Tag Archives: ch nisar ali khan

چوہدری نثار بارے آگئی و ہ خبر جس کا سب کو انتظار تھا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وزیراعظم نوازشریف اور وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کے درمیان آج ملاقات کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماﺅں کے درمیان پیدا ہونے والی غلط فہمیاں کافی حد تک دور ہو چکی ہیں۔ آج کی ممکنہ ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اہم کردار ادا کیا اور انہوں نے چودھری نثار علی خان کو راضی کر لیا ہے کہ سیاسی مخالفین اور دیگر عناصر کے منہ بند کرنے کیلئے یہ ملاقات بہت ضروری ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد نوازشریف اور وزیر داخلہ چودھری نثار کے درمیان سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی پانامہ جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد کچھ غلط فہمیاں پیدا ہو گئی تھیں۔ چودھری نثار نے کچھ اہم مشورے بھی دیئے تھے جن کو وزیراعظم نے نظرانداز کر دیا اور وہ باتیں انہوں نے خواجہ آصف سے بھی کر دیں جن کا چودھری نثار علی خان کو بہت رنج تھا۔

کمر درد کی اصل حقیقت سامنے آگئی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کمر درد کی شدید تکلیف کے باعث اپنی تمام تر مصروفیات کینسل کردیں، ڈاکٹروں نے وزیر داخلہ کو مکمل آرام کا مشورہ دیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کو گزشتہ کئی روز سے کمر درد کی شکایت تھی۔ تاہم گزشتہ روز دفتر میں سرکاری مصروفیات کی انجام دہی کے دوران درد کے شدت اختیار کرنے کے باعث وہ اپنی بقیہ مصروفیات ترک کرکے گھر چلے گئے۔ عارضے کے باعث انہوں نے اپنی تمام تر مصروفیات کینسل کر دیں۔ تاہم تجزیہ نگاروں کے مطابق پاناما ایشو اور جے آئی ٹی رپورٹ آنے کے بعد وزیراعظم اور وزیرداخلہ میں اختلافات بڑھ گئے ہیں اور ان کے کمر درد کو سیاسی قرار دے رہے ہیں۔ تاہم اس حوالے سے جلد حقائق سامنے آ جائیں گے۔ ادھر (ن) لیگی رہنماو¿ں نے بھی وزیرداخلہ کی تکلیف کو ڈرامہ قرار دے دیا ہے۔
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پانامہ کیس میں استعفیٰ کے لئے دباﺅ۔ رواں ہفتہ پارٹی سے نئے وزیراعظم کے لئے نام فائنل کر دیا جائیگا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے وزیراعظم کانام فائنل ہوتے ہی فارورڈ بلاک بنانے کے لئے لنگوٹ کس لئے ہیں، معلومات کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو آئینی ماہرین نے مشورہ دیاہے کہ انہیں اندازہ ہو چکا ہے سپریم کورٹ کسی صورت میں کلین چٹ نہیں دے گی۔ عدالتی احکامات کے بعد عہدہ سے مستعفی ہونے کا عوام پر اثر نہیں پڑیگا بلکہ الٹا عام انتخابات میں بھی غلط تاثر جائے گا۔ اپنے عدالتی فیصلہ سے قبل عہدہ سے استعفیٰ دیا جائے تو پھر عام انتخابات، 2018ءمیں الیکشن مہم میں بہتر نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ وزیراعظم نے آئینی ماہرین سے رائے طلب کی کہ اگر مقدمہ نیب یا ٹرائل کورٹ میں جاتا ہے تو پھر بھی استعفیٰ دینا پڑے گا۔ قانون دانوں نے کہا کہ نیب ٹرائل کورٹ سے عہدہ کی مزید ہزیمت ہو گی۔ اور اپوزیشن کے نعرہ کو تقویت ہو گی۔ سوموار اور منگل کو وزیراعظم نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے بھی ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا مگر وفاقی وزیر داخلہ کی طبیعت ناسازی کے باعث ملاقات نہیں ہو پائی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ کے بھی اپنا ہوم ورک مکمل کر لیا ہے اور وہ نئے وزیراعظم کے لئے نام نامزدگی کے بعد اعلان کریں گے۔ وزریاعظم ہا¶س کے ذرائع کے مطابق نئے وزریاعظم کے لئے بیگم کلثوم نواز کی بیماری کے بعد تین ناموں پر قریب سے غور کیا جا رہا ہے جن میں سپیکر ایاز صادق، خرم دستگیر اور شاہد خاقان عباسی کے نام شامل ہیں۔ وزیراعظم ہا¶س کے ذارئع کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے مستعفی ہونے کے لئے حتمی فیصلہ کر لیا ہے بس اعلان ہونا باقی ہے۔ آئینی ماہرین کے مطابق رواں ہفتہ سپریم کورٹ میں مقدمہ کی سماعت کے بعد ہوا کے رخ کا تعین ہو جائے گا جس کے بعد اگلے ہفتہ حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا۔ تاہم وزریاعظم کے فیملی ذرائع کے مطابق محمد نواز شریف کو معلوم ہے کہ نئے وزیراعظم کی نامزدگی کے بعد اپنی پارٹی کو متحدہ کرنے کے لئے بھی پے در پے اقدامات کرنا ہونگے۔ اس حوالے سے انہوں نے ملک بھر سے ایم این اےز کے حلقوں میں ترقیاتی کاموں کی فہرستیں بھی طلب کر لی ہیں تاکہ انہیں فنڈز جاری کر کے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا جا سکے۔ سیاسی منظرنامے میں تیزی سے تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں اور پاکستان ایک بار پھر عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
فارورڈ بلاک

