تازہ تر ین

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار 15ویں او آئی سی سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق او آئی سی کا سربراہی اجلاس 4 اور 5 مئی کو بنجول، گیمبیا میں منعقد ہو گا، اسحاق ڈار کل اور پرسوں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار وزرائے خارجہ اجلاس کے ایجنڈے اور نتائج کی دستاویزات پر تبادلۂ خیال اور حتمی شکل دیں گے، او آئی سی سربراہی اجلاس نازک وقت پر بلایا جا رہا ہے جب غزہ کے عوام پر جنگ مسلط ہے۔

ترجمان کے مطابق وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کانفرنس میں پاکستان کے مؤقف کا اعادہ کریں گے، او آئی سی اجلاس میں غزہ کی سنگین صورتِ حال پر غور اور مسئلہ فلسطین پر ایک مضبوط، اجتماعی اور متفقہ مؤقف پیش کیا جائے گا۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ سربراہی اجلاس میں نائب وزیرِ اعظم غزہ میں جاری نسل کشی پر اپنا مؤقف بیان کریں گے، وہ جموں و کشمیر کے عوام کے حقِ خود ارادیت، امت کی یک جہتی اور اتحاد کی ضرورت پر زور بھی دیں گے۔

ترجمان کے مطابق وزیرِ خارجہ بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا اور مسائل پر پاکستان کے نقطۂ نظر پر بھی بات کریں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv