Tag Archives: Asim-Hussain

سابق وزیر اعظم نے عسکری قیادت کیساتھ جنگ کا بیڑہ اُٹھا رکھا ہے ،ڈاکٹر عاصم

کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق مشیرپیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین کا کہنا ہے کہ نوازشریف پاکستان کو توڑنا اور 200 سال پیچھے لے جانا چاہتے ہیں۔لندن میں علاج کے بعد وطن واپسی پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹرعاصم حسین کا کہنا تھا کہ میں اپنے وطن پاکستان اور اپنے شہر کراچی واپس آگیا ہوں, میرے بارے میں جو سیاسی رہنما اور نیب جیسے ادارے کہتے تھے کہ میں بھاگ جاؤں گا آج ان کا منہ کالا ہوگیا۔ میں نوازشریف کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہم بھاگنے والوں میں سے نہیں, آپ اور آپ کا خاندان بھاگ جاتا ہے جس طرح پہلے بھی شریف خاندان 10 سال بیرون ملک رہا تھا۔رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ نوازشریف کے قول و فعل میں تضاد ہے یہ دوغلے لوگ ہیں اور پاکستان کو توڑنا چاہتے ہیں، اس ملک کو 200 سال پیچھے لے جانا چاہتے ہیں، سابق وزیراعظم نے تو عسکری قیادت کے ساتھ جنگ کا بیڑہ اٹھا رکھا ہے لیکن ہماری سیاست پاکستان کی بقا کے لیے ہے، ہم اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور پاکستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت کریں گے، نوازشریف اس جنگ سے ہٹ جائیں تو بہتر ہوگا، پاکستان نوازشریف کا نہیں بلکہ 20 کروڑ عوام کا کا ہے، ہم نے اس ملک کو بنایا تھا اور ہم ہی اسے بچائیں گے۔

ڈاکٹر عاصم کو بیرون ملک جانے کا پروانہ مل گیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ایک کے بعد ایک ،زرداری نے وہ سب کر دکھا یا جو انہوں نے کہا تھا ،پہلے زرداری صاحب نے اپنی مکھی کا کہا تھا کہ میری مکھی کو بھی کوئی کچھ نہیں بگا ڑ سکتا جو کہ بعد میں سچ ثابت ہو ا ۔ڈالر گرل ایان کی عدالت سے رہائی اور اب ڈاکٹر عاصم کوبیرون ملک جانے کی اجاز ت مل گئی ،ڈاکٹر عاصم کو دو ہفتے کیلئے علاج معالجہ کی اجازت دی گئی ہے ۔پاسپورٹ کی واپسی کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا کہا گیا ہے ۔20لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا گیا ہے ،ڈاکٹر عاصم کا نام 2015سے ای سی ایل میں ڈال دیا گیا تھا

ڈاکٹر عاصم کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی ۔پاسپورٹ کی واپسی کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رابطہ کرنے کا حکم۔انسدد دہشتگردی نے ڈاکٹر عاصم کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی۔