Tag Archives: bilawal

اصل ملک دشمن وہ ہیں جو کالعدم تنظیموں کو پالتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری

کوئٹہ(ویب ڈیسک ) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اصل ملک دشمن وہ ہیں جو سیاسی مفادات کیلئے کالعدم تنظیموں کو پالتے ہیں۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں بم دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے ملاقات کی اور تعزیت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میرے خاندان نے بھی ہزارہ برادری کی طرح دکھ اور مشکلات دیکھی ہیں، اتنی لاشیں گرنےکےباوجودبھی حکومت کوئی فیصلہ نہیں کرسکی، حکومت کوفیصلہ کرناہوگاقاتلوں کےساتھ ہےیا مظلوم کے ساتھ، ملک میں کب تک یہ دوغلی پالیسی چلتی رہےگی؟۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جب تک دوغلی پالیسی چلتی رہے گی انصاف نہیں ملے گا، ایک وزیرکہتاہےقاتلوں کےخلاف کارروائی نہیں کرسکتے، دہشت گردوں کےخلاف کارروائی کی بات کریں توغدارقراردیتےہیں، میں چین سے نہیں بیٹھوں گا، میری جدوجہد کا محور ملک سے انتہا پسندی کا خاتمہ ہے، نفرت اور انتہا پسندی نے ہمیں بہت سے دکھ دیئے ہیں، ہم سب نے ملکر ملک کو انتہا پسندی سے پاک کرنا ہے، نیشنل ایکشن پلان پر آج تک عملدرآمد نہیں ہوا۔
چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ حکومت یہ فیصلہ نہیں کرپارہی کہ وہ قاتل کے ساتھ ہے یا مظلوم کے، ایک جانب وزیر داخلہ کہتے ہیں وہ مظلوموں کے ساتھ ہیں اور دوسری جانب قاتلوں کو تحفظ دینے کی کوشش کرتے ہیں، جب کالعدم تنظیموں کے خلاف قومی اسمبلی میں بات کرتا ہوں تو ملک دشمن قرار دے دیا جاتا ہے، لیکن اصل ملک دشمن وہ ہیں جو سیاسی مفادات کیلئے کالعدم تنظیموں کو پالتے ہیں، متاثرین کوقومی دھارےمیں لائیں دہشت گردوں کونہیں۔

نواز شریف کو تمام ادوار کا حساب دینا پڑیگا

لاہور(ویب ڈیسک)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو صرف پاناما کا نہیں بلکہ اپنے تمام ادوار کا حساب دینا پڑے گا۔لاہورمیں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو سپریم کورٹ کا نااہلی کا فیصلہ ماننا پڑے گا، کسی ایک آدمی کے لئے قانون تبدیل نہیں کیا جاسکتا، نوازشریف نے یوسف رضا گیلانی کومشورہ دیا تھا کہ عدالت کا فیصلہ مانیں اوراستعفیٰ دے کر گھر جائیں اب نوازشریف کو اپنے مشورے کا پاس رکھنا چاہیے، (ن) لیگ نے جان بوجھ کر خود کومشکل صورتحال میں ڈالا، جعلی تبدیلی کی سیاست نہیں بلکہ ملک میں صرف جمہوریت چاہتے ہیں، انصاف اور مساوات پرمبنی معاشرہ چاہتے ہیں جب کہ اقتدارمیں آئے تو کسانوں کو طاقت ور بنائیں گے۔

امریکی میڈیا کو انٹرویو کے دوران بلاول بھٹو نے ڈونلڈ ٹرمپ بارے ایسی بات کہہ دی کہ امریکہ آگ بگولہ ہو گیا

لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے امریکی صدر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نئے سال پر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹویٹ سے پاکستان کی عوام خصوصاً جن کے پیاروں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانیں کھوئیں، کو شدید تکلیف پہنچی ہے۔خیال رہے کہ سال نو کے آغاز پر امریکی صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں کہا تھا کہ امریکا نے پاکستان کو 15 سال میں 33 ارب ڈالر سے زائد امداد دے کر بے وقوفی کی، پاکستان نے امداد کے بدلے ہمیں جھوٹ اور دھوکے کے سوا کچھ نہیں دیا جبکہ وہ ہمارے رہنماو¿ں کو بیوقوف سمجھتا ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ ’پاکستان دہشت گردوں کو مبینہ محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرتا ہے جہاں سے دہشت گرد افغانستان میں امریکی اور اتحادی افواج کو نشانہ بناتے ہیں، لیکن اب ایسا نہیں چلے گا۔امریکی میڈیا فوکس بزنس کے پروگرام ‘آفٹر دی بیل’ کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ‘ مجھے نہیں لگتا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی کوئی ایسی نیت ہوگی پر ان کے اس ٹویٹ نے پاکستانی عوام کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچائی۔
انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر نے اپنے بیان میں 33 ارب ڈالر کے امداد کی بات کی تاہم امداد پر امریکی عوام، امریکا کے ٹیکس دہندگان اور امریکی حکومت کا سوال کرنا ان کا حق ہے تاہم انہوں نے یاد دلایا کہ کولیشن سپورٹ فنڈ جس کے تحت امریکا نے 33 ارب ڈالر پاکستان کو دیے یہ پاکستان کی جانب سے شدت پسندی کے خلاف لڑنے کا معاوضہ تھا۔
انہوں نے پاکستان کو طالبان کی حمایت کرنے کے الزامات پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں 75 فیصد تک کمی دیکھی گئی ہے جبکہ افغانستان میں دہشت گرد اب بھی 75 فیصد حصوں میں سرگرم ہیں اور افغانستان کی 45 فیصد زمین حکومت کے قبضے میں ہی نہیں ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ اگر پوری نیٹو فورس اور افغان حکومت مل کر افغانستان میں دہشت گردی کا خاتمہ نہیں کرسکتے تو پاکستان سے ایسا اکیلے کرنے کی امید کیسے کی جاسکتی ہے؟
ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں نے امریکیوں سے زیادہ پاکستانیوں کی جانیں لیں ہیں اور ہم پاکستان اور افغانستان میں دہشت گردی کا خاتمہ کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے پاکستان کے خلاف کی جانے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے انہیں ماضی کی یاد دلائی اور کہا کہ امریکی حکومت نے افغان جنگ میں طالبان اور مجاہدین کی حمایت کی تھی اور پاکستان حکومت کو بھی ان کی حمایت کا کہا تھا۔انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ بینظیر بھٹو نے امریکا کے سابق صدر جارج بش کو افغانستان معاملے میں خبردار کیا تھا تاہم انہوں نے کہا کہ وہ ماضی کو نہیں دیکھنا چاہتے بلکہ مستقبل کا سوچتے ہیں۔اختتامی کلمات میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان اور امریکا کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔

عام انتخابات سے قبل بلاول بھٹو نے علیحدگی کا اعلان کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک) چئیرمین پیپلرپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں کسی کے ساتھ اتحاد ممکن نہیں اور انتخابی میدان میں اپنے نشان کے ساتھ اتریں گے۔چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی زیرِصدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں جماعت کی سیاسی حکمت عملی کی تشکیل کے لئے اہم فیصلے کئے گئے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی سینئر قیادت سے مشاورت کے بعد انتخابی حکمت عملی کا فیصلہ کیا اور سینئر قیادت کی مشاورت سے ہی فیصلے کی منظوری بھی دی۔بلاول زرداری نے آئندہ عام انتخابات میں کسی بھی جماعت کے ساتھ اتحاد کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی جماعت کے ساتھ اتحاد کے بجائے آئندہ انتخابات میں اپنے نشان پر الیکشن لڑا جائے گا اور ہر حلقے میں اپنا امیدوار کھڑا کیا جائے گا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انتخابات کی تیاریاں شروع کردی جائیں گی اور اس حوالے سے اپنے سیاسی حریف عمران خان اور نوازشریف کوسخت جواب دیا جائے گا، عمران خان کی الزام تراشی اورجھو ٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا جب کہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کے خلاف محاذ کو مزید گرم کرنے اور حکمران جماعت کے طرز سیاست کا جم کر مقابلہ کیا جائے گا۔

