Tag Archives: imran shahbaz

شہباز شریف سے سیاسی مخالفت مہنگی پڑ گئی۔۔عمران خان سوشل میڈیا پر بھی یوٹرن لینے پر مجبور

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سوشل میڈیا پر ایک بار پھر شرمندگی اور رسوائی کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے حسب عادت مسلم لیگ (ن) سے سیاسی مخالفت کی بنیاد پر شہباز شریف کے حوالے سے کسی غیر معروف ویب سائیٹ کی غیر تصدیق شدہ خبر کو ٹیوئٹ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق معاملہ کچھ یوں تھا کہ عید کے دوسرے دن 3ستمبر کو رات 10:46بجے عمران خان نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں لکھاکہ ”شہبازشیر یف کے میگا پروجیکٹس اور میگا کرپشن کا ایک اکاو¿نٹ“اور ساتھ میں کسی غیرمعروف نیوز ویب سائیٹ کا لنک بھی منسلک تھاجسکا ٹائٹل تھاکہ ”شہباز شریف نے ترکی اور چائنا سے بھی اربوں ا±ڑا لئے، خبر میں انکشاف“،جبکہ عوام کی توجہ حاصل کرنے کیلئے نیوز کی فیچرڈ پکچر میں شہباز شریف کو چائنا کے وزیراعظم اور ترکی کے صدر طیب اردگان کے ساتھ مصافحہ کرتے دیکھا یا گیا تھا۔دلچسپ بات یہ تھی کہ چند لمحات میں ہی غیر معروف نیوز ویب سائیٹ کا لنک غیرفعال ہوچکا تھا اور لنک پر کلک کرنے سے یہ پیغام سامنے آنے لگا کہ ”سروس مہیا نہیں،سروسر عارضی طور پر آپ کی درخواست پر سروس دینے کے قابل نہیں۔۔۔۔۔“عمران خان کا یہ سیاسی وار اکارگر ثابت نہ ہوسکا۔اورسراسر جھوٹی ،من گھرٹ اور بے بنیادخبر شیئر کرنے پر عوام نے اپنے کمنٹس میں عمران خان کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا،کسی کا کہنا تھا کہ ”حضور کاپی پیسٹ نہ کیا کریں، لنک کھول کر دیکھ بھی لیا کریں، یوتھیاز کو بھی یہ جھوٹ کھولنا گوارہ نہیں“،اور کسی کا کہنا تھا کہ ”پی ٹی آئی کے زیراہتمام چلنے والی جعلی اور غیرمعروف ویب سائیٹ کا گھناو¿نا کھیل ناکام ہو گیا“، جبکہ کسی نہ یہ کہہ دیا کہ ”عمران خان سیاسی عدوات پر ملک و قوم کی عزت کو داو¿ پر لگانے لگے ہیں“، کوئی یہ کہنے سے بھی نہ ہچکچایا کہ ”خان صاحب عقل کے ناخن لیں اور دوست ممالک سے تعلقات کا بھی خیال رکھیں“،کوئی اپنے کمنٹ میں غصے سے آگ بگولا نظر آیا کہ”بہت ہوگیا۔۔یہ وقت آ گیا ہے کہ تحقیقات کی جائیں کہ عمران خان کن کے آلہ کار ہیں“،کسی نے ”کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے“بھی کہہ ڈالا،اکثریت کی یہی ملتی جلتی رائے سامنے آئی کہ ”عمران خان کی گھٹیا سوچ نے عید پر بھی قوم کو تقسیم کر دیا“۔سوشل میڈیا پرایسی درگت بنی کہ شرمسار عمران خان پتلی گلی سے دو نو گیارہ ہونے پر مجبور ہو گئے اورفوراً حسب روایت یو ٹرن لے لیا اور صرف پندرہ منٹ میں اپنی ٹوئیٹ کو ڈیلیٹ کر دیا۔۔

کرپشن الزامات ،چین نے دودھ کا دودھ پانی کا پانی کر دیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وزیر مملکت اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں، چینی سفارتخانے نے عمران خان کے جھوٹے الزامات کو مسترد کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک دفعہ پھر عمران خان کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن شرمندہ وہ شخص ہوتا ہے جس میں شرم ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پتہ لگانا لازم ہے کہ عمران خان کایابیتی کمپنی سے کیا تعلق ہے ؟۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف تین دفعہ پنجاب کے وزیراعلیٰ بنے۔ پنجاب کے لوگوں کیلئے اربوں اور کھربوں کے منصوبے بنائے اور لگائے لیکن کبھی بھی بدترین دشمن بھی ایک بھی کرپشن کا الزام ثابت نہیں کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پی کے میں خود تو ایک بھی منصوبہ کاغذ تک پر بھی نہ بنا سکے لیکن اربوں اور کھربوں جھوٹ ضرور بولے ہیں، عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب پر الزام لگا کر پنجاب کے لوگوں بالخصوص ملتان کی عوام کی ترقی کے حق پر حملہ کیا ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ عمران خان سے معافی کی امید تو نہیں لیکن اتنے جھوٹ پکڑے جانے کے بعد امید ہے شرمندگی تو ضرور محسوس کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے صوبے میں نہ ڈینگی اور سیلاب پر قابو پا سکے ہیں لیکن پچھلے چار سال جھوٹ بولنے اور یوٹرن لینے میں ریکارڈ قائم کئے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ عمران خان خیبر پختونخوا کے احتساب کمیشن کا تالا کب کھولیں گے۔

عمران خان کو 10ارب کا نوٹس

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے رشوت کی پیشکش کے الزام پر چیرمین تحریک انصاف عمران خان کو 10 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے وکیل خواجہ حارث کی جانب سے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کو نوٹس بھجوایا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی جانب سے 10 ارب روپے کی پیشکش کا الزام بے بنیاد ہے، عمران خان نے لگائے گئے الزامات میں ایک دوست کا بھی ذکر کیا، ان کا مو¿کل ایک صوبے کا سربراہ اور سیاست میں انتہائی اہم کردار کا حامل ہے، عمران خان نے الزام لگا کر ان کی ساکھ کو مجروح کیا ہے جس پر وہ شہباز شریف سے معافی مانگیں، عمران خان اگر وزیراعلی پنجاب سے معافی نہیں مانگتے تو 10 ارب روپے ہرجانہ دیں۔واضح رہے کہ عمران خان نے الزام لگایا تھا کہ پاناما لیکس پر زبان بند رکھنے کے لیے شہباز شریف نے اپنے ایک دوست کے ذریعے انہیں 10 ارب روپے رشوت کی پیشکش کی تھی