Tag Archives: arrested

پولیس نے مقابلے میں 3 ڈاکو پھڑکا دیئے 5 فرار کیسے ہوئے ،دیکھے خبر

قصور (مانیٹرنگ ڈیسک) آج صبح قصور کے علاقے جاگووالا میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3ڈاکو ہلاک جبکہ 5فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق زیرحراست دو ڈاکوﺅں کو برآمدگی کے لیے لے جایا رہا تھا کہ ڈاکوﺅں کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی، فرار ہونے والے ڈاکوﺅں کی تلاش جاری ہے۔

ٹوکے سے لاشوں کے ٹکڑے،کہاں دفن کیں ،متحدہ کے گرفتار دہشتگرد کے انکشافات نے سنسنی پھیلا دی

کراچی (آئی این پی) کراچی میں گرفتار ایم کیو ایم لندن کے گرفتار دہشت گردوں کی تفتیشی رپورٹ میں لرزہ خیز انکشافات سامنے آئے ہیں، جن میں ملزمان کا کہناہے کہ انہوں نے کئی افراد کو ٹارچر سیل لے جا کر بغدے سے کاٹ کر ہلاک کیا اور لاشیں ٹکڑوں کی صورت میں پہاڑی میں دفنائیں، کئی کو پھانسی گھاٹ اتارا گیا ۔ کراچی میں گرفتار ایم کیو ایم لندن کے گرفتار دہشت گردوں کی تفتیشی رپورٹ میں لرزہ خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔ملزمان سلیم چودھری اور ظہیربابر نے تفتیش کے دوران بتایا کہ انہوں نے کئی افراد کو بغدے سے قتل کیا۔ 22 اگست کی تقریر کے موقع پر وہ پریس کلب پر موجود تھے،ملزمان نے 22 ساتھیوں کے نا م بھی بتاد یئے ۔ملزم سلیم نے اورنگی ٹاون سے آزاد حسن نامی شخص کو اغوا کرکے ہلاک کرنےکااعتراف کیاہے۔ملزم کے مطابق آزاد حسن کو ٹارچر سیل لے جا کر بغدے سے کاٹ کر ہلاک کیا اور آزاد کی لاش ٹکروں کی صورت میں پہاڑی میں دفنائی۔ملزم سلیم نے انکشاف کیا کہ اورنگی ٹاﺅن سے ہی ایک اور شخص کو اغوا کے بعد قتل کیا۔تفتیشی رپورٹ کے مطابق ملزم نے مزید انکشاف کیا کہ اقبال نامی شخص واردات کے لیے بغدا فراہم کرتا تھا۔ملزم ظہیر بابر کے مطابق 2008 میں ایک شخص کو اغوا کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات میں نور الدین، حیات، کامران، آصف بھایا اور دیگر شریک تھے۔تفتیشی رپورٹ کے مطابق ملزم ظہیر بابر نے بتایا کہ ہارون گوٹھ میں جھگڑے کے دوران مخالف پارٹی پر فائرنگ کی۔ملزم ظہیر کا کہنا ہے کہ وہ 22 اگست کی تقریر کے موقع پر پریس کلب پر موجود تھا، اسلحہ یونٹ آفس سے فراہم کیا جاتا تھا۔تفتیشی رپورٹ کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش 22 ساتھیوں کے نا م بتائے ہیں۔

48گھنٹے اہم ،گرفتاریاں ،لسٹ تیار

لاہور (خصوصی رپورٹ) پنجاب حکومت نے کرپشن میں ملوث سرکاری افسران کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کی زیرصدارت اہم اجلاس گزشتہ روز ان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا‘ جس میں ہوم سیکرٹری میجر (ر) اعظم سلیمان خان‘ ایڈیشنل چیف سیکرٹری شمائل احمد خواجہ اور ڈی جی اینٹی کرپشن بریگیڈیئر (ر) مظفر علی رانجھا سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کرپشن میں ملوث سرکاری افسران کے خلاف گھرا تنگ کیا جائے گا۔ جن اعلیٰ افسران کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن میں مقدمات درج ہیں ان کو فوری گرفتار کیا جائے گا۔ ان اعلیٰ افسران کو گرفتار کرنے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ان کرپشن میں ملوث افسران کو فوری گرفتار کرنے کیلئے محکمہ پولیس کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں۔ اگلے 48گھنٹے میں بڑے افسران کی گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔

سوشل میڈیا پر گستخانہ مواد۔۔ایک اور ملزم گرفتار

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کا معاملہ،ایف آئی اے نے ایک اور ملزم گرفتار کر لیا ۔ چاروں ملزمان کوانسداد دہشتگردی عدالت نے 10روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے معاملے میں ایف آئی اے نے ایک اور گرفتار ملزم سمیت چاروں ملزما ن کو اسلام آبادکی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ ملزمان کو سخت سیکیورٹی میں عدالت لایا گیا۔عدالت کا نئے گرفتار ملزم کا میڈیکل کراونے کا حکم دیتے ہوئے چاروں ملزمان کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔ تین ملزمان کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا گیا تھا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی نے کیس کی سماعت کی۔

بھارتی جاسوس گرفتار

دبئی(ویب ڈیسک) بھارتی خفیہ ایجنسیاں صرف پاکستان میں نہیں بلکہ پورے خطے میں پھیلے ہوئے ہیں، دبئی اور ابو ظہبی سے متعدد بھارتی جاسوس گرفتار ہوئے جو اب قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطا بق بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹس پورے خطے میں جاسوسی کرتے پائے گئے ہیں۔ دبئی اور ابو ظہبی میں کئی بھارتی شہری جاسوسی کے الزام میں جیل کاٹ رہے ہیں۔ منار عباس فوجی نقل و حرکت کی خبر بھارتی ایجنسی کو فراہم کرتا تھا جس کو 14دسمبر 2016ئ کو پورٹ زید ابو ظہبی سے گرفتار کیا گیا جس پر دبئی کی عدالت نے منار عباس کو 5 سال قید کی سزا سنائی۔ محمد ابراہیم دبئی پورٹ سے جاسوسی کے الزام میں 2015ئ میں گرفتار ہوا جس کو دس سال قید کی سزا سنائی گئی جبکہ حیدر آباد کا محمد عظمت اللہ ابو ظہبی کے پورٹ زید سے 14 جولائی 2016ئ کو گرفتار ہوا جسے خاندان سمیت بھارت ڈی پورٹ کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار تناراسو اور ارمغان کا تعلق تامل ناڈو سے ہے جو ابوظہبی میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار ہوئے۔