All posts by Channel Five Pakistan

چیف صاحب ”پلیز ہمیں معاف کر دیں “توہین آمیز الفاظ پر پی پی کی معافی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی نے توہین آمیز زبان کے استعمال پر چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار سے معافی مانگ لی۔سپریم کورٹ میں جعلی بینک اکاو¿نٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ آئی جی سندھ پولیس عدالت میں پیش ہوئے اور پولیس کی جانب سے گواہوں کو حراساں کیے جانے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ تمام متعلقہ افسران کو معطل کر دیا ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آج ہمیں گالیاں دینے والے بھی اپنا موقف دیں گے، عدالتوں کی بے حرمتی کی جارہی ہے، حلال یا حرام کا پیسہ بتانے کی بجائے شور مچایا جاتا ہے، کل گالیاں نکالنے اور حراساں کرنے والے بھی مجرم ہو سکتے ہیں، الیکشن کمیشن واقعہ پر اسلام آباد پولیس بھی آ کر جواب دیگی، عدالتیں انصاف کر رہی ہیں جس کی راہ میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں، گواہوں کو حراساں کرنے میں سندھ کے متوقع وزیر کا کیا کردار تھا؟۔خاتون اکاو¿نٹ ہولڈر نے عدالت میں پیش ہوکر بتایا کہ عدالت کی جانب سے نوٹس لینے کے بعد انہیں حراساں نہیں کیا جارہا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کے بعد اب ہم طاقتور افراد کے نشانے پر ہیں۔ اومنی گروپ کے مالک اور ملزم انور مجید عدالت میں پیش نہیں ہوئے اور کی جانب سے وکیل شاہد حامد نے جواب جمع کرایا۔چیف جسٹس نے انور مجید کا جواب مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انور مجید کی جائیداد قرقی کا حکم دے دیتے ہیں، جب تک انور مجید اور دیگر لوگ نہیں آتے کارروائی آگے نہیں بڑھائیں گے، کیوں نہ انہیں توہین عدالت کا نوٹس جاری کریں؟، عدالت میں پیشی تک انور مجید کو کوئی گرفتار نہیں کرے گا۔ حسین لوائی کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے اور درخواست ضمانت پر جلد فیصلے کی استدعا کی جو مسترد کردی گئی۔ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے عدالت کو بتایا کہ ا?صف زرداری اور فریال سمن تعمیل کے باوجود پیش نہیں ہوتے۔ آصف زرداری اور فریال تالپور کی طرف سے ان کے وکیل فاروق نائیک نے مقدمے میں شامل تفتیش ہونے کی یقین دہانی کرادی۔پیپلز پارٹی نے توہین آمیز زبان کے استعمال پر چیف جسٹس سے معافی بھی مانگ لی۔ چیف جسٹس نے فاروق نائیک سے کہا کہ نائیک صاحب آپ کے لوگوں نے تو مجھے ڈرا دیا ہے، آپ کے لوگوں نے الیکشن کمیشن کے باہر بہت بڑا جلوس نکالا تھا۔ آصف زرداری کے وکیل نے کہا کہ پی پی پی رہنماو¿ں نے کبھی عدلیہ پر تنقید نہیں کی، پیپلزپارٹی اداروں کیخلاف سیاست نہیں کرتی۔سپریم کورٹ نے جعلی اکاو¿نٹس کیس کی سماعت بدھ تک ملتوی کردی۔

پی ٹی آئی کے قاسم سوری ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا الیکشن لڑینگے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے قاسم سوری کو ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے کے لیے نامزد کردیا۔بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قاسم سوری نے کہاکہ ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کے لیے نامزد کرنے پر عمران خان کا شکرگزار ہوں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان بلوچستان کے لوگوں کی محرومیاں دور کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ہم وہاں کے عوام کی محرومیاں دور کریں گے اور صوبے کو قومی دھارے میں لائیں گے۔واضح رہےکہ عام انتخابات میں قاسم سوری بلوچستان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265 کوئٹہ ٹو سے کامیاب ہوئے ہیں اور انہوں نے 25 ہزار 973 ووٹ لے کر سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی کے بھائی لشکری رئیسانی، پشتونخوا میپ کے سربراہ محمود اچکزئی، متحدہ مجلس عمل کے حافظ حمد اللہ اور راحیلہ حمید درانی کو شکست دی۔یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف نے اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے اسد قیصر کو نامزد کیا ہے، وہ گزشتہ دور حکومت میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر تھے۔