مشرف نے بینظیر کو قتل کروایا ،بلاول بھٹو زرداری

گڑھی خدا بخش(ویب ڈیسک) بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ حکمرانوں نے جمہوریت اور پارلیمان کو کمزور کیا جب کہ آج ہر ادارے کو کمزور کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔بے نظیر بھٹو شہید کی 10ویں برسی پر گڑھی خدا بخش میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ بی بی کا پاکستان دنیا میں اکیلا ہورہا ہے، انہوں نے 30 سال جمہوریت کے لیے جدوجہد کی اور آمروں کے خلاف تحریکیں چلائیں، بی بی نے ہمیشہ صوبوں کے حقوق کی بات کی اور خواتین کو بااختیار کرنے کی جدو جہد کی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے جمہوریت اور پارلیمان کو کمزور کیا، آج ہر ادارے کی آزادی کو ختم کرکے انہیں کمزور کرنے کی سازش کی جارہی ہے، ملک قرضوں میں جکڑا ہوا ہے اور معیشت کا بیڑا غرق کردیا ہے۔چیرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ دہشت گرد جب چاہتے ہیں حملہ کرتے ہیں، آج بھی ہمارے اسکول کالجز اور عبادت گاہیں محفوظ نہیں جب کہ کل بی بی شہید کو عدالت کے چکر لگوانے والے حکمران آج عدالت کے باہر چیخ رہے ہیں اور خود کو مظلوم ثابت کرنے کی کوشش کررہے ہیں، انہوں نے بھٹو شہید کے قاتلوں کا ساتھ دیا جب کہ جو دوسروں کو چور چور کہ رہے تھے آج سب سے بڑی چوری میں پکڑے گئے ہیں، انصاف کے سوداگر آج انصاف کی دہائی کررہے ہیں۔بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ جس نے بی بی کی شہادت کی تعزیت نہیں کی وہ آج سندھ میں آکر انہیں مظلوم کہہ رہا ہے تاہم ان کی سیاست اشاروں پر چل رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جس عدلیہ کی آزادی کے لیے بی بی نے جدوجہد کی اور کارکنوں نے خون بہایا اس عدلیہ سے ہمیں، بی بی اور شہید بھٹو کو انصاف نہیں ملا۔

اس سے قبل آصف زرداری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک میں اب دہرا انصاف نہیں چلے گا اگر اب کسی کو این آر او دینے کی کوشش کی گئی تو مزاحمت کریں گے،ہماری پارٹی کے خلاف سازش ہوئی ہےاورسازش اب تک جاری ہے۔

پی پی کا آج پاور شو ،بلاول بھٹو نے بڑا دعوی کر دیا

لاہور( این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی یوم تاسیس کی گولدن جوبلی تقریبات کے سلسلہ میں آج وفاقی دارالحکومت میں اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی ۔ جلسے سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور دیگر مرکزی رہنما خطاب کریں گے۔ پریڈ گراﺅنڈ میں منعقدہ جلسے میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت چار وں صوبوں سے کارکنوں کے قافلے شریک ہوں گے ۔پیپلز پارٹی نے جلسے کے لئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے جبکہ سکیورٹی کےلئے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو آج کے جلسے میں ملک کو درپیش مسائل پر کھل کر بات کریں گے جبکہ اس کے ساتھ مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کی قیادت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جائے گا ۔ پیپلز پارٹی کے حلقوں میں آج اسلام آباد میں منعقد ہونے والے جلسے کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جارہا ہے ۔

نا اہل حکمرانوں نے قرضوں کیلئے ملکی اثاثے گروی رکھ دیئے :بلاول بھٹو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تمام کارکن5دسمبر کو اسلام آباد پریڈ گراونڈ پہنچیں، میں سب کا انتظار کروں گا۔تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹوکا گولڈن جوبلی جلسے کیلئے اپنے ویڈیو پیغام میں جیالوں اور عوام کو اسلام آباد پریڈگراونڈ آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہنا تھا کہ محبتوں، قربانیوں، انتھک محنت، لازوال جذبے اور دعاں کا شکریہ کیونکہ جیالوں اور عوام کے بنا 50 سال کا یہ سفر ممکن نہیں تھا جبکہ محترمہ شہید نے ذوالفقار بھٹو کی روایات برقراررکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی دولت چند خاندانوں تک محدود ہوکررہ گئی ہے جبکہ حکمرانوں نے قرضوں کیلئے ملکی اثاثے گروی رکھ دیے ہیں۔ ملک میں ہر سال 30ہزار نوجوان بیروزگار ہور ہے ہیں اور نا اہل سیاستدانوں نے ملک کو مشکلات میں مبتلاکردیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کراچی میرا شہر ہے اورہم سب ملکر اس شہر کو بدلیں گے انہوں نے کہا کہ کراچی روشنیوں کا شہر کہلاتا ہے۔اس شہر کی گزشتہ 30 برس کی بد نصیبی ہمارے سامنے ہے۔ہم غریبوں کی سیاست کرتے ہیں۔بنیادی اور مفت تعلیم سب کے لئے ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہم دیہی اور شہری کی سیاست نہیں کرتے ہیں ۔میں وعدہ کرتاہوں اپنے نانا اور اپنی ماں کے نقش قدم پر چلوں گا۔ میرا جنم بھی اسی شہر میں ہوا ہے۔ میں یقین دلاتا ہوں اس شہر کا کھویا ہوا مقام ہم مل کر واپس دلائیں گے ۔ہم تباہی اور بربادی کا دور ختم کر ینگے انہوں نے کہا کہ کراچی میں سازش کے تحت تعلیم یافتہ شہریوں پر مذہبی اور لسانی تعصب تھونپ دیا گیا اور اسٹریٹ کرائمز، بھتہ خوری اور دہشت گردی کو شہر کی پہچان بنا دیا گیا، ثابت کریںگے کہ بربادی کا دور ختم، رواداری کا دور شروع ہو گیا ہے، وعدہ کرتاہوں کہ اپنے نانا اور والدہ کی طرح سیاست کروں گا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کا نوکریوں میں خصوصی افراد کیلئے 5 فیصد کوٹہ خوش آئندہ ہے ،2018 کے انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے وفاق سمیت دیگر صوبوں میں بھی خصوصی افراد کیلئے پانچ فیصد کوٹہ مختص کرائیں گے ۔ اتوار کے روز بلاول بھٹو نے خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ جسمانی طور معزور افراد معاشرے پر بوجھ نہیں بلکہ معزور افراد کو مواقع اور سہولتیں آگے بڑھنے کے لئے دی جائیں خصوصی افراد بھی سماجی بہبود میں بہتر کردار ادا کرسکتے ہیں اور معاشرے کے تعاون سے خصوصی افراد ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں بلاول بھٹو نے کہا کہ تجارت کھیل سمیت دیگر شعبوں بھی خصوصی افراد کے لئے اقدامات کیے جانے چائیے

بلاول بھٹو کیساتھ اسلام آباد میں انوکھا واقع پیش آگیا ،سب دیکھتے ہی رہ گئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پمز کے ملازم اشعر اسحاق نے اپنے آپ کو ڈاکٹر ظاہر کیا، تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو جب پمز میں زیر علاج صحافی کی عیادت کے لیے آئے تو اس وقت وہاں موجود اشعر اسحاق نے خود کو ڈاکٹر ظاہر کرتے ہوئے بلاول بھٹو کو بریف کیا، اس سلسلے میں ہسپتال ذرائع کاکہناہے کہ اشعر اسحاق ڈاکٹر نہیں ہے اور نہ ہی وہ پمز کا ملازم ہے، اشعر اسحاق برن سینٹر پمز میں بطور ٹرینی سٹاف کام کر رہا ہے، اس کی اس حرکت سے ہسپتال کی انتظامیہ بے خبر رہی،   واضح رہے کہ اشعر اسحاق اس سے پہلے ریلوے کے وزیر خواجہ سعد رفیق اور دیگر وزراء کے ساتھ بھی اسی طرح کے مذاق کر چکا ہے۔

