Tag Archives: bajwa

بھارتی آرمی چیف پاکستانی آرمی چیف کو فالو کرتے ہیں :ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی (ویب ڈیسک ) ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور نے کہاہے کہ بھارتی آرمی چیف نے کہاہے کہ وہ پاکستانی آرمی چیف کو فالو کرتے ہیں ، اچھا ہوتا کہ وہ جنرل باجوہ کے امن مشن کوبھی فالو کرتے ۔

ضرور پڑھیں: بھارتی دانشور پرتاب بھانو نے اپنے آرٹیکل میں بھارتی حکومت کو آئینہ دکھا کر شرمندہ کر دیا
تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارتی آرمی چیف کہتے ہیں کہ وہ پاکستانی آرمی چیف کو فالو کرتے ہیں لیکن اچھا ہوتا کہ وہ جنرل باجوہ کے امن مشن کو بھی فالو کرتے ۔

کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، سربراہ پاک فوج

 راولپنڈی(ویب ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ 2003ء کے سیز فائر معاہدے کی پاسداری کو کمزوری نہ سمجھا جائے کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر کھوئی رٹہ اور اریان سیکٹرز کا دورہ کیا جہاں مقامی کمانڈرز نے آرمی چیف کو بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر بریفنگ دی۔افسران نے انہیں بھارتی فوج کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے سے متعلق بتایا جواب میں آرمی چیف نے پاک فوج کی طرف سے بھارت کو مؤثر اور ذمہ دارانہ جواب دینے کے عمل کو سراہا۔ 

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف نے لائن آف کنڑول پر حفاظتی اقدامات مزید بہتر کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ 2003ء کے سیز فائر معاہدے کی پاسداری کو کمزوری نہ سمجھا جائے کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

دیرپا امن کیلئے نوجوانوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی ضروری ہے، آرمی چیف

 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دیرپا امن و استحکام کے لئے نوجوان نسل کو معیاری تعلیم کی فراہمی سے بہتر کچھ نہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سوات کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کینٹ میں آرمی پبلک اسکول و کالج کا افتتاح کیا ۔ مقامی عمائدین نے سوات کینٹ میں اسکول اور کالج کے قیام پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دیرپا امن و استحکام کے لئے نوجوان نسل کو معیاری تعلیم کی فراہمی سے بہتر کچھ نہیں۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی پبلک اسکول پاک فوج کی جانب سے سوات کے عوام کے لئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کا تحفہ ہے۔  سوات میں آرمی پبلک اسکول کا کیمپس جدید ترین سہولیات سے مزین ہے جس میں اسپورٹس اسٹیڈیم اور آڈیٹوریم بھی شامل ہے۔

ثابت قدم رہ کر مشکلاف پر قابو پانے والی قوم ہیں، سربراہ پاک فوج

 راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں تاریخی اور کامیاب ایونٹ نے ثابت کردیا کہ ہم ثابت قدم رہ کر مشکلاف پر قابو پانے والی قوم ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ، پشاور زلمی، میڈیا اور فاٹا کے بہادر لوگوں کا تاریخی میچ کے انعقاد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں امن کی فتح ہوئی ہے اور یہ نیا پاکستان اور نیا شمالی وزیرستان ہے۔

 
سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہم امن پسند قوم ہیں اور آج دنیا نے دیکھ لیا کہ باحوصلہ قومیں کس طرح مشکل حالات پر قابو پاتی ہیں، آج کے ایونٹ کے بعد یہ ثابت ہوگیا ہے کہ ہم ثابت قدم رہ کر مشکلات پر قابوپانے والی قوم ہیں۔

برہان وانی کی قربانی حق خودارادیت کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے، آرمی چیف

 راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ برہان وانی اور دیگر کشمیریوں کی قربانیاں بھارتی مظالم کے خلاف ان کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے شہید برہان وانی کی پہلی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کشمیریوں کو حق خوداردیت حاصل ہے جب کہ برہان وانی اور دیگر کشمیریوں کی قربانیاں ان کے کشمیر سے متعلق عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