All posts by Channel Five Pakistan

آن لا ئن کمپنی کے ذریعے ممنوعہ ادویات اور کوکین کی سمگلنگ نے دنیا بھر میں کھلبلی مچا دی

نیویارک(ویب ڈیسک)آن لائن کمپنی ایمازون خریدوفروخت کی دنیا کی بے تاج بادشاہ ہے جس کے ذریعے کروڑوں لوگ ہر قسم کی اشیاءخرید رہے ہیں۔ تاہم اب اس کمپنی کے متعلق ایسا انکشاف سامنے آ گیا ہے کہ اس کے ذریعے کوئی چیز منگواتے آپ کو خوف آئے گا۔ میل آن لائن کے مطابق پتا چلا ہے کہ ایمازون کے ذریعے مختلف ممنوعہ اشیائ، حتیٰ کہ منشیات تک کی سمگلنگ بھی باآسانی کی جا رہی ہے۔ ویب سائٹ پر 8پاﺅنڈ (تقریباً 1200روپے)میں دستیاب ’سیف کین‘ رقم اورزیورات جیسی قیمتی اشیائ چھپا کر سمگل کرنے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں جبکہ ساڑھے 9پاﺅنڈ میں ملنے والے ’سٹاش کار کی سیف‘ (Stash Car Key Safe)میں ممنوعہ ادویات اور کوکین وغیرہ چھپا کر سمگل کی جا رہی ہے۔اس کے علاوہ ہیئر برش، کار سگریٹ لائٹر اور اس نوع کی دیگر جعلی چیزیں بنائی گئی ہیں جو دیکھنے میں اصلی لگتی ہیں لیکن ان کے اندر خالی جگہ ہوتی ہے جہاں ممنوعہ چیزیں رکھی جا سکتی ہیں۔اب تک ان چیزوں میں سے کئی ممنوعہ اشیاءآمد کی جا چکی ہیں۔ ایک ہیئر برش کے اندر سے رقم اور ایک سیف کین کے اندر سے کوکین پکڑی جا چکی ہے۔ جن مصنوعات کے متعلق یہ چشم کشا انکشاف سامنے آیا ہے کمپنی نے انہیں ویب سائٹ سے ہٹا دیا ہے۔ واضح رہے کہ رواں ماہ اس انکشاف کے ساتھ ایمازون دوسری بار زیر عتاب ہے۔ اس سے قبل لوگوں نے اس ویب سائٹ پر اس وقت غصے کا اظہار کیا تھا جب اس پر بچوں کی ایک ٹی شرٹ کا اشتہار دیا گیا جس پر لکھا ہوا تھا ’انجوائے کوکین‘۔

سابق ہاکی اولمپیئن منصور احمد انتقال کرگئے

کراچی(ویب ڈیسک) سابق ہاکی اولمپیئن منصور احمد طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔منصور احمد دل کے عارضے میں میں مبتلا اور گزشتہ کئی ماہ سے قومی ادارہ برائے امراض قلب میں زیر علاج تھے۔49 سالہ عالمی شہرت یافتہ گول کیپر کا دل صرف 20 فیصد کام کررہا تھا، ان کے دل میں 7 اسٹنٹس ڈالے گئے تھے جب کہ گردوں اور پھیپھڑوں نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا تھا، یہی وجہ ہے کہ ڈاکٹروں نے انہیں ہارٹ ٹرانسپلانٹ (دل کی پیوندکاری) کا مشورہ دے رکھا تھا۔آج صبح منصور احمد کی حالت بگڑ گئی جس کے بعد انہیں وارڈ سے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں منتقل کیا گیااور ہارٹ لنگز مشین لگا دی گئی۔واضح رہے کہ گذشتہ ماہ منصور احمد نے دل کے ٹرانسپلانٹ کے لیے بھارت سے علاج میں مدد کی اپیل کی تھی۔جس کے بعد منصور احمد کو پاکستان میں ہی نئی تکنیک ایل وی اے ڈی (left ventricular assist device) کے ذریعے مکینیکل ڈیوائس لگوانے کی پیشکش کی گئی، اس منفرد اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ان مریضوں کو مکینیکل ڈیوائس لگائی جاتی ہے، جن کے دل کے دائیں یا بائیں پٹھے ناکارہ ہوگئے ہوں۔تاہم سابق گول کیپر نے پاکستان میں دل کا آپریشن کروانے سے انکار کردیا تھا۔منصور احمد کا کہنا تھا کہ ‘پاکستان میں دل کی تبدیلی کے علاج میں 6 مہینے سے ایک سال کا عرصہ لگے گا، لہذا وہ دل کا آپریشن بھارت میں کرانا چاہتے ہیں’۔سابق اولمپیئن نے مزید کہا تھا کہ ‘کئی ممالک میں دل کی پیوندکاری ہوتی ہے، لیکن بھارتی شہر چنائے میں علاج کی بہتر سہولیات دستیاب ہیں’۔واضح رہے کہ منصور احمد پاکستان کے لیے 338 انٹرنیشنل ہاکی میچز کھیل چکے ہیں، انہوں نے 1986 سے 2000 کے دوران اپنے کیریئر میں 3 اولمپکس اور کئی ہائی پروفائل ایونٹس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔منصور احمد ہی وہ کھلاڑی ہیں، جنہوں نے 24 سال قبل پاکستان کو چوتھی مرتبہ ہاکی کا عالمی چیمپیئن بنایا تھا۔