چوہد ری نثار نے وزیر اعظم سے دل کی بات کہہ دی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کابینہ اجلاس میں نواز شریف اور چودھری نثار میں ملاقات نہ ہو سکی۔ نجی ٹی وی کے مطابق چودھری نثار کا مو¿قف ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ پر تصادم اور محاذ آرائی کی پالیسی سے گریز کیا جائے، معاملات کو بات چیت سے حل کیا جائے اور بلاوجہ نئے محاذ نہ کھولے جائیں۔

”کلبھوشن یادیو کو پھانسی “وفاقی وزیر داخلہ بھارت کا واضح پیغام دیدیا

پشاور(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ کلبھوشن یادیو دہشتگردی کا ارتکاب کرتے ہوئے پاکستان سے گرفتار ہوا اور اسے ملک کے قانون اور آئین کے مطابق ہی منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کے عوام قومی سلامتی سے متعلق معاملات میں متحد ہیں، جہاں ابہام نہیں وہاں ابہام پیدا نہ کیا جائے، کلبھوشن کے حوالے سے بھی کسی قسم کا کوئی ابہام نہیں کہ وہ بھارتی ایجنٹ اور جاسوس ہے، وہ پاکستان میں دہشتگردی کی کئی وارداتوں کا مرتکب ہوا اور اگر اسے وقت پر نہ پکڑا جاتا تو وہ ملک میں اور زیادہ تباہی پھیلاتا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کلبھوشن کے تمام معاملات کو ایک جاسوس کے طور پر اپنے ملک کے آئین اور قانون کے مطابق حل کرے گا، اسے پاکستان کے قانون اور آئین کے مطابق ہی منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔پاک افغان تعلقات پر وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستانی عوام نے افغانستان کے لئے بہت قربانیاں دی ہیں، دونوں ملک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، وہ افغان حکومت کی پالیسی پر بات نہیں کرنا چاہتے لیکن پاکستان کی پالیسی واضح اور شفاف ہے کہ پاکستان کسی ایسے اقدام کا ساتھ دینے کا سوچ بھی نہیں سکتا جو افغانستان کی آزادی، خود مختاری یا امن میں خلل ڈالے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کی حکومت پاکستان پر الزام تراشی کے بجائے اپنی داخلی اور خارجی کمزوریوں پر توجہ دے اور ہمارے دشمن کی زبان سے بات نہ کرے، اگر افغان حکومت ایک پڑوسی اور مسلمان بھائی کی حیثیت سے ہم سے بات کرے گی تو اسے ضرور سنا جائے گا لیکن جب افغان حکام بھارت کی زبان میں ہم سے بات کریں گے تو یہ ہمارے لیے قابل قبول نہیں ہوگا۔ایران کے ساتھ تعلقات پر چوہدری نثار نے کہا کہ پاکستان اور ایران برادر اسلامی ملک ہیں، ایران کے وزیر خارجہ گزشتہ دنوں پاکستان آئے تھے اور انہوں نے وزیراعظم اور آرمی چیف سمیت کئی اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتیں کیں، ہمیں مل کر تمام معاملات کو طے کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ رمضان المبارک کے بعد ایران کا دورہ کروں گا جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری پر بات کریں گے۔

ایجنسیوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ….چوہدری نثار کا اہم بیان سامنے آگیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزرات داخلہ کو حساس اداروں کی جانب سے رپورٹ موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پی او ایف واہ میں یوم مزدور کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں دہشت گردی کا خطرہ ہے جب کہ وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ ایجنسیاں حساس اداروں کو محفوط نہیں کرسکتیں تو ان کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔حساس اداروں نے وزارت داخلہ کو رپورٹ بھیجی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ میں دہشت گردی کا خطرہ ہے اور یوم مزدور کی مناسبت سے منعقدہ تقریب پر دہشت گرد کارروائی کرسکتے ہیں لہذٰا تقریب میں مدعو وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار اور دیگر 2 وفاقی وزرا شرکت سے گریز کریں۔دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی ایجنسیاں اگر حساس اداروں کو بھی محفوظ نہیں کرسکتیں تو ان کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہو گا، اگر پی او ایف کے مزدور محفوظ نہیں تو ہمیں بھی اپنے تحفظ کی پرواہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی برسوں سے یکم مئی کو پی او ایف ملازمین کی تقریب ہورہی ہے اس روایت کو کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا اور آج بھی یہ تقریب پروگرام کے مطابق ہوگی جب کہ مجھ سمیت وفاقی وزرا بھی اس میں ضرور شرکت کریں گے۔