بلاول بھٹو کی طرح اُردو بولنے والے بچے کس کے ؟؟

اسلام آباد (ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور تحریک انصاف سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماو¿ں نے آج تک بلاول بھٹو زرداری کی اردو کو خوب ہدف تنقید بنا یا ہے لیکن اب خود تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے بیٹوں کو اردو بولنا نہیں آتی۔نجی چینل کے اینکر نے عمران خان سے بچوں کابارے میں پوچھا تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ ٹھیک ہیں ،بڑے ہو رہے ہیں۔ میزبان نے عمران خان سے سوال کیا کہ کیا آپ کے بچوں کو اردو بولنا آتی ہے تو عمران خان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ بد قسمتی سے انہیں اردو بولنا نہیں آتی ،میرے بچے ویسے ہی اردو بولتے ہیں جیسے بلاول بھٹو بولتے ہیں۔

پی ٹی آئی اور ن لیگ دونوں کو ملک کی کوئی فکر نہیں:بلاول

مانسہرہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کو ملک کی کوئی فکر نہیں دونوں ہی جماعتیں اقتدار کی لڑائی لڑ رہی ہیں۔ مانسہرہ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 2018 کا الیکشن میرا پہلا اور عمران خان کا آخری الیکشن ہوگا، ہم نے پہلے بھی ملک کو نازک صورتحال سے نکال کر جمہوریت پرڈالا ہے، جبکہ پی ٹی آئی ہو یا ن لیگ ، دونوں اقتدار کی لڑائی لڑ رہےہیں، ان کو ملک کی کوئی فکر نہیں، لوگوں کے اصل مسائل پر یہ بات نہیں کرتے، ملکی مسائل کا حل ان کے پاس ہے ہی نہیں ، ان کے پاس ملک چلانے کی نہ اہلیت ہے اور نہ صلاحیت۔بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب، آپ کتنا بھی چیخ لیں عوام آپ کے دھوکےمیں نہیں آئیں گے، آپ نے ترقی کے نام پر بڑے بڑے نمائشی منصوبوں پر کھربوں روپے ضائع کردیے، جب آپ کی کرسی کو خطرہ ہوا آپ نے پارلیمنٹ کا سہارا لیا، اور جب خطرہ نہیں رہا تو پارلیمنٹ کی طرف دیکھنا بھی گوارہ نہیں کیا، انقلاب کا لفظ آپ کےمنہ سے اچھا نہیں لگتا، پ سازشی ہوسکتے ہو ، انقلابی نہیں۔چیرمین پی پی پی نے کہا کہ عمران خان نے خیبرپختون خوا میں سیاسی دشمنی میں نصرت بھٹو کینسر اسپتال کو بند کردیا، اگر بیگم نصرت بھٹو کے نام پر اعتراض ہے تو اسے بھی شوکت خانم کا نام دے دو، ہمارے لیے تو مائیں سانجھیں ہوتی ہیں، تبدیلی کے دعوے داروں نے صحت کے پورے  نظام کو تباہ کردیا جس کی نج کاری کی جارہی ہے، آپ کی اتحادی جماعت پر خیبر بینک میں کرپشن کا الزام ہے اس کی کب تحقیقات ہوں گی، جبکہ اب جھوٹ، پروپگینڈے اور گالی کی سیاست مزید نہیں چلے گی۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ خیبرپختون خوا میں  سرکاری اسکولوں میں تعلیم پستی کی طرف جارہی ہے، مگر پی ٹی آئی کےلوگوں کے نجی اسکول ترقی پر ترقی کررہےہیں،  عمران خان نے کیا نیا کردیا ہے، صوبے میں صحت کا نظام تباہ ہے، بے روزگاری عروج پر ہے، عمران خان دہشت گردوں کی مذمت کرتے ہوئے بھی ڈرتے تھے، انہوں نے طالبان کو دفتر کھولنے کی پیشکش کی تھی، طالبان کے مدرسے کو کروڑوں روپے دیے، عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن کی مخالفت کی اور انہیں اپنا بھٹکا ہوا بھائی قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ایک لاکھ بچوں کے سرکاری اسکولوں میں داخلے کا بیان جھوٹ ہے، پی ٹی آئی چیرمین جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں، عمران خان کہتے ہیں کہ لیڈر کو صادق اور امین ہونا چاہیے لیکن خود ہمیشہ اسٹیج پر آکر عوام سے جھوٹ بولتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ نواز شریف نے بے نظیر کی حکومت گرانے کے لیے القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن سے پیسے لیے تھے۔