خاتون کے نئے قدرتی کان کی افزائش، ٹرانسپلانٹ کردیا گیا

ٹیکساس(ویب ڈیسک)طبّی ماہرین نے ایک حادثے میں کان سے محروم ہوجانے والی امریکی خاتون سپاہی کے بازو میں نئے قدرتی کان کی افزائش کردی جسے بعد ازاں اپنی جگہ ٹرانسپلانٹ کردیا گیا۔
خبروں کے مطابق امریکی خاتون سپاہی ٹیکساس سے واپسی پر ایک کار حادثے کا شکار ہوگئی تھیں۔ ہولناک حادثے میں ان کی زندگی تو بچالی گئی تھی تاہم وہ اپنے کانوں سے محروم ہو گئی تھیں۔ جس کے بعد پلاسٹک سرجنز نے خاتون کی اپنی کرکری ہڈیوں (کارٹیلیجز) سے نئے اور قدرتی کان کے افزائش کا بیڑہ ا±ٹھایا۔ سرجن نے پہلے مرحلے میں مریضہ کے بازو پر جلد کو پھیلایا اور دوسرے مرحلے میں پسلی کی نرم ہڈیوں کے مخصوص حصوں کو اتارتے ہوئے انہیں بازو کی جلد میں داخل کیا۔یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ تھا جس میں ا?رمی سرجن اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے کسی انسانی عضو کی اسی شخص کے ٹشوز کی مدد سے افزائش کی ہو۔ آرمی سرجن نے خاتون کی پسلی کی ہڈی سے کرکری ہڈی کے ٹشوز حاصل کرکے بازو میں پیوند کردیئے جہاں قدرتی طور پر نیا کان ا±گ ا?یا جسے بازو سے نکال کر چہرے پر ٹرانسپلانٹ کردیا گیا۔
واضح رہے کہ کان کے ٹرانسپلانٹ کے بعد دو مزید ا?پریشن کیے جائیں گے جس کے بعد خاتون سپاہی اپنے قدرتی کان سے سن سکیں گی۔ اس سے قبل شنگھائی میں بھی ایسا ہی کامیاب تجربہ کیا جاچکا ہے۔

پاکستان کی آئرلینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ،پہلا میچ کھیلنے والے امام الحق بڑی اننگ کھیلنے میں ناکام

ڈبلن(ویب ڈیسک)پاکستان ٹیم کی آئرلینڈ کے خلاف تاریخی ٹیسٹ میں بیٹنگ جاری ہے۔قومی ٹیم کی جانب سے اظہر علی اور امام الحق نے اننگ کا آغاز کیا لیکن 13 کے مجموعی اسکور پر اظہر علی 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے امام الحق بھی ون ڈے ڈیبیو کی طرح بڑی اننگ کھیلنے میں ناکام رہے اور 13 کے ہی مجموعی اسکور پر 7 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے۔

ماہرہ ریڈ کارپٹ کیلئے فرانس میں جلوہ افروز

کراچی (ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کینز فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ میں شرکت کے لیے فرانس پہنچ گئیں۔اداکارہ کینز ریڈ کارپٹ میں مشہور میک اپ برانڈ لوریئل پاکستان کی نمائندگی کریں گی جس میں وہ فیشن کے منفرد انداز کا انتخاب کریں گی۔ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کر کے مداحوں کو آگاہ کیا کہ وہ طویل سفر کے بعد کینز پہنچ گئی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ آج وہ کچھ نہیں کریں گی، صرف دھوپ سینکیں گی۔ماہرہ خان 15 مئی کو کینز ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوں گی، لیکن اس سے قبل وہ خوب سیر سپاٹے کر رہی ہیں۔اداکارہ کی فرینچ ریویریا پر لی جانے والی تصاویر سوشل میڈیا پر مقبول ہوچکی ہیں جس میں انہوں نے فلورل پینٹ سوٹ زیب تن کیا ہے اور ہمیشہ کی طرح دلکش لگ رہی ہیں۔واضح رہے کہ ماہرہ خان کینز فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر پہلی مرتبہ شرکت کریں گی جس کے لیے سب ہی بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔کینز ریڈ کارپٹ میں بالی وڈ اداکارہ سونم کپور اور ایشوریا رائے بچن بھی شرکت کریں گی۔

