All posts by Channel Five Pakistan

متحدہ رہنماﺅں کی لڑائی اور ٹارگٹ کلنگ ،حقائق نے سب کو چونکا دیا

کراچی (رپورٹ/بختیارخٹک )متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے دودھڑوں کے فائنل راﺅنڈکے بعدرہنماﺅں اورکارکنوں کی الیکشن سے قبل ٹارگٹ کلنگ کاخدشہ ،دونوں گروپوں کے رہنماﺅں کاکارکنوں کومحتاط رہنے کامشورہ ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی روزسے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے دودھڑوں عامرخان گروپ اورڈاکٹرفاروق ستارگروپ کے درمیان ہونیوالے فائنل راﺅنڈکے بعدرہنماﺅں اورکارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ کاخادشہ ظاہرکیاجارہاہے ،اوردونوں گروپوں کے درمیان جاری کشیدگی نے مزیدشدت اختیارکرلی،ایک دوسرے کے پول کھلتے ہی سنسنی خیزحقائق سامنے آناشروع ہوگئے ،اطلاعات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے دوراقتدارمیں واٹربورڈ،کے ایم سی ،ایجوکیشن سمیت دیگرمحکموں میں بھرتی ہونیوالے عہدیداران وکارکنوں پرتنقیدسمیت کرپشن کے الزامات بھی سامنے آنے لگے،جس پر ڈاکٹرفاروق ستاراورعامرخان گروپوں کی جانب سے اندرونی سطح پر عہدیداران وکارکنوں کومحتاط رہنے کی بھی ہدایت جاری کردی گئی ہے ،اورکراچی آپریشن کے دوران متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اورلندن کے درجنوں گرفتاردہشت گردوں کی نشاندہی پر جدیدہتھیاروں کی برآمدگی اورٹارگٹ کلنگ کے سنسنی خیزانکشافات بھی ہوئے ،اورکئی خطرناک ٹارگٹ کلرزحال ہی مےں بننے والی پارٹی میں ضم ہوگئے ،ذرائع کاکہناہے کہ دونوں گروپوں کے درمیان کشیدگی کے باعث مخالف پارٹی فائدہ اٹھاسکتی ہے ۔اورماضی میں بھی سیاسی جماعتوں کے درمیان کشیدگی کے دوران ٹارگٹ کلنگ کے واقعات رونماہوچکے ہیں ۔

موسم کیسا رہے گا ؟؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

اسلام آباد (اے پی پی) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوںکے دوران اسلام آباد، خیبر پختونخوا، فاٹا، بالائی پنجاب ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ، ژوب اور ڈیرہ غازی خان ڈویژنز میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔اتوار کو محکمہ موسمیات کی جاری رپورٹ کے مطابق اتوار اور سوموار کو خیبر پختونخواہ، فاٹا، بالائی پنجاب بشمول راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، فیصل آباداور لاہور ڈویژنز، کوئٹہ اور ژوب ڈویژنز، اسلام آباد،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ اتوار کو ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق سکردو منفی 06، پارا چنار منفی 04، مالم جبہ اور گوپس میں درجہ حرارت منفی03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ بالائی خیبر پختونخواہ، فاٹا، راولپنڈی ڈویژن ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، بنوں،کوئٹہ ،ژوب اور قلات ڈویژنز میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری جبکہ پشاور، بہاولپور، ڈی جی خان اور کراچی ڈویژنز میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا کے علاقوں دیر 27،کالام 12، پاراچنار 08، میرکھانی 07، لوئیر دیر 05، مالم جبہ 04، چترال 03، بنوں 02 اور دروش میں01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔بلوچستان کے علاقوں خضدار 11، ژوب02 اور کوئٹہ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اس کے علاوہکالام 06،زیارت03، مالم جبہ 02، دیر میں 01 انچ برف باری بھی ریکارڈ کی گئی۔ کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں صبح سویرے ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا جب کہ بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے بہادر آباد ¾شارع فیصل ¾صدر ¾گلستان جوہر، گلشن اقبال، لیاری سمیت دیگر علاقوں میں صبح سویرے ہلکی بوندا باندی ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواو¿ں کے دباو¿ کا سسٹم بلوچستان سے ہوتا ہوا سندھ کے ساحلی علاقوں میں داخل ہوگیا جو بارش برسانے کا سبب بن رہا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہلکی بارش کا سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹے تک جار ی ہے گا دوسری جانب حب شہر اور گرد و نواح میں تیز بارش سے موسم سرد ہوگیا ہے ¾پنجاب اور بلوچستان کے کئی شہروں میں بھی رم جھم بارش برسی ¾ پنجاب میں کمالیہ، گوجرانوالہ، بہاول پور سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم سرد ہوگیا۔ملتان میں بھی گزشتہ روز سے 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی شدید ٹھنڈی ہوا سے سردی کی شدت میں ایک بار پھر سے اضافہ ہو گیا۔ملتان میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان میں آسمان پر گہرے بادل چھائے رہے ادھر بلوچستان کے علاقے چاغی اور خضدار میں ہلکی بارش نے سردی کو بڑھا دیا ¾ گزشتہ روز وادی زیارت اور کوڑک ٹاپ پر برفباری بھی ہوئی۔ مالاکنڈ ڈویژن اور چترال کے پہاڑوں پر رات سے برفباری ہوئی جس سے کئی مقامات پر سڑکیں بند ہوگئیں جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