بلاول بھٹو کا نواز شریف کا ساتھ دینے سے انکار ،وجہ کیا بنی ، دیکھئے خبر

کراچی، سکھر (نمائندگان خبریں) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان جس مقصد کے لئے حاصل کیا گیا پیپلزپارٹی اسے ضرور حاصل کرے گی، پاکستان کو روشن خیال اور ترقی یافتہ ملک بنائیں گے، پیپلزپارٹی کے اپنے اصول ہیں، آئین میں ترمیم کے لئے (ن) لیگ کا ساتھ نہیں دے سکتے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہماری جماعت اصولوں کی سیاست کرے گی اور آئین میں ترمیم کے لئے مسلم لیگ (ن)کا کبھی ساتھ نہیں دے گی، پاکستان کوروشن خیال اورترقی یافتہ ملک بنائیں گے،پنجاب کی قیادت کواداروں کیخلاف بیان نہیں دینے چاہئیں۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان اس وقت مشکل صورتحال سے گزررہا ہے موجودہ حالات میں سیاسی کشیدگی ہرگز مناسب نہیں لیکن پنجاب کے لیڈر جو کررہے ہیں انہیں نامناسب بیانات کے بجائے اپنی سرحدوں کے حالات کو مدنظر رکھنا ہوگا۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے اپنے اصول ہیں اور ہم اپنے اصولوں پر سیاست کرتے ملک کے امن کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ نوازشریف کی نااہلی کے بعد اب حکومت حد سے تجاوز کرنے کی کوشش میں ہے اور آئین میں ترمیم کے پیچھے پڑگئی ہے اگر یہ لوگ کوئی ترمیم کرتے بھی ہیں تو اس کا فائدہ نواز شریف کو نہیں ہوسکتا اور یہ لوگ جو چاہتے ہیں وہ نہیں ہوسکتا جب کہ پیپلزپارٹی اس معاملے میں کبھی بھی(ن)لیگ کا ساتھ نہیں دے گی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں سیاسی کشیدگی مناسب نہیں ،پنجاب کی قیادت دیکھنا چاہئے کہ سرحدوں پر کیا حالات ہیں ،چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کے اصولوں کی سیاست کی کرتی ہے ، ملک کسی بھی انارکی کا متحمل نہیں ہو سکتااورمسلم لیگ ن جو کر رہی ہے ہم ایسا نہیں کر سکتے پیپلزپارٹی نے مستحکم اور مضبوط پاکستان کیلئے کوشش کی۔ یوم آزادی کے موقع پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مزار قائد پر حاضری دی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی ساتھ تھے۔ تفصیلات کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی، ڈپٹی سپیکر شہلا رضا اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مزار قائد پر حاضری دی۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشےد شاہ نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو میموگیٹ سکینڈل میں پھنسانے کیلئے نوازشریف نے آئین کے آرٹیکل 62,63 کو ختم نہیں کرنے دیا تو اب بھی62,63ختم نہیں ہوگا،نئی اسمبلیاں بنیں گی تو تب دیکھا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں یوم آزادی کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو میں کیا۔اپوزیشن لیڈر خورشےد شاہ نے کہا کہ میاں صاحب کے خلاف کسی سیاسی جماعت نے تو سازش نہیں کی پھر احتجاجی ریلی کس کے خلاف تھی؟نوازشریف کی ریلی اداروں کے خلاف تھی اور اس ریلی پر40سے50کروڑ روپے خرچ ہوئے جو کہیں اور سے آئے۔انہوں نے کہا کہ گیلانی کو نااہل کیا گیا تو میاں صاحب نے کہا فوراً گھر جا¶ یہ انسانوں کی بستی ہے حیوانوں کی نہیں،نوازشریف بتائیں جو اس وقت جو کہا وہ ٹھیک تھا یا جو آج کہہ رہے ہیں یہ ٹھیک ہے،3بار وزیراعظم بننے والے کو عدلیہ نے نااہل قرار دیاا اسے ماضی یاد کرنا چاہئے کیونکہ عدلیہ نے جب بے نظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کو نااہل قرار دیا تو اس میں نوازشریف اور شہبازشریف کا بہت بڑا ہاتھ تھا اور انہو ںنے بے نظیر بھٹو اور زرداری کو نااہل کرانے میں کردار ادا کیا،انہیں وہ وقت یاد کرنا چاہئے اورچیخنا نہیں چاہئے کہ مجھے کیوں نکالا،(ن) لیگ کا انقلاب دراصل نوازبچا¶ انقلاب ہے۔انہوں نے مزےد کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد صوبے اینٹی کرپشن میں آزاد ہیں،اپنا قانون بنا سکتے ہیں اس لئے ہم نے سندھ میں نیب کا قانون حتم کردیا مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم آئین کے خلاف ہیں،سب کچھ ختم ہو جائے ہم آئین کو ہلنے نہیں دیں گے اور آرٹیکل62,63 کی شق کیسے ختم ہوگی کیوں حتم ہوگی یہ نئے مینڈیٹ میں دیکھےں گے،۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ سب کچھ جل جائے ہم آئین کو جلنے نہیں دیں گے۔

