Tag Archives: hassan ali1 khabrain

لارڈز کے بہترین بولرز کی فہرست میں حسن علی کا ساتواں نمبر

 لاہور(ویب ڈیسک) لارڈزکرکٹ گراؤنڈ نے سال 2017 کے اختتام پر بہترین بولرز کی فہرست میں حسن علی کو ساتویں نمبر پر رکھا ہے۔چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے پیسر نے میگا ایونٹ میں سب سے زیادہ 13 پلیئرز کو آؤٹ کیا تھا۔ حسن علی ایک چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی بولر کا اعزاز بھی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے، حسن علی سے قبل سعید اجمل نے چیمپئنز ٹرافی میں 8وکٹیں اڑائی تھیں، پیسر ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے تھے۔حسن علی نے رواں سال مجموعی طور پر 45 وکٹیں حاصل کیں، سری لنکا کے خلاف بھی وہ مین آف دی سیریز قرار پائے، پاکستانی پیسر اس وقت  759ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ون ڈے کے بہترین بولر ہیں جب کہ گزشتہ سال آئرلینڈ کیخلاف ڈیبیو کرنے والے حسن علی اب تک 26ون ڈے میچز میں 56وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

حسن علی تیز ترین 50 وکٹیں لینے والے پاکستانی باؤلر بن گئے

ابو ظہبی: قومی ٹیم کے تیز گیند باز حسن علی پاکستان کی جانب سے تیز ترین 50 وکٹیں حاصل کرنے والے باؤلر بن گئے ہیں۔

انہوں نے یہ ریکارڈ سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں حاصل کیا۔ اس میچ میں انہوں نے مجموعی طور پر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

سری لنکا کے خلاف ابو ظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے تیسرے ون ڈے میں حسن علی نے چوتھی وکٹ حاصل کی تو یہ ون ڈے میں ان کی پچاسویں وکٹ تھی۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ عظیم گیند باز وقار یونس کے پاس تھا جنہوں نے 27 میچوں میں 50 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

حسن علی نے 50 وکٹوں کا ہندسہ 24 میچز میں عبور کیا اور اس طرح وہ پاکستان کی جانب سے وکٹوں کی تیز ترین نصف سنچری مکمل کرنے والے پہلے باؤلر بن گئے۔

ایک روزہ کرکٹ میں سب سے تیز 50 وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ سری لنکا کے اجنتھا مینڈس نے انجام دیا۔ مینڈس نے 50 وکٹیں صرف 19 میچز میں حاصل کیں۔

حسن علی تیز  ترین 50 وکٹیں مکمل کرنے والے دنیا کے پانچویں باؤلر بھی بن گئے ہیں۔