ڈیوس کے بعد جوزف بھی واپسی کیلئے پر تولنے لگا ،واپسی کا پروانہ جاری

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ایف آئی اے نے نشے کی حالت میں گاڑی سے نوجوان کو کچل کر ہلاک کرنے والے امریکی سفارت کار کرنل جوزف کو واپس بھیجنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ایف آئی اے حکام نے امریکی سفارت خانے میں تعینات ملٹری اتاشی کرنل جوزف کی امیگریشن کلیئرنس کے لیے وزارت خارجہ کا اجازت نامہ مانگ لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کرنل جوزف کو آج شام تک امریکہ بھیجنے کا امکان ہے، امریکی ملٹری اتاشی کو امریکی طیارے سی 130 سے براستہ قطر بھیجا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کرنل جوزف نے اسلام آبا میں گاڑی سے موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوانوں کو کچل دیا تھا، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا تھا۔ نوجوان کے باپ نے انصاف کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا، عدالت عالیہ نے وزارت داخلہ کو کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے سے متعلق فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

جعلی شادیوں کے جعلی کرداروں کا گینگ گرفتار

گوجرانوالہ(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو چنگل میں پھنسا کر شادیاں کرکے لوٹنے والی 2 لڑکیوں کو 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گواجرانوالہ اینٹی کرپشن ٹیم نے سیالکوٹ میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی شادیاں کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن فریداحمد کے مطابق گروہ میں 2 خواتین مصباح رانی اور عاصمہ سمیت ایک نکاح خواں حافظ خالد اور گواہ ذوالفقار علی شامل ہیں۔گروہ میں شامل خواتین سوشل میڈیا کی مدد سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور دیگر ممالک کے امیر زادوں کو اپنے چنگل میں پھنسا کر اپنے ساتھیوں کی مدد سے جعلی شادیاں کرتی تھیں اور شادی کے بعد ان افراد کو نشہ آور اشیا کھلا کر غیراخلاقی تصویریں و ویڈیوز بنا لیتے تھے اور اپنے خلاف کارروائی سے روکنے کے لئے یہی ویڈیو و تصاویرانٹرنیٹ پر اپ لوڈ کرنے کی دھمکیاں دے کر بلیک میل کرتے تھے۔ریجنل ڈائریکٹراینٹی کرپشن نے بتایا کہ گروہ کے خلاف کارروائی گجرات کے رہائشی کی درخواست پر کی جب کہ گروہ کے دیگر افراد کو کچھ عرصہ قبل اسلام آباد سے گرفتار کیا جاچکا ہے، ابتدائی تفتیش میں خواتین نے اب تک 4، 4 سے زائد شادیوں کا اعتراف کیا ہے۔

نیو اسلام آباد ائیر پورٹ پر حملے کا خدشہ ،ریڈ الرٹ جاری

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اٹک دھماکے کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے۔ سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر نیواسلام آباد ایئر پورٹ پر ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر ریڈ الرٹ اٹک خود کش حملے کے بعد کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے پشِ نظر کیا گیا ہے، اٹک خود کش حملے کے بعد حساس اداروں نے ایئر پورٹ انتظامیہ کو خطرات سے آگاہ کیا تھا۔سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی ریڈ الرٹ ہونے کے بعد اب ایئر پورٹ پر ایک مسافر کے ساتھ صرف ایک شخص کو آنے کی اجازت ہوگی۔ جب کہ ایئرپورٹ پر انتظامی معاملات میں خامیوں کو دور کرنے کے لئے ٹربل شوٹنگ ٹیم بنا دی گئی ہے جو ایئرپورٹ منیجر کی سربراہی میں کام کرے گی۔

گاڑیوں پر ٹیکس لگے ہی لگے

کراچی( ویب ڈیسک )وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بجٹ میں گاڑیوں پر عائد کیے جانے والے ٹیکس کو واپس نہ لینے کا اعلان کیا ہے۔کراچی میں تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ادویات پرکسٹم ڈیوٹی میں کمی پرغور کریں گے لیکن گاڑیوں پر ٹیکس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔انہوں نے کہاکہ متحدہ عرب امارات سے تجارت میں ڈھائی ارب ڈالر کی انڈر انوائسنگ ہے، چین سے امپورٹ میں 4 ارب ڈالرکی انڈرانوائسنگ ہورہی ہے، چین نے اب تک آن لائن ڈیٹا تک رسائی نہیں دی ہے۔وزیر خزانہ کا کہنا تھاکہ نان فائلر کے لیے پراپرٹی خریداری کی رقم 40 سے بڑھا کر 50 لاکھ کردی ہے جب کہ ٹیکس ایمنسٹی کا معاملہ چیف جسٹس کی صوابدید پرہے۔

