہا ہے۔ٹرمپ اپنے حالیہ بیانات اور انٹرویوز میں متعدد بار شمالی کوریا کے ساتھ بڑی جنگ کا امکان ظاہر کرچکے ہیں جبکہ جزیرہ نما کوریا کے اطراف سمندر میں اب تک امریکا کی جانب سے بحری بیڑا بھی پہنچایا جاچکا ہے جس میں نیوکلیائی طاقت سے چلنے والا طیارہ بردار بحری جہاز ”یو ایس ایس کارل ونسن“ تازہ ترین اضافہ ہے۔
ایجنسیوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ….چوہدری نثار کا اہم بیان سامنے آگیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزرات داخلہ کو حساس اداروں کی جانب سے رپورٹ موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پی او ایف واہ میں یوم مزدور کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں دہشت گردی کا خطرہ ہے جب کہ وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ ایجنسیاں حساس اداروں کو محفوط نہیں کرسکتیں تو ان کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔حساس اداروں نے وزارت داخلہ کو رپورٹ بھیجی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ میں دہشت گردی کا خطرہ ہے اور یوم مزدور کی مناسبت سے منعقدہ تقریب پر دہشت گرد کارروائی کرسکتے ہیں لہذٰا تقریب میں مدعو وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار اور دیگر 2 وفاقی وزرا شرکت سے گریز کریں۔دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی ایجنسیاں اگر حساس اداروں کو بھی محفوظ نہیں کرسکتیں تو ان کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہو گا، اگر پی او ایف کے مزدور محفوظ نہیں تو ہمیں بھی اپنے تحفظ کی پرواہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی برسوں سے یکم مئی کو پی او ایف ملازمین کی تقریب ہورہی ہے اس روایت کو کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا اور آج بھی یہ تقریب پروگرام کے مطابق ہوگی جب کہ مجھ سمیت وفاقی وزرا بھی اس میں ضرور شرکت کریں گے۔
حافظ سعید کی نظر بندی۔۔ 3 ماہ کی توسیع
حکومت پنجاب نے جماعت الدعوة کے امیر حافظ سعید کی نظر بندی کی مدت میں مزید تین ماہ کی توسیع کردی جبکہ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔خیال رہے کہ 31 جنوری 2017 کو صوبائی حکومت نے حافظ سعید کو نظر بند کرنے کے احکامات جاری کیے تھے اور لاہور کے علاقے مریدکے میں واقع جماعت کے مرکز کے باہرپولیس کی بھاری نفری کو تعینات کردیا گیا تھا۔اب صوبائی حکومت نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امیرجماعت الدعوة حافظ سعید کی نظر بندی میں مزید 3 ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق حافظ سعید کے جوہر ٹاو¿ن میں واقع گھر کو ہی مزید 90 روز کے لئے سب جیل قراردیا گیاہے۔31 جنوری 2017 کو 90 روز کے لئے حافظ سعید سمیت دیگر عہدیداروں کو نظر بند کیا گیا تھا۔اس وقت ذرائع نے بتایا تھا کہ حافظ سعید کو انسداد دہشت گردی ایکٹ 1977 کے سیکشن EEE 11(1) کے تحت نظر بند کیا گیا ہے۔
افغانستان میں امن ہوگا تو پاکستان میں بھی امن ہوگا ۔۔ایاز صادق نے اہم بات کہہ دی
اسلام آباد(ویب ڈیسک)پارلیمانی رہنماو¿ں پر مشتمل وفد کے ہمراہ دورہ افغانستان سے وطن واپس لوٹنے والے اسپیکر قومی اسمبلی کے مطابق افغان قیادت نے وعدہ کیا ہے کہ افغان صدر اور چیف ایگزیکٹو جلد پاکستان کا دورہ کریں گے اور منقطع روابط کے سلسلے کو دوبارہ جوڑیں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ افغان قیادت اور پارلیمانی وفد کے درمیان خوشگوار ماحول میں مذاکرات ہوئے جبکہ افغان قیادت نے انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کی اور عزت بخشی بلکہ بھائیوں جیسا برتاو¿ کیا۔ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ‘ہمیں ساری ملاقات میں جو خلاء اور افغانستان کی خواہش نظر آئی وہ تعلقات بہتر کرنے کی خواہش تھی’۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ہماری خواہش تھی کہ ملاقاتوں کا جو سلسلہ منقطع ہوگیا ہے اسے بحال کریں جبکہ افغان عوام کی بھی یہی خواہش ہے کہ پاکستان سے دوستی اور رابطہ مثالی ہونا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ ‘پاکستان اور افغاستان صرف ہمسائے اور بھائی نہیں، افغانستان میں امن ہوگا تو پاکستان میں بھی امن ہوگا جبکہ افغانستان کی بحالی میں ہی پاکستان کی بحالی ہے’۔میڈیا سے گفتگو میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘ہم اپنی رکھی بنیاد کو پایہ تکمیل تک پہنچانا چاہتے ہیں اور پاکستانی عوام و منتخب نمائندوں کے سامنے افغانستان کے تحفظات اور خواہشات کا ذکر کرنا چاہتے ہیں’۔ایاز صادق نے کہا کہ افغان قیادت نے وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے بھجوائے گئے تحریری پیغام کو سراہا اور معلومات کے تبادلے کا وعدہ کیا۔ایک سوال کے جواب میں اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ‘وفد کا ایک ایک رکن پاکستانی کی حیثیت سے افغانستان گیا تھا، ہم حالات اور تعلقات بہتر کرنے گئے تھے تلخیوں کے لیے نہیں’۔دہشت گردوں کے ناموں کی فہرست کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ‘ افغانستان فہرستوں کے تبادلے کے لیے نہیں گئے تھے، یہ کام جن کی ذمہ داری ہے انہی کو کرنا چاہیے’۔اسپیکر نے مزید کہا کہ ہمارا دورہ نئی شروعات کے لیے تھا، ‘جتنے لوگ گئے تھے میں وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ انہوں نے بہتری کی بات کی، کوئی نہیں چاہتا تھا وہاں حالات خراب ہوں کیونکہ وہاں حالات خراب ہوں گے تو پاکستان میں بھی ہوں گے’۔
ورلڈ کپ میں شرکت، پاکستان کیلئے خطرہ برقرار
دبئی (ویب ڈیسک)کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی (آئی سی سی) کی جانب سے نئی ون ڈے ٹیم رینکنگ جاری کردی گئی جس کے مطابق جنوبی افریقہ دنیا کی بہترین ٹیم کا اعزاز برقرار رکھنے میں کامیاب رہا جبکہ پاکستان کا آٹھواں نمبر ہے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی درجہ بندی کے مطابق جنوبی افریقہ پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ آسٹریلیا دوسرے اور بھارت ایک درجہ ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنے لیے پاکستان کو اس وقت ویسٹ انڈیز پر 9 پوئنٹس کی برتری حاصل ہے۔انگلینڈ میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں کل 10 ٹیمیں شرکت کریں گی، جس میں ستمبر2017 کے اختتام تک رینکنگ کی صف اول کی 8 ٹیمیں عالمی کپ کے لیے براہ راست کوالیفائی کر جائیں گی جبکہ مزید دو ٹیمیوں کے لیے نمبر 9 سے نمبر 18 کی ٹیمیوں کے درمیان کوالیفائنگ میچ کھیلے جائیں گے۔نئی رینکینگ کے مطابق جنوبی افریقہ 123 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ ا?سٹریلیا 118 پوئنٹس کے ساتھ دوسرے، بھارت 117 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، نیوزی لینڈ 115 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، انگلینڈ 109 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں، سری لنکا 93 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے، بنگلہ دیش 91 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں، پاکستان 88 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں، ویسٹ انڈیز 79 پوائنٹس کے ساتھ نویں جبکہ افغانستان 52 پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پو موجود ہے۔
پاکستان کی صوتحال
ورلڈ کپ 2019 میں براہ راست جگہ بنانے کرنے کے لیے 4 ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہے جن میں پاکستان، بنگلہ دیش، ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں۔