Tag Archives: Inzemam-Ul-Haq

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے یو اے ای میں شیڈول ٹی ٹین لیگ کی ایک ٹیم خرید لی

لاہور(آئی این پی) قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے یو اے ای میں شیڈول ٹی ٹین لیگ کی ایک ٹیم خرید لی، جس پر بورڈ حکام ناخوش نظر آتے ہیں۔قومی کرکٹ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے یو اے ای میں شیڈول ٹی 10 لیگ کی ایک ٹیم خرید لی جس پر بورڈ حکام ناخوش نظر آتے ہیں۔اس حوالے سے چیئرمین نجم سیٹھی روس میں چھٹیاں گزار کر واپس آنے کے بعد ان سے بات کریں گے، 10اوورز فی اننگز پر مشتمل میچز کا حامل ایونٹ 21سے 24دسمبر تک شارجہ میں کھیلا جائے گا، اس کیلئے انضمام کو چیف مینٹور بھی مقرر کیا گیا ہے، وہ پی سی بی سے بطور چیف سلیکٹر ماہانہ تقریبا15 لاکھ روپے وصول کرتے ہیں، بورڈ سے ہی ٹکٹ، رہائش کی سہولت اور ڈیلی الانس لے کر وہ ون ڈے سیریز کیلئے مشاورت کے نام پر دبئی گئے، مگر وہاں گزشتہ روز ٹی10لیگ کی تقریب میں شرکت کی، ایونٹ میں وہ پنجابی لیجنڈز نامی ٹیم کے مالک ہیں۔بورڈ حکام نے گزشتہ روز ہی اس ایونٹ پر دبے الفاظ میں تشویش ظاہر کی تھی مگر اب ان کا اپنا چیف سلیکٹر اس کے ساتھ منسلک ہو چکا، گزشتہ برس انضمام کے بھائی بنکاک میں منعقدہ ایک ایونٹ کیلئے اپنی ٹیم لے کر گئے تھے جس کے کپتان فکسنگ میں تاحیات پابندی کے شکار سابق اسپنر دانش کنیریا تھے، انضمام ماضی میں باغی انڈین کرکٹ لیگ میں بھی شریک ہو چکے ہیں۔

دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے پاکستانی ٹی 20اور ون ڈے ٹیم کا اعلان کل کے کپتان چیف سلیکٹر کی نظر سے ہوئے انجان

لاہور( ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹی 20 ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ فاسٹ باﺅلر محمد عامر کو ٹی 20 میں آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ احمد شہزاد، محمد حفیظ، کامران اکمل اور شاداب خان کو بھی ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ بلے باز عمر اکمل کو فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کرنے کے باعث سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔انضمام الحق کی جانب سے ٹی 20 کیلئے اعلان کردہ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، کامران اکمل، محمد حفیظ، بابر اعظم، شعیب ملک، فخر زمان، سرفراز احمد، عماد وسیم، شاداب خان، محمد نواز، حسن علی، سہیل تنویر، وہاب ریاض، رومان رئیس اور عثمان خان شنواری شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فاسٹ باﺅلر محمد عامر کو ٹی 20 سیریز میں آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کی قیادت بھی سرفراز احمد کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد،کامران اکمل، محمد حفیظ، بابر اعظم، شعیب ملک، فخر زمان، آصف ذاکر، عماد وسیم، شاداب خان، حسن علی، وہاب ریاض، محمد عامر، فہیم اشرف، جنید خان اور محمد اصغر شامل ہیں۔چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کیلئے فٹنس کا معیار مختص کیا گیا تھا اور بتایا گیا کہ جو کھلاڑی اس پر پورا نہیں اترے گا اسے سلیکٹ نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ فٹنس کا معیار بھی کچھ زیادہ بلند نہیں بلکہ صرف پانچ درجے یعنی، بہترین، اچھا، اوسط، اوسط سے کچھ کم اور خراب، رکھے گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو منتخب ہونے کیلئے کم از کم اوسط درجے کی فٹنس ثابت کرنا تھی۔ فٹنس ٹیسٹ کیلئے لگائے گئے کیمپ میں میں 32 کھلاڑی بلائے گئے تھے جن میں سے 31 نے ٹیسٹ پاس کر لیا لیکن بدقسمتی سے عمر اکمل یہ ٹیسٹ پاس نہیں کر سکے۔۔#/s#