رینجرز کو دہشتگردوں کے علاوہ کس کس کا سامنا ۔۔؟چوہدری نثا ر نے سب بتا دیا

کراچی(ویب ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے رینجرز کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ کھلے دشمنوں کے علاوہ ہمیں چند دوست نما دشمنوں کا بھی سامنا ہے۔رینجرز ہیڈ کوارٹرز پر منعقدہ پاسنگ آو¿ٹ پریڈ کے مہمان خصوصی چوہدری نثار نے کہا کہ کراچی آپریشن میں انٹیلی جنس ایجنسیز نے تاریخی کردار ادا کیا ہے، ہر تین ماہ بعد رینجرز اختیارات کو متنازع نہ بنایا جائے، اس معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اختیارات کو متنازع بناکر رکاوٹیں کھڑی کردی جاتی ہیں، یہ سلسلہ اب بند ہونا چاہئے، رینجرز سیاسی بنیادوں پر کارروائی نہیں کرتی۔انہوں نے کہا کہ سندھ رینجرز نے کراچی میں ساڑھے9 ہزارآپریشن کئے جبکہ مختلف کارروائیوں میں منوں بارود اور اسلحہ بھی برآمد کیا۔ان کا کہنا تھا کہ رینجرز کا بجٹ 7 ارب سے 12ارب روپے تک پہنچ گیا ہے، رینجرز کراچی میں امن کے لیے کارروائیاں کرتی ہے،سیکیورٹی اداروں کی مشترکہ کاوشوں سے کراچی کا امن بحال ہوا ہے۔چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ’کراچی میں امن سے دشمنوں کے عزائم خاک میں مل جائیں گے، کھلے دشمنوں کے علاوہ ہمیں چند دوست نما دشمنوں کا بھی سامنا ہے، رینجرز نے ذمہ داریوں سے بڑھ کر کراچی میں امن کے لیے کردار ادا کیا‘۔انہوں نے سابق ڈی جی رینجرز رضوان اختر اور بلال اکبر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فورس کو مضبوط قیادت فراہم کی اور رینجرز نے جر?ت، ہمت اور بہادری کی نئی مثالیں قائم کیں۔

مذہب کے نام پر فساد پھیلانے والوں کا قلع قمع ….چوہدری نثار کا دبنگ اعلان

لورا لئی(ویب ڈیسک)وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ ہمارادشمن کتناموذی اور بے ایمان کیوں نہ ہوہماری فورسز نےان کو نیست و نابود کردیا ہے مذہب کے نام پر بھی فساد پھیلانے والوں کا قلع قمع کرکے دم لیں گے۔ بلوچستان کے علاقے لورالئی میں ایف سی اہلکاروں کی پاسنگ آو¿ٹ پریڈ سے خطاب کے دوران وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ پاسنگ آوٹ پریڈ میں شریک اہلکاروں کومبارکبادپیش کرتا ہوں ایف سی وردی عام نہیں اس یونیفارم کی آن بان میں شہیدوں کا خون شامل ہے ایف سی اہلکار شر اور فساد کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے سربکف ہو کر وطن کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ہمارادشمن کتناموذی ،ازلی، بے ایمان کیوں نہ ہوفورسز نےانکو نیست و نابود کردیا ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے اب صرف بچے کچے دہشتگردوں کو انجام تک پہنچانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ بلوچستان اور پاکستان میں امن نہیں چاہتے وہ نہیں چاہتے کہ ہمارے بچے خوش و خرم زندگی گزاریں فسادی بلوچستان کے نوجوانوں کو استعمال کرکے خون خرابہ کرنا چاہتے ہیں جب کہ پاکستان میں موجود کچھ لوگ ہمارے ازلی دشمن سے پیسا لے کرعیش کرتے ہیں۔

چوہدری نثار کی سیکرٹری خارجہ سے اُمیدیں ….حیران کن انکشاف

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نئی سیکریٹری خادجہ تہمینہ جنجوعہ کو اہم ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو اندرونی و بیرونی کئی چیلنجز درپیش ہیں، امید کرتا ہوں بیرونی محاذ پر درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے، عالمی دنیا میں پاکستان کا تشخص اجاگر کرنے اور علاقائی و عالمی امور پر پاکستان کا موقف موثر طور پر اقوام عالم کو پہچانے میںپنا کردار ادا کریں گی۔جمعہ کو وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نئی سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات میں انہیں نئی سیکرٹری خارجہ کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں پاکستان کو اندرونی و بیرونی طور پر کئی چیلنجز درپیش ہیں۔ میں امید کرتا ہوں کہ بیرونی محاذ پر درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے، عالمی دنیا میں پاکستان کا تشخص اجاگر کرنے اور علاقائی و عالمی امور پر پاکستان کا موقف موثر طور پر اقوام عالم کو پہچانے میں آپ اپنی صلاحتیوں کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کریں گی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ بیرونی دنیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی ملک کا اہم اثاثہ ہیں ۔ انکے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ وزیر داخلہ نے سابقہ سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کی کارکردگی کی تعریف بھی کی ۔