ان لوگوں نے سیاست کا بیڑا غرق کیا

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان اور نواز شریف نے سیاست کا بیڑہ غرق کردیا ہے‘ پیپلز پارٹی (ن) لیگ کے اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی‘ کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعے پر دلی دکھ ہے‘ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد ہوتا تو دہشت گردی کے واقعات نہ ہوتے۔ اتوار کو بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں بھرپور مقابلہ کرے گی۔ عمران خان اور نواز شریف کے پاس کوئی منشور نہیں ہے۔ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد ہوتا تو دہشت گردی کے واقعات نہ ہوتے۔ کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعے پر دلی دکھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور نواز شریف نے سیاست کا بیڑہ غرق کردیا ہے پیپلز پارٹی (ن) لیگ کے اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی۔ پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی عہدیدارن اور کارکنوں کو این اے 120میں ضمنی انتخابات میںتمام تر توانائیاں استعمال کرنے کی ہدایت کر دی۔اتوار کو چنیوٹ میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی لاہور کا اجلاس ہوا،جس میں پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ،پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکر ٹری جنرل ندیم افضل چن،عزیز الرحمن چن، مصطفی نواز کھوکھرسمیت پارٹی کے تمام رہنماﺅں نے شرکت کی ۔اجلاس میں این اے120کے ضمنی انتخاب کیلئے حکمت عملی پر غور کیا گیا ۔اجلاس میں پارٹی عہدیدارن نے پارٹی چیئرمین کو اپنی تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی عہدیدارن اور کارکنوں کوہدایت کی کہ اپنی تمام تر توانائیاں انتخاب لڑنے پر استعمال کریں ۔ بلاول بھٹو زرداری نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ حلقے کے کارکنوں اور ہمدردوں کو متحرک کیا جائے۔

عائشہ گلالئی کے کپتان پر الزامات، بلاول نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا

لاہور: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عائشہ گلالئی کے انکشافات پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان انکشافات کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے۔ بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خواتین کی عزت و غیرت کا محفوظ نہ ہونا سیاست پر داغ ہے، پیپلز پارٹی خواتین کے حقوق اور ان کی عزت پر کوئی آنچ آنے نہیں دینگی۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی پارٹی خواتین کے تحفظ کے لئے بھرپور آواز اٹھایگی۔