مولا نا فضل الرحمان بھی میدان میں آ گئے ،کس حلقہ سے ضمنی الیکشن لڑینگے ،بڑا اعلان

پشاور(ویب ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے عمران خان کی چھوڑی گئی این اے 35 بنوں کی نشست سے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ایک بار پھر پارلیمانی سیاست میں لانے کی تیاری کی جارہی ہے۔ وہ نامزد وزیراعظم عمران خان کی بنوں سے چھوڑی گئی قومی اسمبلی کی نشست این اے 35 سے ضمنی الیکشن لڑیں گے تاہم اس کا حتمی فیصلہ ایم ایم اے کے اجلاس میں کیا جائے گا۔این اے 35 سے عمران خان نے سابق وفاقی وزیر اکرم خان درانی کو شکست دی تھی، اس حوالے سے اکرم خان درانی نے اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان کا پارلیمانی سیاست میں اہم کردار رہا ہے اور ان کی اسمبلی میں موجودگی ضروری ہے اگر میں این اے کی سیٹ جیت بھی جاتا تو ان کے لیے سیٹ چھوڑ دیتا، اس لئے مولانا فضل الرحمان کو این اے 35 کی نشست لانے کا فیصلہ کیا جارہا ہے۔

”سر سبز و شاداب پاکستان “پاک فوج کا اہم اعلان

لاہور (ویب ڈیسک)پاک فوج نے قومی شجرکاری مہم کے دوران ایک کروڑ درخت لگانے کا اعلان کیا ہے۔پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ یعنی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ شجرکاری مہم کا افتتاح کریں گے اور ابتدائی طور پر آج سے ملک بھر میں 20 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔آئی ایس پی آر کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ اس سال مون سون سیزن کے دوران مجموعی طور ایک کروڑ درخت لگانے کا ہدف رکھا گیا ہے اور اس شجرکاری مہم کو ‘سرسبز و شاداب پاکستان’ کا نام دیاگیا ہے۔

وہ غذائیں جو قبض جیسے مرض کا خطرہ بڑھائیں

قبض کی بیماری کا سامنا اکثر افراد کو ہوتا ہے اور انہیں اپنی زندگی اس کی وجہ سے بہت مشکل محسوس ہونے لگتی ہے۔قبض ذیابیطس جیسے مرض کی بھی ایک بڑی علامت ہوسکتا ہے۔تحقیق کے مطابق ذیابیطس سے ہٹ کر کچھ اقسام کے کینسر لاحق ہونے کی صورت میں بھی قبض کی شکایت اکثر رہنے لگتی ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو اکثر قبض کی شکایت رہتی ہے تو اسے عام سمجھ کر نظر انداز مت کریں۔اور یہ مسئلہ پیدا کرنے والی غذاﺅں کے بارے میں جان لیں، جبکہ اس مرض سے گھر بیٹھے نجات کے نسخے لنک میں دیکھیں۔دوھ سے بنی مصنوعاتاگر آپ اکثر قبض کا شکار رہتے ہین تو اپنی غذا پر غور کریں کہ کہیں بہت زیادہ دودھ اور پنیر کا استعمال تو نہیں کررہے؟ یقیناً دودھ کو مکمل طور پر نہیں چھوڑنا چاہئے بس اس کی مقدار کو کم کرلیں یا دہی کے استعمال کو ترجیح دیں کیونکہ اس میں موجود بیکٹریا نظام ہاضمہ کے لیے اچھا ہوتا ہے۔فاسٹ فوڈ

اگر تو آپ فاسٹ فوڈ کو کافی پسند کرتے ہیں تو یہ غذا بھی قبض کی شکایت اکثر لاحق ہونے ا باعث بنتی ہے، جس کی وجہ ان میں فائبر ک کمی ہے جو غذا کو نظام ہاضمہ میں حرکت دینے میں مدد دینے والا جز ہے۔تلی ہوئی غذائیں

