All posts by saqib

عدالتی امور میں ایگزیکٹیو کی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، چیف جسٹس

 اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے معاملے پر چیف جسٹس نے دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عدالتی امور میں ایگزیکٹو کی کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی اور عدلیہ کی آزادی پر کسی صورت میں سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے خط لکھنے والے ججز سے ملاقات کی اور اُن کے تحفظات سنے ہیں۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کا خط 25 اپریل 2024 کو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو موصول ہوا، جس کے بعد چیف جسٹس نے تمام خط لکھنے والے ججز کی میٹنگ بلا کر اُن سے فردا فردا ملاقات کی اور تحفظات کو سنا۔

خط میں لگائے گئے الزامات کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے 26 مارچ کو چیف جسٹس پاکستان کی رہائش گاہ پر افطار کے بعد اجلاس بلایا گیا، جس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز شریک ہوئے۔  یہ میٹنگ ڈھائی گھنٹے تک جاری رہی۔

اس کے بعد چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل، وزیر قانون و انصاف، سینئر جج اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات بھی کی۔ یہ جج بار کونسل کے سینئر جج ہیں اور اسلام آباد میں موجود ہیں۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے آج ملاقات میں چیف جسٹس آف پاکستان کو یقین دہانی کرائی کہ عدلیہ کی آزادی کو یقینی بنانے کیلئے تمام اقدامات اٹھائیں  گے جبکہ متعلقہ محکموں کوہدایات کے علاوہ ضروری قانون سازی بھی کی جائے گی۔

وزیراعظم نے ملاقات میں کہا کہ فیض آباد دھرنا کیس کے فیصلے کے پیراگراف53 کے مطابق قانون سازی کی جائے گی۔

چیف جسٹس نے دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ججوں کے عدالتی امور میں ایگزیکٹو کی کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی اور عدلیہ کی آزادی پر کسی صورت میں سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان سے فل کورٹ میٹنگ کے بعد اعلامیہ جاری

اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چھ ججز کے خط کے فوری بعد ملاقات کی، سپریم کورٹ کے تمام ججز نے اتفاق رائے سے چیف جسٹس کی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کا فیصلہ کیا۔ وزیراعظم چیف جسٹس ملاقات میں اعلیٰ سطح کے انکوائری کمیشن کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کیساتھ ملاقات میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ کسی بھی صورت عدلیہ کی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، چیف جسٹس پاکستان اور جسٹس منصور علی شاہ نے کہا عدلیہ کی آزادی وہ بنیادی ستون ہے جس کے سبب قانون کی حکمرانی اور مضبوط جمہوریت قائم ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس آج دوسرے روز بھی ہوا، جس میں سپریم کورٹ کے تمام ججز شریک ہوئے تھے اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط اور اس کے بعد پیدا شدہ صورت حال کی آئینی و قانونی حیثیت پر غور کیا گیا۔

بونیر میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق

بونیر: خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بونیر کے علاقے سواڑی بازار سے روانہ ہونے والی گاڑی کو  تحصیل چغرزی میں پہاڑی مقام پاندھیڑ میں بریک فیل ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

حادثے کے نتیجے میں پانچ خواتین، 2 بچے اور ڈرائیور جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تمام جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی گھرانے سے تھا۔

وقوعہ پر ریسکیو آپریشن مکمل کر کے لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں لواحقین کے حوالے کردی گئیں۔

’ٹائٹینک‘ میں ہیروئن کو بچانے والا لکڑی کا تختہ 20 کروڑ میں نیلام

  لندن: ہالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم ’ٹائٹینک‘ میں استعمال ہونے والا لکڑی کا تختہ سات لاکھ 18 ہزار ڈالر سے زائد میں نیلام ہوگیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق لکڑی کا تختہ جہاز کے فرسٹ کلاس لاؤنج کے داخلی دروازے کے فریم کا حصہ تھا۔

ٹائی ٹینک جہاز کے ڈوبنے کے بعد فلم کے ہیرو اور ہیروئین اپنی جان بچانے کے لیے اس لکڑی کے تختے پر چڑھنے کی کوششیں کرتے ہیں لیکن انہیں احساس ہوجاتا ہے کہ یہ تختہ صرف ایک فرد کو بچا سکتا ہے۔

نیلامی کی تقریب میں فلم میں اداکارہ کیٹ وینسلیٹ کا پہنا ہوا لباس بھی ایک لاکھ 25 ہزار ڈالر میں نیلام ہوا ہے۔

وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں وفاقی حکومت نے کابینہ کی ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) کمیٹی کی تشکیل نو کردی۔

کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم کابینہ کمیٹی برائے ای سی ایل کی سربراہی خود کریں گے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی 4 ارکان پر مشتمل ہوگی، جس میں وزیر قانون، وزیر صنعت و پیداوار اور وزیر انسانی وسائل شامل ہیں۔

کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی میں وفاقی وزیر داخلہ کو رکن نہیں بنایا گیا۔

نوڈیرو ہاؤس عارضی طور پر صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار

 اسلام آباد: کابینہ ڈویژن نے ایوانِ صدر کے علاوہ نوڈیرو ہاؤس بشمول ریسٹ ہاؤس لاڑکانہ کو عارضی طور پر صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار دے دیا۔ 

نوڈیرو ہاؤس اور ریسٹ ہاؤس لاڑکانہ کو سرکاری رہائش گاہ قرار دینے کا اطلاق 10 مارچ 2024 سے ہوگا۔

نوڈیرو ہاؤس کو صدرِ مملکت کی عارضی سرکاری رہائش گاہ، صدر مملکت کی تنخواہ، الاؤنسز اور پریویلیجز ایکٹ 1975 کے تحت قرار دیا گیا

یوٹیوبر شیراز کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات

 اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے سیاچن سے تعلق رکھنے والے ننھے وی لاگر محمد شیراز نے ملاقات کی۔

گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ننھے یوٹیوبر محمد شیراز نے وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی جس کا وی لاگ انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کیا ہے.

شیراز کے ساتھ اسکے والدین اور چھوٹی بہن مسکان بھی موجود تھے جبکہ اس موقع وزیر مملکت برآئے آئی ٹی شزہ فاطمہ وزیراطلاعات عطا تارڑ نے بھی شیراز سے گفتگو کی۔

شہباز شریف نے ملاقات کے دوران ننھے یوٹیوبر کو اپنی کرسی پر بٹھادیا جس پر شیراز نے کہا آج میں وزیراعظم ہوں جس پر شہباز شریف سمیت وہاں موجود تمام لوگ ہنس پڑے۔

شیراز کا کہنا تھا کہ مجھے وزیر اعظم سے ملکر بہت خوشی ہوئی وزیراعظم نے ہمارے علاقے میں اسکول اور اسپتال بنانے کا وعدہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ گلگت بلتستان کے علاقے سیاچن سے تعلق رکھنے والے کمسن وی لاگر 6 سالہ شیراز کی ویڈیوز چند ماہ قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔ اس وقت شیراز کے یوٹیوب چینل پر 10 لاکھ سے زیادہ سبسکرائبرز موجود ہیں۔

شیراز اپنے منفرد بلتی انداز کے ساتھ ٹوٹی ہوئی اردو زبان میں پیاری پیاری باتیں کرتا ہے جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔

محمد شیراز پاکستان کا سب سے کم عمر ویلاگر ہے جو اپنی ویڈیوز میں اپنے روز مرہ کے معمولات اور گاؤں کے حالات زندگی دکھاتا ہے، ان دنوں شیراز نجی ٹی وی کی رمضان نشریات میں بھی شریک ہے۔

حکومت کا بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ

 اسلام آباد: حکومت نے بجلی چوری کی روک تھام اور سرکاری خزانے پر بوجھ کی وجہ سے پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت بجلی چوری کی روک تھام کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ بجلی چوری روکنے کی مہم جیسے اقدامات کے ذریعے ایک مستحکم نظام تشکیل دیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ معاشی صورتحال قطعی طور پر بجلی چوری جیسے مسئلے کی متحمل نہیں ہو سکتی۔

بجلی چوری اور چوروں کی سہولت کاری میں ملوث افسران کو قرار واقعی سزا دی جائے، وزیراعظم

وزیراعظم نے سخت ہدایت کی کہ ایسے افسران جو کہ بجلی چوری اور اس حوالے سے سہولت کاری میں ملوث ہیں ان کے خلاف فی الفور تادیبی کاروائی شروع کی جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچانے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ لائین لاسز میں کمی اور ٹرانسمشن لائینز کی آپ گریڈیشن کے حوالے سی جلد از جلد حکمت عملی ترتیب دی جائے ۔

بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری پر فوری کام شروع کرنے کی ہدایت

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ جینریشن کمپنیز سرکاری خزانے پر بوجھ ہیں جن کی نجکاری کے لئے کام فوری طور پر شروع کیا جائے۔ انہوں نے بلوچستان میں ٹیوب ویلوں کی سولرآئیزیشن کے حوالے سے مکمل پلان بنا کر رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ۔

اجلاس میں ٹرانسفارمرز پر اسمارٹ میٹرز لگانے کے منصوبے پر پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت کام کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ مزید برآں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ زیادہ نقصان میں جانے والے فیڈرز پر فیڈر مانئیٹرز تعینات کیے جائیں گے۔

