تازہ تر ین

یوٹیوبر شیراز کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات

 اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے سیاچن سے تعلق رکھنے والے ننھے وی لاگر محمد شیراز نے ملاقات کی۔

گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ننھے یوٹیوبر محمد شیراز نے وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی جس کا وی لاگ انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کیا ہے.

شیراز کے ساتھ اسکے والدین اور چھوٹی بہن مسکان بھی موجود تھے جبکہ اس موقع وزیر مملکت برآئے آئی ٹی شزہ فاطمہ وزیراطلاعات عطا تارڑ نے بھی شیراز سے گفتگو کی۔

شہباز شریف نے ملاقات کے دوران ننھے یوٹیوبر کو اپنی کرسی پر بٹھادیا جس پر شیراز نے کہا آج میں وزیراعظم ہوں جس پر شہباز شریف سمیت وہاں موجود تمام لوگ ہنس پڑے۔

شیراز کا کہنا تھا کہ مجھے وزیر اعظم سے ملکر بہت خوشی ہوئی وزیراعظم نے ہمارے علاقے میں اسکول اور اسپتال بنانے کا وعدہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ گلگت بلتستان کے علاقے سیاچن سے تعلق رکھنے والے کمسن وی لاگر 6 سالہ شیراز کی ویڈیوز چند ماہ قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔ اس وقت شیراز کے یوٹیوب چینل پر 10 لاکھ سے زیادہ سبسکرائبرز موجود ہیں۔

شیراز اپنے منفرد بلتی انداز کے ساتھ ٹوٹی ہوئی اردو زبان میں پیاری پیاری باتیں کرتا ہے جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔

محمد شیراز پاکستان کا سب سے کم عمر ویلاگر ہے جو اپنی ویڈیوز میں اپنے روز مرہ کے معمولات اور گاؤں کے حالات زندگی دکھاتا ہے، ان دنوں شیراز نجی ٹی وی کی رمضان نشریات میں بھی شریک ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv