تازہ تر ین

بھارتی فوج کی شکر گڑھ سے سماہنی تک مسلسل 48گھنٹے گولہ باری

برنالہ، کوٹ جیمل آہی، چوکی سماہنی( نمائندگان خبریں) بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے نالی کا رہائشی65 سالہ بزرگ زندگی کی بازی ہارگیا، تفصیلات کے مطابق غلام نبی ولد محمد نور قوم اعوان ساکن باغ ہریاں نالی اپنے ہی گھر کے صحن میں کام کاج کررہا تھا کہ اچانک بھارتی افواج کی شدید بلا اشتعال گولہ باری اور فائرنگ سے گولی لگنے سے زندگی کی بازی ہار گیا، بزرگ غلام نبی کے فو ت ہونے کی خبر سے علاقہ میں خوف ہراس پھیل گیا، نالی باغ ہریاں و دیگر مقامات جو ورکنگ باو¿نڈری کے قریب ہیں وہاں کوئی فصل کاشت نہیں کرسکتانہ ہی معمولات زندگی سے کام کاج کرسکتا ہے، عوام علاقہ انتہائی پریشانی کا شکار ہیں، عرصہ دراز سے بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری نے غریب لوگوں کا بے حد نقصان کیا ہے، جن میں مال مویشی بھی شامل ہیں، ادھر لائن آف کنٹرول سماہنی سیکٹر میں سرحدی گاو¿ں چاہی نہالہ میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نہالہ تحصیل سماہنی کی پانچویں جماعت کی طالبہ چمن نیاز دختر نیاز علی گولی کا نشانہ بن گئی، گولی کمر میں لگی، طالبہ کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے، ابتدائی طبی امداد کے بعد بھمبر ریفر کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق آج صبح بھارتی فوج نے سکول جاتے ہوئے چاہی نہالہ کے بچوںکو نشانہ بنایا جس سے پانچویں جماعت کی طالبہ چمن نیاز دختر نیاز علی سکنہ نہالہ تحصیل سماہنی کمر میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئی جسے فوری طورپر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سماہنی لایا گیا فرسٹ ایڈ کے بعد فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھمبر ریفر کردیا گیا، بچی کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے۔ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے چاہی سماہنی سیکٹر میں فائر بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔ جس کے نتیجے میں 10 طالبات زخمی ہوگئیں۔ بھارتی اشتعال انگیزی کا شکار بننے والی طالبات میں سے پانچویں جماعت کی ایک طالبہ چمن کی حالت زیادہ تشویشناک ہے اور اسے شدید زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال بھمبرمنتقل کیا گیا ہے۔فائرنگ کے بعد شہریوں کی جانب سے بھارتی فورسز کے خلاف مظاہرے کیے جارہے ہیں، ان کا مطالبہ ہے کہ عالمی برادری بھارت کو دہشت گرد ملک قراردے۔واضح رہے کہ دفترخارجہ کی جانب سے ا?ج جاری ہونے والے بیان کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرجے پی سنگھ کوگزشتہ ایک ہفتے میں تیسری بار دفترخارجہ طلب کرکے آج ہونےوالے واقعے پر شدید احتجاج کیا گیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv