ملتان: پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کے بھائی مرید قریشی نے ایک مرید پر تھپڑوں کی بارش کردی۔ملتان میں حضرت بہاؤ الدین ذکریا کے مزار میں عرس کی تقریب جاری تھی جہاں مزار کے گدی نشین اور پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی جب غسل دینے کی تقریب کے بعد کانفرنس کے مقام پر جانے لگے تو اس دوران شاہ محمود قریشی کے پیچھے ان کے صاحبزادے بھی موجود تھے لیکن اچانک ایک زائر بھی پچھے آگیا جو مرید حسین کے آگے تھا۔مرید حسین کو زائر کا اپنے آگے چلنا ایک آنکھ بھی نہ بھایا جس پر انہوں نے زائر کو کہاکہ میرے آگے چلنے کی تمہاری ہمت کیسے ہوئی، میں بھی اس مزار کا خانوادہ ہوں، میری بھی شاہ محمود کی طرح عزت کی جائے۔مرید حسین نے زائر پر ایک کے بعد ایک تھپڑوں کی بارش کردی جس پر زائر نے نہ صرف ان سے معافی مانگی بلکہ پاؤں بھی چھوئے لیکن مرید قریشی نے اپنا غصہ برقرار رکھا۔مرید حسین نے اپنے بھائی شاہ محمود کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور تقریب سے خطاب میں کہا کہ شاہ محمود قریشی درگاہ پر سیاست نہ کریں، یہ گدی ہمارے والد کی ہے، آپ نے سیاست کی خاطر خاندان کا نام ڈبو دیا۔انہوں نے کہا کہ بہت مرتبہ بول چکا ہوں اس راستے سے باز آجائیں لیکن آپ نے قسم کھائی ہے کہ سیاست کے لیے خاندان کا نام ڈبونا ہے، آپ کو ہم لوگ مخدوم کے القابات دیتے ہیں لیکن لوگ آپ کو قبروں کا سوداگر کہتے ہیں کیا آپ کو یہ معلوم ہے، آپ بتائیں ایمان چاہیے یا عمران خان چاہیے۔مرید حسین قریشی کا کہنا تھا کہ جانتا ہوں آپ کے پاس زمین کس طریقے سے کس کا حق مار کر آئی، خدا کو کیا جواب دو گے۔اسی محفل میں شاہ محمود نے اپنے بھائی کو جواب دیا کہ یہ محفل شکوہ جواب شکوہ کی نہیں۔
Tag Archives: shah mehmood
مسلم لیگ کے دونوں امیدوار نااہل ،سنسنی خیز انکشاف نے ہلچل مچادی
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے وزارت عظمیٰ کےلیے عارضی اور مستقل دونوں امیدوار نااہل ہیں۔اسلام آباد میں اپوزیشن اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے عارضی اور مستقل دونوں نااہل امیدوار نامزد کیے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا حدیبیہ اور نیب ریفرنس میں ذکر ہے اور ان کی نااہلی کے امکانات ہیں، وہ وزارت عظمیٰ کا الیکشن لڑنے کی اہلیت نہیں رکھتے، پی ٹی آئی شاہد خاقان عباسی اور شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات اٹھائے گی اور (ن) لیگ کو ان دونوں امیدواروں پر نظر ثانی کرنی پڑے گی۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انہوں نے دیگر اپوزیشن رہنماو¿ں سے درخواست کی ہے کہ پاناما کیس میں کلیدی کردار ادا کرنے پر شیخ رشید کو وزیراعظم کا امیدوار بنانا چاہیے، پاناما کیس میں سب سے اہم کردار عمران خان، پھر سراج الحق اور شیخ رشید نے ادا کیا ہے، شیخ رشید نے نہ صرف سیاسی جنگ بلکہ قانونی جنگ بھی لڑی، اس لیے انہیں اپوزیشن کا متفقہ امیدوار بننے کا اعزاز ملنا چاہیے، تاہم باقی اپوزیشن جماعتوں نے اس پر غور کرنے کے لیے مہلت مانگی ہے، باہمی مشاورت کا عمل جاری ہے اور کوشش ہے کہ اپوزیشن متفقہ امیدوار لانے میں کامیاب ہوجائے۔