3مسلمان ملکوں کے جید علما کا مشترکہ فتویٰ ، خودکش حملوں کو بنیادی اسلامی ضوابط کیخلاف قرار دیا

جاوا / بوگور(ویب ڈیسک) انڈونیشیا میں منعقدہ کانفرنس میں 3مسلمان ملکوں کے جید علما نے مشترکہ طور پر فتویٰ دیتے ہوئے خودکش حملوں کو بنیادی اسلامی ضوابط کیخلاف قرار دیا ہے۔انڈونیشیا کے مغربی جاوا کے شہر بوگور میں ہونے والی علماء کی اس خصوصی نشست کا افتتاح میزبان ملک انڈونیشیا کے صدر جوکو ودودو نے کیا۔ انھوں نے کانفرنس کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسلمان معاشروں میں علمائے دین کے کردار کو فروغ دینے کی کوشش ہے، اس کانفرنس کا ایک بڑا مقصد افغانستان میں سخت عقیدے کے عسکریت پسندوں کو دین کے ذریعے امن کی جانب راغب کرنا بھی خیال کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کانفرنس میں شریک 70 علماء کا تعلق افغانستان، پاکستان اور انڈونیشیا سے تھا۔

ناسا کا ایک اور کارنامہ ہیلی کاپٹر مریخ پر بھیجے گا

امریکی (ویب ڈیسک )خلائی ادارہ ناسا پہلی بار ایک ‘ہوا سے زیادہ وزنی’ ہیلی کاپٹر تجرباتی سفر پر کسی دوسرے سیارے کے لیے روانہ کر رہا ہے۔مریخ بھیجا جانے والا ہیلی کاپٹر ناسا کی مریخ کے لیے روانہ کی جانے والی خلائی گاڑی کے ساتھ سنہ 2020 میں جائے گا۔اس ہیلی کاپٹر کی ڈیزائن ٹیم نے اس کو بنانے میں چار سال لگائے اور ہیلی کاپٹر کو اس طرح ڈیزائن کیا کہ وہ سکڑ کر ایک سافٹ بال یعنی بیس بال کی گیند سے قدرے بڑے گولے میں سما جائے اور اِس کا وزن پونے دو کلو (8۔1) ہے۔اسے مریخ کی فضا میں اڑنے کے لیے مخصوص طور پر ڈیزائن کیا گا ہے۔ مریخ کی فضا زمین سے 100 گنا زیادہ باریک یا پتلی ہے۔ناسا نے اس ہیلی کاپٹر کو ‘ہوا سے قدرے وزنی ‘ ایئر کرافٹ کا نام دیا ہے جبکہ دوسری قسم ‘ایئروسٹیٹ’ کہلاتی ہے، جس میں خلائی اشیا، غبارے اور بلمپس شامل ہیں۔روسی سائنسدانوں نے زہرہ کی فضا میں سنہ 1980 کی دہائیوں میں دو غبارے چھوڑے تھے۔ ابھی تک کسی بھی دوسرے سیارے کی سطح سے کوئی بھی جہاز پرواز نہیں کر سکا ہے۔اس ہیلی کاپٹر کی دو پنکھیاں ایک منٹ میں 3000 بار گردش کریں گی جس کے بارے میں ناسا کا کہنا ہے کہ یہ زمین پر کسی معیاری ہیلی کاپٹر سے دس گنا زیادہ رفتار ہے۔

با با ئے بندر نے سو شل میڈیا پر دھوم کیسے مچائی،بندروں کی کفالت کیوں شر و ع کی

چین(ویب ڈیسک)تبت کے نیم خود مختار علاقے میں ایک شخص برسوں سے بندروں کی کفالت کررہا ہے, شروع میں اس کے پاس صرف 40 سے 50 بندر تھے جبکہ اب ان ’مکاک بندروں‘ کی تعداد 2800 سے تجاوز کرچکی ہے جو خاص تبت سے تعلق رکھتے ہیں۔
69 سالہ ڈوبرگیال تبت کے ایک گاو¿ں گونگبو گمڈا میں رہتے ہیں۔ پیشے کے لحاظ سے وہ جنگلوں کے نگراں رہے لیکن ریٹائرمنٹ کے بعد بھی بندروں سے ان کی محبت جاری رہی اور اسی بنا پر انہیں بابائے بندر کہا جاتا ہے۔ شروع میں وہ ہر روز 5 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے ایک سیاحتی مقام پر بندروں کو کھانا دینے جاتے رہے۔