تازہ تر ین

سری دیوی کی زندگی پرڈاکیومینٹری فلم بنے گی

ممبئی (ویب ڈیسک)گزشتہ ماہ دبئی کے معروف ہوٹل میں نہانے کے دوران پانی کے ٹب میں ڈوب کر ہلاک ہونے والی اداکارہ سری دیوی کی زندگی پر ڈاکیومینٹری فلم بنائی جائے گی۔54 سالہ اداکارہ کی زندگی اور فلمی کیریئر پر بننے والی ڈاکیومینٹری کو ان کے شوہر فلم پروڈیوسر بونی کپور ہی پروڈیوس کریں گے۔خیال رہے کہ سری دیوی 24 فروری کو دبئی کے ہوٹل ایمیریٹس ٹاورز میں باتھ ٹب میں نہانے کے دوران ہلاک ہوگئی تھیں۔ابتدائی طور کہا گیا تھا کہ ان کی موت حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوئی ہے، تاہم 26 فروری کو دبئی پولیس کی جانب سے جاری اداکارہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ان کی موت کو حادثہ قرار دیا گیا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اداکارہ نہانے کے دوران باتھ ٹب میں بے ہوش ہونے کی وجہ سے ہلاک ہوئیں۔رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے نہانے سے قبل شراب نوشی کر رکھی تھی، جس وجہ سے وہ نہانے کے دوران بے ہوش ہوگئی تھیں۔دبئی پولیس نے اداکارہ کی موت کی 3 دن تک تحقیقات کرنے کے بعد ان کی موت کو حادثہ قرار دے کر تحقیقات بند کردی تھی۔اداکارہ کی ا?خری رسومات 28 فروری کو ممبئی میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں۔اداکارہ کی موت کے ڈیڑھ ہفتے بعد اب یہ خبر سامنے ا?ئی ہے کہ ان کے شوہر ان کی زندگی پر مکمل ڈاکیومینٹری بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔بولی وڈ ہنگامہ کے مطابق سری دیوی کی موت کے ڈیڑھ ہفتے بعد بونی کپور نے اپنے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں سے بات چیت کرنا شروع کردی ہے اور خیال ظاہر کیا ہے کہ وہ اہلیہ کی زندگی پر ڈاکیومینٹری بنائیں گے۔بونی کپور کے قریبی ذرائع کے مطابق سری دیوی کی زندگی پر بنائی جانے والی ڈاکیومینٹری کی ہدایات شیکھر کپور دیں گے، جب کہ اس میں اداکارہ کی نایاب تصاویر اور ویڈیوز بھی شامل کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق سری دیوی کی زندگی پر بنائی جانے والی ڈاکیومینٹری میں ان کی ابتدائی زندگی سے لے کر اب تک کے حالات کو دکھایا جائے گا۔ڈاکیومینٹری میں فلم انڈسٹری کے نامور اداکاروں، اداکاراو¿ں، ہدایت کاروں و فلم پروڈیوسرز کے علاوہ ان افراد کے تاثرات بھی شامل کیے جائیں گے، جو اداکارہ کے قریب رہے ہیں۔ڈاکیومینٹری میں شوبز انڈسٹری کے علاوہ بھی دیگر شعبوں کے افراد کے تاثرات کو ان کی اپنی ا?وازوں میں شامل کیا جائے گا۔ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ڈاکیومینٹری پر کب کام شروع کیا جائے گا اور اسے کب تک ریلیز کیا جائے گا۔تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ رواں برس کے اختتام تک اسے ریلیز کردیا جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv