All posts by Channel Five Pakistan

ٹرمپ کی جنسی ویڈیو چھپانے کے لئے روسی ہیکرکو بڑی پیشکش

نیویارک (ویب ڈیسک )امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جنسی ویڈیو، مالیاتی اسکینڈل اور دیگر حساس معلومات پر مشتمل مواد چوری کرنے والے روسی ہیکر کو مواد واپس کرنے یا ضائع کرنے کے عوض 10 لاکھ ڈالر کی پیشکش کی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریک اخبار نیویارک ٹائمز نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایک روسی ہیکر نے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے قبضے سے ایسا مواد چوری کرلیا ہے جس میں ناصرف ایجنسی کی حساس معلومات تھیں بلکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شرمندگی کا باعث بننے والی ویڈیوز بھی شامل تھیں، واقعے کے بعد سی آئی اے سربراہ مائیک پومبیو اور دیگر افسران و عہدیداران کے مابین سخت اختلافات بھی پیدا ہوگئے ہیں۔

آج ایم کیو ایم حقیقی ٹو کی بنیاد رکھ دی گئی، فاروق ستار

ایم کیو ایم(ویب ڈیسک) رابطہ کمیٹی کی جانب سے کنوینر کے عہدے سے برطرف کیے جانے کے بعد پی آٓئی بی کالونی میں فاروق ستار کی رہائش گاہ پر ہنگامی اجلاس ہوا جس کے بعد فاروق ستار نے جوابی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج یہ ثابت ہوگیا کہ مسئلہ سینیٹ کی ایک سیٹ کا نہیں بلکہ ایم کیو ایم پر قبضے کا ہے۔پریس کانفرنس میں فاروق ستار نے کہا کہ آج صرف انہیں نہیں بلکہ ایم کیو ایم کے ایک ایک کارکن کو نکالا گیا ہے۔فاروق ستار نے کہا کہ بالآخر میرے نادان ساتھیوں نےثابت کر دیا کہ مسئلہ ایک فرد کا نہیں، ثابت ہوگیا کہ مسئلہ سینیٹ کی سیٹ کا نہیں، مسئلہ ایم کیوایم پاکستان کی سربراہی اور ایم کیو ایم پر قبضے کا ہے۔فاروق ستار نے کہا کہ سازش بے نقاب ہوگئی،بلی تھیلے سے باہرآگئی، آج ایم کیوایم حقیقی ٹو کے قیام کی بنیاد رکھی گئی ہے، آج ایم کیوایم کی سربراہی سے مجھے نہیں جفاکش کارکنوں کونکالا گیا، مسئلہ ایک فرد کا نہیں،تمام نشستوں پر اپنے من پسند لوگوں کونامزد کرنےکاتھا۔فاروق ستار نے ازراہ مذاق کہا کہ ”پھر بھی میں یہ نہیں کہوں گا کہ مجھے کیوں نکالا؟“انہوں نے کہا کہ کچھ دیر بعد کے ایم سی گراو¿نڈ میں کارکنوں کے اجلاس میں کرارا جواب دیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں رابطہ کمیٹی کو تحلیل کرنے پر مشاورت کی گئی ہے جس کا اعلان جلد کیا جائے گا۔اس حوالے سے فاروق ستار کے گروپ میں شامل علی رضا عابدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”یہ مشکل کی گھڑی ہے، مشاورت جاری ہے، فاروق بھائی جلد کچھ فیصلے کرینگے“۔خیال رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے پارٹی کے سربراہ فاروق ستار کو کنوینر کے عہدے سے برطرف کردیا ہے۔رابطہ کمیٹی کے رکن کنور نوید جمیل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر فاروق ستار کو کنوینر کے عہدے سے فارغ کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کے علم میں لائے بغیر پارٹی آئین تبدیل کیا، فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی، فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کو بتائے بغیر ارکان کو چننے اور فارغ کرنے کے اختیارات اپنے ہاتھ میں لے لیے۔

آپ کیوں میری نوکری کے پیچھے پڑ گئے ہیں ، وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا چیف جسٹس سے دلچسپ مکالمہ

لاہور(ویب ڈیسک )سپریم کورٹ میں صاف پانی ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے موقع پر چیف جسٹس اور وزیراعلی پنجاب کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا ہے۔ چیف جسٹس نے وزیراعلی پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بار بار یقین دہانی کرواتے ہیں کہ آئندہ انتخابات صاف، شفاف ہوں گے۔ میرا خیال ہے کہ آئندہ وزیراعظم آپ ہی ہوں گے۔ انتخابات میں جو بھی اقتدارحاصل کرے وہ آپ کو وزیراعظم بنانے بارے سنجیدگی سے سوچے۔ اس پر جواب دیتے ہوئے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ آپ کیوں میری نوکری کے پیچھے پڑ گئے ہیں۔ وزیراعلی پنجاب کے اس جواب پر عدالت قہقہوں سے گونج ا±ٹھی۔

