تازہ تر ین

آج ایم کیو ایم حقیقی ٹو کی بنیاد رکھ دی گئی، فاروق ستار

ایم کیو ایم(ویب ڈیسک) رابطہ کمیٹی کی جانب سے کنوینر کے عہدے سے برطرف کیے جانے کے بعد پی آٓئی بی کالونی میں فاروق ستار کی رہائش گاہ پر ہنگامی اجلاس ہوا جس کے بعد فاروق ستار نے جوابی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج یہ ثابت ہوگیا کہ مسئلہ سینیٹ کی ایک سیٹ کا نہیں بلکہ ایم کیو ایم پر قبضے کا ہے۔پریس کانفرنس میں فاروق ستار نے کہا کہ آج صرف انہیں نہیں بلکہ ایم کیو ایم کے ایک ایک کارکن کو نکالا گیا ہے۔فاروق ستار نے کہا کہ بالآخر میرے نادان ساتھیوں نےثابت کر دیا کہ مسئلہ ایک فرد کا نہیں، ثابت ہوگیا کہ مسئلہ سینیٹ کی سیٹ کا نہیں، مسئلہ ایم کیوایم پاکستان کی سربراہی اور ایم کیو ایم پر قبضے کا ہے۔فاروق ستار نے کہا کہ سازش بے نقاب ہوگئی،بلی تھیلے سے باہرآگئی، آج ایم کیوایم حقیقی ٹو کے قیام کی بنیاد رکھی گئی ہے، آج ایم کیوایم کی سربراہی سے مجھے نہیں جفاکش کارکنوں کونکالا گیا، مسئلہ ایک فرد کا نہیں،تمام نشستوں پر اپنے من پسند لوگوں کونامزد کرنےکاتھا۔فاروق ستار نے ازراہ مذاق کہا کہ ”پھر بھی میں یہ نہیں کہوں گا کہ مجھے کیوں نکالا؟“انہوں نے کہا کہ کچھ دیر بعد کے ایم سی گراو¿نڈ میں کارکنوں کے اجلاس میں کرارا جواب دیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں رابطہ کمیٹی کو تحلیل کرنے پر مشاورت کی گئی ہے جس کا اعلان جلد کیا جائے گا۔اس حوالے سے فاروق ستار کے گروپ میں شامل علی رضا عابدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”یہ مشکل کی گھڑی ہے، مشاورت جاری ہے، فاروق بھائی جلد کچھ فیصلے کرینگے“۔خیال رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے پارٹی کے سربراہ فاروق ستار کو کنوینر کے عہدے سے برطرف کردیا ہے۔رابطہ کمیٹی کے رکن کنور نوید جمیل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر فاروق ستار کو کنوینر کے عہدے سے فارغ کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کے علم میں لائے بغیر پارٹی آئین تبدیل کیا، فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی، فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کو بتائے بغیر ارکان کو چننے اور فارغ کرنے کے اختیارات اپنے ہاتھ میں لے لیے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv