Tag Archives: khalid lateef

اسپاٹ فکسنگ سکینڈل….خالد لطیف کو مزید سوالات پیش

لاہور(ویب ڈیسک) اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں معطل کرکٹر خالد لطیف پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہو گئے جہاں انہیں اسپاٹ فکسنگ کے حوالے سے مزید سوالات کی فہرست دی گئی ہے اور 5 مئی تک جواب طلب کیا گیا ہے۔خالد لطیف کو اے سی یو کے سامنے پیشی کے لیے دوسری بار نوٹس جاری کیا گیا تھا، انہوں نے 26 مئی کو اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ کرنل (ر) اعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پیش ہونے سے انکار کر دیا تھا تاہم پی سی بی کی جانب سے مزید کارروائی کا نوٹس جاری ہونے پر آج وہ پیش ہو گئے۔

سپاٹ فکسنگ سکینڈل ۔۔ خالد لطیف نے پی سی بی کے خلاف محاذ کھول دیا

لاہور(ویب ڈیسک) اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں معطل کرکٹر خالد لطیف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ کے دائرہ کار کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے معطل کرکٹر خالد لطیف نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرائی ہے جس میں انہوں نے پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ پی سی بی کا اینٹی کرپشن یونٹ اور ٹریبیونل کھلاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کا حق نہیں رکھتا کیونکہ یہ پی سی بی کے آئین کی خلاف ورزی ہے،اینٹی کرپشن یونٹ اختیارات سے تجاوز کر رہا ہے۔خالد لطیف نے اپنی درخواست میں مزید کہا کہ پی سی بی کا اینٹی کرپشن یونٹ میرے خلاف امتیازی سلوک روا کر رہا ہے لہذا اسے تحقیقات سے فوری طور پر روکا جائے۔ خالد لطیف کی درخواست کے قابل سماعت یا ناقابل سماعت ہونے کا فیصلہ عدالت کرے گی۔