نواز ،شہباز ملاقات ،اندرونی کہانی سامنے آگئی

 

لاہور (آن لائن)سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نجاتی امراءمیں ملاقات کی ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال سمیت سینٹ الیکشن اور شریف فیملی کیخلاف عدالتوں میں زیر سماعت نیب کیسز پر مشاورت کی گئی دونوں رہنماﺅں کے درمیان تقریبا دو گھنٹہ سے زائد ہونے والی ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پیشی پر سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو بریفنگ دی ن لیگی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی جانب سے عدلیہ مخالف بیانات پر اپنی پارٹی کو سمجھانے کے ریمارکس پر بھی میاں نواز شریف سے مشاورت کی اور انہوں نے عدلیہ مخالف بیانات اور تقاریر پر اپنے بڑے بھائی میاں نواز شریف کو محتاط رویہ رکھنے کا مشورہ دیا۔ میاں نواز شریف سے جاتی امراءمیں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی ملاقات میں سابق وزیرعظم کی صاحبزادی مریم نواز بھی موجود تھیں دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملاقات میں چوہدری نثار کی جانب سے کی گئی پریس کانفرنس پر تبادلہ خیال کیاگیا جبکہ دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملاقات ایک گھنٹہ سے زائد جاری رہے جس میں سینٹ الیکشن سمیت آئندہ 2018ءمیں ہونے والے عام انتخابات پر بھی مشاورت کی گئی۔

مہنگی گاڑیاں کہا ں سے آئیں،ایم کیو ایم رہنماءنے حقا ئق سے پردہ اٹھا دیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم کے رہنما شاہد پاشا نے فاروق ستارسے رابطہ کمیٹی تحلیل کرنے کا مطالبہ کردیا، ساتھ ہی رابطہ کمیٹی پر سنگین الزامات بھی لگائے۔ ایم کیو ایم رہنما شاہد پاشا پھٹ پڑے، رابطہ کمیٹی تحلیل کرنے کا مطالبہ کردیا، کہتے ہیں میں پرانا ہوں مجھے سب پتہ ہے، مہنگی گاڑیاں کہاں سے آئیں؟۔ کس کے پیچھے بھائی پیدل بھاگتا آتا تھا؟۔