اجلاس کو انسداد بجلی چوری مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ جن علاقوں میں بجلی چوری کی شرح کم ہے وہاں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 462 (O) میں آرڈیننس کے ذریعے ترمیم لائی گئی ہے جس کے بعد بجلی چوری اب ایک قابل دست اندازی پولیس جرم ہے، گزشتہ سال ستمبر میں شروع ہونے والی انسداد بجلی چوری مہم کی وجہ سے بجلی چوری کی شرح میں خاطر خواہ کمی دیکھنے میں آئی؛ انسداد بجلی چوری مہم کے تحت ستمبر 2023 سے اب تک 57 ارب روپے کی ریکوری یا وصولی کی جا چکی ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ مہم کو مؤثر بنانے کے کئی انسداد بجلی چوری مہم میں ہول آف دی گورنمنٹ اپروچ اپنائی گئی۔ انسداد بجلی چوری مہم کے تحت کاروائیوں کے نتیجے میں پنجاب میں 45,777، سندھ 1250, خیبر پختونخوا میں 5121 جبکہ بلوچستان میں 181 گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔

مہم کے دوران ڈسٹری بیوشن کمپنیز کے 350 اہلکار خراب کارکردگی یا سہولت کاری پر معطل کئے گئے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ بجلی چوری روکنے کی لئے ڈویژن اور ضلعی انتظامیہ کی سطح پر ٹاسک فورس کو اچھی کارکردگی پر ریکوری رقم کا کچھ حصہ بطور انعام دیا جائے گا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر پاور اویس احمد لغاری ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ ، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وزیر پیٹرولیم مصدق ملک اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

ججز خط معاملہ، پی ٹی آئی کور کمیٹی نے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں تحقیقات مسترد کردیں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی نے ہائیکورٹ کے ججز کے خط کے حوالے سے بلائے گئے ہنگامی اجلاس میں ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں انکوائری کمیشن کے ذریعے تحقیقات کا حکومتی اعلان مکمل طور پر مسترد کردیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس میں چھ ججز کے خط کے معاملے پر غور ہوا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججوں نے سپریم جوڈیشل کونسل کو لکھے گئے خط میں عدلیہ میں ایگزیکٹیو اور خفیہ اداروں کی مداخلت کا معاملہ اُٹھایا تھا۔

ان ججز نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ تحقیقات کا دائرہ وسیع ہونا چاہیے کہ کہیں کیسز کی سماعت کے لیے مارکنگ اور بینچز کی تشکیل میں اب بھی مداخلت تو نہیں ہو رہی؟

جس پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے فل کورٹ اجلاس بلایا اور اس حوالے سے وزیراعظم سے بھی ملاقات کی۔

دوسری جانب حکومت نے اس معاملے پر ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں تحقیقااتی کمیشن بنانے کا اعلان کیا، جس کیلئے سابق جج تصدق جیلانی اور سابق جج ناصرالملک کے نام زیرغور ہیں۔

کور کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کا تفصیلی اعلامیہ کچھ ہی دیر میں جاری کیا جائے گا۔

کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مزید مہنگی

بجلی ایک بار پھر مہنگی کر دی گئی، ماہانہ کے بعد سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ بھی لاگو کر دیا گیا۔ مالی سال 24-2023 کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں منظوری دے دی گئی، سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین کیلئے 2 روپے 74 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

نیپرا نوٹیفیکشن کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا اطلاق 3 ماہ کے بلوں پر ہوگا، اپریل، مئی اور جون 2024 کے ماہ کے بلوں میں اضافہ وصول کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں 4 روپے 43 پیسے فی یونٹ چارج کیا جا رہا تھا، گزشتہ سہہ ماہی کا اطلاق رواں ماہ مارچ 2024 تک تھا، نیپرا کے مطابق نیپرا قیمتوں کا اطلاق ڈسکوز اورکے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائےلائف لائن صارفین پر ہوگا۔

دوسری جانب ڈسکوز کےفروری کے ماہانہ فیول چارجزایڈجسٹمنٹ بارے عوامی سماعت بھی مکمل کر لی گئی۔ عوامی سماعت چئیرمین نیپرا وسیم مختار کی زیرصدارت ہوئی۔

نیپرا کےمطابق ایف سی اے کی مد میں 4 روپے 99 پیسے فی یونٹ اضافہ کی درخواست جمع کروائی تھی صارفین سے جنوری کے ایف سی اے کی مد میں 7 روپے 05 پیسے فی یونٹ چارج جبکہ فروری کا ایف سی اے جنوری کی نسبت صارفین سے 2 روپے 6 پیسے فی یونٹ کم چارج کیا جائیگا.

قیمتوں کا اطلاق تمام صارفین ماسوائے لائف لائن، کے الیکٹرک اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا۔

Please wait while you are redirected...or Click Here if you do not want to wait.

Please wait while you are redirected...or Click Here if you do not want to wait.

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا

 اسلام آباد: مستقبل میں ڈالر کی قدر میں مرحلے وار کمی اور ایکس چینج کمپنیوں کی 6 ماہ میں 2ارب ڈالر کی فراہمی سے سپلائی بہتر ہونے کے باعث جمعرات کو بھی ذرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے یعنی جمعرات کے روز انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 14 پیسے کی کمی سے 277 روپے 90 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی تاہم رسد بہتر ہوتے ہی مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ صرف 01 پیسے کی کمی سے 278روپے 03پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 19 پیسے کی کمی سے 280 روپے 41 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کے اصلاحاتی ایجنڈے اور مطلوبہ شرائط پر من وعن عمل درآمد سے نئے قرض پیکیج کے حصول میں ممکنہ کامیابی اور دیگر عالمی مالیاتی اداروں کی وعدوں کے مطابق سستے قرضوں کی سہولیات مہیا کرنے میں دلچسپی نے ڈالر کے طلبگاروں کی تعداد انتہائی محدود کردی ہے۔

Please wait while you are redirected...or Click Here if you do not want to wait.

کراچی: ڈی آئی جی کے بیٹے کی ہوائی فائرنگ، اسلحے کی نمائش کی ویڈیوز وائرل

  کراچی: ڈی آئی جی ایسٹ کے بیٹے کی ہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش کرنے ہوئے ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں جبکہ ڈی آئی نے ویڈیوز کو ایڈیٹڈ قرار دے دیا۔

سوشل میڈیا پر ڈی آئی جی ایسٹ غلام اظفر مہسرکے بیٹے کی اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پروائرل ہو گئیں، ویڈیوز میں عاشر مہسر کو فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں نوجوان کو گاڑی سے فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے اور ویڈیو میں ڈی آئی جی کی تصویربھی نظر آرہی ہے جبکہ ہوائی فائرنگ کی وائرل فوٹیج کب کی ہیں، اس حوالے سے چھان بین شروع کردی گئی ہے۔

ڈی آئی جی کے بیٹے کی ڈیفنس اور ایسٹ کے علاقوں میں فائرنگ کرنے کی ویڈیوز سامنے آئی ہیں، ویڈیو سامنے آنے کے بعد ایسٹ اور ساؤتھ پولیس نے کوئی ردعمل نہیں دیا۔

ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی ایسٹ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر جعلی اور ایڈیٹڈ ہیں، میرے بیٹے کے خلاف پروپییگینڈا کیا جا رہا ہے، ویڈیوز سے متعلق چھان بین شروع کردی گئی ہے۔

ڈی آئی جی ایسٹ اظفرمہسر کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم سے بھی رابطہ کروں گا۔

Please wait while you are redirected...or Click Here if you do not want to wait.

پرینیتی چوپڑا نے اپنے حمل سے متعلق خبروں پر مبہم سی پوسٹ کردی

 ممبئی: نامور بھارتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنے حمل سے متعلق خبروں پر مبہم سی پوسٹ کردی۔

ادکارہ کو متعدد مرتبہ عوامی مقامات پر ڈھیلے ڈھالے کپڑوں میں دیکھا گیا ہے جس سے یہ افواہیں پھیلی ہیں کہ وہ حمل سے ہیں۔

انسٹاگرام پر ایک اسٹوری میں اداکارہ نے ان خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ کفتان، اوورسائز یا آرام دہ لباس پہن لو تو لوگ اس کو حمل سے جوڑ دیتے ہیں، اداکارہ نے پوسٹ کے ساتھ ہنسنے والی ایموجی بھی شیئر کی۔

واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا کی گزشتہ برس ستمبر میں نامور سیاستدان راگھو چڈا سے شادی ہوئی تھی۔

Please wait while you are redirected...or Click Here if you do not want to wait.

انوار الحق کاکڑ، ایمل ولی بلوچستان سے بلامقابلہ سینیٹر منتخب

 کوئٹہ: بلوچستان کی جنرل نشست پر انوار الحق کاکڑ بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان سے سینیٹ انتخابات کیلیے 7 جنرل اور دو خواتین کی نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے، جس کا صوبائی الیکشن کمشنر محمد فرید آفریدی نے اعلان کردیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق جنرل نشست پر کامیاب ہونے والوں میں انوار الحق کاکڑ، احمد خان، ایمل ولی خان، جان محمد بلیدی، سردار عمر گورگیج، شاہد زیب، سید سیال شامل ہیں۔

Please wait while you are redirected...or Click Here if you do not want to wait.