عاصمہ جہانگیر انتقال کر گئیں

لاہور(ویب ڈیسک)معروف قانون دان اور انسانی حقوق کی علمبردار عاصمہ جہانگیر 66 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔عاصمہ جہانگیر کو گزشتہ رات سینے میں تکلیف کے باعث فیروز پور روڈ پر واقع اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکیں۔66 سالہ عاصمہ جہانگیر 27 جنوری 1952 کو لاہور میں پیدا ہوئیں اور وہ سماجی کارکن اور انسانی حقوق کی علمبردار کے طور پر جانی جاتی تھیں۔نڈر اور باہمت عاصمہ جہانگیر سپریم کورٹ بار کی سابق صدر بھی رہ چکی تھیں۔

معروف اداکار قاضی واجد مداحوں کو سوگوار کر گئے

کراچی(ویب ڈیسک ) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کا ایک عہد ختم ہوگیا، بے مثال اداکار قاضی واجد 87 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔قاضی واجد کی گزشتہ روز طبیعیت خراب ہوئی جس کے باعث انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں وہ آج خالق حقیقی سے جاملے۔قاضی واجد 1930 میں لاہور میں پیدا ہوئے اور انہوں نے فنی کیرئیر کا آغاز ریڈیو پاکستان سے کیا۔قاضی واجد نے 25 برس تک ریڈیو میں کام کیا جس کے بعد کئی مشہور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ خدا کی بستی، حوا کی بیٹی، تنہائیاں،پل دو پل اور تعلیم بالغاں سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے قاضی واجد نے ان جیسے کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

لڑکی کو لائیک کرنے پر طلاق نے ہنگامہ برپا کر دیا

کویت سٹی(خصوصی رپورٹ) کویت میں ایک شخص نے انسٹا گرام اکاو¿نٹ پر ایک لڑکی کی تصویر کو لائیک کیا جس پر اس کی بیوی نے طلاق لے لی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کویتی خاتون نے محض شادی اس لیے ختم کر دی کہ اس کے شوہر نے سوشل میڈیا پر لڑکی کی تصویر کو لائیک کیا۔ بیوی نے شوہر سے علیحدگی کے لیے قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے وکیل سے عدالت میں خلع کے لیے باقاعدہ درخواست دائر کرنے کا کہا جس میں خلع کی وجہ سن کر وکیل بھی ہکا بکا رہ گیا۔واضح رہے کہ کویت طلاق کی شرح کے حساب سے دوسرا بڑا عرب ملک ہے۔ یہاں چھوٹی چھوٹی باتوں پر طلاقیں لینے کے واقعات تواتر سے ہو رہے ہیں۔ طلاق کا حالیہ واقعہ کویت کے شہریوں کی ذہنیت اور عدم برداشت کا کھلا ثبوت ہے۔

بیت الخلاءمیں بچے کی پیدائش ، سب کی دوڑیں لگ گئیں

دبئی (خصوصی رپورٹ) دبئی انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر مسافر خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ایئرپورٹ پولیس میں شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ بریگیڈیئر علی بن لاحج نے بتایاکہ خاتون ایئرپورٹ کے بیت الخلاءمیں گئی اور وہاں اسے ولادت کا درد شروع ہوگیا۔انہوں نے کہاکہ بیت الخلائکی صفائی پر مامور خاتون کارکن نے ایک مسافر خاتون کو بیت الخلاءگئی اور کافی وقت تک بیت الخلاءمیں رہی۔ کم و بیش 3گھنٹے کے بعد مسافر خاتون کے کراہنے کی آواز آنے لگی اور درد کی شدت سے چیختی رہی۔ کارکن نے دروازہ کھولنے کی کوشش کی مگر ناکام رہی۔ بالآخر اس نے سیکیورٹی کو اطلاع کردی۔خواتین سیکیورٹی اہلکاروں نے معاملہ کی تحقیق کرنے کے بعد طبی ٹیم کو ہنگامی طور پر بلایا جس کے آنے کے بعد معلوم ہوا کہ مسافر خاتون کو بیت الخلاءمیں بچہ ہوا ہے۔ اسے طبی امداد دی گئی اور ایئرپورٹ کے اسپتال منتقل کردیا گیا۔