فاروق ستار فارغ ،رابطہ کمیٹی فارغ،آگے کیا ہو گا چونکا دینے والے انکشافات

کراچی (وقائع نگار‘ مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار سے بغاوت کرتے ہوئے ان کی پارٹی رکنیت معطل کردی جبکہ انہیں بطور کنونیر عہدے سے بھی ہٹا دیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما اور رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیر کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کہ فاروق ستار اپنے کئے کے خود ذمہ دار ہیں اور تمام غلطیوں کی ذمہ داریاں بھی فاروق ستار پر عائد ہوتی ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کو بتائے بغیر پارٹی کے آئین میں ترمیم کی اور بطور کنونیر انہوں نے اپنے اختیارات کا غلط استعما ل بھی کیا۔ ان وجوہات کی بنا پر رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کو بطو کنونیر فارغ کردیا ہے اور ان کی پارٹی رکنیت بھی معطل کر دی گئی ہے۔ ایم کیو ایم کی جانب سے بڑا فیصلہ، رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کو کنوینر کے عہدے سے فارغ کردیا۔ بہادرآباد میں ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے منحرف اراکین کا اجلاس ہوا جس میں فاروق ستار کوکنوینر کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔ قبل ازیںایم کیو ایم پاکستان کی سیاست میںاچانک ایک اور ڈرامائی موڑ آگیا۔ سینیٹ ٹکٹ کے اختیار پر رابطہ کمیٹی کا الیکشن کمیشن کو خط کام کرگیا۔ فاروق ستار ہاتھ ملتے رہ گئے۔الیکشن کمشنر نے واضح کردیا کہ صرف خالد مقبول صدیقی کے دستخط سے سینیٹ انتخابات کے امیدواروں کے ٹکٹ قابل قبول ہوں گے ،کیوں کہ رابطہ کمیٹی نے یہ اختیار خالد مقبول کو دیدیا ہے۔بیرسٹر فروغ نسیم نے الیکشن کمشنر کوایم کیوایم کا آئین پڑھ کرسنایا جس کے تحت آئین میں واضح ہے کہ رابطہ کمیٹی کو پارٹی ٹکٹ دینے کا اختیار ہے اور رابطہ کمیٹی نے یہ اختیار خالد مقبول صدیقی کو دیا ہے۔ جس کے بعد الیکشن کمشنر نے اپنا فیصلہ سنایا۔رابطہ کمیٹی کے ارکان نسرین جلیل اور فروغ نسیم کے کاغذات کی منظوری بھی دیدی گئی۔معاملے پر فاروق ستار نے الیکشن کمشنر سے قانونی مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا ہے۔بعد ازاں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رہنما کنور نوید جمیل نے رابطہ کمیٹی کے دیگر اراکین ڈپٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی ، عامر خان ،نسرین جلیل اور دیگر کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فاروق ستار کو اب ایم کیو ایم کے کنوینر کے عہدے سے فارغ کردیا گیا ہے اور ان پر بہت سارے الزامات ہیں۔ انہوں نے کہا ہم اب بھی فاروق ستار سے محبت کرتے ہیں اور اگر وہ اپنی اصلاح کرلیں تو انہیں دوبارہ پارٹی کا کنوینر لے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کامران ٹسوری فاروق ستار کے دوست ہیں مگر فیصلے میرٹ پر ہونے چاہئیں۔ ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے کامران ٹیسوری کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کردیا پارٹی ٹکٹ ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی کے دستخط سے جاری ہوئے۔ اتوار کو ایم کیوایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی کے دستخط کے بعد رابطہ کمیٹی نے کامران ٹیسوری کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کردیا ہے، کامران ٹیسوری کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ رات گئے نامعلوم مقام پر ہونے والی رابطہ کمیٹی کی مشاورت میں کیا گیا، جب کہ پارٹی کے دونوں گروپوں کے تمام سینیٹ امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔رہنما ایم کیوایم پاکستان فیصل سبزواری نے کامران ٹیسوری کو ٹکٹ دینے کی تصدیق کردی ہے اور ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ ٹکٹ دینے میں 5 روز کی تاخیر کی وجہ طریقہ کار کا مسئلہ تھا، ابھی تک ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں تاہم حتمی امیدواروں کے نام مشاورت کے بعد طے کئے جائیں گے۔ دوسری جانب کامران ٹیسوری نے بھی رابطہ کمیٹی کی جانب سے ٹکٹ جاری ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ ثابت ہوگیا مسئلہ سینیٹ کی سیٹ کا نہیں ایم کیو ایم پر قبضے کا ہے۔ دوسری جانب پی آئی بی کالونی میں فاروق ستار کی رہائش گاہ پر بھی ایک ہنگامی اجلاس فاروق ستار کی سربراہی میں ہوا جس کے بعد فاروق ستار نے جوابی پریس کانفرنس کی۔پریس کانفرنس میں فاروق ستار نے کہا کہ آج صرف انہیں نہیں بلکہ ایم کیو ایم کے ایک ایک کارکن کو نکالا گیا ہے۔فاروق ستار نے کہا کہ بالآخر میرے نادان ساتھیوں نے ثابت کر دیا کہ مسئلہ ایک فرد کا نہیں، ثابت ہوگیا کہ مسئلہ سینیٹ کی سیٹ کا نہیں، مسئلہ ایم کیوایم پاکستان کی سربراہی اور ایم کیو ایم پر قبضے کا ہے۔فاروق ستار نے کہا کہ سازش بے نقاب ہوگئی،بلی تھیلے سے باہرآگئی، آج ایم کیوایم حقیقی ٹو کے قیام کی بنیاد رکھی گئی ہے، آج ایم کیوایم کی سربراہی سے مجھے نہیں جفاکش کارکنوں کونکالا گیا، مسئلہ ایک فرد کا نہیں،تمام نشستوں پر اپنے من پسند لوگوں کونامزد کرنے کاتھا۔فاروق ستار نے ازراہ مذاق کہا کہ ”پھر بھی میں یہ نہیں کہوں گا کہ مجھے کیوں نکالا؟“انہوں نے کہا کہ کچھ دیر بعد کے ایم سی گراو¿نڈ میں کارکنوں کے اجلاس میں کرارا جواب دیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ میرے ساتھ وہ کچھ ہوا جو حضرت یوسف کے ساتھ ان کے بھائیوں نے کیا تھا اور آپ جانتے ہیں کہ اس کے بعد حضرت یوسف کے بھائیوںکے ساتھ کیا ہوا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں رابطہ کمیٹی کو تحلیل کرنے پر مشاورت کی گئی ہے جس کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ اس حوالے سے فاروق ستار کے گروپ میں شامل علی رضا عابدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”یہ مشکل کی گھڑی ہے، مشاورت جاری ہے، فاروق بھائی جلد کچھ فیصلے کرینگے“۔ پاک سرزمین پارٹی کے سیکرٹری جنرل رضا ہارون نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ہمارا بہت ساتھ دیا ہے پی ایس پی کے 6امیدواران نے سینیٹ انتخابات میں چھ نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد 4 امیدواروں کے کاغذات منظور کر لیئے گئے ہیں ۔ وہ الیکشن کمیشن کے باہرمیڈیا سے بات چیت کررہے تھے ۔ رضا ہارون نے پی ایس پی کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظورہونے پرخوشی کا اظہارکرتے ہوئے سینیٹ انتخابات کے لیے آج سے باضابطہ ملاقاتوں اورسیاسی جماعتوں سے رابطے کرنے کا بھی اعلان کیا انہوں نے کہاکہ سینیٹ الیکشن کے لیے پی ایس پی اپنا لائحہ عمل طے کرے گی اور ہم منتشرپارٹی کے ارکان سندھ اسمبلی سے درخواست کریں گے وہ پی ایس پی کو ووٹ دیں۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سینیٹر اور ماہرقانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات کے لیے ٹکٹ دینے، ٹکٹ واپس لینے کا اختیاررابطہ کمیٹی نے خالد مقبول صدیقی کو دے دیا ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نے عوامی حمایت کے ساتھ رابطہ کمیٹی تحلیل کرنے کا اعلان کردیا ، ان کا کہنا تھا کہ وہ پارٹی کو 1986 والی ایم کیو ایم بنانا چاہتے ہیں جبکہ 17 فروری کو پارٹی انتخابات بھی کرائے جائی?ں گے۔کراچی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار نے سوال کیا کہ متحدہ پاکستان کا پارٹی سربراہ کون ہے ؟جس پر کارکنوں نے فاروق ستار کے نعرے لگائے۔پھر انہوں نے پوچھا کہ کیا کارکنوں کی حمایت سے رابطہ کمیٹی کو تحلیل کردوں ؟اس پر لوگوں نے شدید نعرے لگائے جس کے بعد فاروق ستار نے اعلان کیا کہ کارکنوں کی حمایت سے سینئر ڈپٹی کنوینر اور ارکان کو آرٹیکل 6جے کے تحت فارغ کرتا ہوں۔انہوں نے نئے پارٹی انتخابات کرانے کا بھی اعلان کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ پارٹی سے وڈیروں کو نکالنے کا وقت آگیا ہے ،ان میں ہمت ہے تو نئی پارٹی بنا کر دکھائیں۔ایم کیو ایم پاکستان کے نئے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم میں تبدیلی نہیں بلکہ تطہیر ہوئی اب لوگ ایم کیو ایم کو متحدہ ہوتا دیکھیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے نئے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کا بوسیدہ نظام کبھی سمجھ نہیں پایا پورے پاکستان کے کارکنان اب ایم کیو ایم کو متحد ہوتا دیکھیں گے، ایم کیو ایم میں تبدیلی نہیں بلکہ تطہیر ہوئی ہے، کارکنوں کی تعداد یہ پیغام دے گی کہ ایم کیو ایم قائم ہے میں نے دوبار ایسی تبدیلی کو پہلے بھی روکا تھا لیکن آج کی تبدیلی بہت نا گزیر تھی۔