تلے ہوئے کھانے مزیدار تو ہوتے ہیں مگر یہ قبض کا باعث بھی بن سکتے ہیں، جس کی وجہ ان میں چربی زیادہ ہونا اور ہضم ہونے میں مشکل ہوتی ہے۔ جب غذا آنتوں سے سست روی سے گزرتی ہے تو بہت زیادہ پانی خارج ہوتا ہے جس سے قبض کی شکایت بڑھ جاتی ہے۔

انڈے

یہ پروٹین سے بھرپور تو ہوتے ہیں مگر فائبر بہت کم ہوتا ہے، ویسے تو یہ صحت مند انتخاب ہے تاہم اکثر قبض کی شکایت کی صورت میں اس کا استعمال کم کرنا چاہئے یا فائبر والی غذاﺅں کے ساتھ کھائیں۔

نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے 18 برس بیت گئے

 کراچی: پاکستان میں شعبہ موسیقی کو نئی جدت دینے والی نازیہ حسن کو اس جہاں فانی سے رخصت ہوئے 18 سال بیت گئے۔معروف موسیقار سہیل رعنا کے ٹی وی پروگرام ’’سنگ سنگ چلے‘‘ سے شروعات کرنے والی نازیہ حسن کو پاکستانی پاپ میوزک کا بانی بھی کہا جاتا ہے۔ کراچی میں پیدا ہونے والی نازیہ نے امریکن کالج آف لندن سے گریجویشن کیا، اپنے بھائی زوہیب کے ساتھ مشرقی اورمغربی موسیقی کے ملاپ سے ایسے گیت پیش کیے جو آج بھی شائقین موسیقی میں مقبول ہیں۔بھارتی فلم قربانی میں گائے گیت نے نازیہ حسن کو عالمگیر شہرت دی جب کہ نازیہ اور زوہیب کے البم ’ڈسکو دیوانے‘ نے فروخت کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔ نازیہ حسن کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔نازیہ حسن پھیپھڑوں کے سرطان کے مہلک مرض میں مبتلا ہوئیں اس دوران ان کی ازواجی زندگی بھی شدید متاثر رہی اور 13 اگست 2000ء کو وہ خالق حقیقی سے جاملیں ان کی فنی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

موت کے بعد قاتل کو پھانسی کی سزا دلانے والی دوشیزہ نے ایسا کام کر دیا کہ سب ششدر رہ گئے

نیویارک(ویب ڈیسک ) زندہ لوگوں کی گواہی تو مجرموں کوکیفرکردار تک پہنچاتی ہے لیکن امریکہ میں ایک لڑکی نے موت کے بعد اپنے قاتل کو اس کے انجام تک پہنچا دیا ہے۔ دی مرر کے مطابق جوڈی میلینووسکی نامی اس 32سالہ لڑکی کو اس کے 41بوائے فرینڈ مائیکل نے تیل چھڑک کر آگ لگا دی تھی جس سے اس کا 90فیصد جسم جھلس گیا اور وہ 8ماہ تک ہسپتال میں بے ہوش رہی۔ 8ماہ بعد اسے ہوش آیا اور اس نے مائیکل کے خلاف بیان ریکارڈ کرایا جس کی بنیاد پر مائیکل کو 11سال قید کی سزا سنا دی گئی۔اس کے کچھ ہفتے بعد جوڈی کی موت واقع ہو گئی۔ مائیکل کی سزا پر جوڈی کے لواحقین نے احتجاج کیا اور حکومت سے نیا قانون بنانے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے ایک آن لائن پٹیشن دائر کی جس پر لاکھوں لوگوں نے دستخط کر دیئے جس پر امریکی ریاست اوہائیو’جوڈیز لائ ‘ کے نام سے نیا قانون منظور کر لیا جس میں آگ لگا کر یا کسی اور طریقے سے لوگوں کے جسم کو مسخ کرنے کی نئی سزا مقرر کی گئی۔

پی ٹی آئی اور بی این پی میں طے پا گیا کہ اب فیصلہ ٹاس پر ہوگا

اسلام آباد( ویب ڈیسک ) بلوچستان اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشستوں میں سے ایک کا فیصلہ نہ ہوسکا جس کی وجہ سے پی ٹی آئی اور بی این پی کے درمیان ٹاس ہوگا۔الیکشن کمیشن کے مطابق خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے تاہم بلوچستان اسمبلی کی 11 خواتین کے لیے مخصوص نشستوں میں سے 10 کا نوٹی فکیشن جاری ہوا ہے جب کہ ایک نشست کا فیصلہ نہ ہوسکا جس کے لیے ٹاس کیا جائے گا۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مخصوص نشست کے لیے تحریک انصاف اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے درمیان ٹاس ہوگا جس کے بعد اس کا نوٹی فکیشن جاری کیا جائے گا۔

حلف بر داری تقریب ،شیریں مزاری نعت رسول مقبول کے دوران واحد رکن جنہوں نے دوپٹہ اوڑھے رکھا

لاہور (ویب ڈیسک )15 ویں قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس آج سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہو اس جس دوران انہوں نے تمام نئے منتخب ہونے والے اراکین سے حلف لیا جس کا آغاز قومی ترانے اور تلاوت سے ہوا جس کے بعد نعت بھی پڑھی گئی اور اس دوران پی ٹی آئی کی رہنما شریں مزاری سر پر دوپٹہ لے کر بیٹھی رہیں۔ قومی اسمبلی کی پریس گیلری میں بیٹھے ہوئے کسی نے مجھ سے پوچھا کہ یہ سبز رنگ کے لباس میں ملبوس سر پر دوپٹہ لیے ہوئے موجود خاتون کون ہیں ؟ میں مسکرایا اور کہا کہ یہ واحد شیریں مزاری ہیں جو کہ نعت کے دوران سر پر دوپٹہ لیے بیٹھی ہیں۔

پنجاب بہترین لیڈر سے محروم : تہمینہ درانی ، کرپٹ قاتل سے جان چھوٹ گئی : سوشل میڈیا پرکرارا جواب

لاہور (خبر نگار) سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی اپنے شوہر کے حق میں میدان میں آ گئیں۔تہمینہ درانی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں شوہر کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے۔انہوں نے اپنے شوہر شہباز شریف کا نام لیے بغیر ہی ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ چند دن میں پنجاب عمدہ ترین لیڈر سے محروم ہو جائے گا ، میر ی دعا ہے کہ آپ ان جیسا کوئی اور لیڈر ڈھونڈ لیں ، وہ آدمی جس نے کبھی آرام نہیں کیا اور کبھی چھٹی نہیں لی ، وہ آدمی جو تین گھنٹے سوتے ہوئے بھی کام کرتا ہے۔قوم کی خدمت کرنے کیلئے ایسا شخص زندگی میں ایک مرتبہ ہی پیدا ہوتاہے ، جیسا کہ میں نے دیکھا ہے وہ سب سے بہترین ہیں۔تہمینہ درانی کے اس ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔کچھ سوشل میڈیا صارفین نے تنقید بھی کی اور کہا کہ ایسا کون سا لیڈر ہے پنجاب کا جو تین گھنٹے سوتا ہے اور نیند میں بھی عوام کی خدمت کرتا ہے؟۔ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ ہماری دعاہے کہ ہمیں ان جیسا وزیر اعلی نہ ملے۔جو کرپٹ، بدیانت اور ماڈل ٹاو¿ن میں ہونے والے قتل کا ذمہ دار ہے۔ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا ہم اسے1979سے جانتے ہیں۔وہ کچھ بھی نہیں ہے۔جب کہ ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ قوم شکرانے کے نوافل ادا کرے کہ دنیا کےکرپٹ ترین جھوٹے فاسق لوگوں سے جان چھوٹ گئی اور اللّٰہ پاک عمران خان کو ہمت دے کہ اس کرپٹ مافیا سے قوم کی پائی پائی وصول کرے۔ایک اور صارف نے کہا کہ گلیوں محلوں ہسپتالوں کالجز اور یونیورسٹیز جائیں۔ لوگوں سے پوچھیں کہ آپکے شوہر پچھلے 10 سال اور اس سے پہلے جو وقت گزار کر گئے تو سڑکوں کے دکھاوے کے علاوہ کیا ویژن دے کر گئے قوم کو؟ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اگر آپ سچ پر یقین رکھتی ہیں تو آپ کے سارے دعوے جھاگ بن کر بیٹھ جائیں گے۔