فاروق ستار کو کیوں نکالا؟ امی جان کا رابطہ کمیٹی سے سوال

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈاکٹر فاروق ستار کی والدہ ایک بار پھر بول پڑیں، کہتی ہیں رابطہ کمیٹی نے میرے بیٹے کو دھوکا دیا، آج میرے لئے دکھ کا دن ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار کی امی جان نے رابطہ کمیٹی سے سوال کردیا، کہ میرے بیٹے کو کیوں نکالا؟، آپ سب کو اپنا بیٹا سمجھا، رابطہ کمیٹی نے میرے بیٹے کو دھوکا دیا، آج میرے لئے دکھ کا دن ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ میرا بیٹا کہتا ہے وہ جلسہ کرے گا، اللہ میرے بیٹے کا جلسہ کامیاب کرے، میرے بیٹے کو کوئی بدنام نہ کرے، میرے بیٹے کو اتارنے سے تمھیں کیا فائدہ ہوگا؟۔ وہ بولیں کہ خالد مقبول، فیصل سبزواری اور دیگر کو اپنا بیٹا سمجھا، میرا بیٹا 26 سال سے پورے پاکستان کی خدمت کررہا تھا، اتنا برا فیصلہ کرکے آپ کو کیا ملے گا؟

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کو کنوینر کے عہدے سے برطرف کردیا

کراچی (ویب ڈیسک )متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے پارٹی کے سربراہ فاروق ستار کو کنوینر کے عہدے دے برطرف کرنے کا اعلان کردیا۔بہادرآباد میں ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے منحرف اراکین کا اجلاس ہوا جس میں فاروق ستار کوکنوینر کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔ایم کیو ایم پاکستان میں تنظیمی بحران کی وجہمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کی جانب سے کامران ٹیسوری کا نام سینیٹ امیدوار کے طور پر سامنے ا?نے پر پارٹی میں اختلافات نے سر اٹھایا جو بحران کی صورت میں تبدیل ہوگیا۔رابطہ کمیٹی نے 6 فروری کو اجلاس بلاکر کامران ٹیسوری کی نہ صرف 6 ماہ کے لیے رکنیت معطل کی بلکہ انہیں رابطہ کمیٹی سے بھی خارج کیا جس کے بعد فاروق ستار نے اجلاس کو غیرا?ئینی قرار دیتے ہوئے اجلاس میں شریک رہنماو¿ں کی رکنیت کچھ دیر کے لیے معطل کی۔رابطہ کمیٹی کے رکن خالد مقبول صدیقی کے مطابق روایات، اصولوں اور طریقہ کار کے تحت رابطہ کمیٹی نے ترتیب وار 6 امیدواروں کے نام سینیٹ کی نشستوں کے لیے تجویز کیے تھے۔جن میں ڈپٹی کنوینئر نسرین جلیل، فروغ نسیم، امین الحق، شبیر قائم خامی، عامر خان اور کامران ٹیسوری شامل تھے۔خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ فاروق ستار کی خواہش تھی کہ ہم دو ساتھیوں کی قربانیاں دے کر ہر حالت میں کامران ٹیسوری کو سینیٹ کا امیدوار بنائیں۔

عمران خان کی چوہدری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی۔انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار تحریک انصاف میں آجائیں تو اچھا ہے لیکن آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے پر بھی ان کی حمایت کریں گے۔عمران خان نے کہا کہ سیاست میں بعض اوقات دل بڑا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے ایک مرتبہ پھر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین ا?صف علی زرداری سے اتحاد کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو سے اتحاد کا مطلب آصف زرداری سے اتحاد ہے جو ناممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے 6 سینیٹرزکے ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے، مولانا سمیع الحق ہمارے اتحادی ہیں، اضافی ووٹ ان کودے سکتے ہیں۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ایک شخص نے سینیٹ ٹکٹ کے لیے 40 کروڑ روپے کی پیشکش کی، اقتدار میں آکر سینیٹ کا الیکشن براہ راست کرائیں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ڈان لیکس صرف (ن) لیگ کا مسئلہ نہیں، یہ ایک بہت سنجیدہ مسئلہ ہے اور اگر اس معاملے پر پارٹی کا مرکزی مجلس عاملہ اجلاس نہ بلایا گیا تو رپورٹ پبلک کروں گا۔سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ ‘اگر معاملات پارٹی کے اندر حل ہوئے تو ٹھیک ورنہ ڈان لیکس کو قوم کے سامنے لاو¿ں گا’۔ان کا کہنا تھا کہ پرویز رشید نامی شخصیت 90کی دہائی میں پارٹی میں آئی، اب وہ کھلم کھلا کہہ رہے ہیں کہ مجھے پارٹی سے نکلوا دیں گے۔

خواتین کیلئے عبایا پہننا لازم ہے یا نہیں ، سعودی عالم کے دلائل نے نئی بحث چھیڑ دی

ریاض(ویب ڈیسک) سعودی عرب کے ایک مذہبی عالم کا کہنا ہے کہ سعودی خواتین کے لیے عوامی مقامات پرعبایا پہننا لازم نہیں ہے۔
سعودی کونسل آف سینیئراسکالرز کے رکن شیخ ڈاکٹر عبدالمطلق کے مطابق خواتین کے لیے عبایا لازمی نہیں ہے کیونکہ شرعی احکامات کے مطابق پردہ کرنا لازم ہے، انہیں اعتدال والے لباس پہننا چاہیئں جس کے لیے شرعی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے لباس پہنا جا سکتا ہے۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق شیخ عبدالمطلق نے ایک ٹی وی پروگرام میں کہا کہ خواتین کو پابند نہیں کیا جاسکتا کہ وہ لازمی عبایا پہنیں۔ قرآن مجید کی سورہ الاحزاب میں خواتین کے لیے پردے کا حکم ہے جس کے لیے وہ جیسی صورت چاہیں اختیارکرسکتی ہیں۔شیخ عبدالمطلق نے مزید کہاکہ دنیا بھر میں 90 فیصد سے زیادہ نیک مسلمان خواتین عبایا نہیں پہنتیں اس لیے ہمیں انہیں مجبور نہیں کرنا چاہیئے۔ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ جیسے مقدس مقامات پر بھی بہت سی خواتین کسی اور طریقے سے پردہ کرتی ہیں ، یہ بھی اس بات کی دلیل ہے کہ عبایا پہنننا لازم نہیں۔واضح رہے کہ سعودیہ میں قانونی طور پر خواتین کے لیے عبایا پہننا لازمی ہے۔ عوامی مقامات پرایسا نہ کرنے والی خواتین کوپولیس کی جانب سے سزا کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق 2016 میں ایک سعودی خاتون کو ریاض کی ایک سٹرک پر عبایہ اتارنے پر گرفتار کر لیا گیا تھا۔حالیہ برسوں کے دوران سعودی خواتین نے روایتی سیاہ عبایا کی جگہ مختلف رنگوں کے عبایا کا استعمال شروع کیا ہےجبکہ ملک کے مختلف حصوں میں لانگ سکرٹس یا جینز پر کھلے عبایا پہننا بھی عام ہورہا ہے۔

مسافر طیارہ مضافاتی علاقے میں گر کر تباہ، 71 افراد سوار تھے

ماسکو(ویب ڈیسک )روس کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ روسی میڈیا کے مطابق مسافر طیارے نے ماسکو ڈومودیدووو سے اورسک شہر کیلئے ا±ڑان بھری تھی۔ 6400فٹ کی بلندی پر پہنچنے کے بعد طیارہ ریڈار سے غائب ہو گیا ماسکو کے قریب مضافاتی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارے میں سوار تمام 71افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